Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: سندر کے علاقہ میں کریانہ اسٹور کے اندر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کے کریانہ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں چھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو اسٹور کے مالک نے دبوچ لیا جس پر ساتھی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    دوسری جانب مردان رستم میں پیسے نہ دینے پر سفاک ملزم نے بلیڈ سے بچے کی زبان کاٹ دی۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر احتشام علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان سے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے طبی ماہرین کو بچے کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی کہا کہ قانونی اداروں کی موجودگی میں ایسی درندگی کیسے برداشت ہوسکتی ہے؟۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کی شاندار کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کی شاندار کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) پٹرولنگ پولیس خیر پور ڈاھا نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مطلوب بی کیٹگری کے اشتہاری ملزم محمد جنید کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر محمد جاوید اور اے ایس آئی محمد ساجد کی سربراہی میں ناکہ بندی کے دوران ملزم کی شناخت ہوئی اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، محمد جنید کئی سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری علاقے میں موجود دیگر جرائم پیشہ افراد کے لیے انتباہ ہے۔ سب انسپکٹر محمد جاوید نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

    علاقے کے عوام نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا اور کہا کہ اس سے ان کی حفاظت میں مزید بہتری آئے گی۔ پولیس نے شہریوں کو بھی تاکید کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی ایسی ناکہ بندیاں جاری رہیں گی تاکہ جرائم کا سدباب کیا جا سکے اور عوام کو ایک محفوظ معاشرہ فراہم کیا جا سکے۔

  • ڈیرہ غازی خان:4 ماہ سے پریس کلب سیل، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات، ظلم کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان:4 ماہ سے پریس کلب سیل، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات، ظلم کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرجواداکبر)4 ماہ سے پریس کلب سیل، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات، ظلم کا سلسلہ جاری

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے صدر، شیر افگن بزدار نے کہا ہے کہ ضلع میں صحافیوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے، جہاں ضلعی پریس کلب گزشتہ چار ماہ سے سیل ہے اور ورکنگ جرنلسٹس کو جھوٹے مقدمات اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبیلیٹی (ٹی ڈی ای اے) کے تعاون سے ہونے والی ایک اہم نشست میں کہی، جس کا مقصد صحافیوں کی حفاظت اور حقوق کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔

    شیر افگن بزدار نے کہا کہ صحافیوں کے پاس ڈائیلاگ اور پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کے لیے پریس کلب کا پلیٹ فارم ہوتا ہے، لیکن اس کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، اور صحافیوں کو ریاست مخالف الزامات کے تحت مقدمات میں پھنسایا گیا، گرفتار کیا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو نہ صرف یہ کہ سرکاری اداروں کی طرف سے دباؤ کا سامنا ہے بلکہ میڈیا ہاؤسز بھی صحافیوں کو کوئی تنخواہ یا اعزازیہ نہیں دیتے، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ "صحافی مار کھاتے ہیں، جیل جاتے ہیں، لیکن کوئی ادارہ یا تنظیم ان کی مدد کے لیے آواز نہیں اٹھاتی،” انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

    نشست کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں سینئر صحافی سید ریاض نے حکومت اور صحافتی اداروں کے درمیان بہتر رابطے نہ ہونے کو صحافیوں کی مشکلات کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

    سینئر صحافی بشیر احمد چوہان نے کہا کہ صحافیوں کی آپس کی تقسیم کی ایک بڑی وجہ ان کی سیاسی وابستگیاں یا کاروباری مفادات ہیں، جو ان کے اتحاد کو متاثر کرتے ہیں۔

    ایک اور صحافی نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی حفاظت کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے اور ریجنل سطح پر ایک نیٹ ورک بنانے کی تجویز دی تاکہ ہر علاقے کے صحافیوں کی نمائندگی ہو اور ان کے مسائل کو مقامی سطح پر ہی حل کیا جا سکے۔

    اس تقریب کا انعقاد ٹی ڈی ای اے کے سیف میڈیا پروگرام کا حصہ تھا، جس کا مقصد مقامی پریس کلبز اور صحافی یونینز کے تعاون سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ان کی سکیورٹی و پروٹیکشن کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صحافیوں کی اجتماعی ایڈووکیسی کو مضبوط بنانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے سیمینار، ورکشاپس، اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔

    تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے سینئر رہنما ناصر زیدی نے صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ٹی ڈی ای اے کے کردار کو سراہا، اور زور دیا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو مل کر اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔

  • سیالکوٹ: ایک سال سے لاپتہ 23 سالہ لڑکی لائبہ لاہور سے بازیاب

    سیالکوٹ: ایک سال سے لاپتہ 23 سالہ لڑکی لائبہ لاہور سے بازیاب

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض)بڈیانہ پولیس نے ایک سال سے لاپتہ 23 سالہ لڑکی لائبہ کو لاہور کے علاقے ساندہ سے بازیاب کر لیا۔ لائبہ، جو تھانہ بڈیانہ کے علاقے کالووالی کی رہائشی تھی، 8 اکتوبر 2023 کو اچانک غائب ہو گئی تھی۔ اس کے اغوا کا مقدمہ اس کی دادی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا، تاہم ابتدائی تفتیش میں لڑکی کی بازیابی ممکن نہ ہوسکی۔

    پولیس کے سابق ایس ایچ او لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے، جس کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس اور ڈی ایس پی پسرور سرفراز رانجھا کی نگرانی میں تھانہ بڈیانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر غازی عرفان اشرف کو اس کیس کی ذمہ داری سونپی۔

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لائبہ کی تلاش کا آغاز کیا۔ پہلے اس کا پتہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے چلا، تاہم جب پولیس وہاں پہنچی تو مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ لائبہ لاہور کے علاقے ساندہ میں موجود ہے۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساندہ میں چھاپہ مارا اور لائبہ کو بازیاب کر لیا۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق لائبہ کے والدین وفات پا چکے تھے، جس کے بعد وہ یہاں سے فرار ہو گئی تھی۔ پولیس کی کامیاب کارروائی کے بعد لائبہ کو بازیاب کر کے تحفظ میں لے لیا گیا ہے۔

  • میہڑ:دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    میہڑ:دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)اے سیکشن تھانہ کی حدود میں دیرینہ تنازعے کے باعث مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھوسہ برادری کے دو گروپ عدالت سے واپسی پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

    تفصیل کے مطابق اےسیکشن تھانہ کی حدود میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں گاؤں نثار کھوسہ کے مکین، محمد نواز کھوسو، مختیار کھوسو، امتیاز کھوسو اور محمد حسن کھوسو کو فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دادوہسپتال ریفر کر دیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد 8 بتائی جارہی ہے، جن کے خلاف اے سیکشن تھانہ میہڑ میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

    پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

  • اسلام آباد پولیس کا کمال،میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب،خاتون کو کیا گیا ہراساں

    اسلام آباد پولیس کا کمال،میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب،خاتون کو کیا گیا ہراساں

    اسلام آباد( شبیرسہام سے )اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں واقع سیرگاہ شاہدرہ روڈ پر تین باوردی پولیس اہلکاروں نے کارسوار میاں بیوی کو روکنے کے بعد ان سے نکاح نامہ طلب کیا۔ نکاح نامہ پاس نہ ہونے پر جوڑے سے رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے خاتون کو گاڑی میں بیٹھا لیااور خاتون کے خاوند کو گاڑی سے دور لے گئے۔ پولیس وین میں بٹھانے کے بعد پولیس اہلکار نے خاتون کے ساتھ دست درازی شروع کر دی۔ پولیس اہلکار نے خاتون کا موبائل نمبر بھی لے لیا۔ جس کے بعد جوڑے کو چھوڑ دیا گیا۔ بعدازاں پولیس اہلکار خاتون کے موبائل نمبر پر فون کرکے اسے ملنے کے لئے اصرار بھی کرتا رہا۔

    متاثرہ جوڑے نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کارستانی سے انہیں آگاہ کیا اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر سینئر پولیس افسران نے واقعہ کی انکوائری کی تو تینوں اہلکاروں کا جرم ثابت ہوا۔ جس پر پولیس حکام کے حکم پر ایس پی ڈولفن اینڈ پیٹرولنگ نے تینوں پولیس اہلکاروں کو سروس سے ڈس مس کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرا دیا۔

    سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے کار سوار میاں بیوی کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ سترہ ستمبر کو شاہدرہ روڈ بہارہ کہو میں پیش آیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ کے خلاف مقدمہندرج کیا گیا ہے اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والی "م” نامی خاتون نے پولیس حکام کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میں ڈھوک موہری اسلام آباد کی رہائشی ہوں۔ 17 ستمبر 2024ء دن ساڑھے تین بجے میں اپنے خاوند کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر گاڑی میں موجود تھی کہ اسی دوران پولیس کی گاڑی آئی۔ جس میں سوار دو پولیس اہلکار ہماری گاڑی کی طرف آئے اور ہم سے نکاح نامہ طلب کیا۔ نکاح نامہ موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے پیسوں کی ڈیمانڈ شروع کر دی۔ پیسے نہ دینے پر پولیس اہلکار میرے خاوند کو گاڑی سے دور لے گئے۔ ایک پولیس اہلکار مجھے اپنی گاڑی میں بٹھاکر میرے ساتھ بیٹھ گیا اور میرا موبائل فون چھین لیا۔ میرے جسم کے مختلف جگہوں پر ہاتھ لگاتا رہا۔ اسی دوران پولیس اہلکار نے میرے موبائل فون سے میرے نمبرز اور میری فیملی کے نمبرز بھی نکال لئے۔ سائلہ کو ڈرایا دھمکایا اور عصمت میں خلل ڈالی اور سائلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ اگر میرے خلاف کارروائی کروائی تو تمہیں غائب کروا دوں گا۔ پولیس اہلکار نے میرا نمبر اپنے پاس محفوظ کرلیا۔ اب پولیس اہلکار نعمت اللہ بلوچ اپنے موبائل نمبر 03405748186 سے میرے موبائل نمبر پر مسلسل کال کرکے مجھے ملنے اور جسمانی تعلقات بنانے پر اصرار کر رہا ہے اور نہ ملنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ جس کا مکمل ثبوت، کال ریکارڈنگ سمیت میرے پاس موجود ہے۔ خاتون کی طرف سے دی گئی اس درخواست پر پولیس حکام نے انکوائری کرکے تینوں پولیس اہلکاروں کو نہ صرف ملازمت سے برطرف کر دیا ہے بلکہ ان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • اوچ شریف:کپاس چنوائی کیلئے جانے والی ٹرالی کو حادثہ ، 6 افراد زخمی

    اوچ شریف:کپاس چنوائی کیلئے جانے والی ٹرالی کو حادثہ ، 6 افراد زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے مضافاتی علاقے بستی مقبول آرائیں میں تیز رفتاری کے باعث کپاس کی چنائی کے لیے جانے والی خواتین سے بھری ہوئی ایک ٹرالی الٹ گئی، جس سے 2 مرد اور 4 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ بکھری چوک کے قریب پیش آیا۔

    حادثے کے وقت ٹرالی میں 30 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر کا تعلق قریبی دیہات سے تھا۔ ٹرالی کے الٹنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں ٹرالی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    تمام زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں کی جانب سے فوری طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی وجہ بظاہر تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر کی گاڑی سے منشیات،اسلحہ برآمد

    وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر کی گاڑی سے منشیات،اسلحہ برآمد

    سندھ حکومت کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کوبھی منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے گرفتار کیا گیاہے، پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے ساتھ ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو چرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے,پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کا کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔

    وزیر داخلہ سندھ کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتار کیا،مقدمہ جھوٹا ہے، اسماعیل ڈاہری
    دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ کی ایماء پر اس کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتار کیا،مجھ پر کلاشنکوف اور منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیاگیا ہے،مجھے رات بھر تھانے اور سی آئی اے میں رکھا گیا،

    پولیس نے اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوڈھو کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو 3 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ڈاہری پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں جیل بھی جا چکے ہیں،2020 میں جب وہ جیل میں تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی،2019 میں نوابشاه کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو 3 مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 34 سال کی سزا سنا ئی تھی.

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور ،میانوالی سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور ،میانوالی سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

    صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 65 کارروائیاں کیں، جن میں 63 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں امجد ،شیر ،زباب اور باز خان شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے ، ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،بہاولپور اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ دھماکہ خیز مواد 2570 گرام، دستی بم 04، ڈیٹونیٹرز 3، سیفٹی فیوز وائر 18 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 30، میگزین 07،، موبائل فون 02، 22109 روپے نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، اس ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 980 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 32622 افراد کو چیک کیا گیا، 102 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 79 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 88 بازیابیاں کی گئیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پرکال کریں

    تحریک انصاف کے خلاف آئین توڑنے کے مقدمات ہونے چاہئے،ملک احمد خان

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

  • سیالکوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس الرٹ،ڈی پی او ہسپتال پہنچ گئے

    سیالکوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس الرٹ،ڈی پی او ہسپتال پہنچ گئے

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہدریاض) سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ گھر والے جب مزاحمت کرنے آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے 64 سالہ ملک سرور شدید زخمی ہوگئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر علامہ اقبال ہسپتال پہنچ کر زخمی کو دیکھا اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کردیے ہیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔