تفصیلات کے مطابق صادق آباد احمد پورلمہ کے نزدیک کار اور کشمور جانے والی ہائی ایکس ویگن میں ٹکر. کار میں بیٹھی خاتون اور ڈرائیور زخمی.



تفصیلات کے مطابق صادق آباد احمد پورلمہ کے نزدیک کار اور کشمور جانے والی ہائی ایکس ویگن میں ٹکر. کار میں بیٹھی خاتون اور ڈرائیور زخمی.



پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فون پر بات نہ کرنے کے جرم میں ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزم نے فون پر بات نہ کرنے کی وجہ سے شادی شدہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار متاثرہ خاتون شاہدہ قاضی کے شوہر کا رشتہ دار ہے اور وہ خاتون پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر اس کے ساتھ بات کیا کرے، خاتون نے انکار کیا اور جب ملزم کا کسی قسم کا دباو کام نہ آیا تو اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. یہ واقعہ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا ہے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.

پولیس کی بروقت کاروائی سے کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دئے جن کے قبضہ سے خود کش جیکٹس ملی ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ خدا بخش گوٹھ میں حساس اداروں کے ساتھ ملکر کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس دوران 3 دہشت گردوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کر دیا ہے .ہلاک شدگان کے قبضہ سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، خفیہ اطلاع پر علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہلاک کر دیا گیا، پولیس کی فائرنگ کے دوران دہشت گردوں کے دو ساتھی فرار ہو گئے جنہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بلا کر علاقہ میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے.

سرگودھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ھدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ساڑھے تین کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد
ایس ایچ او تھانہ صدر سرگودھا سب انسپکٹر ظفر حسین کی سربراہی میں ASI اعجاز حسین کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جن ک قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ(پی ایس پی) کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح منیر خان کا ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح غضنفر شاہ، اے ایس آئی صدیق احمد اور دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کل 80/90 گھروں چیکنگ کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 عدد رپیٹر 12 بور، 1 عدد بندوق 12 بور، رائفل 3 عدد، 01 عدد پستول 30 بور اور مختلف بور کے 110 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج۔ دیگر کاروائی 2 مجرمان اشتہاری اور 1 منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ زنئی کی گئی۔ دوران سرچ کل 20 عدد موٹر سائیکل کی چیکنگ کے دوران 1 عدد موٹر سائیکل قبضہ پولیس کیا گیا۔ 54/109 کے تحت 20 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی کی گئی

تلہ گنگ میں شارٹ سرکٹ سے گھر کا سازوسامان جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانسپکٹر (ر) چونگی ٹی ایم اے تلہ گنگ سید مجاہد حسین شاہ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نےلپیٹ میں لے لیا، اطلاح ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی لیکن گلی تنگ پونے کی وجہ سے فائر برگیڈ کی گاڑی گھر تک نہ پہنچ سکی اہل محلہ اور فائر برگیڈ کے عملہ نے آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی دو گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا گیا لیکن تب تک گھر کا سب سامان جل گیا۔ سید امجد حسین شاہ نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ شارٹ سرکٹ سے میری جمع پونجی اور بچی کا جہیز کا سامان جل گیا ہے اور جس مکان میں رہائش پذیر ہوں یہ بھی کرایہ کا ہے۔ لہذا میرے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ میں اپنی اولا د کا پیٹ پا ل سکوں۔
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈھلم بلگن میں طلاق کے تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر دی بیوی جانبحق ہو گئی جبکہ مقتولہ صدف کی بہن مقدس اور اسکا منگیتر عباس شدید زخمی ہو گئے ہیں زرائع کے مطابق ملزم عدنان فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہو گیا ہے تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے مگر پولیس ملزم کو گرفتار میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے

زندگی کی قدر وہی کرتے ہیں جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہو ۔ موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والوں میں ایک 60 سالہ اسکوبا ڈائیور استاد جان لو بھی ہے جو جنوبی چین (ساؤتھ چائنا) کے سمندر میں تائیومان جزیرے کے قریب اسکوبا ڈائیونگ کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک اس کی کشتی الٹ گئی ۔ اس 60 سالہ چینی شخص نے جان بچانے والا ربڑ کا ٹائر نما لائف بواٸے نکال کر تیزی سے ساحل کی طرف آنے کی کوشش کی ۔ لیکن تیز لہروں نے اس جان لو نامی شخص کو ساحل سے بہت دور کر دیا ۔ یہاں تک کہ ساحل جان لو کی نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔ جان لو کے پاس کھانے پینے کو کچھ بھی موجود نہیں تھا ۔ جب جان لو کے پاس کوئی چارہ نہ رہا تو اس نے اپنے لائف بوائے ٹائر سے باتیں کرنا شروع کر دی ۔
جان لو چار دن تک مسلسل کھارے پانی میں رہا جس کی وجہ سے جان لو کی جلد اتنی خراب ہوچکی تھی کہ جلد کے بعض حصے جسم سے الگ ہو رہے تھے ۔ کپڑوں کی رگڑ اس جلد کو مزید نقصان پہنچا رہی تھی ۔بالآخر چوتھی رات جان لو کی آزمائش کچھ کم ہوئی جب ایک بحری جہاز جان لو کے قریب سے گزرا اور اس نے جان لو کو پانی سے نکال کر اس کی جان بچائی

دنیا کا سب سے بڑا ،حیران کن ، اور دلچسپ چوری کا اسکینڈل سامنے آیاہے جس میں فرانس کی مشہور سیاسی شخصیت اور وزیر ژان لیولےدریون کا ماسک استعمال کر کے مجرموں نے مختلف لوگوں سے 9 کروڑ ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے لوٹ لیے ۔ مجرموں نے وزیر ژان لیولے دریون کا سلیکون ماسک تیار کیا اور پھر ایک شخص کو وہ ماسک پہنا کر لوگوں کے سامنے اسے ژان لیولے دریون ظاہر کیا اور خود کو ژان لیولے دریون کا قریبی ساتھی ظاہر کیا ۔
مجرموں نے اہم یورپی شخصیات ، سیاستدانوں ، تاجروں ، خیراتی اداروں کو فوائد کا لالچ دے کر ان سے اچھی خاصی رقوم جمع کی ۔
اگر کوئی شخص رقم دیتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوتا تو یہ لوگ اس کی وڈیو گفتگو اس شخص سے کرواتے جس نے ژان لیولےدریون کا ماسک پہن رکھا ہوتا تھا ۔ وڈیو گفتگو کے لیے مجرموں نے پہلے ہی سازش کےتحت ایک کمرہ اس طرح سے تیار کر رکھا تھا جو دیکھنے میں ایسے نظر آتا تھا جیسے یہ ژان لیولےدریون کا سرکاری دفتر ہے ۔ اس دفتر میں فرانسیسی صدر کی تصویر کے ساتھ ساتھ فرانسیسی پرچم بھی نمایاں نظر آتا تھا ۔ ان مجرمان نے ترکی کے ایک تاجر سے 4 کروڑ کی رقم بھی ہتھیا لی ۔
کافی تگ و دو کے بعد جب یہ گروہ گرفتار ہوا ہے تو اس سارے حرکت ، لوٹ مار اور چوری کے پیچھے اسرائیلی شہری نکلے 53 سالہ اسرائیلی اس سارے ڈرامے کا سر غنہ نکلا ہے۔لیکن اس شخص نے اپنے جرم کا انکار کر دیا ہے ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص 90 لاکھ ڈالر کا فراڈ کر چکا ہے اور 5 سال سے اسرائیل میں چھپا ہوا تھا

تفصیلات کے مطابق مئومبارک روڈپر مدینہ ٹاون میں عائشہ مدرسہ کی چھت گرگئی.
ریسکیو 1122 کے اہلکار 3 ایمبولینسوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے. 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل.

