گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی قیادت میں گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے بد نام زمانہ منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروئیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عمران ساجد ولد فضل حسین قوم بھٹی سکنہ محلہ امین آبادسے 1 کلو 71گرام چرس برآمدہوئی۔ملزم کے خلاف 9-Cکامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
Category: جرائم و حادثات

گجرات؛منشیات فروشوں سے 1 کلو سے زائد چرس برآمد

شاباش گجرات پولیس، طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے 24 گھنٹوں میں سلاخوں کے پیچھے
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) امریکن نیشنل دسویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے تینوں ملزمان چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کومحمد افضل نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا جو کہ نجی اسکول میں دسویں جماعت کا طلب علم ہے کو اس کے دوست1۔ فہد ادریس ولد محمد ادریس ڈھولہ 2۔خاور علی ولد محمد اصغر سکنہ فتح بھنڈ اسکول سے چھٹی کے وقت موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر موضع برنالی لے گئے جہاں پر ان کا تیسرا ساتھی بدر منیر ولد غلام قدیر سکنہ برنالی پہلے سے موجود تھا۔تینوں ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور وڈیو بناتے رہے اور دھمکی دی کے اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔مدعی کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا گیا اور وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا۔جس پر ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق اور ایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر عرفان صفدر کو ہدائیت دی کہ زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پرایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر عرفان صفدر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تینوں نامزد ملزمان کوچوبیس گھنٹوں کے اندرٹریس کر کے مختلف جگہوں پرریڈ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جھامکے سرگودھا روڑ نزد شاہدرہ فلور مل تیزرفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی. حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا-
زخمی ہونے والے مریضوں میں تنویر ولد محمد حنیف 24 سال، عبدالعزیز ولد عبدالمجید 46 سال، راحیلہ زوجہ تنویر 19 سال شامل ہیں- تمام مریضوں کا تعلق جاتری کہنہ سے ہےحفاظتی ویکسینیشن کرانے پر محنت کش کی 16بکریاں مر گئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا
ملتان میں ویٹرنری اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت کے سبب غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا۔ محنت کش کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر نےمویشیوں کو زائدالمیعاد ویکیسن لگائی تھی – زائد المیعاد ویکیسن سے غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 9بکریوں کو فالج ہوگیا۔ملتان کے نواحی علاقہ بدھلہ سنت کے رہائشی محنت کش قسور حسین کی بکریاں بیمار ہوئیں تو وہ انہیں حیوانات اسپتال بدھلہ سنت لے گیا – جہاں ڈاکٹر خالد نے بکریوں کو حفاظتی ویکسین لگائی تاہم ویکسن لگنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر قسور حسین کی 16بکریاں ہلاک جبکہ 9کو فالج ہوگیا – متاثرہ محنت کش نے متعلقہ ڈاکٹر پر زائد المیعاد ویکسین بکریوں کولگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے – دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لئے متحرک ہے اور متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے –
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم
سیالکوٹ باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم گزشتہ 3 ماہ سے ڈسکہ اور گردونواح کے علاقہ میں 150 سے اوپر چوری اور راہگیر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن ڈسکہ پولیس اور گردونواح کی پولیس چوکیاں چوروں اور ڈاکوؤں پر قابو پانے پر تاحال کامیاب نظرنہیں آرہی اسی سلسلے کی کڑی میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکو عبدالروف کے گھر داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے-تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن میں تین مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو روک کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے طلائی زیورات لوٹ لئے موترہ پولیس نے محسن سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کودی گئی پھانسی، جرم کیا؟
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
نواز شریف کی درخواست ضمانت پر ہو گی آج سماعت
نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو آج بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی ہے. لاہور کے علاقے بادامی باغ کے رہائشی اشرف نور نے تین خواتین عائشہ، ارم اور دیبہ کو اٹھارہ برس قبل قتل کیا تھا. پھانسی سے قبل مجرم سے اہلخانہ کی آخری ملاقات کروائی گئی. سیشن جج لاہور نے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کر کے جیل حکام کو آگاہ کیا تھا. مجرم کو پھانسی دئیے جانے کے موقع پر جِیل کے ڈاکٹر،سپرنٹنڈنٹ جیل اور مجسٹریٹ بھی کوٹ لکھپت جیل کی پھانسی گھاٹ پر موجود رہے۔ جیل انتظامیہ نے اشرف نور کی موت کا یقین ہونے کے بعد اسکی لاش لواحقین کے حوالے کر دی.
نواز شریف کو شوگر،گردوں ،دل کی بیماری…ذاتی معالج بول پڑے
نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست، نیب نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا؟ اہم خبر
میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور انہیں عدالت نے العزیز ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا سنائ ہے، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ،سپریم کورٹ نے ایک بار چھ ہفتوں کے لئے نواز شریف کو ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی .
نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، عدالت نیب پر برہم
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا

تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار
قصور ، الہ آباد:-
الہ آباد کے نواحی گاؤں فاروق آباد میں 2 اوباش نوجوانوں نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی کو 10 روپے کا لالچ دے کر دونوں لڑکے مکئی کے کھیت میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچایا تو قریبی لوگوں نے جلدی سے پہنچ کر لڑکی کو واگزار کروایا اور پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ یہ دونوں 10 روپے کا نوٹ دے کر مجھ سے زیادتی کرنا چاہتے تھے جس پر میں نے شور مچانا شروع کردیا۔
اہل علاقہ نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
گرفتار ملزم کو پولیس چوکی تلونڈی نے موقعہ پر پہنچ کر حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بھی بیانات قلمبند کیے ہیں۔گوجرانوالہ فائرنگ سے زخمی لڑکی تاحال انصاف کی منتظر
گوجرانوالہ میں گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والے واقع جس میں جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ نہ درج کیا جا سکا
تھانہ فیروز والا کے علاقہ ٹوکے والا بازار میں جمعے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شانی اور امتیاز نامی شخص نے اپنے دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی اقصی کو زخمی کر دیا تھا جس پر شمیل بٹ نے تھانہ فیروز والا پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تین روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار نہ کیا جا سکا

خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا
سرگودھا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا خوشاب میں درخت کاٹنے پر لڑائی کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کےواقعہ کا نوٹس
ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔
لاہور17جون-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خوشاب کے علاقے قائد آبادمیں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او خوشاب نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کل مورخہ17-06-2019کو بوقت قریب05:45بجے صبح گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ء اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔
انصاف کے رکھوالے ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انصاف کے حصول میں ڈی پی او سرگودھا خود رکاوٹ بن گیا
اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہیں کرنا ایس ایچ او کو ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا حکم
نامزد دو ملزمان میں سے ایک کو نکال دو مقدمہ درج کروا دیتا ھوں ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا متاثرہ خاندان پر دباؤ
بااثر ملزمان کا تعلق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے منسٹر سے بتایا جا رھا ھے
بے بس ہیموں ڈی پی او کا حکم نہیں مانو گا تو نوکری چلی جائے گی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا موقف
ملزمان انتہائی بااثر ہیں صلح کر لو بھاری رقم بھی لے دیتا ھوں ایس ایچ او شاھد ہرل نےمتاثرہ فیملی کو آفر بھی دے دی





