Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازی خان: آر پی اوکا پنجاب، خیبر پختونخواہ بارڈر کا ہنگامی دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    ڈیرہ غازی خان: آر پی اوکا پنجاب، خیبر پختونخواہ بارڈر کا ہنگامی دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا پنجاب، خیبر پختونخواہ بارڈر کا ہنگامی دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)، چیک پوسٹ لکھانی اور ترمن کا تفصیلی معائنہ کیا۔

    آر پی او نے چیک پوسٹ جھنگی پر تعینات جوانوں سے خصوصی ملاقات کی اور دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے اور چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے خوارجی دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ آر پی او نے سرحدی چوکیوں کے سیکورٹی اقدامات، تعینات نفری، گاڑیوں، اسلحہ، ایمنیشن، مورچوں اور تھرمل ڈوم کیمروں کے ذریعے چیکنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔

    آر پی او نے سرحدی چیک پوسٹوں کی عمارتوں، باؤنڈری وال اور مورچوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس دوران، انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے، ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے ماک ایکسرسائزز کی مشق کرنے اور کیو آر ایف ٹیموں کے ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر کرنے کے بھی احکامات دیے۔

    آر پی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرحدی چوکیوں کی عمارت اور مورچوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب نے سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سے لیس کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ کی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے 11 حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے، اور ان کا عزم ہے کہ دہشت گرد کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

  • حافظ آباد: شاہین مارکیٹ میں دوبارہ ناجائز تجاوزات، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    حافظ آباد: شاہین مارکیٹ میں دوبارہ ناجائز تجاوزات، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ کی رپورٹ) شاہین مارکیٹ میں دوبارہ ناجائز تجاوزات، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے باوجود شاہین مارکیٹ میں بعض دکانداروں کی جانب سے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف گزرگاہ مزید تنگ ہو گئی ہے بلکہ عوام، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے شاہین مارکیٹ کے دکانداروں کو پہلے بھی وارننگ دی تھی، مگر ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض دکانداروں نے دوبارہ سڑکوں پر سامان رکھ کر تجاوزات قائم کر لی ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو پیدل چلنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    مارکیٹ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ تنگ راستوں کی وجہ سے نہ صرف وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ کچھ دکانداروں نے بھی تجاوزات کے خاتمے کی حمایت کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف عوام کی سہولت کے لیے ضروری ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کریں تاکہ بازار میں عوام کی نقل و حرکت آسان ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے سخت اقدامات کرے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور شاہین مارکیٹ کو دوبارہ محفوظ اور صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

  • رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    خیرپور: رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔

    باغی ٹی وی : وکیل نے مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے، مقتولہ بچی فاطمہ کی والدہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے بچی کی والدہ کا تحریر ی بیان جمع ہونے کے بعد فورتھ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے رانی پور میں تشدد سےکمسن ملازمہ کی ہلاکت کا کیس سیشن کورٹ خیرپور منتقل کر دیا تھا۔

    جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    واضح رہےکہ اگست 2023 میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ میں فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد بھی ثابت ہوا تھا، قتل کیس میں ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز جیل میں ہیں۔

    پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں،چوہدری سالک حسین

  • سکھر پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 50 قیمتی موبائل فونز برآمد، اصل مالکان کے حوالے

    سکھر پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 50 قیمتی موبائل فونز برآمد، اصل مالکان کے حوالے

    سکھر، باغی ٹی وی (نامہ نگار) سکھر پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ اور چوری شدہ 50 قیمتی موبائل فونز کو ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

    ایس ایس پی سکھر، اظہر خان کے احکامات پر انچارج ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل سکھر اور سکھر پولیس کے مختلف تھانہ جات نے مختلف اوقات میں چوری اور گمشدہ موبائل فونز کو ٹریس کر کے ان کی برآمدگی کی کارروائیاں کیں۔ ایس ایس پی سکھر نے تمام برآمد موبائل فونز مالکان کے حوالے کردیے اور اس عمل کو سراہا۔

    اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چوری اور گمشدہ موبائل فونز کی روزانہ کی بنیاد پر ٹریسنگ کی جائے اور زیادہ سے زیادہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان تک پہنچائے جائیں۔

    موبائل فونز کے مالکان نے ان کی قیمتی چیزیں واپس ملنے پر ایس ایس پی سکھر اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کامیاب کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے مویشی اور مزدا ٹرک برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے مویشی اور مزدا ٹرک برآمد

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں) پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے 14 بھینسیں اور مزدا ٹرک برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق، آج صبح 5:30 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کینجھر کی حدود میں علی بحر کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے مدعی ارشد میمن کا مزدا ٹرک چھین لیا تھا، جس میں 14 بھینسیں لوڈ کرکے کراچی جا رہا تھا۔ پولیس فوراً متحرک ہوئی اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے سخت احکامات پر ایس ڈی پی جھرک جاوید ٹالپر کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر قادر بخش شورو اور ان کی ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا اور چھینے گئے مویشیوں اور ٹرک کو برآمد کر لیا۔

    پولیس نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس کی ٹیم کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور انہیں شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ٹھٹھہ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس کے عزم کا ثبوت ہے اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • تنگوانی: دو ماہ قبل اغوا ہونے والے دو مغوی بازیاب، پولیس لاعلم

    تنگوانی: دو ماہ قبل اغوا ہونے والے دو مغوی بازیاب، پولیس لاعلم

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی تھانے کی حدود سے دو ماہ قبل اغوا کیے گئے دو مغوی گل حسن کھوسو اور مورزادو کھوسو بحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے، جس پر ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مغویوں کے اہل خانہ نے کلام پاک کچے کے ڈاکوؤں کے پاس لے جاکر ان کی رہائی کے لیے دعا کی، جس کے بعد مغوی بازیاب ہو گئے۔ تاہم پولیس اس معاملے سے لاعلم دکھائی دے رہی ہے اور بازیابی کے حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    مغویوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار پولیس سے مدد طلب کی، مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ اہلِ علاقہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • چنیوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

    چنیوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

    چنیوٹ,باغی ٹی وی(نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

    تفصیل کے مطابق چنیوٹ میں شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے آپریشن کا جائزہ لیا۔

    کارروائی کے دوران غیر قانونی تجاوزات ضبط کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی اور گلیوں و بازاروں کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود تجاوزات ختم کر کے قانونی کارروائی سے بچیں۔ مزید برآں، حکومتی احکامات کے مطابق بازاروں میں مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگائے جائیں گے تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے۔

  • کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار

    کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار

    کراچی,باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی ڈاکٹربشیربلوچ) بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی اور 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، پشاور، چنیوٹ اور ملتان میں چھاپے مارے گئے، جن میں مجموعی طور پر 33.839 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پکڑی گئی منشیات میں 11.127 کلو چرس، 6 کلو آئس، 6 کلو افیون اور 4 کلو ہیروئن شامل ہے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • گھوٹکی :پولیس کی  کارروائی، سنگین مقدمے میں مفرور تین ملزمان گرفتار

    گھوٹکی :پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمے میں مفرور تین ملزمان گرفتار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی پولیس نے روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایچ او تھانہ کچو بنڈی 1 میر حسن بلو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے نزد سکندر دم دموں سے مقدمہ نمبر 12/2023 دفعہ 324، 114، 148، 149 ت پ میں روپوش معشوق عرف فقیر محمد ولد صاحب ڈنو طلائی، حاکم علی ولد محمد بخش طلائی اور اللہ ودھایو ولد صوبھو طلائی کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان کا تعلق گوٹھ دائود طلائی سے ہے اور وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی پر شاباشی کا پیغام دیا۔

  • گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، دو روز قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، دو روز قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دن قبل اغوا ہونے والے فدا حسین ولد بھادر چاچڑ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر پولیس نے اہم مقامات پر نگرانی بڑھائی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او آندل سندرانی محمد اسلم چاچڑ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اغوا کار مغوی کو منتقل کرنے والے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڈھڑ بیلو کچے کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں اغوا کاروں نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس پر اغوا کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بازیاب ہونے والے فدا حسین نے بتایا کہ اسے دو روز قبل قادر پور کے قریب سی پیک روٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔