Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے مابین مقابلہ ہوا،

    کمسن بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ دو کس موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے روکنے پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ،داتا دربار پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار دوسرا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا،دوران انٹیروگیشن انکشاف ہوا کہ ملزم نے تین بچیوں کو اغواء کر کے نجی ہوٹل کے کمرے میں محبوس کر رکھا تھا،داتا دربار پولیس نے ملزم کے چنگل سے تینوں بچیوں کو بازیاب کرایا ،ملزم امیتاز معصوم بچیوں کو حرام کاری کے لیے اغواء کرتا تھا،فرار ڈاکو کی تلاش عمل میں لائی جا رہی ہے

    ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ایس پی سٹی نے اغواء اور جنسی درندگی میں ملوث ملزم کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر داتا دربار پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • اوچ شریف: مسائل کا شہر، امیدوں کا قبرستان

    اوچ شریف: مسائل کا شہر، امیدوں کا قبرستان

    اوچ شریف: مسائل کا شہر، امیدوں کا قبرستان
    اوچ شریف کی ڈائری حبیب اللہ خان کے قلم سے
    آج جب میں اپنی گلی سے گزر رہا تھا، میری نظر گندے پانی کے گڑھوں پر ٹک گئی۔ یہ منظر میرے ذہن میں ہمیشہ محفوظ ہے، جب ہم بچے تھے تو اس گلی میں کھیلتے اور سائیکل چلایا کرتے تھے۔ آج یہ گلی گندے نالے میں تبدیل ہو چکی ہے ہمارے بچے صاف پانی نہیں پی سکتے اور نہ ہی صاف ہوا میں سانس لے سکتے ہیں۔ وہ اکثر بیمار رہتے ہیں سڑکوں پر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ گڑھے اتنے بڑے ہیں کہ گزرنا ناممکن ہو چکا ہے

    اوچ شریف جنوبی پنجاب کا ایک تاریخی اور قدیم شہر ہے شہر کی آبادی اب ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ یہاں موجود واحد تھانہ تمام قانونی اور انتظامی بوجھ اٹھا رہا ہے۔ اس تھانے میں عملے کی کمی اور محدود وسائل کی وجہ سے مقدمات کی تفتیش میں نمایاں تاخیر ہو رہی ہے، جس سے جرائم کی روک تھام اور دیگر قانونی مسائل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیکیورٹی کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بگڑ رہی ہے۔

    اوچ شریف میں قائم پولیس چوکیاں، جو کبھی سیکیورٹی کا اہم حصہ تھیں، اب غیر فعال ہو چکی ہیں۔ ان چوکیوں کی بندش اور دیگر سیکیورٹی مسائل نے شہریوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی عدم فعالیت اور وسائل کی کمی نے مسائل کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ شہریوں اور سماجی کارکنوں نے فوری طور پر مناسب انتظامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، جیسے نئے تھانوں اور پولیس چوکیاں قائم کرنا، وسائل میں اضافہ کرنا، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔ ان اقدامات سے شہریوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے اور قانونی مسائل کے حل میں مدد مل سکے گی۔

    اوچ شریف کی سڑکوں کی خستہ حالی اور بنیادی ڈھانچے کی بربادی نے شہر کو غیر مستحکم صورت حال میں ڈال دیا ہے۔ مخدوش سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں کی موجودگی نے سفر کو مشکل بنا دیا ہے، جس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، کیونکہ کاروباری افراد کو اپنے کاروبار میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    سیوریج نظام کی خرابی نے شہر میں صحت کی صورت حال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ گندگی اور پانی کی نکاسی کے مسائل نے شہر کی صفائی کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بھی اس بحران سے محفوظ نہیں ہیں۔ طلباء کو اسکولوں اور کالجوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور تعلیمی سہولتوں کی کمی نے تعلیمی معیار پر بھی اثر ڈالا ہے۔ والدین اور اساتذہ نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوچ شریف کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو شہر کے بنیادی ڈھانچے کی مزید خرابی اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صورت حال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع اور طویل مدتی منصوبہ تیار کرے تاکہ اوچ شریف کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

    شہر میں سیوریج سسٹم کی خرابی کے بارے میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے ہیضہ، ڈینگی، ملیریا اور دیگر متعدی بیماریوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ مقامی اسپتالوں میں ان بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے نے صحت کے نظام پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

    اقتصادی نقطہ نظر سے بھی یہ صورتحال شہر کی معیشت پر برا اثر ڈال رہی ہے۔ تاجروں اور دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ سیوریج کے مسائل کی وجہ سے خریداروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ بعض دکانداروں نے تو اپنی دکانیں بند کرنے کا بھی سوچا ہے، جس سے مقامی معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن ہم سب مل کر یہ کوشش کرسکتے ہیں کہ اوچ شریف کو صاف ستھرا اور امن کا گہوارہ بنائیں کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل اسی پر منحصر ہے۔ آئیے ہم سب مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کریں جہاں جرائم کا کوئی تصور نہ ہو اور ہمارے بچے صاف ستھرے ماحول میں سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں اور ان کا مستقبل تابناک اور روشن ہو

  • اوچ شریف: سوئی گیس ناردرن بائی پاس،غلط منصوبہ بندی اور ناقص تعمیر نے جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

    اوچ شریف: سوئی گیس ناردرن بائی پاس،غلط منصوبہ بندی اور ناقص تعمیر نے جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)سوئی گیس ناردرن بائی پاس،عباسیہ کینال ایکسپریس روڈ،غلط منصوبہ بندی،ناقص تعمیر،قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں سوئی گیس ناردرن قومی شاہراہ بائی پاس عباسیہ کینال جلال پور پیر والا ایکسپریس روڈ پر غلط منصوبہ بندی اور ناقص تعمیراتی معیار کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    گزشتہ روز ایک ٹریلر ڈھلوان پر قابو نہ رکھتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مقامی شہریوں نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران حفاظتی معیار کی پاسداری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی ڈھلوانوں کی تعمیر میں بے ضابطگیوں نے سڑک کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری طور پر سڑک کی مرمت کریں، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور بہتر ڈیزائن کی منصوبہ بندی کریں تاکہ مستقبل میں مزید انسانی نقصانات سے بچا جا سکے۔

  • اوچ شریف  :الشمس چوک پر تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا، حادثات معمول بن گئے،شہری پریشان

    اوچ شریف :الشمس چوک پر تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا، حادثات معمول بن گئے،شہری پریشان

    اوچ شریف: باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر کے اہم راستے الشمس چوک پر تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ الشمس چوک جو کہ ایک مصروف راستہ ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں اور بچے سکول جاتے ہیں اس چوک پر ریڑھی بانوں کا قبضہ برقرار ہے۔

    ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے ملازمین نے مخصوص ریڑھی بانوں کو غیر ضروری رعایت دے رکھی ہے، جبکہ دیگر ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملازمین کو ہر گھنٹے بعد الشمس چوک کی تصاویر بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے، مگر تصویر بھیجنے کے فوراً بعد ہی یہ ریڑھی بان دوبارہ چوک پر قبضہ کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل آ رہا ہے اورشہری حادثات کا شکارہونے لگے ہیں ۔

    شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ منظور نظر افراد کو دی جانے والی رعایت کی وجہ سے الشمس چوک پر ٹریفک کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا حل نکل سکے اور چوک کی حالت میں بہتری لائی جا سکے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بھی اسی نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

  • اوچ شریف:عباسیہ لنک کینال پل زبوں حالی کا شکار، عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں

    اوچ شریف:عباسیہ لنک کینال پل زبوں حالی کا شکار، عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے میں واقع عباسیہ لنک کینال پل رئیساں کی زبوں حالی نے مقامی عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ پل کی حفاظتی دیواروں کے غائب ہونے کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں انسانی جانوں کا نقصان بھی شامل ہے۔

    مقامی باشندے محمد اکمل، محمد عمران، محمد رفیق، جام نور محمد، محمد اجمل اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ پل اب ان کے لیے موت کی علامت بن چکا ہے۔ پل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں روزمرہ کی زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    علاقہ مکینوں اور سماجی تنظیموں نے بارہا انتظامیہ سے پل کی مرمت اور حفاظتی تدابیر پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے عوام میں مایوسی اور عدم اعتماد کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر پل کی مرمت کے لیے اقدامات کریں تاکہ انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • احمد پور شرقیہ: پولیو ٹیم پر حملہ، ہیلتھ ورکرز کو مَحبُوس کرنے والا گرفتار

    احمد پور شرقیہ: پولیو ٹیم پر حملہ، ہیلتھ ورکرز کو مَحبُوس کرنے والا گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )احمد پور شرقیہ شہر میں پولیو مہم کے دوران ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جب یو سی اربن سی کی پولیو ٹیم پر محلہ فتانی میں حملہ کر دیا گیا۔ ملزمان محمد کامران، محمد ارسلان اور دیگر نے پولیو کے قطرے پلانے والی ہیلتھ ورکرز کو اپنے گھر میں قید کر لیا اور ان کے ساتھ مذاق اور مارپیٹ کی۔

    ایس ایچ او سٹی تھانہ کے مطابق، ایل ایچ ڈبلیو فرحینہ شاہین نے شکایت درج کروائی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ قطرے پلانے کے لیے جب خالق سجاد کے گھر گئی تو اس کی بیوی اور بیٹوں نے ان پر حملہ کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گھر سے ہیلتھ ورکرز کو آزاد کروایا اور ایک ملزم کامران کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوسری جانب اربن سی کی ہیلتھ ورکرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں پولیس سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تو مستقبل میں بھی ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں اور پولیو مہم متاثر ہوسکتی ہے۔

  • چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 14 مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

    چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 14 مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

    ملتان(باغی ٹی وی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے خصوصی ڈویژن نے راجن پور کے معروف چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول سمیت 14 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ عدالت نے 14 ملزمان کو 6،6 بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل خصوصی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق چھوٹو گینگ کے مرکزی ملزم غلام رسول اور دیگر 13 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ تاہم، کیس میں ملوث 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری بھی کر دیا گیا ہے۔

    یہ مقدمہ تھانہ اچھا بنگلہ میں انسپکٹر پرویز اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کی شہادت اور اغواء کا الزام شامل تھا۔ عدالت نے اس کیس میں سزا سنائی، اور اے ٹی سی نے 2019 میں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ غلام رسول فی الحال سینٹرل جیل ملتان میں اپنی سزائے موت کاٹ رہا ہے۔

  • علی پور: پیزا شاپ پر ڈاکوؤں کا حملہ، صحافی سمیت کئی لوگ لُٹ گئے

    علی پور: پیزا شاپ پر ڈاکوؤں کا حملہ، صحافی سمیت کئی لوگ لُٹ گئے

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) علی پور شہر میں واقع المائدہ پیزا شاپ پر چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے حملہ کر کے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 12 بجے پیش آیا جب ڈاکوؤں نے ہوٹل میں داخل ہو کر گاہکوں کو خوفزدہ کر دیا۔

    ڈاکوؤں نے ہوٹل میں موجود گاہکوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ مزاحمت کرنے پر ایک گاہک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہوٹل کی دیوار میں فائرنگ کی گئی۔ ڈاکوؤں نے واردات کے بعد موٹر سائیکل اور پیدل فرار ہو گئے۔

    اس واقعے میں ایک صحافی ملک فیاض بھی متاثر ہوئے جن کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    مقامی تاجروں اور شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • گوجرہ :میونسپل کمیٹی میں بجلی چوری پکڑی گئی، افسران فرار

    گوجرہ :میونسپل کمیٹی میں بجلی چوری پکڑی گئی، افسران فرار

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گوجرہ میونسپل کمیٹی میں افسران کی جانب سے واپڈا کی مین لائنوں میں ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے ایکسئین فیسکو گوجرہ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں چھاپہ مار کر یہ گھناؤنا فعل رنگے ہاتھ پکڑا ہے۔ چھاپے کی خبر ملتے ہی میونسپل کمیٹی کے افسران دفاتروں سے غائب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق، افسران کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ میونسپل کمیٹی میں بجلی چوری کی جا رہی ہے۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا گیا اور واپڈا کی مین لائنوں پر ڈالے گئے کنکشنز کو ضبط کر لیا گیا۔ میونسپل کمیٹی میں نصب بجلی کے میٹرز کو بھی ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا گیا ہے اور میونسپل کمیٹی کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، میونسپل کمیٹی میں کافی عرصے سے یہ بجلی چوری کا دھندہ جاری تھا جس سے واپڈا کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی سماجی حلقوں نے اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قصور : دکاندار پر تشدد اور فائرنگ، علاقہ میں خوف کی فضاء

    قصور : دکاندار پر تشدد اور فائرنگ، علاقہ میں خوف کی فضاء

    قصور (باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود): ضلع قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص میں دہشت گردوں نے ایک دکاندار پر کھلے عام تشدد کیا اور فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 8 سے 10 کے قریب مسلح افراد نے کاشف نامی موبائل شاپ کے مالک کو گاہکوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔ اندھا دھند فائرنگ سے بازار میں ہڑکمپ مچ گیا اور لوگ اپنی جان بچا کر دکانوں میں چھپ گئے۔

    مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ واقعہ آج مورخہ 12 ستمبر کو پیش آیا اور ملزمان اسلحہ کے زور پر دکاندار کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے CCTV فوٹیج کو چیک کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔