شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہرن مینار حافظ آباد روڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے سے گر گئی-حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
Category: جرائم و حادثات
-
عصر کی نماز PIA ملازم کو 16لاکھ میں پڑ گئی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)دن دیہاڑے مین روڈ سے ایکوا (AQWA )کار چوری.
تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ پی آئی اے ملازم غلام حسین ولد محمد رفیق سکنہ 575 واربرٹن لاہور ایر پورٹ( پی آئی ائے) پر ڈیوٹی کرتا ہے، 5بجے کے قریب نماز عصر کی ادائیگی کے لیے فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ واقع جامع اجمل المدارس میں نماز عصر پڑھ کے واپس نکلا تو اس کی ایکوا کار نمبری AECاسلام آباد 406 غائب تھی .15پر کال کی تو 500گز کے فاصلے پر بنی چوکی فیروزوٹواں سے چوکی انچارج کی بجائے اکیلا کانسٹیبل موقع دیکھنے پہنچا. جس نے گاڑی کی ضروری انفارمیشن حاصل کرنے کے بعد کالر کو چوکی پہچنے کی ہدایت کی. گاڑی مالک جب چوکی پہنچا تو معلوم ہئوا کہ چوکی انچارج جاوید اختر صاحب 6بجنے والے ہیں ابھی تک گھر سے تشریف نہیں لائے. غلام حسین سے تحریری درخواست لکھوا کر پولیس اہلکاروں نے راویتی تسلیاں دئیں. ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہئے کہ جب سے چوکی کا چارج جاوید اختر صاحب نے سنبھالا ہئے فیروزوٹواں جرائم, منشیات ,چوری, ڈکیتی ,کی وارداتوں کی شرح میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہئے. اہلیان فیروزوٹواں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی انچارج کو فی الفور تبدیل کر کے جرائم فائڑ چوکی انچارچ تعینات کیا جائے تاکہ آئے روز کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہو سکے -
ٹرک بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حدود تھانہ بھکھی چھوٹے مرادے (نزد مدینہ رائس مل) ٹرک بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کچلا گیا-
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 1 خاتون کرن زوجہ اصغر مسیح محلہ رحمان پورہ موقع پر ہلاک جبکہ 1 زخمی- ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی- -
گوجرانوالہ گھریلو ملازمہ سے ایسا گھناؤنا کھیل جس سے مالکن گرفتار
گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی حاملہ ہونے پہ لاہورجاکر آپریشن کروادیامالکن نے بال تک کاٹ دیے خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ محلہ سلامت پورہ میں پیش آیاجہاں پہ 16سالہ سمیراگزشتہ ایک سال سے نصرت عرف صائمہ کے ہاں چھ ہزار ماہوار تنخواہ پہ کام کرتی تھی سمیرانے بتایاکہ صائمہ مختلف افراد کو گھربلاتی اور مجھ سے زیادتی کرواتی اس دوران حاملہ ہونے پہ لاہور میں ایک کلینک لے جاکرپیٹ کا آپریشن کروادیامیرے رونے پہ بال تک کاٹ دیے لڑکی کی والدہ کا کہناتھا اسکی بیٹی کی توزندگی خراب کی ہماری زندگی بھی اجیرن بنادی ہے پولیس نے لڑکی کی طرف سے درخواست پہ فوری کارروائی کی اور نصرف عرف صائمہ،اسکے شوہرمظہرعرف ابوبکر اور علی شاہ کو گرفتار کرلیاہے پولیس کے مطابق ملزمان بھی زیادتی کرتے رہے باقی تفتیش کے بعد سامنے آئے گا
-

بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والا گروہ گرفتار: ظاہر پیر
ظاہرپیر میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد میں اضافہ
با اثر ملزم شعیب بچوں سے جنسی تشدد کے واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا ہے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شعیب 15 سالہ لڑکےشہزاد سے زبردستی کر رہا ہے
پندرہ سالہ شہزاد اپنے آپ کو بچانے کے لئے با اثر ملزم شعیب کے پاوں پکڑ رہا ہے اور زمین پر ناک رگڑ رہا ہے
با اثر ملزم شعیب بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والا عادی مجرم ہے۔ذرائعباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی بچوں سے پہلے بھی جنسی تشدد کے واقعہ میں ملوث رہا با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس ہاتھ نہیں ڈالتی.
-
مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر بااثر بھتہ خوروں کا بس ڈرائیور پر بدترین تشدد
مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے علاقے گرجا گھر چوک پر مسافر بس رکی تو چوک پر موجود بھتہ خوروں نے بس ڈرائیور سے بھتہ طلب کیابھتہ نے دینے پر ملتان سے علی پور جانے والی بس کے ڈرائیور کو گھونسوں اور مکوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تشدد کے واقعے کے دوران گرجاگھر چوک پر ٹریفک جام ہوگیا۔بھتہ خوروں کی بس ڈرائیور پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ویڈیو میں بھتہ خوروں کو بس ڈرائیور پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور بس میں مسافر بھی موجود ہیں.تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ڈرائیور مسافر بس کو علی پور لے کر روانہ گیا.دوسری جانب پولیس کیمطابق معاملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.
-
وہاڑی : پولیس کی برق رفتار کاروائی چور گرفتار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی کی حدور 911 ڈبلیو بی ڈیرہ مال مویشیاں سے چوری ہونے والا واٹر پمپ چند منٹوں میں برآمد کرلیا شہریوں کا تھانہ سٹی پولیس کو زبردست خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق 911 ڈبلیو بی ڈیرہ مال مویشیاں میں سے چوری ہونے والا واٹر پمپ چند منٹوں میں برآمد کرلیا ایس ایچ او عامر مسعود جوئیہ ،اے ایس آئی بابر سعید نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدللہ کو خانیوال چوک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم عبدللہ سے واٹر پمپ برآمد کر کے مقدمہ درج اور ملزم کو حولات میں بند دیا۔
-

ایک ہی رات میں تین وارداتیں
قصور کھڈیاں خاص ایک ہی رات میں سکول ٹیچر سمیت ڈکیتی کی تین وارداتیں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بہنوں اور بھائی سمیت تین افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق الفلاح کالونی کھڈیاں خاص کے رہائشی سکول ٹیچر محمد رفیق سالک کے گھر رات 5 سے 6 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی شروع کر دی اہل خانہ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے رفیق سالک کا بیٹا اسداللہ غالب دو بہنیں اسماء رفیق مریم رفیق شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ھے اسی طرح ڈاکو خلیل بھٹی کے گھر سے گن پوائنٹ پر 30۔ہزارنقدی دو تولہ طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ حاجی جان سٹی میں نوید احمد اپنی محلہ میں بنائی ہوئی بیکری پر موجود تھا اور محلہ دار دوست باہر بیٹھے ھوئے تھے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دوکان کے اندر لے گئے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور سامان وغیرہ لوٹ لیا جبکہ جاتے ہوئے دکان سے سودا لینے آئے گاہک راشد علی کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 بھی چھین لی اورفائرنگ کرتے ھوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے احسان کھرل ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سب انسپکٹر وحید عارف نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا موقع پر شواہد اکھٹے کئے مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی -
ارٹ سرکٹ کے باعث پیپرمل میں آگ لگ گئی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) منڈیالی لاہور روڑ پر یادگار پیپر مل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگئی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے-
اطلاع کے مطابق یادگار پیپر مل کے گودام میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا- ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ لگنے کے مواقع کو ختم کیا جا سکے- -

کراچی:اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار.ایس پی ملیر
کراچی :کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابوپانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا آپریشن جاری ہے. اس سلسلے میں ابراہیم حیدری سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتارکر لیے ہیں.پولیس نے الیاس گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران یہ گرفتاریاں کیں.پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا ہے.
گرفتار ملزمان ابراہیم حیدری اور ملحقہ آبادی میں چوری اور چھینا جھپٹی اور منشیات کی فروخت میں ملوث تھے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا .گرفتار ملزمان میں عبدالخالق، عبدالمالک، بابر کمال، آصف اور عامر رضا شامل ہیں