Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • محبوبہ کی خاطر نوجوان نے گردہ بیچا،محبوبہ نے اسکے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    محبوبہ کی خاطر نوجوان نے گردہ بیچا،محبوبہ نے اسکے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    پنجاب کے علاقہ عارف والا میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کو تین لاکھ دینے کے لئے اپنا گردہ بیچ ڈالا اور جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا محبوبہ بے نوجوان کی پٹائی کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامونکی کے رہائشی ہمایوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی عارف والا کی ایک خاتون کے ساتھ دوستی ہوئی خاتون نے تین لاکھ روپے نوجوان سے مانگے تو ہمایوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم اس کے پاس نہیں جس پرخاتون نے کہا کہ اگر وہ میرا سچا دوست ہے تو میرے لئے اپنا گردہ بیچ دو اور تین لاکھ مجھے دو نوجوان نے خاتون کے کہنے پر اپنا گردہ بیچ دیا، اور ساڑھے تین لاکھ روپے خاتون کو دے دئیے . ہمایوں کا کہنا ہے کہ جب اس نے دوست خاتون سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے گھر بلا کر چوری کا الزام لگا دیا اور رشتے داروں ، محلے داروں کو بلا کر پٹائی کروا دی . واقعے کے بعد پولیس نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے .

  • فیصل آباد، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ عمران منج کو 18 سال قید کی سزا سنادی

    فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے وکیل کو سزا سنا دی، ایڈووکیٹ عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال 6 ماہ قید کا حکم سنایا گیا۔ ملزم کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم کیا گیا ہے۔ ملزم ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو جڑانوالہ میں عدالت میں بیٹھے سول جج کو کرسی مار کر زخمی کیا تھا۔ وکیلوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر احتجاج بھی کیا اور گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔

  • ریاست مخا لف تقریر، گلالئی کے خلاف مقدمہ درج

    ریاست مخا لف تقریر، گلالئی کے خلاف مقدمہ درج

    ریاست مخالف تقریر اور پختون قوم میں پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم میں گلالئی اسماعیل پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلالئی اسماعیل کے خلاف درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اس نے کمسن فرشتہ کو بنیاد بنا کر پاک فوج، حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی. گلالئی کے خلاف مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاون میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں.

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم جس طرح ایک معصوم بچی کے بیہمانہ قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اُن کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گلالئ اسماعیل کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے جو وطن عزیز پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں‌ میں ملوث ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اب بہت ہو گیا مزید برداشت نہیں کریںگے، پی ٹی ایم کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • جعلساز حساس ادارے کا افسر بن کر بیوروکریسی سے کام نکلواتا رہا

    مظفرگڑھ کے علاقہ ٹبہ کریم آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والےشخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وسیم خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے لوگوں سے رقم بٹورتا تھا ساتھ ہی ملزم نےجعلی آفیسر بن کر بیوروکریسی اور پولیس آفیسران سے اپنےکام بھی نکلوائے۔ترجمان مظفرگڑھ پولیس وسیم خان گوپانگ کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،معلمات کو ہراساں کرنے والے سی ای ایجوکیشن کی چھٹی

    باغی ٹی وی کی نشاندہی پر مظفرگڑھ میں سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض بزدار کو فوری طور پر انکے عہدے سے ہٹادیاگیا،فیاض بزدار پر خواتین اساتذہ نے جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے تھے.مظفرگڑھ میں سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا،وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کیمطابق فیاض بزدار کو فوری طور پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا.فیاض بزدار کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر ملک مسعود ندیم کو سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ تعینات کردیاگیا.سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور فحش میسجز بھیجے کا انکشاف باغی ٹی نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کیا تھا بعدازاں متاثرہ خواتین اساتذہ نے وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید کو درخواستیں دی تھیں۔متاثرہ خواتین نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ فیاض بزدار خود کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار بتاکر خواتین اساتذہ کو خوف دلا کر زبردستی جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں.مہناز سعید کے مطابق فیاض بزدار انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے.خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں فیاض بزدار کیخلاف وزیراعلی پنجاب شکایات سیل اور مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی تحقیقات جاری ہیں.

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے4روز قبل 18 مئی کو اپنی خصوصی رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کیئے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

  • ہائیکورٹ بیلف کا چھاپہ،دو روز سے مغوی شخص بازیاب کروا لیا خبر آگئی

    ہائیکورٹ بیلف کا چھاپہ،دو روز سے مغوی شخص بازیاب کروا لیا خبر آگئی

    ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ترکھان والا پر ہائیکورٹ بیلف کا چھاپہ دو روز سے بغیر کسی مقدمہ کے حوالات میں بند محمد الیاس برآمد کروالیا تفصیلات کے مطابق محمد الیاس گزشتہ سال قتل ہونے والے نوجوان مزمل شاہ کے مقدمہ کا مستغیث اور عینی شاہد ہے ،مقتول مزمل کی بیوہ مقدس بتول نے قاضی رفیع اللہ جام ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ کو محبوس محمد الیاس کی برآمدگی کی درخواست دی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے بیلف ارسال کیا،پولیس تھانہ ترکھان والا نے اپنے تحفظ کے لئے الیاس کی ایک مقدمہ کے نامعلوم ملزم کی بندی ڈال دی،ہائیکورٹ نے پولیس تھانہ ترکھان والا کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

  • قومی رضا کار پولیس فورس کا خصہ ہیں ڈی پی او حسن سکھیرا نے بتا دیا

    قومی رضا کار پولیس فورس کا خصہ ہیں ڈی پی او حسن سکھیرا نے بتا دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کر دیے گئے-
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او سرگودہا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک محمد عثمان نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس قومی رضاکاران کو ذکاءاللہ شہید پولیس لائن میں 32 لاکھ روپے سے زائد رقم کے ٹی اے بل کے چیک تقسیم کیے -اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرگودہا نے کہا کہ یہ قومی رضاکار پولیس فورس کا خصہ ہیں پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ مل کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ان کی خدمات قابل تخسین ہیں اور آئندہ بھی ان کی ویلفئیر کا خصوصی خیال رکھا جائے گا

  • سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں لیڈی سکول ٹیچر پر تشد د کی ویڈیو کا نوٹس، تشد د کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقہ ڈھیرو گھنہ میں بچے کو سکول نہ بھیجنے پر ہیڈ ٹیچر کی جانب سے بچے کے گھر نوٹس بھجوایا جس پر ملزمہ مسمات نازیہ ذوجہ محمد یٰسین سکنہ ڈھیرو گھنہ سکول آگئی اور لیڈی ٹیچر پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تشد د کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ کا اندراج کا حکم جاری کیا جس پر ایس ایچ او رحمانیہ نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور استاتذہ قوم کے محسن ہیں ان کے تقدس کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گاجبکہ کہ ان کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

  • تھانہ کلچر میں اہم تبدیلی،اب سائلین کو ملے گا اب پڑھ لکھا عملہ

    ڈی پی او مظفرگڑھ نے ضلع کے ہر تھانے میں گریجوایٹ اور ابتدائی پروموشن امتحانات پاس شدہ کنسٹیبلز کو نائب محرر اور خواتین کی آسان رسائی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر تھانے میں 2 لیڈی کنسٹیبلز بھی تعینات کردیں۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ کلچر میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلے سے تعینات نان گریجوایٹ کنسٹیبلز کو نائب محررز کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ پڑھے لکھے جن کی کم از کم قابلیت گریجو ایشن ہے اور ابتدائی پروموشن امتحانات لسٹ اے اور لسٹ بی پاس شدہ کنسٹیبلز کو نائب محرر تعینات کردیا، اس سے نا صرف تھانہ کلچر میں تبدیلی ہو گی بلکہ سروس ڈیلیوری میں بھی اضافہ ہو گی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا اور پولیس کے رویہ میں بھی تبدیلی آئیگی اور عوامی شکایات میں اس سلسلہ میں خاطر خواہ کمی آئیگی اور تھانہ کا ریکارڈ کی تکمیل بھی با آسانی ہو سکے گی، اسی سلسلے تھانہ میں خواتین کے اہم مسائل کے حل اور ان کی آسان رسائی کیلئے ضلع کے ہر تھانہ میں 2 لیڈی کنسٹیبلز تعینات کردی ہیں جس سے خواتین کے مسائل خواتین کے ذریعے ہی حل کیئے جائیں گے جس سے خواتین بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کیلئے تھانہ آ سکیں گی اور اپنے مسائل خواتین کو شئیر کر کے ان کا حل کرا سکیں گی، اسی سلسلے میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے پڑھے لکھے کنسٹیبلز کے بطور نائب محرر اور لیڈی کنسٹیبلز کی ضلع کے ہر تھانے میں تعیناتیاں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے.

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سرگودہا یونیورسٹی کی بس کو خادثہ جانیے اس خبر میں

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سرگودہا یونیورسٹی کی بس کو خادثہ جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف سرگودہا کی بس کو یونورسٹی روڈ پر خادثہ پیش آگیا تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اچانک یونیورسٹی بس کے سامنے آگیا جس سے موٹر سائیکل بس کے نیچے آگئی مگر موٹر سائیکل سوار معجزاتی طور پر بچ گیا ااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ھو گئی عام عوام کا کہنا ہے کے ان بسوں کے ڈرائیور انتہائی غیر مختاط ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے آئے روز خادثات پیش آتے ہیں