Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے نازیبا حرکت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ایک گلی میں جاتی ہوئی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتا ہے، جس کے جواب میں لڑکی نے ملزم کو تھپڑ مارا۔ اس کے بعد لڑکی نے شور مچایا، جس پر ملزم نے موٹر سائیکل پر واپس جانے کی کوشش کی۔ تاہم، اس دوران ایک شخص جس نے شور سنا تھا، اپنے گھر سے باہر آیا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں موٹر سائیکل گر گئی، اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں ناکام رہا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پولیس کی توجہ حاصل کی اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ ایک اہم پیغام ہے کہ عوامی سطح پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

    اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف

    فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

  • فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    فیصل آباد: (باغی ٹی وی) فیصل آباد میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ بنگلہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، مسافر بس میاں چنوں سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی ستیانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ڈی جی خان:قتل کے مقدمے کے مدعی اور گواہ پر جھوٹی ایف آئی آر، ورثاء کا تحفظ کا مطالبہ

    ڈی جی خان:قتل کے مقدمے کے مدعی اور گواہ پر جھوٹی ایف آئی آر، ورثاء کا تحفظ کا مطالبہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر)مقتول انیس الرحمٰن گل کے والد حاجی عبدالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو 20 نومبر 2023 کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں یاسر بزدار اور اس کے ساتھی نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ جس کا تھانہ کالا میں مقدمہ درج ہوا اور ملزمان گرفتار ہوئے۔

    حاجی عبدالحق نے بتایا کہ قاتل کے بھائی خلیل نے پہلے تھانہ کالا میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروایا اور بعد میں مقتول کے ورثاء کو نامزد کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ پھر ڈی جی خان کے تھانہ میں اسلامک لاء کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تھا جس میں بھی خلیل نے مقتول کے ورثاء کو نامزد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ 21 نومبر 2025 کو قاتل کے بھائی خلیل نے پیسے دے کر ایک عورت کو ملتان سے بلا کر مقدمہ قتل کے مدعی قمر اور گواہان شہزاد حمید وغیرہ پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ 7 فروری کو عدالت میں جرح کی پیشی تھی جب ملزم کو احاطہ عدالت لایا گیا تو قاتل اور اس کے رشتہ داروں نے مدعی پارٹی پر حملہ کر دیا جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

    حاجی عبدالحق نے کہا کہ خلیل اور اس کے ساتھی ہر وقت آتشیں اسلحہ سے لیس ہوتے ہیں اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔ وہ انہیں زبردستی صلح کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور صلح نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سکول بھی نہیں بھیج سکتے۔

    انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے، قاتل گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تھانہ کالا میں درج جھوٹی ایف آئی آر 53/25 خارج کی جائے۔

  • ڈسکہ :پولیس کی بڑی کارروائی، شراب اور اسلحہ برآمد

    ڈسکہ :پولیس کی بڑی کارروائی، شراب اور اسلحہ برآمد

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک عمران)ڈسکہ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    ریجنل انچارج ذوالفقار ورک اور ڈسٹرکٹ انچارج احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی انچارج پوسٹ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ٹیم پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں ناکہ بندی کے دوران لاہور سے سیالکوٹ سپلائی کی جانے والی ولایتی شراب کی 242 بوتلیں برآمد کیں۔

    اس کے علاوہ شاہراہوں پر ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختار سکنہ سمڑیال کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں جبکہ فرحان سکنہ سمبڑیال کے قبضہ سے پسٹل 9 ایم ایم اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

    تینوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات تھانہ سٹی ڈسکہ اور بمبانوالہ میں درج کروائے گئے ہیں۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج احسان ظفر سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

  • لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

    لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

    لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے،جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط

    وزیراعظم کامتحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کا اعلان

  • اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے بیٹ احمد میں افسوسناک حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 5 سالہ ریحان ولد شہباز جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بچہ سڑک کنارے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) اوچ شریف منتقل کر دیا گیا۔جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا.

  • پنڈی بھٹیاں: تھانہ سکھیکی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری شدہ کار برآمد

    پنڈی بھٹیاں: تھانہ سکھیکی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری شدہ کار برآمد

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگار)پنڈی بھٹیاں میں تھانہ سکھیکی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری شدہ کار برآمد

    تفصیل کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں تھانہ سکھیکی پولیس نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل چوری ہونے والی کار کو ہزارہ سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

    ایس ایچ او ظہیر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس سے برآمد شدہ گاڑی مالک کے سپرد کر دی گئی۔

    کار کی واپسی پر متاثرہ شہری نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • لاہور: باپ بیٹی گینگ منشیات فروشی میں گرفتار، 11 کلو چرس برآمد

    لاہور: باپ بیٹی گینگ منشیات فروشی میں گرفتار، 11 کلو چرس برآمد

    لاہور (باغی ٹی وی) شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کر لیا، جن سے 11 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور اس کی بیٹی رومیشہ پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کر رہے تھے۔ ناکا چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

    ڈی ایس پی مبشر اعوان کی نگرانی میں کارروائی کے بعد ملزمان کو تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اوچ شریف: خیرپور ڈاہا پٹرولنگ پولیس نے اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا

    اوچ شریف: خیرپور ڈاہا پٹرولنگ پولیس نے اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) خیرپور ڈاہا پٹرولنگ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم رضا حسین ولد اللہ داد بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ سٹی لودھراں میں درج مقدمہ نمبر 1944/23 میں مطلوب تھا۔

    اے ایس آئی محمد ساجد گھلیجہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محض چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ دھوڑکوٹ کے حوالے کر دیا، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اے ایس آئی محمد ساجد گھلیجہ نے اس کامیابی کا کریڈٹ پولیس کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کے خاتمے کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

  • اوچ شریف: ناقص صفائی ،دارارقم اسکول کو وارننگ، سیل کرنے کا عندیہ

    اوچ شریف: ناقص صفائی ،دارارقم اسکول کو وارننگ، سیل کرنے کا عندیہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ضلعی فوکل پرسن برائے ڈینگی، ہیلتھ انسپکٹر عمران حیدر سیال نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت دارارقم اسکول، عمر ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور اسکول کے سربراہ باسط کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    انسپکٹر عمران حیدر سیال نے اسکول میں پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا، جہاں ناقص صفائی اور غفلت پر انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ”بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ان کی صحت و زندگی سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔”

    سکول انتظامیہ کو فوری طور پر صفائی کے نظام کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، بصورت دیگر اسکول کو سیل کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ ہیلتھ انسپکٹر نے واضح کیا کہ”بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسکول انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا جائے گا۔”

    دورے کے دوران وارننگ لیٹر اور لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران حیدر سیال نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں صحت و صفائی کے معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔