سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا
محکمہ ایجوکیشن سرگودہا صدر مرکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا عمیر نے غنی پارک کی غریب عورت رخسانہ بی بی ولد سردارا کونوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے رخسانہ بی بی نے درجہ چہارم کی نوکری کیلیے درخواست دے رکھی تھی جب رانا عمیر کو پتہ چلا تو اس نے رخسانہ بی بی کو ورغلانہ شروع کردیا حالات اور غربت کی ستائی ہوئی رخسانہ بی بی باتوں میں آگئی اور 2 لاکھ روپے رانا عمیر کو بطور رشوت دے دیے بعدازاں رخسانہ بی بی اپنی ملازمت کے حصول کی غرض سے رانا عمیر کے دفتر گئی جہاں رانا عمیر نے اسے جنسی طور پر حراساں کیا جس پر وہ دفتر سے نکل گئی بعد میں رانا عمیر نے رخسانہ بی بی کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیں رخسانہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے والد نے رقم کا بندوبست قرض لے کے اور اس کی شادی کیلیے بنائے گئے زیور بیچ کر کیا تھا وہ اپنے کنبے کے بہتر مستقبل کیلیے نوکری کرنا چاہتی تھی مگر درندہ صفت رانا عمیر نے اس کو ورغلا کر پیسے ہتھیا لیے رخساانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں اور اسے انصاف دلوائیں
Category: جرائم و حادثات
-

محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا
-

لوئردیر معمولی سی بات اور کتنے ہی لاشے اٹھ گئے،
معمولی سی بات اور تنازعے پر کئی جانیں ضائع ہو گئیں
لین دین کی وجہ سے تنازعہ ہوا جس پر جرگہ ہو رہا تھا کہ آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک گروپ نے فائرنت کی جس کے دونوں دھڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا.اور یوں قیمتی جانیں جہالت کی نذر ہو گئیںفائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔اس واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی جو کہ تاحال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ڈی ایس پی اجمل خان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-

بی این پی رہنماء امان اللہ خان زہری مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں بی این پی رہنماء امان اللہ خان زہری مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بی این پی رہنماء کا قافلہ زہری کے علاقے بلبل سے نورگامہ کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ان کا 14 سالہ نواسا بھی جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر انتظامی افسران لیویز فورس کے ہمراہ تحصیل زہری پہنچ گئے-
امان اللہ زہری بابو نوروز زہری کے بیٹے تھے اس سے قبل ان کے بیٹے ریاض زہری کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔
-

پل 111 جنوبی ڈونگی روڈ پر کباڑیے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا پل 111 جنوبی میں ڈونگی روڈ پر واقع کباڑیے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی شروع کر دی کباڑیہ چک نمبر 105 جنوبی کا رہائشی ہے آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ ہو گیا گرمی کی شدت اور ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے تاہم کسی بھی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
-

خوفناک ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق ، غم سے والدین نڈھال
لاہور: خوشیوں کے دنوں میں والدین کے لیے غموں نے ڈیرے ڈال لیئے، اطلاعات کے مطابق آج نشتر کالونی مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کی شناخت 11 سالہ احمد کے نام سے ہوئی جو نشتر کالونی کا رہائشی تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے نشتر کالونی کے رہائشی گیارہ سالہ بچے کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے، جس سے ملزم کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔
-

ظالم شوہرنے تشدد کرکے بیوی ہی ماردی ، کیوں قتل کیا ؟ جانیئے اس خبر میں
کراچی: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل جیسے واقعات تو ہم سنتے ہی آتے ہیں . ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا جہاں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی، ۔ کراچی فیڈرل بی ایریا میں شوہر کی جانب سے بیوی پرتشدد کا واقعہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روزپیش آیا۔
تشدد کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خالد نامی بیوی پر اس کا شوہر ڈنڈوں سے وار کرتا اور فرار ہوجاتا ہے۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی، پولیس نے قتل کا مقدمہ شوہر جاوید حسین کے خلاف درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
-
لیڈی ڈاکٹر عید مناتی رہی! سرکاری ہسپتال میں ڈیلیوری کے لئے آنے والی خاتون اور بچہ ہلاک
مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ انتقال کرگئے،لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات جب خاتون کو ہسپتال لایا گیا تو لیڈی ڈاکٹر غیرحاضر تھی جبکہ نرسز اور عملہ موبائل فون کے استعمال میں مصروف تھا.مظفرگڑھ کے علاقے ٹبی چوک کی رہائشی سمیرا بی بی کو ڈیلیوری کے لیے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کے زچہ و بچہ وارڈ میں منتقل کیاگیا تھا۔اہلخانہ کیمطابق گزشتہ رات سے وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور نرسز سمیت دیگر عملہ موبائل فون کے استعمال میں مصروف تھا.لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی غفلت کے باعث پہلے خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ مرا اور بعدازاں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر علی الصبح خاتون سمیرا بی بی بھی دم توڑ گئی.ہسپتال انتظامیہ کے خلاف خاتون کے لواحقین نے زچہ و بچہ وارڈ کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.بعدازاں پولیس تھانہ سول لائن بھی موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق قانونی کاروائی کے لیے لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.
-
گلگت میں اچانک سخت حادثہ
گلگت میں سخت حادثہ ہیلی پیڈ گلگت میں 14 اگست کی تقریب کے موقع پر دیوار گرنے کے باعث چھے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ خاتون اور بچے سمیت 14 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے دوسری طرف اس افسوس ناک حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے نام سامنے نہ آنے کے باعث لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں عوام کا سمندر امڈ آیا ہے، سی ایم ایچ ہسپتال کے باہر بھی عوام کا رش ہے عوام سخت پریشانی کی حالت میں ہے۔
-

ہوٹل میں دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی ، ہر طرف چیخوں کی آوازیں آنے لگیں
سوات :ہوٹل می دھماکے سے دیواریں ہل گئیں. اطلاعات کے مطابق سوات کے ایک تفریحی مقام مدین کے ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مدین اسپتال منتقل کیا۔سوات سے ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گردونواح میں واقع عمارتیں بھی لرز گئیں ، لوگ خوف کے مارے گھر سے باہر بالکل نہیں نکلے . ادھر دوسری طرف سول ڈیفنس سوات کے مطابق دھماکے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
-

سکردو میں سیلاب نے تباہی مچادی
گلگت بلتستان کے ضلع سکردو رگیول میں سیلاب نے تباہی مچادی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام کررہے ہیں ابھی تک انتظامیہ غافل۔
