Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ظفروال: طلاق کی رنجش پر چار قتل، ملزم نے خودکشی کرلی

    ظفروال: طلاق کی رنجش پر چار قتل، ملزم نے خودکشی کرلی

    ظفروال (باغی ٹی وی رپورٹ) طلاق کی رنجش اور رشتے کی بحالی میں ناکامی سے دل برداشتہ ملزم نے سابقہ بیوی، ساس، سالی اور اس کے 10 سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ بعد ازاں ملزم نے خودکشی کر لی۔

    واقعہ ظفروال کے نواحی علاقے خوشحال گڑھ میں پیش آیا، جہاں ملزم اکرم عرف گڈو کو مبینہ طور پر اپنی پسند کی شادی کے خاتمے اور رشتہ داروں پر مقدمات درج کرانے کا شدید رنج تھا۔ دل برداشتہ ہو کر ملزم نے سابق سسرالیوں کے گھر جا کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے اس کی سابقہ بیوی، ساس حاجره بی بی، سالی اور سالی کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ سابق سسر اور ہم زلف زخمی ہوگئے۔

    ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد خود کو ایک کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی اور بلیڈ سے اپنی گردن کاٹ لی۔ ملزم سمیت تمام لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ملزم اکرم راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شہریوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،اظہر مشوانی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،اظہر مشوانی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری

    آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم چلانے والے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

    ملزمان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمن، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم شاہ اور ایم علی ملک شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے ان تمام ملزمان کو 13 دسمبر 2024 کو طلب کر لیا ہے، اور نوٹسز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انہیں اس دن تفتیش کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر یہ بدنیتی پر مبنی مہم ملک میں انتشار اور بد امنی کی وجہ بنی، جس کا مقصد عوامی امن و سکون کو متاثر کرنا تھا۔

    وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے پی کی اے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ جے آئی ٹی کی تشکیل کا مقصد ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کی تحقیقات کرنا ہے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لیے پروپیگنڈا کیا۔ جے آئی ٹی اس وقت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کس طرح یہ مہم ملک کے اندر امن و سکون کے لیے خطرہ بن گئی۔

    جے آئی ٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور مزید مجرموں کی شناخت کی جا رہی ہے جو اس مہم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    آئی جی اسلام آباد نے اس معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کریں تاکہ اس طرح کی بدنیتی پر مبنی مہموں کا سدباب کیا جا سکے۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے مواد کی نشاندہی کریں اور فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں تاکہ ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

    سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف چلانے والی جھوٹی مہم کا پردہ فاش

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

  • ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    لاہور، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ڈی پی او سرکل مزنگ عرفان اکبر بٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مزنگ کی پولیس ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق، تھانہ مزنگ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل میں مرد و خواتین کی غیر اخلاقی حرکات کی اطلاعات پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 09 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت احمد، شہزاد، تنویر، کامران اور عورتوں میں انعم، عنایہ، ارم، علیشا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہوٹل کا مینجر امتیاز بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے کہا کہ "ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

    ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے اس موقع پر کہا کہ "ہم معاشرتی اخلاقیات کو پامال کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ جو افراد زنا کاری یا کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔”اس کارروائی کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور شہر کے مختلف مکاتب فکر نے پولیس کی اس کوشش کو معاشرتی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

    نواز ، زرداری،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو بھیج دیا گیا

    غیر متعلقہ شخص کو ڈسپلن کے نیچے لانا آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی نہیں؟جسٹس مندوخیل

    بہن کی عیادت کیلئے جانے والی 5 بہنیں ٹریفک حادثے میں جاں‌بحق

  • بہن کی عیادت کیلئے جانے والی 5 بہنیں ٹریفک حادثے میں جاں‌بحق

    بہن کی عیادت کیلئے جانے والی 5 بہنیں ٹریفک حادثے میں جاں‌بحق

    بلوچستان کے علاقے وندر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت پانچ خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    مقامی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کالونی سے تھا۔ وہ پانچوں خواتین کوئٹہ سے اپنی بہن کی عیادت کے لیے کراچی جا رہی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں وندر کے علاقے میں آپس میں ٹکرا گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی پیش،ضمانت منسوخی درخواست نمٹا دی گئی

    صدر زرداری سے بلاول ہاؤس میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات

  • چونیاں: سڑکوں پر تجاوزات، ٹریفک وارڈنز بے نیاز،طالبات اورشہری مشکلات کا شکار

    چونیاں: سڑکوں پر تجاوزات، ٹریفک وارڈنز بے نیاز،طالبات اورشہری مشکلات کا شکار

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) قصور کے دوسرے بڑے شہر چونیاں میں ٹریفک کے مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔ شہر کی مختلف سڑکوں اور مقامات جیسے کارڈیک سینٹر، اڈے والی مسجد، کمیٹی باغ، اور سبزی منڈی پر رکشوں اور ٹیوٹا گاڑیوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں، جبکہ چھانگا مانگا گول چکر پر موجود اہلکار مبینہ طور پر کمرشل گاڑیوں سے "مال پانی” وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ اس صورتحال کے باعث طالبات کے لیے سکول اور کالج جانا مشکل ہو گیا ہے، اور شہری سراپا احتجاج ہیں۔

    انتظامیہ کی بے حسی اور ٹریفک وارڈنز کی غفلت پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور، اور ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ آیا افسران بالا اس سنگین مسئلے کا کوئی حل نکالیں گے، یہ دیکھنا باقی ہے۔

  • چونیاں:یتیم بچہ اغوا، زیادتی اورتاوان نہ ملنے پر قتل

    چونیاں:یتیم بچہ اغوا، زیادتی اورتاوان نہ ملنے پر قتل

    قصور،باغی ٹی وی (طارق نوید سندھو کی رپورٹ)چونیاں میں تھانہ الہ آباد کی حدود میں واقع نیو اقبال ٹاؤن سے چھ روز قبل اغوا کیا گیا 13 سالہ یتیم بچہ حسن علی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے اغوا کے بعد تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق، ملزمان نے مقتول کو الہ آباد سے اغوا کر کے چھ روز تک قید رکھا، اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی والدہ سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی۔ جب بھتہ کی رقم نہ ملی تو ملزمان نے بچے کو قتل کر دیا اور اس کی لاش کو بدھوکی چھانگا مانگا نہر میں پھینک دیا۔

    مقتول کی والدہ نے بچے کے اغوا ہونے کی اطلاع تھانہ الہ آباد میں دی تھی اور مقدمہ نمبر 2925/24 درج کرایا تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا لیکن بچہ بازیاب نہ ہو سکا۔

    تھانہ چھانگا مانگا کی پولیس نے مقتول کی لاش کو برآمد کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

  • ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

    ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے ساتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کر کے ملائیشیا کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔

    اے این ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ میتھ ایمفیٹامائن (آئس)کیلشیم کاربونیٹ کے بیگز کے ساتھ رکھ کر اسمگل کی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کنٹینر کی تلاشی کے دوران کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگز کی تلاشی لی گئی جن میں 28 بیگز میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔حکام نے کہا کہ کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹینر بک کرانے والے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

    کراچی: ایم کیو ایم لندن کےگرفتار کارکنان رہا کرنے کا حکم

    کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

  • ننکانہ: کرونا ریڈ کمپین تھری کی رقم غائب، محکمہ صحت میں کرپشن کی نئی داستان

    ننکانہ: کرونا ریڈ کمپین تھری کی رقم غائب، محکمہ صحت میں کرپشن کی نئی داستان

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) محکمہ صحت ننکانہ صاحب میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی ہے جہاں سی ای او ہیلتھ کے اکاؤنٹ سے کروناریڈ کمپین تھری 2022 کی رقم غائب ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر سے فوری انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریڈ کمپین تھری کے دوران کرونا ویکسی نیشن کے لیے تعینات 1200 سے زائد پیرامیڈیکل اسٹاف، رضاکاروں، ایل ایچ ایس، ایل ایچ ڈبلیو اور دیگر عملے کو تاحال ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ یہ رقم پہلے ڈی ایچ او کے اکاؤنٹ سے سی ای او ہیلتھ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی اور پھر پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔

    محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی کے لیے تمام فائل ورک مکمل تھا اور ملازمین نے نظرانہ بھی جمع کر لیا تھا لیکن بدعنوانی کے باعث رقم آج تک ملازمین تک نہیں پہنچی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طلحہ شیروانی اس رقم کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔

    یہ خبر بھی پڑھیں

    ننکانہ: محکمہ صحت کا شرمناک کردار، 1200 کروناوارئر 2 سال سے معاوضے سے محروم
    متاثرہ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کی جائے اور غائب شدہ رقم کی بازیابی یقینی بنائی جائے تاکہ دو سال سے حق سے محروم ملازمین کو ان کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔

    یہ واقعہ محکمہ صحت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جس پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: باجکانی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

    تنگوانی: باجکانی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب جمال تھانے کی حدود میں باجکانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مزید خونریزی کا خدشہ ہے۔

    دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا گندم کی فصل کو جانوروں کے نقصان پہنچانے کے معاملے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص اسلم عرف دنگلو باجکانی ہلاک ہوگیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے لیکن دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور مزید تصادم کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس سے فوری اقدامات کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: تھاغمان باجکانی میں چاول کی فصل کو آگ، 200 من جل کر خاک

    تنگوانی: تھاغمان باجکانی میں چاول کی فصل کو آگ، 200 من جل کر خاک

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تھاغمان باجکانی میں چاول کی فصل کو آگ، 200 من جل کر خاک

    تنگوانی کے قریب تھانہ تنگوانی کی حدود میں واقع گاؤں تھاغمان باجکانی میں کامریڈ منظور احمد باجکانی کی چاول کی فصل کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 200 من چاول جل کر خاک ہو گئے۔

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ متاثرہ چاول کی فصل کامریڈ منظور احمد کی محنت کا نتیجہ تھی، جس کے جلنے سے انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ کسان کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔