Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے تین بچوں کی ماں جاں بحق

    سیالکوٹ: نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے تین بچوں کی ماں جاں بحق

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کے ایک نجی میڈیکل سینٹر میں آپریشن کے دوران مبینہ غفلت کے باعث تین بیٹیوں کی ماں اپنی زندگی کی بازی ہارگئی، جس کے بعد لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور میڈیکل سینٹر کے عملے نے نہ صرف ان کی عزیزہ کو بہتر طبی نگہداشت فراہم نہیں کی بلکہ اس کی وفات کے بعد بھی اہلِ خانہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

    سیالکوٹ کے اورہ چوک میں واقع ایک نجی میڈیکل سینٹر میں خاتون کو آپریشن کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ آپریشن کامیاب ہونے کے بعد بچی کی پیدائش ہوئی، مگر خاتون کی طبیعت بگڑ گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق میڈیکل اسٹاف کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی حالت مزید خراب ہوتی گئی اور بالآخر وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ موت کے بعد بھی میڈیکل سینٹر کے عملے نے لواحقین کو بروقت اطلاع نہیں دی اور انہیں اطلاع دیے بغیر خاتون کی لاش کو اپنی دوسری برانچ کوٹلی بہرام منتقل کر دیا۔

    متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ نے نہ صرف غفلت کا مظاہرہ کیا بلکہ بعد ازاں اہلِ خانہ کو ذہنی طور پر ہراساں بھی کیا۔ لواحقین کے مطابق ہسپتال کے عملے نے انہیں غلط معلومات فراہم کیں اور انہیں امید دلائی کہ مریضہ کی حالت بہتر ہو جائے گی حالانکہ خاتون کی موت ہو چکی تھی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں محض اپنی غفلت چھپانے کے لیے کوٹلی بہرام برانچ منتقل کیا۔

    خاتون کے اہلِ خانہ نے شدید رنج و غم کے عالم میں اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور مریم نواز شریف سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ غریب اور بے بس خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

    خاندان نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے میڈیکل سینٹرز، جہاں مریضوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے، کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو اس طرح کے کرب سے نہ گزرنا پڑے۔

  • علی پور : 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

    علی پور : 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) علی پور کے علاقہ سیت پور میں 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں سیت پور کے محلہ شیخانی کا رہائشی ایک 13 سالہ لڑکا سعید عباس کو چار بااثر اوباشوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    محلہ شیخانی سیت پور کے رہائشی محسن رضا بھٹی نے پولیس کو بتایا ہے کہ میرے بھانجے تیرہ سالہ سعید عباس کو گزشتہ روزروز ملزمان مہدی شاہ بخاری اور غلام عباس ہوت بلوچ والی بال کے میچ دکھانے کا جھانسہ دے کر دھوکے سے بند کے پار کپاس کی فصل میں لے گئے ۔ وہاں ان کے دو دیگر ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے اسے پسٹل دکھا کر دھمکایا اوراور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر زبردستی باری باری میرے بھانجے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کو ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جوکہ ڈیڑھ دو کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گھر پہنچا جس کی حالت انتہائی مخدوش تھی دریافت کرنے پر اس نے ساری روئداد بیان کی ہے

    پولیس تھانہ سیت پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

  • علی پور: اوباش ہمسائے نے گن پوائنٹ پر خاتون کو بے آبرو کر دیا، مقدمہ درج

    علی پور: اوباش ہمسائے نے گن پوائنٹ پر خاتون کو بے آبرو کر دیا، مقدمہ درج

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )علی پور کے علاقے میں ایک محنت کش کی بیوی کو اوباش ہمسائے نے گن پوائنٹ پر بے آبرو کر دیا۔ واقعہ کے بعد پولیس تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منظور حسین ارکاٹی نے تھانہ سیت پور میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ، مسماۃ ش زوجہ جندوڈہ جو پانچ بچوں کی ماں ہیں، اپنے گھر میں اطمینان سے زندگی گزار رہی تھیں۔ گزشتہ رات برادری کے فیصلے کے دوران اچانک شور سنائی دیا۔ وہ گھر پہنچے تو ملزم فیاض کلاچی ان کی ہمشیرہ کو گن پوائنٹ پر زبردستی بے آبرو کر رہا تھا۔ اہل خانہ کے پہنچنے پر ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔

    پولیس تھانہ سیت پور نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • اسلام آباد ،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سرگودھا سے گرفتار

    اسلام آباد ،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سرگودھا سے گرفتار

    اسلام آباد پولیس نےبینک ڈکیتی میں ملوث ڈاکوکوگرفتارکرکےمال مسروقہ برآمدکرلیاہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئے روز بینک ڈکیتیاں پولیس کے لئے درد سر بنی ہوئی تھیں، پولیس نے کاروائی کی ہے اور بینک ڈکیتیاں کرنےوالاملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی، اسلام آباد پولیس نے ملزم سلیمان کوسرگودھاسےگرفتارکرکےسی آئی اےمنتقل کردیا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق ملزم سلیمان کاتعلق ایک مذہبی جماعت سےبتایاجارہاہے، ملزم کے3بھائی ہیں جن میں سے ایک امام مسجد ہے،سلیمان تھوڑاجنونی ہے سرگودھامیں بھی اس کےخلاف چوری کےمقدمات درج ہیں ،ملزم فلموں سے متاثر ہو کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا ہے

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے لوٹی ہوئی رقم اور ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا گیا ہے، ملزم آئی ایٹ، جی 9، جی 14 اور جی 15 کی بینک ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے، ان بینک ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ سے 2 افراد کی موت ہوئی تھی

    ڈی آئی جی سید علی رضا کے مطابق بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گرفتار ڈکیت کا تعلق سرگودھا سے ہے، تمام سامان بھی برآمد کر لیا گیا، گزشتہ 3 ماہ کا ڈیٹا 3 دن میں چیک کیا گیا، سائبر انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل سرویلنس سے مدد ملی، ملزم 4، 5 سال سے اسلام آباد میں الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا،اسلام آباد میں کیشن وین سے کیش لوٹنے کی وارداتیں ہوئیں، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، کیش ڈکیتی میں استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم ریکارڈ یافتہ ہے،پنجاب میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم کی جانب سےایک دن میں دو دو مقامات پر فائرنگ کی گئی تھی.

  • ڈیرہ غازیخان:ڈیڑھ سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل آزاد،ورثاء دفتروں کے چکروں پر مجبور

    ڈیرہ غازیخان:ڈیڑھ سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل آزاد،ورثاء دفتروں کے چکروں پر مجبور

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈیڑھ سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل آزاد،ورثاء دفتروں کے چکروں پر مجبور

    تفصیل کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس تھانہ لاکھا کی حدود میں ڈیڑھ سال قبل قتل ہونے والے نوجوان محبوب کے قاتل تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔ مقتول کے بھائی اصغر ہیبتانی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور بی ایم پی تھانہ لاکھا کے اہلکار انہیں گرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔

    اصغر ہیبتانی نے الزام عائد کیا کہ جب بھی بی ایم پی کے اعلیٰ افسران ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہیں، تو تھانہ لاکھا کے اہلکار ملزمان کو فون کرکے کارروائی سے آگاہ کر دیتے ہیں، جس سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اصغر نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔

    ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں


    دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ لاکھا یونس کھوسہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد بار کوششیں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بار تو بی ایم پی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے رسالدار ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے، مگر گھروں میں صرف خواتین موجود تھیں۔ بلوچ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنا ان کے اصولوں کے خلاف ہے۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزمان اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں، اور پولیس پوری کوشش میں ہے کہ انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

    اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

    اداکارہ نرگس پر تشدد کا معاملہ دوسرا موقف بھی سامنے آگیا ،اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے ایک بیان میں اداکارہ کے ساتھ تعلق ختم نہ کرنے کا بھی اشارہ دیا

    مقدمہ میں نامزد ملزم ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کروالی،عدالت نے 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی،انسپکٹر ماجد بشیر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے۔میاں بیوی میں جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نرگس پرتشددکامعاملہ،اداکارہ نرگس کے والد ادریس بھٹی کی طبعیت خراب ہو گئی، اداکارہ کے والد کی حالت بگڑنےپرانہیں مقامی ہسپتال داخل کروادیا۔اداکارہ نرگس والدکوہسپتال لیکرگئی،وہ دل اور گردوں کےعارضےمیں مبتلا ہیں، اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ بیٹی پہ ہونیوالے ظلم کی وجہ سے ہسپتال کے بستر پرپہنچ گئے۔

    علاوہ ازیں اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کا معاملہ، کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تحقیقاتی یونٹ کو منتقل کر دی گئی ہے،خصوصی یونٹ کی خاتون آفیسر نرگس کے تشدد کے کیس کی تفتیش کریں گی۔ انسپکٹر ماجد بشیر، جو نرگس کے شوہر ہیں، تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے اور وہ 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ تین روز قبل انسپکٹر ماجد بشیر نے گھر میں نرگس پر تشدد کیا تھا۔ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں نرگس کے چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ تحقیقاتی پولیس نرگس، گھریلو ملازمین اور اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکارہ پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔ ایس ایس او آئی یو خواتین پر تشدد کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا ایک خصوصی یونٹ ہے۔

    اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    لڑکابن کر لڑکیوں سے شادی کر کے بیرون ملک فروخت کرنیوالی "نرگس” گرفتار

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    لیہ،لڑکی سے زیادتی،اینیمل سیکس ویڈیو،اصل مجرم کون تھا؟ ہوا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

  • 13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد بال کاٹ دیئے،گھر کا مالک اور رشتے دار گرفتار

    13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد بال کاٹ دیئے،گھر کا مالک اور رشتے دار گرفتار

    لاہور: گھریلو ملازماؤں پر تشدد کا سلسلہ نا رک سکا، پنجاب میں کم عمر گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد اور سر کے بال کاٹنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا،لاہور پولیس نے 13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے 13سالہ ملازمہ کی خالہ خورشید بی بی کی مدعیت میں گھر کےمالک وقار، اس کی بیوی اقرا اور رشتے دار اسدکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

    ایف آئی آر کے مطابق جڑانوالاضلع فیصل آباد کی رہائشی اقرا ایک سال سے وقار کے گھر میں ملازمہ تھی، مالکان نےاسے کام نہ کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیئے جب کہ تشدد کی وجہ سے اقراکے دونوں بازو بھی کام نہیں کررہے۔

    چین میں فوجی سروسز میں جدت کیلئے اے آئی ٹول تیار

    ایس پی کینٹ نے کہا کہ لڑکی کا میڈیکل کرا کر وقار اور اسد کو گرفتارکر لیا جب کہ مالکن اقرا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں 26 ستمبر کو گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، فیصل آباد کے علاقے غالب سٹی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے سے انکار پر میاں بیوی حمزہ اور سونیا نے 16 سالہ ملازمہ پر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دئیے تھے تاندلیانوالہ کے رہائشی رمضان کی 16 سالہ بیٹی علیشا کو اس کے رشتے داروں علی اور مریم غالب سٹی میں حمزہ کے گھر ملازمت کیلئے چھوڑ گئے تھے،پولیس نے سب انسپکٹر عاطف شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا تھا-

    ایرانی یونیورسٹی میں احتجاجاً کپڑے اُتار کر گھومنے والی لڑکی گرفتار، ویڈیو وائرل

  • اوچ شریف: سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، عوام میں تشویش

    اوچ شریف: سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، عوام میں تشویش

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں سیوریج کے گندے پانی سے بڑے پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا انکشاف ہوا ہے۔ اس مضر صحت سبزیوں کو مقامی سطح پر استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی سپلائی کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقے کے لوگ اس غیر ذمہ دارانہ عمل پر شدید پریشان ہیں اور اسے انسانی صحت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق حسینی چوک اور اس کے گرد و نواح کے رقبے پر سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں۔ یہاں اگائی جانے والی سبزیوں کو اوچ شریف کے مختلف بازاروں میں فروخت کے لیے بھیجا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں عوام ان مضر صحت سبزیوں کے کھانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان سبزیوں کے استعمال سے متعدد خطرناک امراض جیسے کہ ہیپاٹائٹس، معدے کے امراض اور جلدی مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    تشویش کی بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو گندے پانی کی سپلائی پر مبینہ طور پر معاوضہ بھی وصول کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بلاخوف و خطر سیوریج کا پانی فصلوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل سرکاری افسران کی چشم پوشی اور عدم توجہی کے سبب جاری ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اقدامات کی سخت کمی ہے۔

    اوچ شریف کے باشعور عوام نے اس غیر ذمہ دارانہ عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر فوری پابندی عائد کی جائے اور میونسپل کمیٹی کو گندے پانی کی فراہمی کے حوالے سے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ علاوہ ازیں عوامی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مضر صحت سبزیوں کی فروخت کے سلسلے کو روکا جائے۔

    شہریوں کی جانب سے اس سنگین معاملے پر جلد اقدامات نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے تاکہ حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

  • سیالکوٹ: ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر مسافر گرفتار

    سیالکوٹ: ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر مسافر گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت زبیر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو یونان جانے کی کوشش میں تھا۔ امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا اور ابتدائی تفتیش میں اس کے پاس یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ برآمد ہوا۔

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ سال 1997 سے یونان میں مقیم ہے اور اس کے پاس یونان کا ووک (vvoc) ہے۔ اس نے یونان سے اٹلی اور پھر وہاں سے پاکستان کا سفر کیا، لیکن اپنے ووک کے لیے اوکے ٹو بورڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان پہنچ کر اس نے قیصر نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور 500 یورو میں یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ حاصل کیا۔

    ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 افراد گرفتار کر لیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کامیاب کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار کی.ملزمہ کرن زوجہ الطاف عادی جرائم پیشہ اور منظم گروہ کا حصہ ہے۔ملزمہ سے 25 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی جبکہ ملزمہ اس سےقبل بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر تصویر محل پولیس چوکی کی حدود 2 انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیے، کاروائی کے دوران ملزم محمد رئیس سے 1070 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد اسحاق سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی.ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو مزید تفتیش لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی خفیہ اطلاع پر ایریا 2/C لانڈھی میں مکان کی آڑ میں مین پوری کی فیکٹری پر کی ۔گھر میں تیار مین پوری لانڈھی و کورنگی کی دکانوں پرسپلائی کی جا رہی تھی۔چھاپے کے دوران ملزم محمد شاہزیب ولد محمد یعقوب گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم عادی منشیات فروش اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔فیکٹری سے 12 کلو چھالیہ اور کافی مقدار تیار مین پوری برآمد ہوئی.موقع سے ڈیجیٹل ترازو، بالٹی، ٹب، چونا اور 2000 سے زائد پیکنگ ریپر برآمد ہوئے اور ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ادھر کورنگی کے تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اندرون اولڈ دارالعلوم بستی میں کامیاب کارروائی کی،کارروائی کے دوران گٹکا ماوا ڈیلر/سپلائر 2 ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزمان علاقے میں مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت میں ملوث ہیں،ملزم اعظم ولد آصف اور سعید ولد سعید عالم سے 17 کلو مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا ،گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،8 افراد گرفتار، مقدمات درج

    عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ