Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی،تاجر پر حملے کا مقدمہ ترجمان میئر کے خلاف درج

    کراچی،تاجر پر حملے کا مقدمہ ترجمان میئر کے خلاف درج

    شہر قائد کراچی میں تاجر اور برنس روڈ فود اسٹریٹ کے صدر فراز خان پر حملے کا مقدمہ میئر کراچی کے ترجمان سمیت تین افراد پر درج کر لیا گیا

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر نر سری کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فراز خان زخمی ہو گئے تھے،2 موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے تاجر اور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر فرازخان پر گولیاں چلائی تھیں، واقعہ کے بعد تاجر فراز خان نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ ٹیپو سلطان میں درخواست دی جس پر میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے

    تاجر فراز خان نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی کار میں سوار ہو کر برنس روڈ سے اپنے گھر پی ای سی ایچ ایس جارہا تھا کہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان نے مجھ پر فائرنگ کی،ایک گولی دائیں گال پر لگی اور گردن سے پار ہوگئی جب کہ دوسری گولی میری گاڑی پر بھی لگی،مجھ پر حملہ کروانے میں میرے پارٹنرکرم اللہ، مظہراور منصو ر شاہ شامل ہیں، انہوں نے مجھ سے 9کروڑ 87لاکھ کی رقم روڈ پیچنگ اور گارڈن کی صفائی کے ٹھیکوں کیلئے مختلف اوقات میں لیے، میں نے اپنی رقم واپس مانگی تو انہوں نے مجھے اسلام آباد سے بلواکر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ پیسے بھول جاؤ ورنہ جان سے جاؤگے

    دوسری جانب میئر کراچی کے ترجمان نے خود پر درج مقدمے کے خلاف مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر شہر کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکر بلیک میل کرنے کی کوشش کر جارہی ہے، جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والا نہیں، ہر قسم کی انکوائری کیلئے تیار ہوں

    سعودیہ سمیت دیگر ممالک سے 63 پاکستانیوں کی بے دخلی

    ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار

  • کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

    کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

    کراچی میں سال 2024 میں پکڑے جانے والے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز کو سزائیں نہ ہونے اور عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کے باعث ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز رہا کردیئے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں اسٹریٹ کرائم کے 4571 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا، 5 ضلعی عدالتوں میں محض71 کیسز میں ہی پراسکیویشن الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی، عدم شواہد کی بنا پر عدالتوں نے 4500 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کی بریت کا تناسب 92.5 فیصد اور سزاں کا تناسب محض 8.5 فیصد رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں ضلع جنوبی کی عدالتوں نے 527 کیسز کا فیصلہ سنایا، جن میں سے صرف 14 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ 513 ملزمان باعزت بری ہوئے۔کراچی کی ضلع شرقی کی عدالتوں نے 1609 کیسز کا فیصلہ سنایا، جن میں سے صرف 37 کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ 1572 ملزمان رہا ہوئے۔ضلع عربی کی عدالتوں سے 318 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا اور محض 5 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں ہوسکیں اور 313 رہا کردیئے گئے۔اسی طرح ضلع وسطی کی عدالتوں نی717 کیسز کا فیصلہ سنایا، جہاں سے صڑف 7 کیسز میں ہی سزا سنائی جاسکیں اور 700 ملزمان رہا ہوئے۔ضلع ملیر کی عدالتوں نے سب سے زیادہ 1400 کیسز کا فیصلہ سنایا اور صرف 8 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں دے سکی، جبکہ 1392 ملزمان باعزت بری ہوئے۔رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں اسٹریٹ کرائم کے 3 ہزار کے قریب کیسز زیر التوا ہیں جن کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  • شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    گھوٹکی: نواحی علاقے میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی: میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا ، زبان کاٹ دی اور تشدد کی وجہ سے آنکھیں بھی زخمی ہیں خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی خون میں لت پت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں۔

    معاملہ علم میں آنے پر ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے نوٹس لیا اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہےدوسری جانب خاتون ڈاکٹر خود تھانے پہنچ گئیں اور نوجوان پر خود کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔

    آسٹریلیا سے شکست:بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سےباہر

    پولیس کے مطابق نوجوان اور خاتون ڈاکٹر میں دوستی تھی، جب لڑکے نے شادی سے انکار کیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد لڑکا مسلسل ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا خاتون ڈاکٹر نےموقف اپنایا کہ دوستی اور تعلقات کےبعد لڑکا تصاویر اور ویڈیوز کےذریعے دھمکیا ں دیتا تھا۔

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ دونوں فریقین کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی ہوگی، پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    کرم: ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق ڈی سی کرم پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد کے پی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے کوہاٹ میں آج اتوار کے روز اہم سیکورٹی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت آئی جی پی کریں گے، آر پی او اور ڈی پی او بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، علاوہ ازایں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی آج کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔

    خدارا ! مساجد کو چرچ نہ بنائیں

    اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

    امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا

    اجلاس میں دہشتگردوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ کسی دہشت گرد سے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

    خیال رہے کہ آج صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

  • کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

    گجرات: پنجاب کے علاقے گجرات میں دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں 4 بھائی اور 1 بہن شامل ہے، جن کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےمتوفین کی شناخت 13 سالہ لائبہ ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی،6 سالہ خنا ن، 6 سالہ فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    والدہ نے بتایا کہ وہ ہسپتال گئی ہوئیں تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا بچوں نے کمرے میں کوئلےجلا رکھے تھےابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

    پاکستان میں اسٹارلنک سےمتعلق ایلون مسک کا ردعمل

  • تربت میں مسافر بس پر حملہ، کالعدم بی ایل اے نے ذمے داری قبول کرلی

    تربت میں مسافر بس پر حملہ، کالعدم بی ایل اے نے ذمے داری قبول کرلی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ ہوا ہے,حملے کی ذمے داری دہشت گردی میں ملوث کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکا ہوا جس میں بس کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

    دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس اور دکھ ہوا، معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے، حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ کالعدم تنظیم مذموم مقاصد کےلیے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، جو عوام دشمنی میں بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 1 سال میں 100 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کی جان لی ہے۔

  • سیالکوٹ: کوٹ گھمن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کو کار نے روند ڈالا، ایک جاں بحق

    سیالکوٹ: کوٹ گھمن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کو کار نے روند ڈالا، ایک جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ موترہ کے علاقے کوٹ گھمن میں ایک دل دہلانے والے حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار ایک خاندان کو کچل دیا ہے۔ حادثے میں خاندان کا سربراہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی حالت میں گوجرانوالہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، 65 سالہ ظفر اقبال اپنی اہلیہ اسماء اور 17 سالہ بیٹے خضر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جامکے چیمہ سے پیروچک جا رہے تھے۔ کوٹ گھمن کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یہ خاندان شدید زخمی ہو گیا۔ ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔

    حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ موترہ پولیس نے مقتول ظفر اقبال کے بھائی عامر محمود کی مدعیت میں کار ڈرائیور کاشف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

  • اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر ہونے والے ایک سنگین حادثے میں 26 ٹن کین لوڈ کے ساتھ ایک ٹرالر الٹ گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھلوال (سرگودھا) سے کراچی جانے والا ٹرالر ایک الیکٹرک پول سے ٹکرا کر سڑک کے نیچے جا گرا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے اور تاریں بھی گر گئیں، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور مین گرڈ اسٹیشن کو علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل کرنی پڑی۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق، اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں ار ایچ سی اوچ شریف منتقل کیا گیا ہے۔

    حادثے کے فوری بعد، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ علاقے کو سیل کر دیا گیا تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔

  • مالکان کے بہیمانہ تشدد ، زیادتی کا شکار 14 سالہ بچہ دم توڑ گیا

    مالکان کے بہیمانہ تشدد ، زیادتی کا شکار 14 سالہ بچہ دم توڑ گیا

    لاہور میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار 14 سالہ بچہ تین روز تک سروسز اسپتال میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطاقب لاہور میں 14سالہ سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نےو الد کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مین مارکیٹ کے رہائشی عاطف اور جاوید کو گرفتار کیا تھا، بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔والد کے مطابق اس نے بچے کے چچا کے توسط سے اپنے 14 سالہ بیٹے سنی کو ساجد نامی شخص کے پاس چار ماہ قبل 6 ہزار روپے ماہانہ پر ملازم رکھوایا تھا جو ان کے گھر پر کام کرتا تھا۔ جاں بحق بچے کے چچا عرفان نے بتایا کہ بچے سنی کو چھ ہزار روپے ماہوار پر چوبیس گھنٹے گھر پر رکھا ہوا تھا،سنی سے جب بھی بات کرنے کے لئے فون کرتے تو مالک مکان غصے سے کال نہ کرنے کو کہتا تھا، تین دن پہلے اس نے فون کرکے کہا کہ سنی کی طبیعت خراب ہے جس پر ہم نے ان سے کہا کہ سنی کو اسپتال لے کر پہنچیں۔جاں بحق بچے کے والد ریاض کا کہنا تھا کہ کمسن محمد سنی کی سروسز اسپتال میں حالت انتہائی نازک تھی، بچہ تین روز تک سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں بےہوشی کی حالت میں رہا، ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ بچے سے بدفعلی بھی کی گئی، اس کے نازک حصہ کو کاٹنے کی کوشش اور جسم پر سگریٹ کے نشانات بھی موجود ہیں۔

    چین : کورونا جیسا وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ پھیلنے کی اطلاعات

    چین : کورونا جیسا وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ پھیلنے کی اطلاعات

    کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

  • کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو پولیس موبائل میں اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں پولیس موبائل میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور شہری شکار ہوگیا۔ اغوا کاروں نے شہری کے موبائل فون سے اس کے اکائونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکائونٹس میں منتقل کردیے، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔منگھوپیر پولیس نے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ 365 اے 34 کے تحت 4 نامزد ، ایک نامعلوم اور بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس نامعلوم مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واردات کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے۔متاثرہ شہری ارسلان کے مطابق وہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور کا رہائشی اور کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے۔منگھوپیر میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اس کا آفس ہے۔ 25 دسمبر کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس 5 مبینہ پولیس اہلکار رہائشی سوسائٹی میں داخل ہوئے اور مجھے چہرے پر چادر ڈال کر صدر پاسپورٹ آفس لے گئے۔مدعی کے مطابق مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر میرے موبائل فون کی مدد سے اکائونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے مختلف اکائونٹس میں منتقل کیے اور میرے موبائل فون کو ری سیٹ کر کے مجھے واپس کر دیا جب کہ میری جیب میں موجود 8 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ بعدازاں مجھے مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے بعد وہ صبح 4 بجے کے قریب گھر پہنچا۔

    پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین کا دھرنا جاری

    کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار