Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ائیر فورس کی بس پر حملہ کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے گجرات کو بڑی تباہی سے بچا لیا، مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں سی ٹی ڈی نے اطلاع پر کاروائی شروع کی، سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، مقابلے کے دوران تین دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے.

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نادر، طیب اور بلال کے طور پر ہوئی، دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، دستی بم، اسلحہ اور دیگر متفرق سامان بھی بر آمد ہوا ہے. سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 2007 میں سرگودھا میں پاکستان ایئر فورس کی بس اور پولیس ٹریننگ سکول پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

  • 15 کلو چرس برآمد

    15 کلو چرس برآمد

    قصور
    قصور کی تحصیل پتوکی کے موضع تلونڈی میں ملزم سے 15 کلو چرس برآمد
    تفصیلات کے مطابق SI تھانہ صدر پتوکی محمد کامران شہزاد سندھو نے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد امین مہر کے گھر چھاپہ مار کر چرس برآمد کر لی وزن کرنے پر 15 کلوگرام وزن ہوا
    سب انسپیکٹر نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر کاروائی شروع کر دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپیکٹر کامران شہزاد سندھو نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ معاشرے کا ناسور ہیں اور ہماری نسلوں کیلئے بدترین خطرہ ہیں
    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ پتوکی صدر کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا

  • ملتان میں غیرت کے نام پر 8افراد قتل ،2زخمی ہوگئے،مرکزی ملزم سمیت دوملزمان گرفتار ،ایک فرار

    ملتان میں غیرت کے نام پر 8افراد کوقتل کردیا گیاجبکہ 2زخمی ہیں ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، 6 افرادجلا کرقتل کیا گیا جبکہ 4 افراد پر فائر نگ کی گئی ان 4افراد میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی تین کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔سی پی او ملتان عمران محمود کے مطابق ملزم نے 6افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگاکر قتل کیا جبکہ 4افراد پرفائرنگ کی۔ ملزم اجمل چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ۔ اس کو اپنی بیوی پر شک تھا کہ اس کے کسی اورکے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس نے اپنے سسرال جاکر اپنی بیوی ، سالیوں اور ساس سمیت گھر میں موجود افراد پرفائرنگ کی اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔واقعہ میں ملزم اجمل کی بیوی کرن،ساس تسنیم بی بی،بیٹی مریم، بیٹہ عادل ،سالیاں آصفہ،روما اور صائمہ ،صائمہ کی بیٹی نائمہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ صائم اور علی رضا تاحال نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر گھر والوں کوقتل کیا۔پولیس نےمرکزی ملزم اجمل اوراس کے باپ ظفر کوگرفتار کرلیاہے جبکہ اس کا ایک ملزم بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔قتل کی اس اندوہناک واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔واضح رہے کہ عید کے موقع پرملتان ہی علاقے جلال پر پیر والا میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 10افراد کوقتل کردیا گیا تھا۔

  • بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کادوبھائیوں پرچھریوں سے حملہ،ایک جاں بحق دوسرازخمی

    مظفرگڑھ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کردیاگیا،چھریوں کے حملے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے پرانی بستی تلکوٹ میں 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کیاگیا،پولیس کیمطابق حملے میں ایک بھائی زوار جاں بحق اور دوسرا بھائی فضل زخمی ہوگیا.تھانہ سٹی پولیس کیمطابق حملے میں ملوث ملزمان کرم شاہ اور قمر آپس میں باپ بیٹا ہیں.حملے میں قتل ہونے والے شخص زوار نے اپنی بہن کو چھیڑنے سے قمر نامی ملزم کو منع کیاتھا اور ان میں تکرار بھی ہوئی تھی،جھگڑے کے بعد طیش میں آکر ملزمان نے زوار اور اسکے بھائی فضل پر چھریوں سے حملہ کیا.تھانہ سٹی پولیس کے مطابق مقتول کے والد نثار کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • گھر یلوں جھگڑا پر داماد نے 10سسرالی قتل کردیئے

    ملتان کے علاقہ حسن آباد میں داماد اور سسر کے مابین جھگڑا، 10افراد قتل کردیئے گئے،3افراد زخمی نشتر ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم اجمل چندروز قبل سعودی عرب سے آیاتھا سسرالیوں سے جھگڑا پر ملزم نے اپنے باپ اور ایک شخص کے ساتھ ملکر پانچ افراد کو فائرنگ کرکے جبکہ پانچ کو کمرے میں بند کرکے آگ لگاکر قتل کردیا۔جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سی پی او ملتان عمران محمود کے مطابق لڑائی کے دوران 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔پولیس تھانہ نیو ملتان موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزم اجمل اور اس کے باپ کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس کے مطابق فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایاہ نگر کالاخطائی روڑ پر نامعلوم شخص کی لاش برآمد
    ریسکیو 1122 نارنگ منڈی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر لبان والا چوکی پولیس کے حوالے کر دیا-
    ایاہ نگر گاؤں میں نہر کے اندر نامعلوم شخص کی لاش نظر آنے پر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 پر کال کر کے بتایا جس پر ریسکیو 1122 نانگ منڈی کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا

  • ویل ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ الٹ گیا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) خانپور سٹاپAJ ماچس کے قریب ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ الٹ گیا-حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر 3 زخمیوں کوموقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا- اطلاع کے مطابق آٹو رکشہ لاہور سے شیخوپورہ کی طرف جا رہا تھا کہ خانپور سٹاپ پر ماچس فیکٹری کے سامنے ایکسل ٹوٹنے سے الٹ گیا جس سے رکشہ میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے-زخمیوں کو فورا” طبی امداد فراہم کی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا-

  • راہگیر کھلے گٹر میں گر گیا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جالنھدری چٹخارا نزد کرکٹ سٹیڈیم راہگیر کھلے گٹر میں گر گیا –
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر شخص کو بحفاظت گٹر سے باہر نکال کر موقع پر طبی امداد فراہم کی-

    کرکٹ سٹیڈیم میں جالنھدھری چٹخارہ کے پاس راہگیر اچانک کھلے گٹر میں گر گیا- اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے مہارت کے ساتھ وکٹم کو بحفاظت گٹر سے باہر نکال لیا اوع موقع پر طبی امداد دی-

  • فیروزوٹواں میں دو افراد قتل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں کے نواحی علاقے مکی نمبر 460اصحباں والی میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گزشتہ روز اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا. مکی نمبر 460کے رہائشی فلک شیر عرف فخر ولد نزیر احمد ورک اور منظور احمد ولد راجا انصاری اور شکیل احمد سانسرا تین کس اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایک مقدمہ کی پیروی کے سلسلہ میں تھانہ فاروق آباد جا رہے تھے کہ راستہ میں بٹر گاوں کے قریب نہر کیو بی لنک کے کنارے گھات لگائے بییٹھے ملزمان فقیرحسین عرف فیری جھٹو,محمد اشرف ولد محمد بوٹا, سفیان ولد ریاض وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فلک شیر عرف فخر ورک اور منظور احمد انصاری دونوں گولیاں لگنے سےموقعہ پر ہلاک ہو گے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی شکیل ولد شریف قوم سانسرا معجزانہ طور بچ نکلا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوہرے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی صدر سرکل اکرام اللہ نیازی اور ایس ایچ او صدر فاروق آباد حبیب اللہ اوپل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

  • بس کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کھاریانوالہ ہسپتال میں بھکھی روڈ گلی قاسم آرائیں والی سے دوائی لینے آنے والی حوا کی بیٹی ہسپتال سے دوائی لینے کے بعد اپنے 8سالہ بیٹے حسیب ولد محمد سعید قوم پٹھان کے ساتھ روڈ کراس کرنے لگی تو اچانک بچہ شبیر کمپنی کی تیز رفتار بس نمبری BAS937لاہور سے فیصل آباد جانے والی بس سے ٹکرانے کے باعث موقع پہ جاں بحق ہو گیا. پولیس نے بس کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا. اور بچے کے ورثا کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی