Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    نیویارک : باپ نے اپنے بیٹے کو ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے قتل کردیا . پولیس کے مطابق 53 سالہ وینڈل نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس قبیح حرکت کی وجہ سے قتل کیا ہے. پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

    ذرائع کے مطابق وینڈل نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو اس فعل سے باز رہنے کی بار بار تاکید کی تھی لیکن وہ باز نہ آیا جس کی وجہ اس گھر میں ایک کمرے میں بند کرکے اس پر سخت تشدد کیا گیا . پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جب وہاں پہنچے تو 14 گیوانی کی طبیعت بہت خراب ہوچکی تھی اور وہ ہپستال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاچکا تھا.

  • خاوند نے بیوی کیوں قتل کردیا ؟ خبر نے سب کو رنجیدہ کردیا

    خاوند نے بیوی کیوں قتل کردیا ؟ خبر نے سب کو رنجیدہ کردیا

    لاہور : جہالت ، نشہ ، شک اور غربت کی وجہ سے آئے روز حوا کی بیٹیوں کا قتل ہمارے معاشرے کا ایک تاریک پہلوبن گیا ، ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے اعوان ٹاون میں پیش آیا جہاں پانچ ماہ کے بچے کی ماں 19 سالہ مہوش اپنے ہی شوہر کی سفاکی کا نشانہ بن گئی۔

    پولیس کے مطابق اعوان ٹاؤن کی رہائشی مہوش کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکا شوہر فیصل اکثر اسے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے جو منع کرنے پر بھی باز نہ آتا اور نشے میں دھت ہو کر اپنی بیگم کو گرم چمٹوں سے مارتا۔ بوڑھے ماں باپ اپنی بیٹی کی میت پر رونے کے ساتھ ساتھ انصاف کی اپیل کرتے رہے۔

    دوسری طرف پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بچے کو ننھیال کے سپرد کردیا گیا ہے.

  • ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل، دردناک واقعہ ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل، دردناک واقعہ ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    بیجنگ : جہاں دین نہیں وہاں رحم نہیں ، چین کے صوبے شادنگ کے علاقے زوپنگ میں ایک ماں کی طرف سے اپنی 7 سالہ بیٹی کو جس طرح قتل کیا گیا اس سے پہلے یہ واقعہ پہلے شاید کسی نے ناں سنا ہو، چینی میڈیا نے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماں نے کھانے کے اداب کا خیال رکھنے پر اپنی بیٹی کو مار مار کر مار ہی دیا

    چینی میڈیا کے مطابق اس چینی خاتون نے جب اپنی بیٹی کو دیکھا کہ وہ کھانا بے وقت کھارہی ہے تو اس کی ماں کو اس پر بہت غصہ آگیا اور اس نے لوہے کے راڈ مار مار کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا . پولیس کے مطابق جب اس خاتون کے خاوند سے پوچھا گیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کیوں نہ کی تو خاوند نے جواب دیا کہ میری بیوی بہت سخت طبیعت کی مالک ہے مجھے ڈر تھا کہ اگر میں آگے بڑھا تو وہ مجھے بھی مار دے گی

    پولیس آفیسر کے مطابق ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور بچی کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے.. پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کے جیل بھیج دیا گیا ہے.

  • نجی اکیڈمی میں موبائل کے تنازعہ پر طلب علم نے چاقو کے وار کرکے ساتھی طالب علم کو زخمی کردیا

    مظفرگڑھ میں موبائل فون کے تنازع پر ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے طالب علم کو زخمی کردیا۔زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ روڈ پر 19 سالہ طالب علم عزت اللہ نے چاقو کے وار کرکے اپنے کلاس فیلو طالب علم ہمایوں خان کو شدید زخمی کردیا.ریسکیو ذرائع کیمطابق دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم تھے اور نجی اکیڈمی میں زیرتعلیم تھے۔دونوں طالب علموں میں موبائل فون کے لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور عید کی چھٹیوں پر گھرجاتے ہوئے ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو زخمی کردیا.ریسکیو کیمطابق زخمی ہونے والے نوعمر لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،حملہ آور اور زخمی ہونے والے دونوں طالب علموں کا تعلق صوبہ بلوچستان سے بتایا جاتا ہے.

  • مظفرگڑھ میں قربانی کے بیل نے شہریوں کو لہو لہان کردیا

    بپھرے ہوئے بیل نے دکانوں کو نقصان پہنچانے کے علاؤہ کئی راہگیروں کو بھی ٹکریں ماریں.مظفرگڑھ میں دیہات سے ایک بیل کو قربانی کے لیے جھنگ روڈ پر لایاگیا تو ٹریفک کے رش اور شور کی وجہ سے بیل بے قابو ہوگیا.ریسکیو کیمطابق بپھرے ہوئے بیل نے رسی تڑواتے ہوئے نہ صرف کئی راہگیروں کو ٹکریں ماریں بلکہ جھنگ روڈ پر واقع دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا.ریسکیو نے شہریوں کی مدد سے بپھرے ہوئے بیل کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا.

  • ڈاکو فارمیسی سے کیا خاص چیز چرانے آئے تھے . سننے والے شرمندہ ہوگئے

    ڈاکو فارمیسی سے کیا خاص چیز چرانے آئے تھے . سننے والے شرمندہ ہوگئے

    لاہور: ڈاکووں نے بھی تو حد کردی ، پیسے اور موبائل لوٹنے کے ساتھ ساتھ دوائی کی ڈبیاں بھی اٹھا کر لے گئے ، اطلاعات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع العرب فارمیسی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو 25 ہزار کیش اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے چودھری چوک میں واقع العرب فارمیسی میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو فارمیسی پہنچے جہاں ایک موٹرسائیکل پر باہر ہی موجود رہا جبکہ 2 ڈاکوؤں نے فارمیسی میں لوٹ مار کی۔ڈاکو جاتے ہوئے دوائیوں کی چند ڈبیاں بھی اٹھا کر ساتھ لے گئے .

    ٹاون شپ میں ہونے والی اس واردات کے متعلق ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے.

  • اونٹ نے کوئیک ریسپانس یونٹ اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

    اونٹ نے کوئیک ریسپانس یونٹ اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

    لاہور : کبھی کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ تصور میں نہ آنے والے کام پر جب ہوجاتے ہیں تو انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے جیسے کہ ایک اونٹ نے کرکے دکھا دیا. اطلاعات کے مطابق سمن آباد ایل او ایس نالے میں قربانی کا اونٹ جا گرا، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اونٹ کو نالے سے باہر نکالا۔

    ریسکیواہلکاروں کے مطابق سمن آباد کے علاقے ایل او ایس کے قریب قربانی کا اونٹ مالک سے رسی چھڑوا کر نالے میں جا گرا، اطلاع ملنے پر ریسکیو، کوئیک ریسپانس یونٹ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شہریوں کے ہجوم کے باعث ایل او ایس پر ٹریفک بھی جام رہی،

    ذرائع کے مطابق اس دوران نالہ ڈھانپنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ایل اوایس نالے میں گرنے والے اونٹ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔اونٹ کے مالک نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ قربانی کے لیے لاہور میں بیچنے کے لیے لایا تھا

  • محکمہ اینٹی کرپشن کا گوجرانولہ شہر کی تاریخ میں کرپشن کے سب سے بڑے ، میگا کرپشن سکینڈل میں بڑی کاروائی

    محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا گوجرانولہ شہر کی تاریخ میں کرپشن کے سب سے بڑے ، میگا کرپشن سکینڈل میں بڑی کاروائی!

    میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں ہونے والی غضب کرپشن اور بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی عجب داستانیں رقم کرنے اور سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر
    1۔ سابقہ میئر گوجرانوالہ، ثروت اکرام ،میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ
    2۔ سرفراز خان شاہد ، سابقہ ٹی ۔ایم۔او، قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن
    3۔ شہزاد احمد کھوکھر ، سپر اینٹینڈ ینٹ (ریگولیشن) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سمیت سینکڑوں لینڈ قبضہ مافیا ڈان کے خلاف مقدمہ درج! دیگرملوث سینئر افسران و اہلکاران وکرپٹ عناصر کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

    میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری دوکانوں کی لیز کی مد میں میگا کرپشن کی گئی۔ جلد اہم گرفتاریا ں متوقع!

    سابقہ میئر گوجرانوالہ، ثروت اکرام کی زیر پرستی ،بلد یہ گوجرانوالہ کے کرپٹ افسران و اہلکاران اور لینڈ ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے بیش قیمت اراضی پر تعمیر شدہ ، قیمتی کمرشل ایریا میں موجود اربوں روپے مالیت کی دوکانوں کوکوڑیوں کے بھاؤ پر، بغیر مارکیٹ اسسمنٹ و نیلامی کئے ،پرانے لیز ریٹ پر دے دیا گیا۔

    گوجرانوالہ شہر میں کرپٹ مافیا کا راج !گوجرانوالہ شہرمیں میں جی ٹی روڈ پر واقع مہنگی ترین کمرشل جگہوں پر واقع ، سینکڑوں کمرشل دوکانوں کا سرکاری مارکیٹ کرایہ لاکھوں روپے ماہانہ ، جن کو کوڑیوں کے بھاؤ ، انتہائی کم کرایہ پر اونے پونے داموں(سینکڑوں کے حساب سے) لیز پر دے دیا گیا۔

    سابقہ میئر گوجرانوالہ، ثروت اکرام نے قیمتی کمرشل مارکیٹوں و دوکانوں کی نہ ہی مارکیٹ اسسمنٹ کروائی، نہ کی نیلامی کروائی گئی ، جس سے ایک طر ف تو سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا دو سر ی جانب ، بلدیہ گوجرانوالہ کے کرپٹ افسران و اہلکاران ، خصوصی طور پر لینڈ سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے دوکانیں لیز پر دینے کے بعد دوکانداروں کو بلیک میل کر کے، کرایہ کی وصولی کمرشل مارکیٹ ریٹ پر کی جاتی ۔ جس سے ساری رقم کرپٹ ڈان مافیا کے جیبوں میں چلی جاتی اور بلدیہ کے کرپٹ افسران و اہلکاران ماہانہ لاکھوں روپے کماتے۔

    بلدیہ گوجرانوالہ کی انتظامہ کی جانب سے تمام تر قانونی تقاضوں کو پش پست ڈال دیا گیا ۔ان کی غفلت سے شہر کی اربوں روپے کی پراپر ٹی کی اہم دستاویزات کا ریکارڈ نہ رکھا گیا اور بیش قیمت کمرشل دوکانوں کو دوکاندار خودساختہ قیمت پر آگے فروخت کرتے رہے۔

    میگا کرپشن سکینڈل ، کاروائی عوامی حلقوں ،صحافی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعداد کی جانب سے شکایات اور اینٹی کرپشن کی خفیہ سورس رپورٹ پر عمل میں لائی گئ

    اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے کرپشن فری پاکستان کے وژن کے عین مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق ،کرپٹ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان سے لوٹی ہوئی رقم، ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو جلد قانون کے کٹہر ے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • اپنے بچوں کا خیال رکھیئے ، اغوا کی وارداتیں شروع ، 2 بہن بھائی اغوا

    اپنے بچوں کا خیال رکھیئے ، اغوا کی وارداتیں شروع ، 2 بہن بھائی اغوا

    لاہور:جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے شہر میں جرائم میں‌اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے. اطلاعات کے مطابق لاہور میں اغواکی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں. فیکٹری ایریا کے علاقے پاک ٹاؤن سے 2 سگے بہن بھائی اغوا ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 4 سالہ احمد اور 9 سالہ طیبہ کی تلاش شروع کر دی۔

    فیکٹری ایریا سے اغوا ہونے والے بچوں کے والد نذیر کے مطابق 4 سالہ احمد اپنی بہن طیبہ کے ساتھ دکان تک گیا جن کا 2 روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرہ شہری نذیر کا کہنا تھا کہ 2 روز تک پولیس کی جانب سے بچوں کی تلاش کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا جبکہ انہوں نے پورے علاقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا گیا مگر بچے نہ مل سکے۔

    پنجاب پولیس کی کارکردگی دیکھیں تو حرانی ہوتی ہےکہ کے پولیس خاموش تماشائی کے طور پر کام کررہی ہے اور بچوں کے والدین پر قیامت برپا ہے. دو روز بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

  • عید الاضحی پر فیصل آباد کی تمام اہم جیلوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    فیصل آباد (اے پی پی) عید الاضحی پر پنجاب کی تمام اہم جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی غرض سے سینٹرل جیل فیصل آباد سمیت دیگر ہائی سکیورٹی بیرکس پر مشتمل جیلوں کے افسرا ن و اہلکاران سے کہاگیاہے کہ وہ عید ا لاضحی کے ایام میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات مکمل رکھیں۔ جیل خانہ جات پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں جاری کئے گئے مراسلہ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ایسے جیل اہلکار جو جیل سے باہر کرایوں کے مکانات یا ذاتی رہائشوں میں قیام پذیر ہیں و ہ بھی عید کے ایام میں جیلوں سے ملحقہ اسیروں کیلئے تعمیر کئے گئے فیملی رومز میں شفٹ ہوں تاکہ کسی بھی ضرورت کی صورت میں ان کی خدمات سے فوری استفادہ کیاجاسکے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سینٹرل جیل فیصل آباد، سینٹرل جیل لاہور، سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی اور سینٹرل جیل ملتان میں قائم ہائی سکیورٹی بیرکس میں ہائی پروفائل اسیر موجود ہیں جن کی حفاظت کیلئے عید ا لاضحی پر خصوصی انتظامات کا حکم دیاگیاہے۔