Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ملتان:  بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، ایس ایچ اومعطل

    ملتان: بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، ایس ایچ اومعطل

    ملتان(باغی ٹی وی ) کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول کے دوران بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان محمد شفیق کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول کے دوران موٹرسائیکل سوار بزرگ شہری کے گزرنے پر ایس ایچ او شفیق احمد آپے سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے بزرگ شہری کو زبردستی چلتی موٹرسائیکل سے اتارا اور سڑک پر گھسیٹ کر تھپڑوں کی بارش کردی۔

    بزرگ شہری کی معافی کے باوجود پولیس افسر کا رویہ نہ بدلا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا، جبکہ آر پی او نے سی پی او ملتان کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

    سی پی او نے ایس ایچ او نیو ملتان محمد شفیق کو معطل کر دیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  • ایف آئی اے نے  انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے غیر قانونی بین الاقوامی ایکٹیو سمز فروخت کرنے میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جن میں فیضان الدین، محمد اسلم، محمد خلیل، رامین رضا اور عابد شامل ہیں۔ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشاور کے علاقے صدر میں واقع ایک موبائل شاپ سے گرفتار کیا گیا، جو بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ یہ بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سمز کی فروخت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان سے کارروائی کے دوران غیر قانونی سمز برآمد کر لی گئی ہیں۔ چھاپا مار کارروائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور مقامی پولیس کی ٹیم بھی شامل تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

  • حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کارروائی میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپا مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

  • اوچ شریف: قومی شاہراہ پر رکھی بجری سے حادثات، شہریوں کا فوری ہٹانے کا مطالبہ

    اوچ شریف: قومی شاہراہ پر رکھی بجری سے حادثات، شہریوں کا فوری ہٹانے کا مطالبہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) قومی شاہراہ پر رکھی بجری کا ڈھیر متعدد حادثات کا باعث بن گیا، شہریوں کا فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں سکھر ٹول پلازہ روڈ کے قریب قومی شاہراہ پر رکھی بجری کا ڈھیر متعدد حادثات کا سبب بننے لگا، جس کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری میں ٹکرانے اور پھسلنے کے باعث زخمی ہو چکے ہیں۔ مقامی شہریوں نے سڑک پر رکھی بجری کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر ٹول پلازہ کے قریب رکھی بجری کی وجہ سے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کا پھسلنا اور گرنا ایک عام واقعہ بن چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ جگہ ایک انتہائی خطرناک مقام بن چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

    مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ بجری کو فوراً ہٹایا جائے۔

    شہریوں نے کہا کہ صرف سڑک کی صفائی ہی کافی نہیں ہے، بلکہ حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر بھی اختیار کی جانی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو کسی بھی وقت قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔

    You said:

  • تنگوانی: گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا تنازعہ، پولیس موقع پر نہ پہنچی

    تنگوانی: گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا تنازعہ، پولیس موقع پر نہ پہنچی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ) گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا مسئلہ کسی تھانہ کی پولیس موقع پر نہ پہنچی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں نائب بھلکانی کے مچھلی فارم کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، تاہم پولیس حدود کے تنازع کے باعث لاش تاحال جائے وقوع پر موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاش کے پاس سے برآمد شناختی کارڈ پر نام "اقبال ولد علی دوست، رہائشی بخشاپور” درج ہے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، لیکن مختلف تھانوں کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث کارروائی تعطل کا شکار ہے۔

    علاقہ مکینوں نے فوری تحقیقات اور لاش کو ورثا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کی فائرنگ، شہری کی سرداروں کو وارننگ

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی فائرنگ، شہری کی سرداروں کو وارننگ

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے پر شہری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے منتخب نمائندوں، وڈیروں اور ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو ویڈیو لنک پر وارننگ دے دی۔

    سیاسی و سماجی رہنما حاجی شیر خان کھوسو نے ایم این اے شبیر بجارانی، ایم پی اے سردار محبوب علی بجارانی، سردار سلیم جان مزاری اور سردار عابد خان سندرانی سمیت دیگر شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنگوانی شہر میں ڈاکوؤں کی جانب سے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔

    حاجی شیر خان کھوسو نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکوؤں کو نہ روکا گیا تو قبائلی تنازع شدت اختیار کر سکتا ہے اور ہم بھی سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی ان ڈاکوؤں کی شکایت کر چکے ہیں، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق،  4 افراد کی حالت غیر

    کراچی، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 افراد کی حالت غیر

    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ایک کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت،ناظم ولد پٹھان خان، عمر 40 سال،کامران ولد نامعلوم، عمر 45 سال کے طور پر ہوئی،

    شدید زخمی افراد کی شناخت: 3. تنویر ولد ممتاز، عمر 30 سال (حالت غیر) 4. خالد ولد نامعلوم، عمر 40 سال (حالت غیر) 5. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 38 سال (حالت غیر) 6. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 35 سال (حالت غیر)

    ریسکیو ذرائع کے مطابق، پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ حادثہ پورٹ قاسم کے صنعتی علاقے میں ہونے کے باعث زیادہ سنگین صورتحال پیدا کر چکا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

  • ٹھٹھہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ (بلاول سموں) پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 گٹکا سپلائرز اور 2 کرمنلز سمیت 4 ملزمان گرفتار۔ پولیس نے 48 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 پسٹل اور ایک مہران کار برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس اور مختلف تھانوں نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ جھمپیر لنک روڈ پر انچارج سی آئی اے ممتاز بروہی نے دو گٹکا سپلائرز احمد بارچ اور میر حسن گندرو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

    اسی طرح گھارو اور کیٹی بندر پولیس نے 2 کرمنلز یونس سومرو اور میر جونیجو کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات اور جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • سیالکوٹ: سابق شوہر کا عضو تناسل کاٹنے والی خاتون گرفتار

    سیالکوٹ: سابق شوہر کا عضو تناسل کاٹنے والی خاتون گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ ستراہ کے علاقے دھرم کوٹ میں سابق شوہر پر وحشیانہ حملے کی ملزمہ شاہدہ بی بی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز شاہدہ بی بی نے مبینہ طور پر اپنے سابق شوہر عمیر کو بہانے سے بلا کر نشہ آور مشروب پلایا اور تیز دھار آلے سے اس کا عضو تناسل کاٹ دیا۔

    واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہو گئی تھی، تاہم ستراہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یادر ہے کہ 28 جنوری ، 2025 نواحی گاؤں ے چوبیس سالہ عمیر کی شادی دھرم کوٹ کی شاہد ہ سے ہوئی لیکن دونوں میں ہم آہنگی پیدا نہ ہونے کے باعث طلاق ہوگئی لیکن اس کے باوجود عمیر شاہدہ کو تعلقات رکھنے پر مجبور کرتا۔

    گزشتہ رات عمیر شاہدہ کو ملنے اُسکے میکے چلا گیا تو وہاں پر شاہدہ اور اُسکے بھائی الیاس نے زبردست تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عمیر کا عضو خاص کاٹ ڈالا۔

  • اوچ شریف: سڑک کنارے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

    اوچ شریف: سڑک کنارے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

    اوچ شریف (باغی ٹی وی)سڑک کنارے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

    اوچ شریف میں افسوسناک واقعہ، سڑک کنارے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص کا سر اور بازو بری طرح کچلے ہوئے ہیں۔

    ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیا، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی کی شناخت رفیق حسین ولد غوث بخش کے طور پر ہوئی، جو محلہ گلانی، اوچ شریف کے رہائشی تھے اور عمر تقریباً 50 سال تھی۔

    ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے۔