Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی، بی ایل اے کے سات ملزمان اسلحہ،منشیات سمیت گرفتار

    کراچی، بی ایل اے کے سات ملزمان اسلحہ،منشیات سمیت گرفتار

    کراچی ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے طوری بنگش کالونی میں پولیس اور رینجرز نےمشترکہ کومبنگ،سرچ آپریشن کیا،

    سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن،تصدیق کا عمل کیا گیا، جبکہ غیر ملکیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار کے زیر نگرانی ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیئے،

    دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار کے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

  • سعودی عرب بارے  بیان، بشریٰ بی بی کیخلاف کئی شہروں میں مقدمے درج

    سعودی عرب بارے بیان، بشریٰ بی بی کیخلاف کئی شہروں میں مقدمے درج

    بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے متنازعہ بیان، ڈی جی خان ،لیہ، گوجرانوالہ، راجن پور،ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمات درج مقدمے درج کر لئے گئے

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے خلاف ایف آئی آر ڈیرہ غازی خان میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

    بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ غلام یسین ولد غازی خان، سکنہ ڈاک خانہ نواں جنوبی، چاه سمی والا، تحصیل و ضلع ڈیرہ غازی خان کی مدعیت میں دفعہ 126 ت پ -دی ٹیلی گراف ایکٹ، 1885 – 29 کے تحت درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ سائل شریف شہری محب وطن ہوں اپنے ملک پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کوئی بات سننا گوارہ نہ کرتا ہوں مورخہ 21/11/2024 بوقت 9 بجے رات میں اڈا سو جھلی ہوٹل از ان فدا حسین پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا تو جیو نیوز ٹی وی چینل پرسابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زوجہ الزام علیہ بشری بی بی کا بیان چل رہا تھا جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ جب عمران خان عمرہ پر ننگے پاؤں گئے اور ان کی واپسی پر باجوہ کو کال آئی کہ آپ کسی کو اٹھا کر لائے ہیں ہم توملک پاکستان سے شریعت ختم کرنا چاہتے تھے اور تم شریعت کے ٹھیکداروں کو لے آئے ہو ” ان کی یہ بات اور بیان میرے ملک پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور اعلیٰ سطحی امور اور باہمی مفاد عامہ کے خلاف ہے جو کہ پاکستان اور پاکستان کی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش ہے عالیجاہ ! الزام علیہ بشری بی بی نے ملک پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کر کے اور ملک پاکستان اورپاکستان کی عوام کے جذبات مجروح کر کے سخت زیادتی کی ہے گواہان مسمیان – صغیر ولد واحد بخش قوم کچھیل سکنہ دیہ ، دین محمد ولد محمود قوم لنگرانہ سکنہ بستی لنگرانہ موضع نواں جنوبی بھی موجود تھے درخواست پیش کرتا ہوں الزام علیہ بشری بی بی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیا جائے ،تھانہ درخواست جمال نے مقدمہ درج کر لیا ہے

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    fir

    بشریٰ بی بی پر ڈی جی خان کے بعد راجن پور میں بھی مقدمہ درج
    بشریٰ بی بی کے سعودی عرب بارے متنازعہ بیان پر راجن پور میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ حاکم دار کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہم بیٹھے تھے اور موبائل پر خبریں سن رہے تھے جیو نیوز پر بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان نشر کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشر یٰ بی بی بیان کر رہی ہیں کہ ننگے پاؤں مدینہ شریف میں چل رہے تھے ، باجوہ کی کال آئی کہ آپ کو کو اٹھا لائے ہیں ہم تو ملک پاکستان سے شریعت ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکہ داروں کو لے آئے ہو، بشریٰ کا یہ بیان میرے ملک پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور اعلیٰ سطحی امور،اور باہمی مفاد عامہ کے خلاف ہے جو کہ ملک پاکستان اور پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کر کے سخت زیادتی کی گئی، گواهان موجود تھے میں ایک محب وطن شہری ہوں اور پاکستان ہے محبت کرنے والا ہوں اس بیان سے دلی طور پر غمزدہ ہوں درخواست ہے کہ سخت قانونی کاروائی کی جائے اور بشریٰ بی بی کے طرف مقدمہ درج کیا جائے .

    بشریٰ بی بی کے خلاف لیہ میں بھی مقدمہ درج
    لیہ میں بھی بشری بی بی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ سٹی لیہ میں اشفاق سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ بشری بی بی کے حالیہ سعودی حکومت کے حوالے سے بیان پر درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ بشری بی بی کا شریعت کے خاتمے کا بیان خارجہ پالیسی کے خلاف اور ملک کیخلاف سازش ہے،
    بشری بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کے بیچ اعلی سطحی امور اور باہمی مفادات کے خلاف ہے،

    ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،تھانہ صدر گوجرانوالہ میں محمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج کیے گئے مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ ببشریٰ بی بی کا بیان سوچی سمجھی سازش ہے، جس سے جذبات مجروح ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف بہاولنگر میں بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی، بشری بی بی کے خلاف ایف آئی آر تھانہ سٹی بی ڈویژن میں درج کی گئی، ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمد آصف نامی شہری کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ، ایف آئی آر 1885 کے ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کی گئی ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ بشری بی بی کا بیان سوچی سمجھی سازش ہے،پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی، اعلی سطحی امور باہمی مفاد عامہ کے خلاف ہے ،

  • سیالکوٹ کے بعد ساہیوال  میں ظالم سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

    سیالکوٹ کے بعد ساہیوال میں ظالم سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کو زندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تین روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں میں گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کو جلاکر قتل کر دیا تھا۔تھانہ ہڑپہ پولیس نے مقتولہ کلثوم کے بھائی مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا اور بعد ازاں سسر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے سے کچھ دن قبل اسی طرح کا ایک دردناک واقعہ پیش آیا تھا، جب سیالکوٹ میں 30 سالہ زارا کو اس کی سگی خالہ اور ساس نے اپنی بیٹیوں اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے نہر میں بہادیے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زارا قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کی ساس صغراں بی بی نے دوران تفتیش فرسودہ الزام عائد کیا تھا کہ مقتولہ اس کے بیٹے کو قابو کرنے کے لیے جادو ٹونہ کرتی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ زارا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور ملزمہ صغراں اس کی والدہ کی سگی بہن تھی جبکہ اس کی نند یاسمین کو رشتے دار نوید نے اکسایا تھا، ملزمان نے زارا کا گلا گھوٹنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کرنے کے بعد باقیات کو مختلف مقامات پر پھینک دیا تھا۔

    آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا کی شرکت

    احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    ‏حکومت کی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

  • رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    پا کستان رینجرزسندھ اور سرجانی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی نزداٹک پٹر ول پمپ،ناردرن بائی پاس سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزما ن شبیر، جمشید اور گل باز کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین عدد30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن،تین عدد چوری شدہ موبائل فونز اور ایک عدد جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد ہواہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن

  • سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر کاشف علی بٹ نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ رانا عمر فاروق کے کرائم کنٹرول میکنزم کے تحت کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

    ایس ایچ او کاشف بٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایسے عناصر کو گرفتار کیا جو ہوائی فائرنگ کے ذریعے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے مرتکب تھے۔ ان کی اس کامیاب مہم پر شہری حلقوں کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کاشف بٹ اس سے قبل تھانہ ہیڈ مرالہ میں ایس ایچ او کے طور پر امن و امان کے قیام میں نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے اس قابل افسر کی تھانہ کوتوالی میں تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، جس سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

  • اورماڑہ پولیس کی کاروائی، کراچی کےرہائشی سے 50کلو آئس برآمد

    اورماڑہ پولیس کی کاروائی، کراچی کےرہائشی سے 50کلو آئس برآمد

    اورماڑہ پولیس نے کاروائی کے دوران کراچی کی رہائشی سے 50کلو آئس برامد کرلی ،دوملزمان گرفتار ،گاڑی ضبط کرلی گئی منشیات کراچی سے بزریعہ روڑ گوادر منتقل کیئے جارہے تھے.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ گوادر پولیس کے پولیس تھانہ صدر اورماڑہ نے ایک کارروائی کے دوران 50 کلو آئس برآمدکرلیئیجبکہ اس دوران دو ملزمان بھی گرفتارہوئے ہیں ڈی آئی جی مکران رینج پرویز عمرانی کی نگرانی اور ایس ایس پی گوادر ضیا مندوخیل کی رہنمائی میں ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن صدر اورماڑہ عابد علی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عطا اللہ ولد عبدالملک قوم بلوچ سکنہ ضلع واشک اور ریحان ولد جاوید قوم کوہ ستانی سکنہ محمد پور کزیہ کالونی کراچی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 50 کلوگرام منشیات کی خطرناک قسم آئس برآمد کیا گیا۔اس کارروائی کے دوران ایک ایکسیو کار بھی ضبط کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 09/2024 بجرم زیر دفعہ CNSA 9(2)9 درج رجسٹر کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

  • اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس خیرپور ڈاہا کی کامیاب کارروائی، اشتہاری گرفتار

    اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس خیرپور ڈاہا کی کامیاب کارروائی، اشتہاری گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) پٹرولنگ پولیس خیرپور ڈاہا نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم ساجد ولد غلام فرید کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی محمد ساجد گھلیجہ ASI کی قیادت میں ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران عمل میں آئی۔

    ملزم ساجد جو مقدمہ نمبر 77/23 میں مطلوب تھا، کئی ماہ سے روپوش تھا اور قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹریکنگ سسٹم، سی سی ٹی وی نگرانی اور دیگر آلات کے ذریعے ملزم کی موجودگی کا سراغ لگا کر اسے خیرپور ڈاہا کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں اور اسے تفتیش کے لیے تھانہ دھوڑکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اس کارروائی کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔

    پٹرولنگ پولیس کی اس کامیابی سے علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ عوام نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

  • سکھر: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

    سکھر: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق لغاری)سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے پاراچنار میں معصوم افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    وکلاء جن میں قربان کلواڑ، ظہیر صوفی بابر، امتیاز شیخ، فرحان راجپوت، آصف علی سومرو، شاہد علی میمن، قربان شر، نورالدین چوہان، محمد علی چھدھر، وسیم پٹھان، محمد نواز سومرو سمیت دیگر شامل تھے نے مظاہرے کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانونی ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    وکلاء نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع کا یہ واقعہ انتہائی قابلِ افسوس ہے اور حکومت کو اس پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ورثاء کو معاوضہ دینا چاہیے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاراچنار کے شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

  • سیالکوٹ: ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی، 15 بھٹے مسمار، 65 سربمہر

    سیالکوٹ: ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی، 15 بھٹے مسمار، 65 سربمہر

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 15 بھٹے مسمار کر دیے گئے ہیں، جبکہ 65 بھٹوں کو سربمہر کیا گیا اور 36 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں سیزن میں بھٹہ مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے اور 174 بھٹوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

    مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجوہات میں دھواں چھوڑتی گاڑیاں شامل ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر نجی اور کمرشل گاڑیوں کی انسپکشن جاری ہے، اور رواں ماہ 144 گاڑیوں کو 2 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ 71 گاڑیاں بند کی گئیں۔

    پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ممنوعہ شاپر بیگز کے استعمال پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کی جا رہی ہے۔ اب تک 850 من ممنوعہ شاپر بیگز ضبط، 10 دکانوں کے خلاف ایف آئی آر درج اور 3 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا اور تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

  • بہاولپور کا تاریخی ورثہ تباہ،بابائے بہاولپور نواب سر صادق عباسی کے مجسمے سے سر غائب

    بہاولپور کا تاریخی ورثہ تباہ،بابائے بہاولپور نواب سر صادق عباسی کے مجسمے سے سر غائب

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگار حبیب خان )بہاولپور کا تاریخی ورثہ تباہ،بابائے بہاولپور نواب سر صادق عباسی کے مجسمے سے سر غائبَ،ذرائع کے مطابق مجسمے سے غائب کیا گیا سر برآمد کر لیا گیا ہے لیکن یہ حرکت کس نے کی اور کیا ملزمان گرفتار ہوئے؟ عوامی اور سماجی حلقے ان سوالات کے جوابات کے منتظر ہیں۔

    بہاولپور کے گلزارِ صادق پارک میں نصب بابائے بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کے مجسمے سے سر غائب ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ شہر کے تاریخی ورثے کی بے حرمتی اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    ذرائع کے مطابق مجسمے سے غائب کیا گیا سر برآمد کر لیا گیا ہے لیکن یہ حرکت کس نے کی اور کیا ملزمان گرفتار ہوئے؟ عوامی اور سماجی حلقے ان سوالات کے جوابات کے منتظر ہیں۔

    یہ مجسمہ کنٹونمنٹ بورڈ نے 26 مئی 2022 کو ریاست بہاولپور کے بانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نصب کیا تھا۔ نواب سر صادق عباسی کی 56 ویں برسی کے موقع پر اس مجسمے کا افتتاح امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ہاتھوں ہونا تھا، لیکن ان کی عدم موجودگی میں پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر عباسی نے تختی کی نقاب کشائی کی تھی۔

    مجسمے کی بے حرمتی عوام کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔ شہریوں نے اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مجسمے کی حفاظت کی ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ یا کسی اور محکمے کو دی گئی تھی؟

    عباسی خاندان اور عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

    یہ واقعہ نہ صرف ایک تاریخی شخصیت کی توہین ہے بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی گہرے سوالات چھوڑ گیا ہے۔ بہاولپور کے عوام نے اس مسئلے کو اپنے تاریخی ورثے اور ثقافتی شناخت کی حفاظت کے لیے ایک اہم آزمائش قرار دیا ہے۔