وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا کے نواحی گاؤں 431/ ای بی میں شراب کے نشے دھت ماں اور بیوی پر تشدد کرنے والا شخص رمضان موہل چچا کے ہاتھوں قتل ہو گیا چچی نے چھڑانے کی کوشش کی تو مقتول اس پر بھی ٹوٹ پڑا اور چچا نے غصے میں آ کر کسی کے وار کئے تو رمضان شدید زخمی ہو کر ڈھیر ہوگیا مقامی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اپنی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
Category: جرائم و حادثات
-

20 سال سے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ 24سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کوSHO تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان تارڑنے گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 1995ء میں مجرم اشتہاری محمد ارشد ولد محمد عنائیت قوم جٹ سکنہ نکا دواڑہ نے دوران پنچائیت تلخ کلامی ہونے پر مسمی محمد شفیع ولد رسول بخش سکنہ کوٹ جعفر ضلع گوجرانوالہ کو قتل کردیا۔جس کے بعد ملزم علاقہ سے روپوش ہوگیااور 24سال بیس بدل کر مختلف اضلاع میں رہتا رہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے خطرناک ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سعید احمد خاں کو خصوصی ٹاسک دیاکہ خطرناک اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ جس پرڈی ایس پی صدر سعید احمد خاں نے اپنی زیر نگرانی SHOسٹی جلالپور جٹاں عدنان تارڑ،SIوحید خاں اور دیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ خطرناک ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا۔ جس کے بعد خطر ناک ملزم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی ِ،جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاطر اور خطر ناک ہو قانون کی گرفتاری سے نہ بچ سکے گا اور اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ڈی پی او گجرات نے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔ -
وہاڑی : قصاب من مانی پر اتر آئے
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا میں قصابوں نے اپنی دوکانوں پر ہی مذبحہ خانے کھول لئے
تفصیلات کے مطابق بورے والا میں ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی کے بغیر لاغر و بیمار جانور ذبح کئے جانے لگے ہیں ویٹرنری ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگا کر گوشت کی غیر قانونی فروخت جاری ہے محکمہ لائیو سٹاک کی چشم پوشی شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے
بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ چشم پوشی سے قصابوں نے اپنی دوکانوں پر ہی بیمار و لاغر جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبحہ کر کے اسکو فروخت کرنا شروع کر دیا شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے
محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کی مبینہ چشم پوشی سے شہر اور مضافات کے قصابوں نے ٹیکس بچانے کے لئے اپنی دوکانوں اور گھروں میں ہی بغیر تصدیق شدہ لاغر و بیمار جانوروں کو ذبحہ کر کے شہریوں میں فروخت کرنا معمول بنالیا ہے قصابوں نے ویٹرنری ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگا کر شہریوں کو نجانے کونسے جانوروں کا گوشت کھلانا شروع کردیا ہے شہری کہتے ہیں کہ انہیں کیا پتہ کہ جانور مردہ ہے ۔بینار ہے یا حرام ہے اس غیر قانونی دھندے کا انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیئے. -
تیز رفتاربس بے قابو ہو کر الٹ گئی
مریدکے (نمائندہ باغی ٹی وی) کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ جی ٹی روڑ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی- حادثے میں بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد 4 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی اور 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا جبکہ 6 زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار بس گوجرانوالہ کی طرف جا رہی تھی کہ کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے- زخمیوں کو فورا” طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا- -
مضر صحت پلاسٹک بنانے والی فیکٹری سربمہر
شیخوپورہ۔(نمائندہ باغی ٹی وی )
کمشنر لاہور ڈویژن کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر طارق محمود بخاری کی خصوصی ہدایت پر تحصیل فیروز والا کے علاقے شرق پور میں اسسٹنٹ کمشنرز نے انسانی جانوں کے لیے مضر صحت پلاسٹک کی مختلف اشیاء بنانے والے کارخانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6کارخانوں کو سیل کر کے ایف آئی آر بھی درج کروا دیں ہیں اور رپورٹ کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ آفس کو ارسال کر دی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ کارخانے ہسپتال کے ضائع شدہ مضر صحت پلاسٹک میٹریل سے بچوں کے لیے پانی کی بوتلیں،فیڈر،اور دیگر کھانے پینے والے برتن بنا کر دکانداروں کو سپلائی کرتے تھے۔ -

اے این پی پشاور کے صدر کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس
اے این پی پشاور کے صدر سرتاج خان کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سرتاج خان گاڑی کے اندر بیٹھے تھے، اے این پی کے ضلعی رہنما سرتاج خان کو متعدد گولیاں لگیں ، ایس ایس پی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے،حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے .
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کےصدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی .
-

پولیس غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
خوشاب پولیس کی پولیس گردی۔چادرچاردیواری کا تقدس پامال ۔۔
خوشاب پولیس کا اے ایس آئی سعداللہ محلہ سکندرآباد کے رہائشی مہرعبدالجبارکے گھربلاوارنٹ داخل۔۔۔خواتین کے ساتھ بدتمیزی۔ہاتھا پائی۔خواتین نے کمرے میں بند کر دیا -

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے تا ہم جماعت اسلامی کے رہنما محفوظ رہے
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.
کرکٹ کی طرح معاشی ٹیم نے بھی شکست کھائی، سراج الحق
حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سلمان بٹ نے واقعہ کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں دو روز قبل دو طلبا تنظیموں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے تھے.طلبا میں تصادم ہوسٹل نمبر 18 میں ہوا تھا.
پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا کے جھگڑے کے بعد 12 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر محمد عبید کی مدعیت میں دائر ہونے والے مقدمہ کے مطابق طلباء کے درمیان ہاسٹل نمبر اٹھارہ میں تصادم کیا گیا اور اس دوران طلباء زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل ہیلے کالج میں گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے طلبا ملک عاقب، احتشام، نبیل، وقاص، عدنان، محمود درانی، مظہر، باچا محمد، احمد بہادر اور شرجیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور طلبا کو معطل کر کے ان کے کلاسز میں آنے پر پابندی لگا دی تھی.
-

لالہ موسیٰ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)کلیوال سیداں کے قریب جی ٹی روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے دوموٹرسائیکل سوارقتل،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے نواحی گاﺅں چھتہ کارہائشی ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس غلام نبی ولدفتح محمدقوم جٹ اپنے ساتھی (جواس کابرادرنسبتی بتایاجاتاہے ) اکبرعلی ولدضمیرگل قوم پٹھان سکنہ چارسدہ پشاورکے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر ی جی ٹی کے 8188پرگجرات سے لالہ موسیٰ کی طرف آرہاتھاکہ کلیوال سیداں کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پردم توڑگئے ،اطلاع ملنے پرڈی پی اوگجرات سیدعلی محسن،ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری ریاض الحق ،ایس ایچ اوتھانہ صدرلالہ موسیٰ طارق شفیع انسپکٹر،ایس ایچ اورحمانیہ محمدرزاق،رانامحمدشفیق اے ایس آئی ،فیصل محمودبوکن اے ایس آئی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی ،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ،تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا،یادرہے کہ مقتول غلام نبی کابیٹابھی چارسال قبل قتل ہواتھا،صدرپولیس لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے۔
-
وہاڑی : اہل علاقہ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کےنواحی گاؤں 60ڈبلیوبی میں پولیس تھانہ صدر دنیاپور کے اہلکاروں نےصبح 8 بجے ہلہ بول دیا محمد یار ولد محمد نواز قوم گھبیسر کے گھر کی چادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے گھر سے نقدی، زیور و دیگر سامان اور لاکھوں کی مالیت کے مویشی بھی لےگئے گھر میں توڑپھوڑ بھی کی سارا گاؤں سراپااحتجاج بن گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 60 ڈبلیوبی کے رہائشیوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے گاؤں کے ایک شخص محمد یار کے گھر میں ریڈ کیا لیکن ملزم فرار ہو گیا جس کی وجہ سے پورے گاؤں میں تشویش پھیل گئی پولیس کے 20/25 اہلکار نے گھر میں توڑ پھوڑ کی گھر کا سامان بکھیر دیا دروازے بھی توڑ دیے اور ٹرنک اور گھر میں پڑی پیٹوں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات نقدی رقم اور لاکھوں مالیت کے مویشی بھی لے گئے خواتین نے بتایا کہ پولیس اہلکار ہمیں گندی اور غلیظ گالیاں بھی دیتے رہے اور گھر میں رکھے فریج سے دودھ اور فروٹ کا اجاڑہ بھی کرتے رہے چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوۓ پچیس سے زائد اہلکار گھر میں داخل ہو کر گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کر کے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ پولیس والوں نے گھر کے کمروں کے دروازے توڑکرپیٹیوں اورصندوقوں کی چوروں کی طرح تلاشیاں لیتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اورزیورات،نئے بستراورکپڑے تک اٹھا کر لے گئے ۔گاؤں کے درجنوں افرادنے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی سردارعثمان بزدار،آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ صدر دنا پور کی دہشت گردانہ کاروائیوں کانوٹس لیاجائے زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ ہم اپنی خواتین سمیت روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس ہوگی