شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نبی پورہ انڈر پاس سرگودھا روڑ پر دو رکشوں کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 3 خواتین زخمی ہو گئیں- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-زخمیوں میں روبینہ زوجہ امیر علی 45 سال، عاصمہ زوجہ محمد اعظم 35 سال، سمینہ زوجہ غلام مصطفی 45 سال شامل ہیں
Category: جرائم و حادثات
بستی ملوک : پولیس اہلکار مخبریوں میں ملوث
بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،دوران آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزحمت کا سامناکئی افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں مختلف ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشوں کوسرچ آپریشن کی مخبری بڑے منشیات فروش مال سمیت فرار،مخبری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف رپورٹ تیار کر لی گئی ہے بستی ملوک نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ بستی ملوک کی علاقہ یونین کونسل روڈ، اسلام پور، مبارک پور وغیرہ میں سرچ آپریشن جس میں پنجاب پولیس،رینجر،جی ٹی ٹی،اسپیشل برانچ کی ٹیم نے حصہ لیا دوران آپریشن کئی گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں ریاست علی،عاشق علی ولد ممتاز،طارق محمود ولد رفیق،نواب خان ولدمحرم خان،نور جمال ولدعبدالغفور، یونس ولد وزیر علی،عابد حسین ولد فیاض وغیرہ سے لائسنسی اسلحہ برآمدہوا کچھ افراد جن میں ملک ذکاء حسین بھٹی،ریاض حسین بھٹی، فخر ریاض بھٹی ولد عبدلکریم بھٹی اور علی ریاض بھٹی ولد ریاض بھٹی شامل ہیں نے سرچ آپریشن ٹیم سے مزحمت بھی کی اور ہاتھا پائی ہوئی تاہم پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندعناصر کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ان افراد کے قبضہ سے ایک عد دپسٹل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بستی ملوک میں تعینات پولیس اہلکار وں نے منشیات فروشوں کے معاون خاص ہوٹل والے کو اس آپریشن کی پہلے ہی خبر دے دی جس کی وجہ سے منشیات فروش فریاد عرف فادی،ساجد ولد اللہ بخش وغیرہ پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ آپریشن کی اطلاع منشیات فروش تک پہنچانے پر ان اہلکاروں کے خلاف رپورٹ تیار کی جارہی ہے اسی طرح تھانہ بستی ملوک دیگر علاقوں میں دوران سرچ آپریشن اسلحہ، منشیات وشراب برآمد ہوئی.

آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی
میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سید خرم علی نے میانوالی کا دورہ کیا۔ آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں خاص کر قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، پرانے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر انکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور دوران ریڈ پولیس ملازمین کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ریڈ سے پہلے ریڈنگ پارٹی کو مکمل بریف کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اشتہاریوں کی گرفتاری میں سستی اور کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کو بہتر بنایا جائے اور فرنٹ ڈیسک,خدمت کاؤنٹر پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کو فوری انصاف مہیا کیا جائے اور بلاوجہ تھانوں کے چکر نہ لگوائیں۔ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں.
مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیسوں کے لاکھوں روپے خردبرد ہونے کا انکشاف
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیس کے لاکھوں روپے خرد برد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت پنجاب کو ملنے والی ایک رپورٹ پر محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کی ٹیم نے فیس کی خردبرد کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ضلع شیخوپورہ کی مریدکے مانانوالہ فاروق آباد نارنگ منڈی صفدر آباد اور شیخوپورہ سٹی کی مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریوں اور انسپکٹروں کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران سستی اشیاء رمضان بازاروں میں فروخت کرنے کے لئے سامان کی خریداری میں بھی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چاول اور گندم کی ہر بوری پر دو روپے مارکیٹ فیس مقرر کی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ کمیٹیوں کی ماہانہ آمدن لاکھوں روپے ہونی چاہیے اور یہ رقم منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے پر خرچ کی جانی چاہیے مگر ضلع شیخوپورہ میں گزشتہ دس بارہ سال سے مارکیٹ کمیٹی فیس فلور مل مالکان اور آڑھتیوں کی ملی بھگت سے خردبرد کی جا رہی ہے اور مارکیٹ کمیٹیوں کے کئی انسپکٹر اس ضلع میں نامی اور بے نامی کروڑوں روپے کی غیر منقولہ املاک کے مالک بن چکے ہیں

پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
قصور (پتوکی):-
پتوکی کا رہائشی محمد اکرم 18 جون صبح 5 بجے رکشہ لیکر گھر سے نکلا تھا اور ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچ سکا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد اکرم نامی رکشہ ڈرائیور 2 روز قبل رکشہ سمیت روزگار کی تلاش میں گھر سے گیا تھا تاہم ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔
ورثاء کی جانب سے تھانہ پتوکی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی گم شدہ اکرم کی تلاش کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ہیں۔محمد اکرم کے ورثہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔محمد اکرم کو جلد از جلد ڈھونڈ کر ہمارے ہم تک پہنچایا جائے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی دو فوڈ پوائنٹس کو جرمانے۔
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بدبودار کوکنگ آئل استعمال کرنے پر ایک ریسٹورنٹ کا کچن سیل کردیا جبکہ ناقص اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر دو فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو ھزاروں روپے کے جرمانے کرتے ہوئے متعدد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ فوڈ اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں متعدد فوڈ ریسوٹرنٹ ناقص اور غیر معیاری اشیاء تیار کررہے ہیں جبکہ انکے ہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی نہایت ناقص ہیں۔ جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دو فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز بھی جاری کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈ یا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنیاد اور حقائق سے منافی ویڈیوز بناکرغلط اطلاعات کی تشہیر روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جعلی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں ۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی اور اس کو موثر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی. انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. یاد رہے کہ ملک میں اس وقت جعلی ویڈیوز بنا کر ان کو یوٹیوب اور گوگل پر اپ لوڈ کر کے ملک میں بدامنی اور بے چینی پھیلانے کا سلسلہ زوروں پر ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت دعوے تو کر رہی ہے ان پر عمل درآمد کب ہوتاہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا .

راوالپنڈی: ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا
راوالپنڈی:ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا.اغواکار موٹر سائکل پرائے اور بچی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے. علاقے میں خوف کی فضا .راوالپنڈی سے ذرائع کے مطابق علاقہ ڈھوک الہٰی بخش سے ایک 11 سالہ بچی کو دو موٹر سائیکل اغوا کرنے کے بعد کی نامعلوم علاقے کی طرف چلے گئے ہیں. تھانہ وارث خان پولیس نے بچی کے اغوا کا واقعہ درج کر کے اغوا کاروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں کی تلاش جاری ہے اور راوالپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور بچی کو اغواکاروں سے جلد سے جلد چھڑانے کا ٹسک دے دیا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی راوالپنڈی میں کچھ عرصہ پہلے اغوا کے واقعات ہوئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پا یا جاتا ہے.
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار
مظفرگڑھ پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا۔مظفرگڑھ پولیس نے تھانہ محمودکوٹ کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز سے رقم چورانے والے گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گینگ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی سمیت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینکڑوں کارڈز برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔


مقامی صحافی پر اسرار طور پر لاپتا،پولیس نے صحافی کی خون آلودہ گاڑی برآمد کرلی
مظفرگڑھ میں مقامی اخبار سے تعلق رکھنے والا صحافی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،پولیس کیمطابق لاپتہ ہونے والے صحافی کی گاڑی خون آلود حالت میں ملی ہے.مظفرگڑھ میں مقامی سے تعلق رکھنے والا صحافی گزشتہ رات لاپتہ ہوگیا،پولیس کیمطابق لاپتہ ہونے والے صحافی ذوالفقار علی کی گاڑی خون آلود حالت میں آج چوک قریشی کے قریب سے ملی ہے.ذوالفقار علی مقامی اخبار روزنامہ اوصاف سے تعلق رکھتے ہیں اور تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار کے رہائشی ہیں.ذوالفقار علی کے اہلخانہ کیمطابق وہ چوک منڈا سے بیٹ میرہزار واپس آرہے تھے اور چوک قریشی کے قریب ان سے فون پر رابطہ منقطع ہواتھا.دوسری جانب پولیس کیمطابق صحافی کی گاڑی تحویل میں لیکر سائنسی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔











