Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سی آئی اے  سب انسپکٹر پر فائرنگ  میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    مریدکے کے علاقے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔

    باغی ٹی وی کے پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جب دونوں کانسٹیبلز کو معلوم ہوا کہ گاڑی میں موجود شخص سی آئی اے سب انسپکٹر ہے، تو وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مفرور کانسٹیبلز اور ان کے ساتھی واصف کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ، چار ملزمان گرفتار

  • گھوٹکی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا دورہ، امن و امان کے سخت احکامات

    گھوٹکی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا دورہ، امن و امان کے سخت احکامات

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی آفس آمد پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آئی جی سندھ نے کندھ کوٹ-گھوٹکی پل کے تعمیراتی کام اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی کو مزید اقدامات کی ہدایات دیں۔ انہیں گھوٹکی کے کچے اور دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے پولیس حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر، اے ایس پی میرپور ماتھیلو، ڈی ایس پیز گھوٹکی، ڈہرکی، اباوڑو، رونتی اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ آئی جی سندھ نے فرائض کی عمدہ ادائیگی پر 14 پولیس اہلکاروں، 7 آئی ٹی ڈرون ٹیم ممبران، ایس ایچ اوز ڈہرکی، اباوڑو، کھمبڑا اور ہیڈ محرران کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

    آئی جی سندھ کے احکامات:
    ڈکیتوں اور اغوا میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
    کچے اور پکے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے
    پولیس کو جدید ہتھیاروں اور گاڑیاں جلد فراہم کی جائیں گی۔
    ہائی ویز پر ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
    کچے میں رہنے والے عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے
    سی ٹی ڈی کو اسلحہ کی ترسیل روکنے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ہے
    ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈاکوؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قانون کے دائرے میں آجائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    دورے کے اختتام پر ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو تحائف پیش کیے۔

  • ڈیرہ غازی خان: غازی گھاٹ پل بند، مسافر شدید مشکلات کا شکار

    ڈیرہ غازی خان: غازی گھاٹ پل بند، مسافر شدید مشکلات کا شکار

    ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر جواد اکبر) غازی گھاٹ پل بند، مسافر شدید مشکلات کا شکار

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان غازی گھاٹ پل پر تین گھنٹے سے زائد ٹریفک جام کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جبکہ سرد موسم میں خواتین، بزرگ، مریض اور بچے بے یار و مددگار پھنسے ہوئے ہیں۔

    مسافروں کے مطابق انتظامیہ تاحال غائب ہے اور کسی بھی اہلکار نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرنے کی کوشش نہیں کی۔ پل بند ہونے کی وجوہات تاحال واضح نہیں مگر اس کے باعث روزمرہ معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں۔

    متاثرین نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹریفک بحال کر کے مسافروں کو درپیش اذیت سے نجات دلائی جائے۔

  • موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی  کوشش ، چار ملزمان گرفتار

    موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ، چار ملزمان گرفتار

    موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں. ترجمان کے مطابق گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

    جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا

  • تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) سندھ بلوچستان بارڈر کے علاقے 138 آر ڈی غریب آباد میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں، باخلانی اور ہیجوانی، میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوگیا۔

    خبر کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ظفر خان ہیجوانی بگٹی موقع پر ہی قتل ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگٹی قبیلے کے دونوں فریقین میں پرانے تنازعے پر جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں) پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایکٹو کریمنل زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، تھانہ ٹھٹھہ کی حدود فقیر گوٹھ لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ایک ملزم عمر ولد ماموں گندرو، شیخ فرید چوک ٹھٹھہ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، رابری، اور موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • 4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا

    4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا

    چونیاں کے نواحی گاؤں گرداس والا میں مصطفیٰ نامی نوجوان اور اس کے تین کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اغواء کاروں کی جانب سے فی کس دو کروڑ اسی لاکھ روپے کا تاوان مطالبہ کیا گیا ہے۔ مغوی کے بیوی بچے غم سے نڈھال ہیں، جبکہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا اور مزید کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    انسانی سمگلر کے ایجنٹ نے چونیاں کے مصطفیٰ نامی نوجوان سمیت چار نوجوانوں سے 36، 36 لاکھ روپے لے کر اٹلی لے جانے کے سہانے خواب دکھائے اور ایران کے شہر تہران میں اغواء کاروں کے حوالے کر دیا۔

    4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا

    اغواء کار کی جانب ان نوجوانوں کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد بنایا جا رہا ہے اور تشدد کی ویڈیو ورثہ کو سینڈ کر کے فی کس دو کروڑ اسی لاکھ روپے کا تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ساتھ مغوی کے بیوی اور چار بچے غم سے نڈھال ہیں اور رو رو کر مغوی کی رہائی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہباز سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنا سب کچھ بیچ دیں تب بھی تاوان ادا نہیں کر سکتےمصطفیٰ کے اہل خانہ اور اہل محلہ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے اور مغوی کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے انسانی اسمگلر اور کراچی ائیرپورٹ سے گداگری کےلیے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    صدر مملکت کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھادرج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لیے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد عثمان کو گرفتار کیا، ملزم کا نام گداگری کی فہرست میں شامل تھا اور اسے اسٹاپ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

    تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف )کے عملے نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کی پرواز کے مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

    پاکستان سپر لیگ، 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے درخشاں میں معروف گلوکار، ٹی وی میزبان اور اداکار فخر عالم کے گھر ایک ہفتہ قبل پیش آئی ڈکیتی کی واردات میں گھر کے چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    پولیس کے مطابق، واردات میں چوکیدار محمد لطیف، کنٹریکٹ ملازم و الیکٹریشن محمد ضیاء اور دیگر 4چار افراد ملوث تھے ابتدائی تحقیقات کے بعد درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کر لیا ہے۔

    صدر مملکت کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام کیا جا رہا ہے اور واردات میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے۔

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

    فخر عالم نے 30 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ ’چیزیں میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں لیکن ذہنی سکون انمول ہے، میرا اصل نقصان ذہنی سکون کا ہے،انہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ پولیس جلد مجرموں کو گرفتار کر لے گی۔

  • سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی

    سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی

    لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے وہ اپنے دوست ذکا اللہ کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی ،حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور ان کے دوست ذکا اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ شدید زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کے بھائی بشارت علی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر مراتب علی دوست کے ہمراہ شیخوپورہ جارہے تھے، نامعلوم دو گاڑیوں میں سوار 7 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے مراتب علی اور اسکا دوست ذکا اللہ جاں بحق ہوگئے۔

    ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان

  • گوجرہ: پیسوں کے تنازع پر دو نوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

    گوجرہ: پیسوں کے تنازع پر دو نوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) شہر میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوانوں نے گھریلو جھگڑوں کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

    پہلا واقعہ تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقے محلہ شریف گارڈن میں پیش آیا، جہاں بیروزگار نعمان طارق ولد محمد طارق نے والد سے خرچے کے لیے رقم مانگی، انکار پر جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا۔

    دوسرا واقعہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 281 ج ب میں پیش آیا، جہاں محسن رضا ولد محمد ریاض کا اپنے بھائی علی رضا سے پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے گوجرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

    پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔