Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازیخان: مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان: مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ماڑکی سرتھوخ مسکلانی، مبارکی تمن بزدار کوہ سلیمان میں شادی کی تقریبات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مسکلانی برادری کے بچے کھیلتے ہوئے کھیتوں کی طرف چلے گئے اور پانی کے تالاب میں نہانے کے دوران تین معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

    واقعے میں دو بھائیوں کی دو بیٹیاں اور ایک کزن کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ معصوم بچیاں پانچویں کلاس کی طالبات تھیں اور ان کی اچانک موت نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔

    تینوں بچیوں کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے سرتھوخ ماڑکی میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ،شادی والے گھر سے ایک ساتھ اکٹھے تین جنازے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،اس شادی کی خوشیوں والا گھر سوگ میں ڈوب گیا.

  • علی پور:دیپالپورپولیس کی غنڈہ گردی،60 سالہ بوڑھی خاتون، 2بہو ؤں اور شیرخوار بچے سمیت 4 افراد کواغواکرلیا

    علی پور:دیپالپورپولیس کی غنڈہ گردی،60 سالہ بوڑھی خاتون، 2بہو ؤں اور شیرخوار بچے سمیت 4 افراد کواغواکرلیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)ضلع مظفرگرح کی تحصیل پور کے تھانہ سیت پور کی حدود سے 60 سالہ بوڑھی خاتون، اس کی بہو، اور ڈیڑھ سالہ شیر خوار بچے سمیت چار افراد کو غیر قانونی طور پر دیپالپور ضلع اوکاڑہ پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اغوا کر لیا۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود بازیابی نہ ہونے پر متاثرہ خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تھانہ سیت پور کے ایس ایچ او کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواحی موضع گبر آرائیں، تھانہ سیت پور کے رہائشی خادم حسین آرائیں نے صحافیوں کو بتایا کہ دیپالپور سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر شبیر احمد نے اپنے اہلکاروں شعیب یاسین، طاہر رفیق اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرائیویٹ گاڑی میں ہماری بستی پر حملہ کیا۔ اس دوران وہ زوار حسین کے بارے میں معلومات لینے آئے جو محنت مزدوری کے لیے دیپالپور میں مقیم تھا۔

    اہل علاقہ نے انہیں بتایا کہ زوار حسین یہاں موجود نہیں ہے اور اس کے والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ زوار حسین نے ایک شادی شدہ خاتون سمیرا گلزار کو اغوا کیا ہوا ہے اور اس کے خلاف دیپالپور تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

    جب زوار حسین اور اس کے خاندان کا کوئی فرد قابو نہیں آیا تو سب انسپکٹر شبیر احمد نے انتہائی بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خادم حسین کی 54 سالہ بیوی نور مائی، 60 سالہ رقیہ مائی، 40 سالہ بہو طاہرہ بی بی اور دوسری بہو شازی بی بی کو زبردستی پکڑ کر ڈیڑھ سالہ شیر خوار پوتے سمیت اغوا کر لیا۔

    خادم حسین آرائیں کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا اور انہیں پرائیویٹ ہائی ایس ویگن میں ڈال کر لے جایا گیا۔ جاتے جاتے پولیس اہلکاروں نے دھمکی دی کہ سمیرا گلزار کو واپس کر کے اپنی خواتین کو واپس لے جانا۔

    لواحقین نے 15 اور 1787 پر کمپلینٹ درج کروا دی ہے، لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ خادم حسین آرائیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک خاتون ہونے کے ناطے بے گناہ خواتین کی بازیابی میں مدد کریں۔ انہوں نےآرپی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کی اس غیر قانونی کارروائی پر نوٹس لیں اور خواتین کی فوری رہائی ممکن بنائیں۔

    دوسری جانب بستی چاکی موضع گبر آرائیں کے رہائشیوں نے دن دیہاڑے شیر خوار بچے اور خواتین کے اغوا پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کر کے خواتین کی رہائی میں کردار ادا کریں۔

  • اوچ شریف: ناکارہ سیوریج سسٹم، عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف: ناکارہ سیوریج سسٹم، عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان ) شہر قدیم اوچ شریف کے ہاتھی بازار میں ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ گلیوں میں گندے پانی کا جمع ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ کئی لوگ تو اپنی جائیدادیں بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

    شہر کے نوجوانوں نے میڈیا کے ذریعے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جلد از جلد سیوریج سسٹم کی مرمت نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    شہریوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ تاریخی شہر کی ثقافت اور صحت کی حفاظت کے لیے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ان کی روزمرہ زندگی متاثر کر رہا ہے بلکہ شہر کی قدیم روایات کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اوچ شریف کی شناخت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈی پی  او کی تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر  احکامات جاری

    سیالکوٹ: ڈی پی او کی تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر احکامات جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

    نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے مقدمات کے مدعیان اور شہریوں کی شکایات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر سائل کی مکمل مدد اور انصاف فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔

    رانا عمر فاروق نے کھلی کچہری کے دوران پاکستان پریس کلب کوٹلی لوہاراں کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو سراہا۔

  • ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوٹ چھٹہ میں 10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانہ جھوک اترا کی حدود میں 10 سالہ بچی علیزہ کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی ہے۔

    گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ جھوک اترا میں درج کی گئی تھی۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

    ڈی پی او سید علی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس درندہ صفت کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    پانچویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کر کے ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور فحش ویڈیو بھی بنا لی گئیں
    واقعہ بھارت کا ہے، لکھنو میں دو ملزمان نے پانچویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا اور اسے ایک ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزمان نے نازیبا ویڈیو بھی بنائیں،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ،ملزمان کی شناخت دانش اور امین کے طور پر ہوئی ہے،واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ویڈیو بنا کر لڑکی کو دھمکی دی کسی کو بتایا تو وائرل کر دیں گے اور اسکے اہلخانہ کو جان سے مار دیں گے،ملزمان لڑکی کو شام چار بجے کے قریب گھر کے قریب چھوڑ کر چلے گئے،لڑکی گھر گئی تو اس نے اپنے گھر والوں کو واقعہ کے بارے میں بتایا جس پر مقدمہ درج کروایا گیا،پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروا لیاہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ، پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    دوسری جانب اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے بعد شہریوں‌نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • سیالکوٹ: جعلی دستاویزات پرغیرملک جانے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ: جعلی دستاویزات پرغیرملک جانے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ مسافر کو بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ساؤتھ افریقہ سفر کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر کی شناخت شاہزیب علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ساؤتھ افریقہ کے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔ امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں اور مزید تفتیش میں اس کی ٹریول ہسٹری میں ساؤتھ افریقہ کے پاسپورٹ کا کوئی اندراج نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، پاسپورٹ پر درج تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش مسافر کی فیملی ٹری سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

    ابتدائی تفتیش میں شاہزیب علی شاہ نے بتایا کہ اس نے سال 2018 میں پاکستانی پاسپورٹ پر ساؤتھ افریقہ کا سفر کیا تھا اور وہاں ایک مقامی ایجنٹ کے ذریعے 90 ہزار افریقی رانڈ کے عوض جعلی ساؤتھ افریقی پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

    ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • خیبر:  پولیس کی کارروائی، 10 کلو چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیبر: پولیس کی کارروائی، 10 کلو چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیبر (باغی ٹی وی) خیبر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلوگرام چرس، 21 بوتل شراب اور 23 بیئر کین برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

    میلواڈ انچارج باڑہ پل، مغرب خان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص، ہارون ولد سمین قوم ملکدین خیل سکنہ مصری چوک، کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3015 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کے موبائل میں منشیات کی خرید و فروخت کی لوکیشن، تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی میں باڑہ کے سب انسپکٹر شاہ نواز نے نیازی مارکیٹ میں ایک مشتبہ شخص عقل دار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو بھی مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    اسی طرح جمرود کے انچارج نواب شاہ نے وزیرڈھنڈ مارکیٹ میں ایک دکان پر چھاپہ مارا اور 21 بوتل شراب اور 23 بیئر کین برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبدالرحمان جٹ)ڈاکوؤں کی راہگیر کو لوٹنے کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ڈاکوؤں کی راہگیر کو لوٹنے کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 354 ج ب کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے سڑک پر ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی۔

    فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • ریپ کیس میں پھنسا کر بلیک میلنگ کا انکشاف،خاتون کی ریکارڈنگ سامنے آ‌گئی

    ریپ کیس میں پھنسا کر بلیک میلنگ کا انکشاف،خاتون کی ریکارڈنگ سامنے آ‌گئی

    مالی مفادات کے پیش نظر منظم پیشہ ور عناصر کی ملی بھگت سے جھوٹے ریپ الزامات سے بے گناہوں کی زندگیاں برباد کر دی جاتی ہیں

    تھانہ کاہنہ میں درج ایک حالیہ مقدمہ میں روڑہ گاؤں کی رہائشی خاتون نسرين بی بی کی جانب سے ملزمان پر گینگ ریپ کے الزامات لگائے گے ۔ فصلوں میں لے جا کر ملزمان کی جانب سے زبردستی کرنے کی کہانی سے پردہ فاش ہوا جب نسرين اور ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان کی متفرق آڈیو ریکارڈنگ حاصل کر لی گئی جن میں نسرين دونوں اشخاص کے ساتھ نا صرف پیار محبت کی پینگیں چڑھا رہی ہے بلکہ اپنے خاوند کو کھلانے کے لیۓ خواب آور ادویات کا تقاضہ کرتے بھی سنائی دی ،ذرائع کے مطابق کال ریکارڈنگ نامزد ملزمان امانت اور افضال عرف جالو کے ساتھ بات چیت کی ہیں جبکہ مزید درجنوں ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے قوی امکانات بھی موجود ہیں، کال ریکارڈنگ کے بعد مبينہ انکشاف ہوا کہ خاتون نے ذاتی دشمنی،مالی مفاد اور انتقام کے تحت بے بنیاد الزامات لگائے اور ارشد عرف دارا نامی شخص کی جانب سے نسرين بی بی کی مبينہ غیر قانونی معاونت کا سراغ بھی ملا ،

    ایف آئی آر میں نامزد زوالفقار ،افضال اور امانت پر خاتون نے گینگ ریپ کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پولیس نے ریڈز کر کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کال ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد خاتون کے الزامات میں تضاد سامنے آیا ، جھوٹے ریپ الزامات نہ صرف کسی فرد کی ذاتی زندگی کو تباہ کرتے ہیں بلکہ معاشرتی طور پر بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کیس نے ایک بار پھر اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ انصاف کے نظام میں ایسے معاملات میں شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بنانا ضروری ہے

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار