Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

    کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے افراد میں 7 خواتین اور ایک ایجنٹ بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، رحمت اللہ، نظام الدین، صغرا خاتون، ہاضرہ خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی امیراں، زرینہ اور مائی خانل شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق رحیم یار خان، ٹنڈواللہ یار اور سکھر سے ہے۔ ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ گرفتار ملزم محمد نواز نے خود کو دیگر ملزمان کا رشتے دار ظاہرکیا۔ دوران تفتیش دیگرملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔ ملزم محمد نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف تھے۔ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لئے کسی قسم کی رقوم نہ تھی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

    سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

  • کراچی ایئر پورٹ  خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

    کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے ملزمان کو مزید 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی۔آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم جاوید اور گل نساء کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کی رات غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ ا?ور نے بارود سے بھری کار ٹکرا کر دھماکے سے اڑا دی تھی۔واقعے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے۔

    سندھ حکومت کا 500 میگا واٹ سولر فلوٹنگ منصوبہ،کینجھر جھیل پر کام شروع

    زینبیون بریگیڈ کے 3ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، اہم انکشافات

  • ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کی کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی مذمت، صحافیوں کی حفاظت کا مطالبہ

    ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کی کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی مذمت، صحافیوں کی حفاظت کا مطالبہ

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس نے ضلع کرم میں جاری فرقہ ورانہ فسادات اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور ارباب اختیار سے ضلع کرم کے صحافیوں اور عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جنان حسین کی شہادت کے بعد آج ایک اور صحافی محمد ریحان کے گھر کو نذر آتش کرنا تشویشناک ہے، جس نے صحافی برادری کو مزید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

    ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی قیادت نے قاضی فضل اللہ کی صدارت میں ایک اجلاس میں ضلع کرم میں جاری خونریزی پر حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار کیا۔ قاضی فضل اللہ نے کہا کہ بے گناہ معصوم شہریوں کا قتل عام سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، اور اب صحافی برادری بھی ان فسادات کی زد میں آ گئی ہے۔ جنان حسین کا قتل اور محمد ریحان کے گھر کی آتشزنی ان مسائل کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم کی مخدوش صورتحال میں صحافیوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکے ہیں، اور یہ ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس نے کورکمانڈر پشاور سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کرم کے صحافیوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں تاکہ علاقے کی صحافی برادری کو تحفظ مل سکے۔

  • زینبیون بریگیڈ کے 3ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، اہم انکشافات

    زینبیون بریگیڈ کے 3ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، اہم انکشافات

    کراچی کے علاقے انچولی شہری ابو ہاشم کے قتل میں ملوث کالعدم ایرانی تنظیم زینبیون کے مبینہ تین دہشت گردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ملزمان کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔13 نومبر کی شب کراچی پولیس اور حساس اداروں نے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں 13 نومبر کی شب انچولی امام بارگاہ کے قریب ایک ہوٹل کے سامنے دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سید محمد ابو ہاشم حیدر ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے بعد تینوں ملزمان کو موقع پر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ملزمان سے تفتیشی حکام نے جب تحقیقات کی تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ذرائع کے مطابق انکشافات کے مطابق ابو ہاشم حساس اداروں کا مخبر خاص تھا جو ان کے لئے کئی عرصے سے کام کر رہا تھا۔ سید ابو ہاشم ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن بھی تھا جبکہ کالعدم سپاہ محمد اور زینبیون بریگیڈ سے بھی وابستہ تھا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں منظر علی، آصف حیدر اور منور علی زیدی شامل ہے جن کا تعلق بھی کالعدم زینبیون بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ابو ہاشم نے اپنے لوگوں سے غداری کی اور زینبیون بریگیڈ اور سپاہ محمد کے دہشتگردوں کی مخبری کی اور انہیں گرفتار کرایا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابو ہاشم کو اس حوالے سے دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں اور اس نے دھمکیوں کے حوالے سے پولیس اور حساس اداروں کو آگاہ بھی کیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو پڑوسی ملک ایران سے ابو ہاشم کو قتل کرنے کی ہدایت موصول ہوئی تھیں۔سمن آباد پولیس نے انچولی فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے سید محمد ابو ہاشم حیدر کے قتل کا مقدمہ انکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا۔ایس ایچ او سمن آباد ہدایت حسین نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 279 /2024 بجرم دفعات 302، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 3 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزمان کو26نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ کو مارا تو نہیں ہی جس پر ملزمان نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 13 نومبر کو انچولی میں ابوہاشم کو قتل کیا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی معلومات درکار ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ٹارگٹ کلر منظر عباس نے بتایا کہ قتل کی سپاری کالعدم مذہبی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کو 50 ہزار میں دی گئی، وہ ایران میں علی امام سے ملزمان رابطے میں تھا، قتل سے پہلے کاشف سے رابطے میں تھا، کاشف نے ریکی کی وہ پہلے سے ہوٹل پر بھی موجود تھا، رقم قتل کے بعد ملنا تھی لیکن پہلے ہی پکڑے گئے، قتل کے بعد موبائل فون چھیننے کا بھی کہا گیا تھا

  • اوچ شریف: قومی شاہراہ پر حادثہ، خاتون اور مرد شدید زخمی

    اوچ شریف: قومی شاہراہ پر حادثہ، خاتون اور مرد شدید زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) قومی شاہراہ پر حادثہ، خاتون اور مرد شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں قومی شاہراہ خیر پور ڈاہا کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔

    زخمیوں کی شناخت 25 سالہ عمران اور 35 سالہ صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ دھوڑ کوٹ کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری علاج کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد،پولیس کا سرچ آپریشن، 200  شرپسند  گرفتار،اسلحہ برآمد

    اسلام آباد،پولیس کا سرچ آپریشن، 200 شرپسند گرفتار،اسلحہ برآمد

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج کو لے کر سرچ آپریشن کیا ہے

    اسلام آباد میں24 نومبر کا احتجاج کے لئے پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں ۔گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار کارکنوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہر میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔ شہریوں کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے موجود ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • تصاویر:ٹرین کی بریک فیل،پٹری سے اتر کر قبرستان میں گھس گئی

    تصاویر:ٹرین کی بریک فیل،پٹری سے اتر کر قبرستان میں گھس گئی

    لاہور میں ٹرین کی بریک فیل، ٹرین قبرستان میں گھس گئی

    واقعہ لاہورکے علاقے فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، گڈز ٹرین کی اچانک بریک فیل ہو گئی جس سے ٹرین بے قابو ہو گئی اور قبرستان میں گھس گئی،ٹرین کی بریکیں فیل ہونے کے بعد ٹرین پٹری سے اتر ی اور قریبی قبرستان میں پہنچ گئی، ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی، قبرستان میں مٹی کے ڈھیر پر پہنچ کر ٹرین رک گئی،گڈز ٹرین پٹری سے اترنے کی وجہ سے مختلف سامان سے بھرے کنٹینر ز کو بھی نقصان پہنچا۔ریلوے کی ٹیم جاۓ حادثہ پر پہنچ گئی ہے،ریلوے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

  • اوکاڑہ: نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک) نجی اکیڈمی کے مالک نے مبینہ طور پر خاتون کو نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق، اوکاڑہ گرلز کالج ٹو کے قریب واقع نجی اکیڈمی کے مالک اسلام علی نے عدیلہ جاوید نامی خاتون کو ٹیچر کی ملازمت اور شادی کا جھانسہ دے کر اکیڈمی بلایا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے خاتون کو تین دن تک حبسِ بے جا میں رکھا اور زیادتی کی۔ بعد ازاں، نہ صرف شادی سے انکار کیا بلکہ نوکری کی پیشکش بھی واپس لے لی۔

    پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی بنیاد پر ملزم اسلام علی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • لورالائی: 15 روز سے گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال، کوئلے کی سپلائی معطل

    لورالائی: 15 روز سے گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال، کوئلے کی سپلائی معطل

    لورالائی(باغی ٹی وی رپورٹ) 15 روز سے گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال، کوئلے کی سپلائی معطل

    تفصیلات کے مطابق لورالائی میں گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کو 15 دن ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں کوئلے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے۔ دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے نتیجے میں 50 سے زائد گاڑیاں نذرِ آتش کی جاچکی ہیں، جب کہ نصف درجن سے زائد ڈرائیور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ راڑہ شم کے علاقے میں سب سے زیادہ گاڑیاں جلائی گئیں، جن میں سے اکثر کوئلے کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی تھیں، جبکہ کچھ گاڑیاں فروٹ اور سبزیوں سے لدی ہوئی تھیں۔

    دکی، سنجاوی، ہرنائی اور شہ رگ کھوسٹ کے مقامات پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی شاہراہ سمیت دیگر اہم راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور مسافروں و مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کوئلے کی لوڈنگ گزشتہ کئی دنوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے دکی، ہرنائی، شہ رگ کھوسٹ اور چمالنگ سے پنجاب کے لیے کوئلے کی ترسیل مکمل طور پر رک گئی ہے۔

    ڈیرہ غازیخان میں موجود گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام ناصر اور جنرل سیکریٹری بلال لغاری نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےحکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اداروں کی توجہ صرف سگریٹ پکڑنے تک محدود ہے، جب کہ ڈرائیوروں اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے پر کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل آخر کون حل کرے گا؟

    عبدالسلام ناصر اور بلال لغاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے فوری طور پر مذاکرات کرے، متاثرہ مالکان اور شہداء کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرے اور ہڑتال ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہ کیے تو بلوچستان بھر میں کوئلے کی لوڈنگ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی جائے گی۔

    ہڑتال کے باعث ٹرک مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ حکومت کو بھی ٹیکس کی مد میں بھاری خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹ کا بحران ختم ہو سکے، اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

  • باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت

    باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت

    باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات، دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی

    باجوڑ میں دھماکے الگ الگ مقامات پر ہوئے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد کی موت ہوئی ہے، پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر کی موت ہوئی ہے،دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ کی موت ہوئی ہے،

    شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔پولیس جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انکے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

    ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دو دھماکوں کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے