Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • حافظ آباد: وانیکی تارڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    حافظ آباد: وانیکی تارڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگار) وانیکی تارڑ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، مشکوک شخص سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق چوک کولو تارڑ خان پور کے علاقے میں فیصل اعجاز ASI معہ ملازمان گشت پر موجود تھے کہ ایک مشکوک شخص، قاسم علی ولد محمد علی قوم مسلم شیخ سکنہ ٹھٹھہ گجو کسیسے پیدل آ رہا تھا۔ پولیس نے مشتبہ جان کر اسے روکا اور جامعہ تلاشی لینے پر 1140 گرام چرس برآمد کر لی۔

    پولیس نے چرس قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 96/25 مورخہ 06 فروری 2025 بجرم 9C درج کر لیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • حافظ آباد: مبارک کالونی ،سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، شہری پریشان

    حافظ آباد: مبارک کالونی ،سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، شہری پریشان

    حافظ آباد,باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ کی رپورٹ) شہر کی معروف رہائشی آبادی مبارک کالونی کے مکین گندے پانی کے دیرینہ مسئلے سے شدید پریشان، سیوریج کا ناقص نظام اور انتظامیہ کی بے حسی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔

    گزشتہ کئی ماہ سے گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی نے جوہڑ کا منظر پیش کر دیا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور خواتین سبھی بدبو، مچھروں اور بیماریوں کے خوف میں مبتلا ہیں، جبکہ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    وزیرِاعلیٰ پنجاب کے صفائی و ترقیاتی منصوبے بھی مبارک کالونی میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں نے کئی بار میونسپل کمیٹی اور متعلقہ حکام سے شکایات کیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ متعدد وعدے کیے گئے مگر عملدرآمد صفر رہا، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیوریج نظام کو بہتر کیا جائے، کھڑے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایا جائے، ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

  • اوچ شریف: بکھری چوک پر خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

    اوچ شریف: بکھری چوک پر خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )نواحی علاقے بکھری چوک پر موٹر سائیکل اور کار میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رتہر نہڑانوالی بستی عبد اللہ خان کے رہائشی محمد یوسف اپنی اہلیہ اور ایک خاتون کے ہمراہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ بکھری چوک کے قریب ان کی موٹر سائیکل کو ایک نامعلوم کار نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں محمد یوسف، ان کی اہلیہ اور دوسری خاتون شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں محمد یوسف کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مزاحمت پر مقدمہ درج

    ڈیرہ غازی خان: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مزاحمت پر مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر جواد اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کے مطابق شہر سمیت بڑے ٹاؤنز اور قصبات کو تجاوزات سے پاک کر کے کشادہ اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے تجاوزات از خود ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

    ادھر کالا میں تجاوزات آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین سے سرکاری اسلحہ چھیننے اور سنگین دھمکیاں دینے پر سات افراد کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان کی مدعیت میں تھانہ کالا میں درج کیا گیا۔

    چیف آفیسر ضلع کونسل جواد الحسن گوندل کا کہنا ہے کہ 30 سال بعد ضلع کونسل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ کالا، شاہ صدر دین، کوٹ چھٹہ سمیت دیگر ٹاؤنز اور قصبات میں بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی شیڈ، تھڑے اور تعمیرات گرائی جا رہی ہیں۔ آپریشن میں پولیس، ریونیو، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے 30 سے زائد اہلکار اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز کی سربراہی میں حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز کالا، درے ڈھولے والی، پیر عادل سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

  • تنگوانی: مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    تنگوانی: مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصوربلوچ) مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    تنگوانی کے قریب جمال تھانے کی حدود میں گاؤں عبدالصمد بجارانی میں مویشیوں کے کاروبار پر بهیو اور شیخ برادری کے درمیان تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق۔

    تفصیلات کے مطابق بهیو برادری کے مسلح افراد نے جدید اسلحے سے شیخ برادری کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شیخ برادری کا نوجوان گورو شیخ اور ایک گائے گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر دم توڑ گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی.

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، دو مسافر زیرِ تفتیش

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، دو مسافر زیرِ تفتیش

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، سینیگال اور سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں سے تحقیقات جاری۔

    تفصیلات کے مطابق مسافروں عظیم شفیق اور خلیل احمد، جو فلائٹ نمبر FZ337 کے ذریعے سیالکوٹ پہنچے، سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں افراد اسپین جانے کے لیے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، جنہوں نے انہیں عمرہ اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب اور سینیگال بھیجا۔ بعد ازاں، انہیں سمندری راستے سے اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی، تاہم دونوں نے انکار کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق، ایجنٹوں کا تعلق سیالکوٹ اور پشاور سے ہے، اور مسافروں سے ان کی نشاندہی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مسافروں کی نشاندہی پر ملوث ایجنٹوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی سفری دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے افراد اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں اور ویزا کے حصول کے لیے صرف متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رجوع کریں۔

  • کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں بے قابو ڈمپرز کے باعث ہونے والے حادثات کے بعدغیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں آئے دن ڈمپرز کے حادثات میں شہریو ں کی قیمتی جانیں ضیاع ہو رہی ہیں گزشتہ روز بھی حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید ردعمل دیا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان قاتل ڈمپرز کو فوری طور پر شہر سے ہٹایا جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    جس کے بعد سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبانہ پرویز، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول وحید شیخ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیگر صوبوں کیلئےہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے گا مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے یہ ڈمپر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ ان حادثات کو روکا جا سکے۔

    گورنر سندھ نے کراچی میں ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے ایک ہفتے میں ڈمپر مافیا کے خلاف لائحہ عمل طلب کر لیا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سندھ حکومت نے کارروائی نہ کی تو وہ خود اس کا لائحہ عمل دیں گے ایک ہی دن میں کراچی میں چار افراد کو ڈمپرز نے روند دیا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا لیکن انتظامیہ کی خاموشی افسوسناک ہےڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا باعث بنے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کئی شہری حادثات میں جاں بحق ہو رہے ہیں، لیکن حکومت کے چہرے پر کوئی شکن تک نہیں آتی انہوں نے انکشاف کیا کہ ملیر میں حادثے کا شکار ہونے والا ڈمپر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا، اور ان کے ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہیں، انہیں پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ پچھلے دنوں 85 سے زائد حادثات ہو چکے ہیں، سندھ حکومت کی پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں ڈمپرز سڑکوں پر کیسے چل رہے ہیں؟ انتظامیہ کہاں تھی؟ انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دن کے وقت بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے، تاہم کچھ سرکاری اور تعمیراتی منصوبوں سے منسلک گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے، جن میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے 1800 رجسٹرڈ ڈمپرز، ایف ڈبلیو او کے اسٹیڈیم کی تعمیر پر معمور 40 ڈمپرز،ملیر ایکسپریس وے کنسٹرکشن کمپنی کے 60 ڈمپرز، 6 ہزار واٹر ٹینکرز شامل ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس ان گاڑیوں کو نہیں روک سکتی، تاہم ان کی دیکھ بھال اور حالت کی جانچ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایم وی ای ونگ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لی آج پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی، اس حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی شناخت 38 سالہ سلیم اور 13 سالہ آفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    علاوہ ازیں گزشتہ روز شارع فیصل تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر ملینیئم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے،یہ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئی تھیں۔

  • ڈیرہ نواب صاحب:عدلیہ سے نکالے گئے سابق جج کی بطور انچارج پرنسپل کرپشن کی ہوشربا داستان

    ڈیرہ نواب صاحب:عدلیہ سے نکالے گئے سابق جج کی بطور انچارج پرنسپل کرپشن کی ہوشربا داستان

    لاہور(باغی ٹی وی انویسٹی گیشن سیل)عدلیہ سے نکالے گئے سابق جج کی بطور انچارج پرنسپل کرپشن کی ہوشربا داستان

    تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپورشرقیہ میں گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج، ڈیرہ نواب صاحب میں کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں عدلیہ سے نکالے گئے سابق سول جج محمد شاہد سراج کو انچارج پرنسپل اور ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) تعینات کیا گیا۔ ان کی تعیناتی محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے نوٹیفکیشن کے تحت کی گئی، جس کے مطابق وہ 8 نومبر 2024 سے 7 فروری 2025 تک مالیاتی امور کے نگران ہوں گے۔یادرہے کہ سابق سول جج محمد شاہد سراج کو بطورانچارج پرنسپل 5ویں بار ایکسٹینشن دی گئی ہے ،

    یہ خبر بھی پڑھیں
    کرپشن، اقربا پروری اور بدانتظامی، سابق جج کی بدولت ڈیرہ نواب کالج کیسے تباہ ہوا؟

    اب ذرائع کا بتانا ہے کہ 8 فروری کو بھی ان بطورانچارج پرنسپل کے نئے آرڈر آجائیں گے کیونکہ محکمہ ہائرایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ملتان میں انہوں نے سب کو راضی کیا ہوا ہے،اس لئے چھٹی بار بھی ہائیکورٹ سے کرپشن کی بنیاد پر نکالے گئے سابق سول جج محمد شاہد سراج کو انچارج پرنسپل بنادیاجائے گا،

    محمد شاہد سراج پر کالج کے جناح کیمپس میں قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور فروخت کے ذریعے سرکاری فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق، درختوں کی نیلامی کا عمل محکمہ جنگلات کے قوانین کے برخلاف انجام دیا گیا، جس میں نہ تو سرکاری پیمائش ہوئی اور نہ ہی کوئی اشتہار دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہد سراج نے یہ عمل اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لیے بغیر مکمل کیا اور مبینہ طور پر متعلقہ افراد کو ان کا حصہ فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

    مالی بدعنوانی کے الزامات میں امتحانی فیس اور رجسٹریشن فنڈز کی خرد برد بھی شامل ہے۔ ایک مثال 28 مارچ 2024 کو چیک نمبر 8806943924 کے ذریعے دو لاکھ چونسٹھ ہزار روپے کی غیر قانونی نکاسی ہے، جو کالج کے ریکارڈ میں ظاہر نہیں کی گئی۔ اس معاملے میں سابق انگلش شعبہ پروفیسر محمد ایوب عالم کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    اقربا پروری کے تحت سی ٹی آئی بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، جہاں شاہد سراج کی بیٹی عائشہ ارم کو میرٹ لسٹ میں 51ویں نمبر پر ہونے کے باوجود کالج ٹیچنگ انٹرن (CTI) کے طور پر بھرتی کر لیا گیا۔ اسی طرح، امتحانات کے دوران اپنی دوسری بیٹی فاطمہ شاہد کے لیے خود انویجیلیٹر کے فرائض انجام دیے، جو کہ واضح طور پر غیر قانونی ہے۔ مزید یہ کہ، بارہ طلبہ و طالبات کو جعلی داخلہ دے کر فی کس 45 ہزار روپے وصول کیے گئے، جو سیدھے شاہد سراج کی جیب میں گئے۔

    کالج کے مالیاتی ریکارڈ میں رد و بدل اور غیر قانونی سرگرمیوں میں محمد فیصل، عمیر الرحمن چوہان کلرکس، اور دیگر عملہ بھی ملوث بتایا جا رہا ہے۔ جناح کیمپس کی 400 کنال زمین پر ناجائز قبضے کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

    طلبہ اور اساتذہ کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔ پینے کے پانی کی سہولت موجود نہیں، دو سال سے کالج میگزین شائع نہیں ہوا، اور سالانہ کھیلوں کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا۔ کالج میں اشیاء کی چوری معمول بن چکی ہے، جس میں ٹیوب، فریج سٹیپلائزر، اوون، اور درختوں سے پھل تک غائب ہو چکے ہیں۔

    متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ شہریوں اور طلبہ کی درخواستیں نظر انداز کی جا رہی ہیں، جبکہ اعلیٰ افسران شاہد سراج کی سرپرستی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ جب ان سے موقف لینے کی کوشش کی گئی، تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر کچھ ثبوت بھیجے، جو بعد میں فوراً ڈیلیٹ کر دیے گئے۔

    یہ بدعنوانی صرف مالی خرد برد تک محدود نہیں رہی بلکہ تعلیمی ماحول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شاہد سراج نے پرنسپل اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کالج کو تفریحی مقام بنا دیا، جہاں پارٹیوں، انڈین گانوں پر رقص اور مشکوک محفلوں کا انعقاد معمول بن چکا ہے۔

    گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج، جو کہ ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے، کرپشن اور اقربا پروری کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، جبکہ والدین اور شہری شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی نظام کو بچایا جا سکے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • کراچی: ٹک ٹاک نے باپ اور بیٹے کی جان لے لی

    کراچی: ٹک ٹاک نے باپ اور بیٹے کی جان لے لی

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

    اپوزیشن الائنس کی اہم بیٹھک،اسٹیرنگ کمیٹی کے مجوزہ نام سامنے آگئے

    اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

  • زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے علاقے ضلع وہاڑی میں زمیندار کے بیٹے نے غریب محنت کش کی بیٹی کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی واقعہ بورے والا میں پیش آیا جہاں بااثر زمیندارکے اوباش بیٹے نے غریب محنت کش کی 14سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ ملزم نے اغواء کرکے ڈیرے پر لے جا کر بچی سے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

    مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے خوشخبری

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے