Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: برتن واپس کرنے پر جھگڑا، دکاندار کا بیٹا فائرنگ سے زخمی

    سیالکوٹ: برتن واپس کرنے پر جھگڑا، دکاندار کا بیٹا فائرنگ سے زخمی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو یف شاہد ریاض) برتن واپس کرنے پر جھگڑا، دکاندار کا بیٹا فائرنگ سے زخمی

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے گنجان آباد علاقے بیری والا چوک میں برتن واپس کرنے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دکاندار کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

    موٹرسائیکل پر سوار دو افراد چند دن قبل دکان سے خریدے گئے برتن واپس کرنے آئے، جس پر دکاندار سے تلخ کلامی ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران ایک گاہک نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار کا بیٹا دانیال شدید زخمی ہوگیا۔

    فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں واقعہ کی سنگینی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ریلوے اراضی پر فرضی بولیوں کے ذریعے کرپشن کا انکشاف

    ڈیرہ غازی خان: ریلوے اراضی پر فرضی بولیوں کے ذریعے کرپشن کا انکشاف

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ریلوے اراضی پر فرضی بولیوں کے ذریعے کرپشن کا انکشاف،ریلوے افسران کی ملی بھگت سے زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا سلسلہ جاری،بولی کے نام پر رشوت اور کمیشن کا دھندہ جاری،زمینداروں کا افسران پر شفافیت کے فقدان کا الزام،فرضی بولیوں میں من پسند افراد کو نوازگیا،متاثرین کا وزیراعظم اور نیب سے کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،سرکاری زمین پر قبضے ختم کروا کر قومی خزانے میں رقوم جمع کرانے کا مطالبہ،ریلوے زمین کی بندر بانٹ روکنے، شفافیت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی اپیل،ریلوے افسران کی مبینہ کرپشن پر زمینداروں کا احتجاج، ریلوے زمین پر کرپشن کے خلاف عوام کا آواز بلند کرنے کا عزم

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ریلوے میں فصلوں کے لیے سرکاری اراضی پر پہلے سے کاشت شدہ رقبوں پر قبضے دینے کے لیے فرضی بولی کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ ریلوے کے ڈی این ریحان نے سابقہ ای این شفیق کے ایڈیشنل چارج کے دوران آئی او ڈبلیو مبشر رحمان کی ملی بھگت سے کئی ایکڑ زمین مقامی زمینداروں کو بھاری کمیشن اور رشوت کے عوض بغیر لیز کے کاشت کے لیے دی ہوئی تھی۔

    ای این ریلوے شفیق نے فرضی کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری کے احکامات پر زمین واگزار کروانے کا ڈرامہ رچایا۔ اس دوران گندم کی کھڑی فصل کو بیلداروں کے ذریعے تباہ کروایا گیا اور چند رسمی کارروائیاں کرکے زمین کو علامتی طور پر واگزار کروایا گیا، مگر بعد میں یہ افسران رفوچکر ہو گئے۔

    اب سروال نامی افسر، جو سیکشن پر تعینات ہیں، ای این ریلوے کی ملی بھگت سے 10 دسمبر 2024 کو ایک اور فرضی بولی منعقد کر رہے ہیں، جس کے ذریعے پہلے سے کاشت شدہ زمین کو فرنٹ مینوں اور من پسند زمینداروں کو الاٹ کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

    کچھ زمینداروں نے انکشاف کیا کہ اس سے پہلے بھی بولی کا ڈرامہ کیا گیا تھا، جس میں بنک سی ڈی آرز کی رقم آئی او ڈبلیو مبشر رحمان نے ہڑپ کر لی اور رقم واپس نہیں کی گئی۔

    آج کی بولی کے دوران موجود افسران کا کہنا تھا کہ بولی قانون کے مطابق ہو رہی ہے اور شکایات درج کرنے کی صورت میں میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔ تاہم، بولی میں شامل افراد نے اعتراض کیا کہ بولی کے ریٹس انہیں پہلے سے نہیں بتائے گئے۔ ریٹس اوپن ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ اتنے زیادہ ہیں کہ ان کی پہنچ سے باہر ہیں۔

    متاثرین نے الزام لگایا کہ بولی کے دوران ان کے ریٹس بھرنے کے بعد انہیں کہا گیا کہ چند دنوں میں فون پر اطلاع دی جائے گی، جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ اسی دوران ای این ریلوے من پسند افراد کو کامیابی کی مبارکباد دیتا رہا۔

    کچھ افراد نے بولی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ ریٹس چھپائے گئے تھے اور بولی کے لیے جمع کروائی گئی سی ڈی آرز کے بعد ریٹس ظاہر کیے گئے۔ ان افراد نے مطالبہ کیا کہ یہ بولی منسوخ کی جائے اور شفاف طریقے سے دوبارہ منعقد کی جائے۔

    متاثرین نے وزیراعظم شہباز شریف، ڈی جی نیب، اور ڈی جی ایف آئی اے سے اپیل کی کہ محکمہ ریلوے میں جاری بدعنوانی کا نوٹس لیا جائے اور ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری زمینوں کو واگزار کروا کر قومی خزانے میں رقم جمع کروائی جائے اور کرپشن میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک کو فائدہ ہو اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

  • کراچی: ایم کیو ایم لندن کےگرفتار کارکنان رہا کرنے کا حکم

    کراچی: ایم کیو ایم لندن کےگرفتار کارکنان رہا کرنے کا حکم

    کراچی کی عدالت نے عزیز آباد سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے کراچی کے علاقے عزیز آباد لیاقت علی خان (مکا) چوک سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا. واضح رہے کہ گذشتہ روز گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ ملزمان یومِ شہداء کے موقع پر جمع ہوئے.

    ایس ای سی پی نے نومبر 2024 میں 3,024 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

    تین سال میں دہشت گرد حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک ہوئے، نیکٹا

  • سیالکوٹ: کرسمس کے موقع پر غیر قانونی شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ: کرسمس کے موقع پر غیر قانونی شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) کرسمس کے موقع پر غیر قانونی شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ اور تھانہ اگوکی پولیس نے کرسمس کے موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

    تھانہ کینٹ پولیس نے کرسمس کے موقع پر سپلائی کی جانے والی 125 بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کینٹ نے واضح کیا کہ شراب کی سپلائی اور کشید کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب تھانہ اگوکی پولیس نے ڈی پی او سیالکوٹ عمر فاروق کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ڈی پی او کی ہدایت پر علاقے میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

    شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس کے یہ اقدامات علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

  • 22 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے پر 23 سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا

    22 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے پر 23 سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا

    اٹلی کے شہر ویینس کی عدالت نے 23 سالہ فلپو ٹوریٹا کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ، 22 سالہ جولیہ چیکٹین کے قتل میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ قتل، جو خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلے کو اجاگر کرنے والا ایک ہولناک واقعہ بن گیا ہے، نومبر 2023 میں ہوا تھا۔ جولیہ کی گریجویشن کی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی ٹوریٹا نے اسے قتل کر دیا تھا۔

    فلپو ٹوریٹا نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے جولیہ کو چاقو کے وار سے قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ، ٹوریٹا پر غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے، اغوا کرنے اور لاش کو چھپانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔ عدالت نے ٹوریٹا کو مقتولہ کے خاندان کو مالی معاوضہ ادا کرنے اور قانونی اخراجات کا سامنا کرنے کی بھی سزا دی۔اٹلی کے قانونی نظام میں عموماً فیصلے ایک جج یا ججز کی پینل کی مدد سے کیے جاتے ہیں۔ اس کیس میں ٹوریٹا کو قتل کی سنگین دفعات کے تحت سزا دی گئی، اور اس کے خلاف موجود سبھی ملزمان کے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

    فلپو ٹوریٹا نے اپنے مقدمے کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے جولیہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کچرے کے بیگ میں ڈال کر ایک کھائی میں پھینک دیا تھا۔ اس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا، اور 10 دن بعد جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹوریٹا کے خلاف مقدمے کی کارروائی 10 ہفتوں تک جاری رہی، جس میں اس نے یہ تسلیم کیا کہ اس نے قتل کے منصوبے کو تفصیل سے لکھا تھا، جس میں وہ چاقو، رسی، ٹیپ اور ایک گلابی موزہ وغیرہ شامل کرتا تھا تاکہ جولیہ کی چیخوں کو دبایا جا سکے۔ٹوریٹا نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ وہ غصے کی حالت میں تھا اور اس نے اپنے احساسات کو اس قتل کے منصوبے میں تبدیل کر دیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ اس طرح کے اقدام کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، بلکہ وہ صرف اپنے غصے اور دکھ کو نکالنے کے لیے ایسا کر رہا تھا۔

    ٹوریٹا کے وکیل، جیووانی کاروسو نے عدالت میں دلیل پیش کی کہ ان کے موکل کو "غیر انسانی اور توہین آمیز” عمر قید کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوریٹا "پابلو ایسکوبار” نہیں ہے، جو ایک مشہور کولمبیا کا منشیات فروش تھا اور جسے 1993 میں مارا گیا تھا۔

    اس مقدمے کے دوران، جولیہ کی فیملی نے ایک فہرست دریافت کی جس میں جولیہ نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ فلپو کے بارے میں 15 وجوہات درج کی تھیں، جن کی بنا پر وہ اس کے ساتھ تعلق ختم کرنا چاہتی تھی۔ ان میں سے کچھ وجوہات میں یہ شامل تھیں کہ "وہ میری طرف سے کم دل کے نشان دیکھ کر شکایت کرتا تھا” اور "وہ انصاف کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بارے میں عجیب خیالات رکھتا تھا”۔

    اس مقدمے نے اٹلی میں خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ایک اہم بحث کو جنم دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں ہر تین دن بعد ایک خاتون اپنے بوائے فرینڈ، شوہر یا سابقہ پارٹنر کے ہاتھوں قتل ہوتی ہے۔ جولیہ چیکٹین 2023 میں قتل ہونے والی 105ویں خاتون تھیں۔ جولیہ چیکٹین کی بہن ایلینا اور والد جینو نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے "جولیہ چیکٹین فاؤنڈیشن” قائم کی ہے اور اٹلی کی حکومت، خاص طور پر وزیرِاعظم جورجیا میلونی کی قیادت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کی حفاظت کے لیے زیادہ اقدامات نہیں کیے۔ ایلینا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "جولیہ کو ایک معزز، سفید فام اٹالین مرد نے مارا، حکومت اس تشدد کو روکنے کے لیے کیا کر رہی ہے؟”

  • لیہ: ریاست مخالف پوسٹ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    لیہ: ریاست مخالف پوسٹ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    پولیس تھانہ کروڑ کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی کے دوران ریاست مخالف اور سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹس شیئر کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    تھانہ کروڑ کی سیکیورٹی ٹیم کے اہلکار، کنسٹیبل نیاز احمد اور شوکت حسین نے اپنی ڈیوٹی کے دوران فیس بک پر ایک اشتعال انگیز پوسٹ کا سراغ لگایا جس میں ریاست اور سکیورٹی اداروں کے خلاف مواد موجود تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق، فیس بک پر پوسٹ کرنے والا شخص شیخ زاکر احمد، جو کہ شیخ محمد فردوس کا بیٹا ہے اور ضلع لیہ کے علاقے چک نمبر 100 بی کا رہائشی ہے، ریاست مخالف مواد شیئر کر رہا تھا۔ ان پوسٹس میں سکیورٹی فورسز کے خلاف بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، جو کہ ملکی امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ فرد کے فیس بک اکاؤنٹ کی تحقیقات کی اور اس سے متعلق تمام مواد کے اسکرین شاٹس حاصل کیے۔ اس کے بعد، 16 ایم پی او اور 124 اے پی پی سی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ زاکر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ جب سیکیورٹی کانسٹیبل نیاز احمد اور شوکت حسین نے فیس بک پر شیخ زاکر احمد کے اکاؤنٹ کو چیک کیا تو اس میں ریاست مخالف مواد اور اشتعال انگیز پوسٹس کی بڑی تعداد پائی گئی۔ ان پوسٹس میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی تاکہ اس غیر قانونی عمل کو روکا جا سکے۔پولیس نے اس حوالے سے ابتدائی رپورٹ درج کی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مذکورہ شخص کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی مواد میں سکیورٹی اداروں کے خلاف مواد کا اشتعال انگیز انداز میں پرچار کیا جا رہا تھا، جس سے عوام میں انتشار اور بدامنی پھیلنے کا خدشہ تھا۔

    تھانہ کروڑ کے ایس ایچ او نے اس مقدمے کی مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مقدمے کی نقل انویسٹیگیشن آفیسر کے حوالے کی جا چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ اس کے جرم کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایسے مواد کی نشاندہی کریں جو ریاست یا سکیورٹی اداروں کے خلاف ہو اور کسی بھی ایسے غیر قانونی عمل کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔تھانہ کروڑ کی جانب سے عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ ملکی امن و امان کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: پولیس نے لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر ان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، ملزم کا نام زوار حسین ہے جو ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا اور ان ویڈیوز پر نازیبا گانے لگا کر لڑکیوں کو ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سائبر کرائم کینٹ ڈویژن کے سب انسپکٹر محمد اعظم اور ان کی ٹیم کی محنت کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ذیشان اصغر نے کہا کہ "خواتین کے ساتھ ہراسگی اور استحصال کرنے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور تفتیش کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔”

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے دیگر مجرموں کو بھی واضح پیغام ملے گا کہ خواتین کے حقوق کی پامالی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ کارروائی لاہور پولیس کی خواتین کی حفاظت اور سائبر کرائمز کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے، جس میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

  • قلعہ عبداللہ: موٹر سائیکل دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

    قلعہ عبداللہ: موٹر سائیکل دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ(باغی ٹی وی رپورٹ)قلعہ عبداللہ میں قومی شاہراہ پر ایک چلتی ہوئی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکے سے دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک مصروف سڑک پر اس وقت پیش آیا جب مبینہ دہشتگرد موٹر سائیکل پر ممکنہ ہدف کی جانب جا رہے تھے۔

    ڈی پی او کے مطابق دھماکہ راستے میں ہی ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں مشتبہ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد اپنے ہدف کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی ناکام ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک پستول برآمد ہوا ہے جو ان کے ممکنہ ارادوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ علاقے کو فوری طور پر سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور دیگر ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ادارے علاقے میں سرچ آپریشنز کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مزید خطرے کو روکا جا سکے۔

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم  جاں بحق

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

    کراچی کے علاقے بہادرآباد میں د دھوراجی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ وارادت ڈکیتی مزاحمت پر پیش آئی،ملزمان کی تعداد چار سے زائد تھی، اس کا ساتھی دور کھڑا تھا۔ فائرنگ کے بعد قاتل دوڑتے ہوئے گیا ہے۔ زخمی کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ،ہسپتال زرائع کے مطابق مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عدنان عباسی کے نام سے ہوئی ہے مقتول حساس ادرے کا اہلکار تھا، جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ملزمان موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے . موقعے سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہوا ہے۔ کچھ شواہد کے مطابق قاتل ۲۰ منٹ سے گھات لگائے انتظار کرتا رہا۔ اسی دوران نزدیک رواں سڑک سے موٹر سائکلوں کی آمد رفت جاری رہی ہے۔ جب مقتول گزرا تو اس نے اچانک حملہ کیا۔ مقتول کے اہل خانہ سے بھی بیان لئے جارہے ہیں۔ معاملے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ ڈکیتی مذمت پہ پیش آیا یا اس کا کوئی اور پہلو ہے، یہ طئہ کرنا قبل از وقت ہے۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار

    گوجرانوالہ: ڈی سی نوید احمد کا شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

  • جمرود: سرکاری سکول ٹیچر کے قتل پر احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

    جمرود: سرکاری سکول ٹیچر کے قتل پر احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

    جمرود (باغی ٹی وی رپورٹ)جمرود میں مقتول سرکاری سکول ٹیچر روح الامین کو انصاف دلانے کے لیے شاہ کس لیوی سنٹر اور ڈی پی او خیبر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سیاسی و غیر سیاسی افراد، اساتذہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے مطالبات کیے۔

    مقتول ٹیچر روح الامین، جو کوکی خیل قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، کو چند دن قبل تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مظاہرین نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی عدم فعالیت پر شدید تنقید کی، اور سوال اٹھایا کہ عوام کی حفاظت کون کرے گا، اگر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے۔

    ڈی پی او خیبر نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ان کے مطالبات تسلیم کیے، جن میں 20 دن کے اندر قاتلوں کی گرفتاری، مقتول کے لواحقین کو شہداء پیکج کی فراہمی، ایک سرکاری نوکری، اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا شامل ہیں۔ مظاہرین نے ان مطالبات کی منظوری کو زبانی قرار دیتے ہوئے عملی اقدامات پر زور دیا۔

    جمرود سیاسی اتحاد کے صدر ملک واحد شاہ نے مظاہرے میں جمرود کے مشران اور دیگر جماعتوں کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے مقتول کے خاندان کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔ مظاہرین نے انصاف کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔