Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ: مردہ مرغیوں کا سپلائر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آگیا

    گوجرہ: مردہ مرغیوں کا سپلائر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آگیا

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والا مکروہ کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر مردہ مرغیوں کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کی سربراہی میں لائیو سٹاک آفیشلز کے ہمراہ گوجرہ کے نواحی علاقے 283 ج ب اڈا دواکھڑی پر ایک بڑی کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران میاں چکن سیل سینٹر سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، جنہیں نیلے ڈرموں اور سفید تھیلوں میں چھپایا گیا تھا۔ مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

    تمام برآمد شدہ مردہ مرغیاں موقع پر ہی تلف کر دی گئیں اور ملزمان کے خلاف تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اس کے علاوہ مردہ مرغیوں کے مکروہ دھندے میں ملوث چکن شاپ کو بھی سیل کر دیا گیا۔

    اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ مردہ گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام الناس کو ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو مطلع کرنے کی ہدایت دی۔

  • اوچ شریف:سکولوں میں ناقص صفائی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا سخت نوٹس

    اوچ شریف:سکولوں میں ناقص صفائی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا سخت نوٹس

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال نے ڈینگی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر سحر پبلک اسکول اور نائٹیڈ اسکول کا اچانک وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہیں اسکول میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مچھر مار ادویات کی کمی کا سامنا ہوا، جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    عمران حیدر سیال نے کہا کہ "اس قسم کی غفلت سے نہ صرف ڈینگی کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ طلباء کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔” انہوں نے اسکول انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات میں فوری بہتری لانے کی ہدایت کی اور قانونی نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر صفائی کے انتظامات میں فوری بہتری نہ لائی گئی تو اسکول کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے تحصیل بھر کے اسکولوں کے مالکان کو بھی متنبہ کیا کہ اسکولوں میں صفائی کے اصولوں کی سخت پیروی کی جائے تاکہ ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے اور طلباء کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    عمران حیدر سیال کے اس سخت نوٹس کے بعد اوچ شریف کے دیگر تعلیمی اداروں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ طلباء کی صحت کی حفاظت اور ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

  • گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار زخمی، حالت تشویشناک

    گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار زخمی، حالت تشویشناک

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ دونوں واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پہلا واقعہ چن دا قلعہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں پولیس اہلکار زمان زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کانسٹیبل نعیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکو حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فوراً ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے اور ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ان کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔

  • کوٹ چھٹہ: چوٹی زیریں پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد

    کوٹ چھٹہ: چوٹی زیریں پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد

    کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی (تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)چوٹی زیریں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائیاں، منشیات اور اسلحہ برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ چوٹی زیریں کے ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور 2 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مجموعی طور پر 110 لیٹر شراب اور 2 عدد ناجائز 30 بور پستول برآمد کیے۔

    پہلی کارروائی میں اقبال مسوآنی سے 50 لیٹر دیسی شراب، دوسری کارروائی میں یعقوب عرف مٹی چنگوانی سے 30 لیٹر دیسی شراب اور تیسری کارروائی میں خلیل احمد سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔

    اسی دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے غلام سرور کھوسہ اور محمد عابد احمدانی کو بھی گرفتار کیا گیا، جن سے 2 عدد 30 بور پستول برآمد ہوئے۔

    ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی ہدایات کے تحت منشیات فروشوں، ڈکیتوں، چوروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

  • سیالکوٹ: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، 125 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، 125 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، 125 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ تھانہ کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے 125 ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایچ او سب انسپکٹر میاں محمد شہباز کے مطابق، یہ شراب علاقے میں سپلائی کے لیے لے جائی جا رہی تھی، جو عوام کے لیے زہر کے مترادف ہے۔ پولیس نے شراب سمیت گاڑی کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایس ایچ او نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق، جرائم پیشہ عناصر کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں، اور قانون ہاتھ میں لینے والے سخت انجام کے لیے تیار رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نفرت انسان سے نہیں بلکہ جرم سے ہے، اور سیالکوٹ پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے نبھا رہی ہے۔

  • کراچی، گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

    کراچی، گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

    کراچی کے گبول ٹاؤن، شفیق کالونی کے ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈر دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا جس سے چھت کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ سلنڈر کے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد خان نے واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائنیں پرانی ہیں، لوگوں نے کنڈے سے گیس کنکشن لیا ہوا ہے، پرانی لائنوں سے گیس بھی لیک ہو رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تاروں میں آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر گیس لیکج سے زوردار دھماکا ہوا۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    بھارت یسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    ہمارے 200 کارکن لاپتہ ہیں،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

  • خاتون پر سابق شوہرکا تشدد،پولیس کی کاروائی،ملزم گرفتار

    خاتون پر سابق شوہرکا تشدد،پولیس کی کاروائی،ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ایک خاتون پر سابق شوہر نے سرعام بازار میں تشدد کیا، جس کی اطلاع خاتون نے فوری طور پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو دی۔ سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق، خاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اپنی شکایت کی اور پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر بازار میں اس پر تشدد کیا۔ خاتون کے مطابق، اس کی 2 سال قبل طلاق ہو چکی تھی، لیکن اس کے سابق شوہر کی جانب سے اسے مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔سیف سٹی کے ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملتے ہی قریبی تھانے کی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ سیف سٹی کی نگرانی کے تحت ریکارڈ کیا گیا، جس کی مدد سے پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ٹریک کر کے گرفتار کیا۔

    ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ایک جدید نظام ہے جس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد اور ہراسانی کے واقعات پر فوری ردعمل دینا ہے۔ اس اسٹیشن کے ذریعے خواتین کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسانی کی شکایت سیف سٹی کے ذریعے فوری طور پر پولیس تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔اس واقعہ کے بعد شہریوں نے اس نظام کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

  • سکھر: کچہ میں ڈی آئی جی کا دورہ، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

    سکھر: کچہ میں ڈی آئی جی کا دورہ، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری)سکھر کے کچہ میں ڈی آئی جی کا دورہ، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

    تفصیلات کے مطابق سکھر ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو کے ہمراہ سب ڈویژن رونتی کے کچہ ایریا کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اے ایس پی میرپور ماتھیلو، ڈی ایس پی رونتی، ڈی ایس پی اباڑو، ڈی ایس پی کچو بنڈی، ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری اور کچہ ایریا میں اگلے مورچوں پر تعینات افسران و جوان بھی موجود تھے۔

    ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے تھانہ شہید دین محمد لغاری کے کچہ ایریا کی مختلف پولیس پیکٹس کا دورہ کیا، جن میں پولیس پکٹ بھیا 02، پولیس پکٹ بھیا 04، اور پولیس پکٹ فون لانڈھی شامل ہیں۔ انہوں نے پیکٹس کا معائنہ کرتے ہوئے تعینات افسران کو ہدایت دی کہ وہ دلیری اور حوصلے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور عوام کو ڈاکوؤں سے تحفظ فراہم کریں۔

    پولیس افسران کو ہدایت دی گئی کہ کچہ ایریا کی طرف آمدورفت کے تمام راستوں پر سخت نگرانی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی جائے اور مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور افراد کو تلاش کیا جائے۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل اور درکار وسائل کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ پیکٹس کی مضبوطی اور مرمت کے لیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی، اور علاقے میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

  • کوٹ چھٹہ:چوٹی زیریں میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

    کوٹ چھٹہ:چوٹی زیریں میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

    کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی (تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)چوٹی زیریں میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

    چوٹی زیریں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم کو 110 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دو افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

    علاقے کے مکینوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر فراہم کریں۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امیر بخش، مبشر قادر، عبد الروف، محمد اشفاق اور باسط علی شامل ہیں، ملزمان سے اسلحے کے بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 2018 سے اسلحہ اسمگلنگ کا کام کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے، وہ درہ آدم خیل سے اسلحہ فروخت کرتے تھے، انہوں نے 2 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔گزشتہ روز شکارپور میں پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 روز قبل اغوا کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کوبازیاب کروا لیا گیا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق