Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف: گندگی اور ناقص سیوریج نے شہر کو جوہڑ بنا دیا، شہری پریشان

    اوچ شریف: گندگی اور ناقص سیوریج نے شہر کو جوہڑ بنا دیا، شہری پریشان

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا عملہ صفائی کے بجائے تنخواہوں تک محدود، شہر گندگی اور ناکارہ سیوریج کے باعث بدبو اور بیماریوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

    محلہ اکبر ٹاؤن، سحر پبلک اسکول والی گلی سمیت کئی علاقے گٹروں کے گندے پانی میں ڈوب چکے ہیں، جس سے نمازیوں، طلبہ اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تعفن اور گندگی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو چکے ہیں، جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کی عدم دلچسپی نے صورتحال مزید بگاڑ دی ہے۔

    شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری کارروائی کا مطالبہ – ان کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنوں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ عوام کو اس عذاب سے نجات ملے۔ گندے پانی میں گرنے سے بچے جلدی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور ناقص نکاسی آب کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

    شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد از جلد صفائی کے انتظامات بہتر نہ کیے گئے تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

  • پیرعادل:یارو موڑ تونسہ روڈ پر ڈکیتی،مقامی  صحافی لُٹ گیا

    پیرعادل:یارو موڑ تونسہ روڈ پر ڈکیتی،مقامی صحافی لُٹ گیا

    پیرعادل (نامہ نگار) یارو موڑ تونسہ روڈ پر ڈکیتی،مقامی صحافی لُٹ گیا

    یارو موڑ تونسہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں باغی ٹی وی کے نمائندے باسط علی گاڈی کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکو موبائل، پرس، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

    9 فروری 2025 کو رات 8 بجے باسط علی ولد عابد حسین گاڈی سرور والی سے اپنی CD موٹر سائیکل پر پیر عادل گھر جا رہا تھا کہ یارو موڑ تونسہ روڈ پر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، گن پوائنٹ پر روک کر موبائل فون، پرس، نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔

    واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر نے متاثرہ صحافی کو یقین دلایا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، نقدی، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • راولپنڈی:  کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، حالت تشویشناک

    راولپنڈی: کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، حالت تشویشناک

    راولپنڈی تھانہ بنی کے علاقہ میں کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے،اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4 سے 5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج اسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ 12 سالہ بچی کے والد کی وفات ہو چکی ہے، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا بچی گارمنٹس کی شاپ پر ملازمت کرنے والے راشد شفیق نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی، مبینہ تشدد سے بچی کے سر، ٹخنوں، ٹانگوں اور بازوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔

    پلاسٹک کے اسٹرا کااستعمال، ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    بچی کی حالت غیر دیکھ کر سپارہ پڑھانے والی خاتون بچی کو لے کر اسپتال پہنچی، بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بچی کو اسپتال لانے والی خاتون سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، معصوم بچی پر تشدد میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

  • جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

    جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

    لاہور کے علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کی جان لے لی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی، فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادا روڈ ظفر کالونی سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    پولیس کے مطابق مقتول شخص کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا جبکہ گلے میں بھی پھندے کے شواہد ہیں، مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش سادا روڈ پھینکی گئی، شواہد چھپانے کے لیے لاش کو آگ لگائی گئی، تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

    ادھر کراچی میں ملیر زکریا گوٹھ میں گھر میں چھریوں کے وار سے شوہر جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، مقتول گاڑیوں کا ڈینٹر ہے اور اس نے پارٹی کی گاڑی بناکر واپس کرنے میں دیر کی تھی جس پر اس کا پارٹی سے جھگڑا چل رہا تھا رات گئے تلخ کلامی کے دوران پارٹی نے مقتول پر چھریوں سے وار کردیا، شوہر کو بچانے کے چکر میں بیوی بھی زخمی ہوگئی، مرنے والے کی شناخت 38 سالہ افضل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی اہلیہ 28 سالہ فاطمہ اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    علاوہ ازیں لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ناصر باغ میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا گیاخاتون کی عمر 35 سال ہے اور شناخت تاحال نہیں ہو سکی شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، تفتیش اور شناخت ہونے پرحقائق سا منے آئیں گے۔

    جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

  • جنوبی کوریا :اسکول میں    ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

    سئیول: جنوبی کوریا کے ایک سکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ڈائجیون میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اسکول ٹیچر نے 8 سالہ طالبہ کو قتل کردیا، 8 سالہ بچی اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد نجی آرٹ کی کلاس لینے کے لیے وہیں ٹھہری تھی۔

    رپورٹ کے مطا بق اسکول کے عملے کے ایک رکن نے بتایا بچی والدین اسے آرٹ کی کلاس میں نہیں ڈھونڈ سکے، جس کے بعد والدین نے بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی بچی کی دادی نے شام 6 بچے اپنی پوتی کو ڈھونڈ نکالا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    پولیس کو تحقیقات کے دوران تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں چل سکا جبکہ استاد اور متاثرہ کے درمیان کوئی ذاتی تعلق بھی نہیں پایا گیا ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    روزے اور الزائمر کی بیماری کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت

    دوسری جانب کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے تحت تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہوا تھا مقتول بچی کو گولی اڑتی ہوئی بغدادی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لگی ملزم دلہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔

  • ڈرل مشین چلا کر بچوں کو خوفزدہ کر کے مدرسہ معلم کی طلبا سے بدفعلی

    ڈرل مشین چلا کر بچوں کو خوفزدہ کر کے مدرسہ معلم کی طلبا سے بدفعلی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی، بچے کو ڈرانے کے لئے ڈرل مشین چلا کر دکھاتے رہے اور ڈرا کر بار بار بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے.

    واقعہ لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آیا مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی،قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے،بچے نے گھر بتایا تو والدشہباز علی تھانے پہنچے اور مقدمہ درج کروایا. پولیس نے مدرسہ معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا.

    دوسری جانب لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا ہے،10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا، جس سے معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا تھا۔

  • سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

    حکام کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا۔ ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا۔ جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی سے قتل کی گھناؤنی واردات کی۔رات کو ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم شمشاد اور مقتولہ کی بہن سمرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان (سالی اور بہنوئی) کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    موبائلز فونز کی درآمدات میں کمی، چینی کمپنی پاکستان آ گئی

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز کی سنیارٹی کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔”

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا،گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی،ملزم کو شارجہ سینٹر صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 10000 امریکی ڈالر اور 16,000 یو اے ای درہم برآمد کیے گئے، گرفتارملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز کی سنیارٹی کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز کی سینیارٹی تبدیلی پر 5 ججز کی درخواستیں مسترد

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  • ٹھٹھہ پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا سپلائی ناکام، چار ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا سپلائی ناکام، چار ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں) پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا سپلائی ناکام، چار ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ پولیس نے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ایک بڑی کارروائی میں چار گٹکا سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 500 کلو گٹکا مٹیریل، 900 پیکٹ گٹکا ماوا اور دو سوزوکی پک اپس برآمد کرلیں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی نگرانی میں ٹھٹھہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ اسی تسلسل میں ایس ایچ او گاڑہو سب انسپکٹر منیر احمد ہیکڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دانداری لنک روڈ پر گشت کے دوران کامیاب کارروائی کی۔

    پولیس نے گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان مقصود ولد علی مراد لاکھو، ریاض احمد ولد جمن لاکھو، خادم حسین ولد علی محمد لاکھو اور فاروق ولد عبد الستار لاکھو کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے زیرِ استعمال دو سوزوکی پک اپس کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ گاڑہو میں گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ٹھٹھہ کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: اڈا طبروق اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    اوکاڑہ: اڈا طبروق اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ کونسل کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے اڈا طبروق پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا۔ انٹی انکروچمنٹ انچارج ملک مدثر نزیر کے مطابق علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے چک نمبر 11 فور ایل، 15 فور ایل اور گردونواح میں بھی آپریشن جاری رکھا، جس پر شہریوں نے سڑکوں کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کا شکریہ ادا کیا۔

    ملک مدثر نزیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ضلع کونسل کی ٹیم ہر صورت اپنے علاقے کو تجاوزات سے پاک رکھنے کی کوشش جاری رکھے گی۔