Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرانوالہ: والد کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت، زہر دینے کا انکشاف،ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: والد کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت، زہر دینے کا انکشاف،ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) والد کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت، زہر دینے کا انکشاف،ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پیش آنے والے دو کم عمر بچوں کی پراسرار موت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا گمان کیا گیا تھا تاہم فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو زہر دیا گیا تھا، جس کے بعد بچوں کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 23 جون کو پیش آیا جب ایک خاتون کو تین بچوں سمیت شدید خراب طبیعت کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کی طبیعت گھر میں رکھے کھانے کے بعد خراب ہوئی۔ افسوسناک طور پر علاج کے دوران تین سالہ بچہ اور چھ ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون اور اس کا دو سالہ بیٹا بچ گئے۔

    خاتون جو پیشے سے سکول ٹیچر ہیں نے واقعے کے بعد اپنے شوہر پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں درخواست دی تھی۔ درخواست کے بعد جاں بحق بچوں کی قبر کشائی کی گئی اور ان کے نمونے فارنزک تجزیے کے لیے بھیجے گئے۔

    فارنزک رپورٹ کے مطابق بچوں کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ رپورٹ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم جو کہ ایک نجی کالج میں پروفیسر ہے سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔

    اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے میں غم اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق کا مکمل طور پر تعین کیا جا سکے۔

  • موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء

    موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء

    موسیٰ خیل (باغی ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے رات گئے نجی کمپنی پر دھاوا بول دیا، مشینری جلا دی، ملزمان نے کمپنی کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے واردات کی، سامان جلانے کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا، نذر آتش کیے گئے سامان میں 7 بلڈوزر بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سرراغہ میں رات گئے مسلح افراد نے نجی گیس کمپنی میں ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار کی مشنری کو نشانہ بنایا۔مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر کمپنی کی مشنری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا، جس میں کمپنی کی گاڑی سمیت 7 سے زائد بھاری مشنری شامل ہیں۔

    لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔لیویز فورس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک نجی کمپنی کی مشنری کو نشانہ بنا کر نذر آتش کیا جس سے بھاری مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔

    انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر علاقے کو کاڈن آف کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک اشخاص کی نقل ہو حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے۔ واقعے کی تحقیقات کی مزید تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

    یہ خبر بھی پڑھیں

    پنجگور: دہشت گردوں کی فائرنگ،ملتان کے 7 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے خدا بدان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

  • پنجگورمیں 7 مزدوروں کا بہیمانہ قتل،وزیراعظم و صدر سمیت دیگر کی شدید مذمت

    پنجگورمیں 7 مزدوروں کا بہیمانہ قتل،وزیراعظم و صدر سمیت دیگر کی شدید مذمت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، حمزہ شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب،سندھ و بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجگورمیں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی:واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور پنجگور کے مختلف علاقوں میں مزدوری کرتے تھے جو رہائشی مکانوں کی تعمیراتی کام کرتے تھے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے،جاں بحق افراد کی شناخت ساجد ولد اللہ بخش، فیاض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فیض بخش، افتخار ولد اقبال سلمان ولد فیاض اور بلال ولد شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،جبکہ سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے-

    صدرمملکت آصف علی زردار ی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور د یا کہا کہ بے گناہ مزدوروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابل مذمت فعل ہے آصف زرداری نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی،انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ،وزیراعظم نے مقتولین کی بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

    وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا، دہشت گرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں، دہشت گرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا اور آخرت دونوں میں دیں گے، دہشت گرد کب تک بلوں میں چھپیں گے، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پنجگور میں معصوم مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نفرتوں کو بڑھانےکی سازش ہیں، قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں، دہشت گردی کے بڑے واقعات دیکھے، قومی یکجہتی پر آنچ آنے نہیں دی،وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحومین کے بلند درجات اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجگور کے علاقے میں شرپسندوں کی مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں 7 مزدوروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،ایاز صادق نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شرپسند عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    حمزہ شہبازشریف نے بھی پنجگور میں 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ، کہا کہ بلوچستان میں 7 مزدوروں کو ہلاک کرنے والے سفاک دہشگردوں کا انسانیت سے تعلق نہیں، ملتان سے تعلق رکھنے والے مزدور پنجگور میں محنت کر کے اپنی روزی کما رہے تھے، اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہوں، بے گناہ نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والوں کا ملک کے آخری کونے تک پیچھا کیا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان: دری میرو کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: دری میرو کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) دری میرو کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس نے دورانِ گشت بستی گرنڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو دیکھا جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔

    پولیس نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کیا اور سپر دھنوتر دری میرو کے قریب پہنچ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ایک ملزم الطاف عرف الطافی ولد عبدالمجید قوم ڈاڈا سکنہ چھابری زیریں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ الطاف کے دائیں گھٹنے پر گولی لگی تھی۔

    زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے الطاف نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھی حیدر عرف راجو ڈاڈا اور صفدر کھا کھی موقع سے فرار ہو چکے ہیں۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ الطاف موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر پولیس مقابلوں میں ملوث تھا اور وہ متعدد سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھا۔

    زخمی ملزم الطاف کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں پولیس کی حراست میں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

  • پنجگور: دہشت گردوں کی فائرنگ،ملتان کے 7 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

    پنجگور: دہشت گردوں کی فائرنگ،ملتان کے 7 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

    کوئٹہ(باغی ٹی وی رپورٹ)بلوچستان کےضلع پنجگور کے علاقے خدا بادان میں پنجگور میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، سوئے ہوئے 7 مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، مزدوروں کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آبادسے بتایا گیا ہے

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار، سلمان، اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی مزدور رمضان ولد اللہ یار اور بلال کے نام ہوئی ہےجنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی اور اس واقعے کو قابلِ افسوس قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر بلوچستان کی سرزمین پر بے گناہوں کا خون بہایا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت سے عاری ہیں اور بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا و آخرت میں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گرد کب تک بلوں میں چھپتے رہیں گے، ان کو چن چن کر سزا دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے بھی پنجگور میں مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا ظلم، بزدلی اور کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ عمل میں ملوث دہشت گرد کسی طور قابل رحم نہیں اور انہیں ہر صورت اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان: پرانی دشمنی،شادی کی تقریب میں فائرنگ، 4 جاں بحق، متعدد شدید زخمی

    ڈیرہ غازیخان: پرانی دشمنی،شادی کی تقریب میں فائرنگ، 4 جاں بحق، متعدد شدید زخمی

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر جواد اکبر)ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقے دری ڈھولے والی کے قریب ہوتہ ہتوانی میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے تقریب میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ واقعہ بیگے والا چوک کے قریب پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔تھانہ کالا کی حدود موضع ہوتہ ہتوانی میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں کلاشنکوف کی فائرنگ کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا پولیس رپورٹ

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں اچانک فائرنگ ہو گئی ہے اور تین سے چار افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ کالر نے یہ بھی بتایا کہ وہ زخمیوں کو بیگے والا چوک کی طرف لے جا رہے ہیں تاکہ فوری طبی امداد دی جا سکے۔

    فوری ریسپانس دیتے ہوئے ریسکیو 1122 نے فیکٹری موڑ سے قریب ترین ایمبولینس DGA.10 کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔ مزید یہ کہ دوسری ایمبولینس DGA.12 جو پہلے شادن لنڈ میں مریض شفٹ کر رہی تھی اسے فوری طور پر فری کرا کے موقع پر پہنچنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈی جی خان سے TSA.09 کو بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھیجا گیا۔

    زخمیوں میں حفیظ اللہ ولد اللہ وسایا جسے پیٹ کے نچلے حصے اور دائیں ٹانگ پر گولی لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس کی لاش کو فوری طور پر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    صداقت ولد سجاد حسین جسے سر پر گولی لگی اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    دلشاد ولد مجاہدکو دائیں بازو اور منہ پر گولی لگی اس کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ الیاس ولد شاہد کو بائیں پاؤں پر گولی لگی، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم اسے بھی فوری علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کو بھی فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ تھی۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

    آخری اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی گاؤں ہوتہ ہتوانی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد مہمان زخمی ہوگئے وجہ عناد سعودی عرب میں لین دین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے

  • شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزمان گرفتار

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزمان گرفتار

    پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیموریہ پولیس نے ٹیکنیکل و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین اغوا کار گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق رواں ماہ 26 ستمبر کو بفرزون کے علاقے سے گاڑی میں موجود اغوا کاروں نے مدد علی نامی شخص کو اغوا کر کے رہائی کے عوض 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین اغوا کاروں ابراہیم ، اسرار اور احتشام کو حراست میں لیکر 2 رائفلز، 30 بور پستول اور چھینی ہوئی گاڑی برآمد کرلی، ترجمان کے مطابق گرفتار دو اغوا کار الغازی ویلفیئر کے سکیورٹی گارڈ ہیں جبکہ ملزمان نے مغوی مدد علی کو کار سمیت اغوا کیا تھا۔ایس ایچ او تاج نے بتایا کہ مغوی مدد علی کراچی سے حیدر آباد کے درمیان چلنے والی کار کا ڈرائیور ہے اور واقعہ سے قبل کار میں ایک فیملی بھی سوار تھی جسے ملزمان نے اتارنے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا۔

    حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیلی سہولت کار خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، خالد مقبول صدیقی

  • ننکانہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال کا سوریج سسٹم تباہ،مریض اور مکین پریشان

    ننکانہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال کا سوریج سسٹم تباہ،مریض اور مکین پریشان

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، تباہ حال سیوریج سسٹم کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث علاقے میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری طور پر ہسپتال کی رہائشی کالونی کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہسپتال کے عملے کے لئے بنائی گئی درجنوں سرکاری رہائش گاہیں گندے پانی سے متاثر ہو رہی ہیں۔ سیوریج کے ناکافی نظام کے باعث گندا پانی جگہ جگہ جمع ہے، جس سے مچھروں، مکھیوں اور دیگر حشرات کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گندگی کی وجہ سے بدبو اور تعفن نے ہسپتال کے ماحول کو آلودہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مکین مختلف بیماریوں جیسے گلے کی خرابی، شدید زکام، الرجی اور جسمانی درد میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    مکینوں نے بتایا کہ گندگی سے اٹھنے والا تعفن خاص طور پر بچوں اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر فوری طور پر ہسپتال کی رہائشی کالونی کا دورہ کریں تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے اور بیماریوں کی روک تھام کی جا سکے۔

  • ڈیرہ غازی خان:تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، پانچ دکاندار گرفتار

    ڈیرہ غازی خان:تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، پانچ دکاندار گرفتار

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرجواد اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خاتمے اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے شہر کے مختلف اہم چوکوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی قیادت کی۔

    دورے کے دوران تجاوزات قائم کرنے والے پانچ دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ان کی جانب سے رکھی گئی سولر پلیٹ بلاکس کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانوں کے آگے لکیریں لگانے کے احکامات جاری کیے تاکہ آئندہ تجاوزات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو دکاندار اپنی حدود سے باہر سامان سجائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

    مہر شاہد زمان لک نے ہسپتال چوک، پرانا غلہ منڈی روڈ، پل پیارے والا، اور چورہٹہ چوک پر تجاوزات کے خاتمے کے آپریشن کی قیادت کی۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سڑک کنارے رکھی گئی سولر پلیٹ بلاکس کو ضبط کروایا۔

    ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شفٹوں میں شہر کا دورہ کریں اور حدود سے باہر رکھا گیا سامان فوری طور پر ضبط کر لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری پراپرٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں اور دکانداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید احکامات جاری کیے کہ سٹرک کنارے لائنیں لگائی جائیں اور بازاروں میں بار بار انسپکشن کی جائے۔ انہوں نے ہسپتال چوک پر روٹی کے وزن اور قیمت کی جانچ بھی کی، اور زائد قیمت پر روٹی بیچنے والے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کروا دیا۔ دورے کے دوران اے ڈی سی آر نعمان فاروق تارڑ، سی او ایم سی جواد الحسن گوندل، امیر مسلم اور خالد رسول بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد نارویجن شخص کے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری

    لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد نارویجن شخص کے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری

    ناروے میں پولیس نے لبنانی گروپ حزب اللہ کو پیجرز فروخت کرنے کے الزام میں ایک نارویجن ہندوستانی شخص کے لیے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری کیا ہے –

    باغی ٹی وی:اس مہینے کے وسط میں لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں سے 38 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا تاہم اسرائیل نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی، ان دھماکوں کے بعد رنسن ہوزے لاپتہ ہیں اور ناروے کی پولیس نے ان کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیا ہے۔
    jose
    ناروے کی پولیس ایک انڈین نژاد نارویجین شہری رنسن ہوزے کی تلاش میں ہے ان کی کمپنی نے مبینہ طور پر گروپ حزب اللہ کو وہ پیجر سپلائی کیے تھے، جن میں بم نصب تھے۔

    بی بی سی کے مطابق رنسن ہوزے کام کے سلسلے میں امریکہ کے شہر بوسٹن گئے تھے اور تب سے وہ لاپتہ ہیں۔ وہ اس بلغاریائی کمپنی کے بانی ہیں جس نے مبینہ طور پر یہ پیجرز لبنان میں حزب اللہ گروپ کو فروخت کیے تھے۔

    ناروے کی پولیس نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ’اوسلو کی پولیس کو بدھ کے دن پیجر دھماکے سے متعلقہ ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ملی گمشدگی کے ایک کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کی تلاش کا انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا گیا۔‘

    ناروے میں بین الاقوامی معاملات کی تفتیش کرنے والی پولیس کی شاخ کیرپوس کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگر کوئی شخص دوسرے ممالک میں لاپتہ ہوا ہو تو عموماً کیرپوس ایک بین الاقوامی الرٹ یا ’ییلو نوٹس‘ جاری کرتی ہے لیکن کچھ مخصوص حالات میں غیر ملکی محکموں سے بھی براہ راست رابطہ قائم کر سکتی ہے۔‘

    انٹرپول نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا،گذشتہ بدھ کو روئٹڑز نے رنسن ہوزے سے جب فون پر پیجر میں دھماکوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دوبارہ فون کیے جانے پر انھوں نے فون کال کاٹ دی۔

    "دی گارڈین” کے مطابق بلغاریہ کی ایک کمپنی کے بانی 39 سالہ رنسن ہوزے جو مبینہ طور پر پیجر سپلائی چین کا حصہ ہیں، گزشتہ ہفتے امریکہ کے ایک ورک ٹرپ کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔

    جمعرات کو، اوسلو پولیس نے کہا: "کل، اوسلو پولیس ڈسٹرکٹ کو پیجر کیس کے سلسلے میں لاپتہ شخص کی رپورٹ موصول ہوئی۔ لاپتہ افراد کا کیس کھولا گیا ہے اور ہم نے اس شخص کے لیے بین الاقوامی وارنٹ بھیجا ہے۔ ہوز نے پیجرز پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب ان سے 18 ستمبر کو رائٹرز نے رابطہ کیا اور بلغاریہ کے کاروبار کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد بند کر دیا۔ اس کے بعد وہ متعدد کالوں اور پیغامات کا جواب دینے میں ناکام رہا۔