Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی سےخاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار

    کراچی سےخاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار

    ایکساٸز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی کی کامیاب کاروائی، لانڈھی سے خاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کلثوم زوجہ محمد قاسم اور خالد علی ولد نوشیران کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی آئیس کا ایک عدد پیکٹ وزنی ایک کلو گرام اور دو عدد پیکٹ چرس وزنی ایک کلو 250 گرام برآمد ہوئے، اس موقع پر ایکسائز حکام نے بتایا کہملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہیں اور خاتون ملزم خالد کی بیٹی ہے،ملزمان کراچی سے بلوچستان منشیات کی سپلائی کا کام کرنے والے منظم گروہ کے لئے کام کرتے ہیں،
    گرفتار ملزمان متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

    سندھ :بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

  • ننکانہ:نامعلوم لیڈی ہیلتھ ورکر کے پی اے پر الزامات، ایف آئی اے میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر

    ننکانہ:نامعلوم لیڈی ہیلتھ ورکر کے پی اے پر الزامات، ایف آئی اے میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے پی اے پر رشوت کے جھوٹے الزامات: نامعلوم لیڈی ہیلتھ ورکر کی من گھڑت شکایت کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں درخواست دائر

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) محمد علیم نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے۔

    محمد علیم نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک نامعلوم لیڈی ہیلتھ ورکر کی جانب سے ان پر غیر قانونی طور پر رقم طلب کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان الزامات کو بنیاد بنا کر ایک جعلی چیٹ تیار کی گئی جس میں یہ ظاہر کیا گیا کہ انہوں نے چھٹیوں کی منظوری کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی ہے۔

    شکایت میں بتایا گیا کہ یہ جعلی پیغام سوشل میڈیا کے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گردش کر رہا ہے، جس کا مقصد ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانا اور انہیں بدنام کرنا ہے۔ محمد علیم نے کہا کہ شکایت کنندہ نے اپنی شناخت چھپائی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے ذاتی عناد یا سازش کے تحت ان پر یہ الزامات عائد کیے ہیں۔

    محمد علیم نے ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ شیخوپورہ کے پوسٹ آفس سے بھیجے گئے اس شکایت نامے اور متعلقہ واٹس ایپ پیغامات کی مکمل چھان بین کی جائے تاکہ اصل ذمہ داروں کا پتہ چلایا جا سکے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

  • اوچ شریف:پٹرول سستا، کرائے وُہی، شہریوں کو   فائدہ کیوں نہ ہوا؟ذمہ دارکون؟

    اوچ شریف:پٹرول سستا، کرائے وُہی، شہریوں کو فائدہ کیوں نہ ہوا؟ذمہ دارکون؟

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، اوچ شریف اور اس کے گرد و نواح میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے جوں کے توں برقرار ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی سے انکار کر دیا ہے، اور بعض مقامات پر تو اضافی کرایہ بھی وصول کیا جا رہا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر وہ اس مسئلے سے دوچار ہیں، مگر حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ایک مقامی شہری کا کہنا تھا، "جب پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو کرایے کیوں نہیں کم ہو رہے؟” انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے، جس سے لوگوں میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔

    شہریوں کی تنظیموں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کرایوں میں کمی کی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم ہو۔ شہریوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

    یہ صورتحال عوامی عدم اطمینان میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، اور شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر کرایوں میں کمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ بصورت دیگر، عوام کا احتجاج شدت اختیار کر سکتا ہے، جو حکومت کی ساکھ پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

  • خاتون اینکر بارے نازیبا گفتگو،عمر عادل کی درخواست ضمانت خارج

    خاتون اینکر بارے نازیبا گفتگو،عمر عادل کی درخواست ضمانت خارج

    اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کے کیس میں ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی

    اینکر پرسن عائشہ جہانزیب سے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےگرفتار ملزم عمر عادل کی درخواست ضمانت خارج کردی،عائشہ جہانزیب کی جانب سے زین قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے تھے، گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،عمر عادل نے اپنے یوٹیوب چینل پر عائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کی تھی، جس کے بعد اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے سائبر کرائم کے تحت عمر عادل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،اندراج مقدمہ کے بعد سائبر کرائم ونگ نے عمر عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔

    عمر عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا تو یو ٹیوبر ڈاکٹرعمرعادل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروائی گئی تھی، جس پر ضلع کچہری لاہور میں سماعت ہوئی تھی،وکیل مدعی عائشہ جہانزیب نے استدعا کی کہ عائشہ جہانزیب ملزم عمر عادل کو جانتی تک نہیں، ملزم کی تمام گفتگو ریکارڈ کا حصہ ہے، اس لیے ملزم کی ضمانت خارج کی جائے،عمر عادل کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ عمر عادل پر سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جارہے ہیں، عمر عادل پر اسی نوعیت کے 2 مقدمے پہلے بھی درج ہوچکے ہیں،جن میں ضمانتیں ہوچکی ہیں،ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر ایک کیس میں ضمانت ہوئی تو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیں گے،عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔

    ڈاکٹر عمر عادل ایک اور مقدمے میں گرفتار،عدالت پیش

    عمر عادل کو پہلے بھی ایک کیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا تا ہم بعد ازاں عدالت نے عمر عادل کو رہا کر دیا تھا،عمر عادل کے خلاف خاتون صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے،پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خواتین اینکرز بارے نازیبا گفتگو کرنیوالے عمر عادل کو رہا کرنے کا حکم

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    غریدہ فاروقی کی درخواست پر خواتین بارے نازیبا کلمات کہنے والا عمر عادل گرفتار

    واضح رہے کہ چند روز قبل یوٹیوبر اور خود ساختہ ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایک پوڈ کاسٹ میں خواتین اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، عمر عادل کا کہنا تھا کہ خواتین کو ڈیکوریشن پیس کی طرح ٹی وی پر سجایا جاتا ہے اور کسی کی مجال نہیں ہے کہ وہ خاتون اینکر کو کچھ کہہ سکے اور نہ ہی کوئی انہیں چینل سے نکال سکتا ہے،

    عمر عادل کے خواتین بارے نازیبا ریمارکس پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے میں‌بھی درخواست دی تھی، پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

  • ڈیرہ غازی خان :بی ایم پی کمانڈنٹ کا ایکشن ،ٹرائیبل ایریا میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف شکنجہ کس دیا

    ڈیرہ غازی خان :بی ایم پی کمانڈنٹ کا ایکشن ،ٹرائیبل ایریا میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف شکنجہ کس دیا

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواد اکبر) کمانڈر بارڈر ملٹری پولیس، اسد خان چانڈیہ نے جرائم پیشہ افراد کے لیے سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرائبل ایریا میں مقیم عوام اور سیاحوں کو امن و امان کے حوالے سے پریشان کرنا فوراً بند کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص ٹرائبل ایریا کے کسی بھی تھانے کی حدود میں چوری، ڈکیتی یا دیگر جرائم میں ملوث پایا گیا تو اس کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔

    کمانڈر اسد خان چانڈیہ نے مزید کہا کہ تھانہ لوپھانی دف کی حدود میں کسی دوکاندار یا شہری کی چوری کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ اگر کوئی بارڈر ملٹری پولیس افسر تعاون نہیں کرتا، تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں، ہم چوروں، ان کے سہولت کاروں اور غیر فعال پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائبل ایریا کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بارڈر ملٹری پولیس کی اولین ترجیح ہے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کسی کو بھی ٹرائبل ایریا کا امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    کمانڈر چانڈیہ نے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

    آخر میں انہوں نے متاثرہ شہریوں کو یقین دلایا کہ جن کا کوئی نقصان ہوا ہے وہ فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروائیں، چوروں کو پکڑ کر ان سے ریکوری کروائی جائے گی اور شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان:ٹریفک پولیس نے نیند کی گولیاں کھالیں، شہریوں کی زندگی داؤ پر،سنگم چوک پر ہر روز موت کارقص

    ڈیرہ غازی خان:ٹریفک پولیس نے نیند کی گولیاں کھالیں، شہریوں کی زندگی داؤ پر،سنگم چوک پر ہر روز موت کارقص

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) ٹریفک پولیس نے نیند کی گولیاں کھالیں، شہریوں کی زندگی داؤ پر،سنگم چوک پر ہر روز موت کا رقص

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کا معروف سنگم چوک جو چاروں صوبوں کو ملانے والا اہم ترین مقام ہے، روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمد و رفت کا مرکز ہے۔ تاہم ٹریفک انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، ٹریفک سگنل کی عدم موجودگی اور ناقص قانون نافذ کرنے کی وجہ سے یہاں کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ ہر روز یہاں حادثات میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹریفک پولیس کا غیر سنجیدہ رویہ اور اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سنگم چوک پر نہ تو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے اور نہ ہی ٹریفک اہلکاروں کی طرف سے کسی قسم کی سختی نظر آتی ہے۔ جو اہلکار یہاں تعینات ہیں وہ صرف ذاتی مفاد میں اپنی دیہاڑی بنانے میں مصروف رہتے ہیں اور عوام کی جان و مال کی کسی کو پروا نہیں۔

    اطلاعات کے مطابق کچھ اہلکار بلوچستان اورسخی سرور سے آنے والے ٹرکوں کو روک کر مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں اور ٹریفک کی بہتری کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ ایسے میں سنگم چوک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ماضی میں ڈی ایس پی بخت النصر کا دور میں ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے کافی بہتر تھا وہ خود بند کمر ے میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر اپنی ڈیوٹی کرتے تھے۔ ان کی سختی اور نظم و ضبط کے باعث ٹریفک کا نظام بہتر تھا، مگر ان کے تبادلے کے بعد سے صورتحال بگڑ گئی ہے۔ موجودہ ٹریفک افسران اے سی کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اور اہلکار اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہوئے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

    شہریوں کی جانب سے اعلیٰ حکام کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، اور ڈی پی او سے بھرپور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ناقص انتظامات پر فوری توجہ دیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے ہر چوک پر جدید ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں تاکہ بے ہنگم ٹریفک کو قابو کیا جا سکے۔ ٹریفک اہلکاروں کو بھی ملٹری پولیس کی طرح چوک کے وسط میں کھڑے ہو کر ٹریفک کنٹرول کرنے کی ہدایت دی جائے، اور جو اہلکار اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتیں انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے۔

    اس کے علاوہ شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے فرائض کی نگرانی کے لیے ایک آزاد انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، تاکہ کرپشن اور نااہلی کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے۔ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اہلکاروں کی سخت نگرانی کی جائے اور جو اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کریں انہیں نوکری سے برطرف کیا جائے۔

    شہر میں گاڑیوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حادثات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے نظام میں اصلاحات کی جائیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • خاتون کو پارک میں ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو پارک میں ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو پارک میں ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے، اترپردیش کے ضلع بریلی میں ملزم نے خاتون کو ہراساں کیا جس پر خاتون نے مزاحمت کی، خاتون نے شو رمچایا تو ملزم نے خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور اس کا گلہ کاٹنے کی کوشش کی،تاہم خاتون کے شور مچانے پر پارک میں موجود دیگر شہری جمع ہو گئے اور ملزم کو پکڑ لیا، خاتون کے ساتھ پارک میں دو بچے بھی موجود تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق تھانہ بریلی کے حدود میں خاتون پارک میں سیرکے لئے آتی تھی، وہاں دن 11 بجے کے قریب ملزم جاوید بھی پارک آیا اور خاتون کو ہراساں کیا،ملزم نے خاتون کو کہا کہ وہ اس کے ساتھ واک کرے،خاتون نے انکار کیا، ملزم نے بار بار خاتون کو ساتھ چلنے کو کہا لیکن خاتون نے مانا،جس پر ملزم مشتعل ہو گیا خاتون نے شورمچایا تو ملزم نے خاتون پر حملے کی کوشش کی تا ہم خاتون پیچھے کی جانب جھک گئی جس کی وجہ سے خاتون پر ملزم کا حملہ ناکام ہو گیا،اسی دوران شہری جمع ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے،

    پولیس کے مطابق ملزم اور خاتون دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور پہلے سے اچھے تعلقات تھے،ان کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • سیالکوٹ: غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ضلع کونسل کا کریک ڈاؤن جاری

    سیالکوٹ: غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ضلع کونسل کا کریک ڈاؤن جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی) سیالکوٹ میں غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اڈہ کھرانہ گنکرہ روڈ پر غیر قانونی دکانوں کو مسمار کرکے اراضی واگذار کروالی گئی ہے۔

    ڈی او ریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین محمود کے مطابق، قبضہ مافیا نے جامع مسجد کی جگہ پر غیر قانونی دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں، جو اب ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مسمار کر دی گئی ہیں اور مسجد کی زمین کو واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔

    رانا ثقلین نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ تجاوزات کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور روڈز سے عارضی اور مستقل تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    علاقہ مکینوں نے مسجد کی زمین کو واگذار کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے مہم جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حب:وندر مسافر کوچ اور ٹرک  میں تصادم،20 افراد زخمی

    حب:وندر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،20 افراد زخمی

    حب (باغی ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے شہر حب وندر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ وندر کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

  • شجاع آباد:زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

    شجاع آباد:زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

    ملتان (باغی ٹی وی رپورٹ) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ زائرین کی بس شیر شاہ ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایران سے کوہاٹ جانے والی زائرین کی بس براستہ صادق آباد شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر ٹکرا گئی۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے نشتر ٹو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں موجود افراد ایران میں زیارات کے بعد واپس آ رہے تھے۔

    پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔