Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • دراہمہ :پولیس کی کارروائی،غازی گھاٹ پر کروڑوں کی غیرقانونی اشیاء ضبط، سمگلروں کو لگا جھٹکا

    دراہمہ :پولیس کی کارروائی،غازی گھاٹ پر کروڑوں کی غیرقانونی اشیاء ضبط، سمگلروں کو لگا جھٹکا

    دراہمہ(باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدعلی) انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ محمد ایوب خان نیازی کی قیادت میں سمنگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر کی جانے والی ان کارروائیوں کے نتیجے میں کئی ملین روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء قبضے میں لی گئی ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان میں انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ، محمد ایوب خان نیازی، کی قیادت میں سمنگلروں کے خلاف بلاخوف و خطر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، نیازی اور ان کی ٹیم نے حالیہ دنوں میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس میں متعدد ملین روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کو ضبط کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، رواں ہفتے کے دوران، نیازی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک لوڈر رکشہ کو روکا جس میں چائنیز نمک کے 17 بیگ موجود تھے۔ یہ بیگ 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی مالیت کے تھے اور رکشہ کو محمد شعیب نامی نوجوان چلا رہا تھا جو کہ کیبر والا سے تعلق رکھتا ہے۔

    اسی دوران ایک اور کارروائی میں بس نمبر KUT 1788 سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے ٹائر بھی برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ، 3 لاکھ روپے مالیت کے سولر پمپ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ مزید برآں، نان کسٹم سگریٹ پلاٹینم کی 57 ہزار روپے مالیت کی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔

    محمد ایوب خان نیازی نے بتایا کہ چیکنگ کے نظام کو مزید سخت بنایا جا رہا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے اور آئندہ بھی سمنگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔” انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران سمگلر یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ اپنے مال کو یہاں سے کامیابی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

    نیازی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم سختی سے چیکنگ کے نظام کو اپنائے گی اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ منی کوسٹر نمبر LXP 3362 سے 10 ٹوکرے بیٹرے بھی پکڑ کر متعلقہ محکموں کے حوالے کیے گئے ہیں، جس سے سمگلروں کے نیٹ ورک کو مزید کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔

    حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ علاقے میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    کراچی: سپرہائی وے پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پیش آیا،فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

    پولیس کے مطابق مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی ہے، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا اور صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاش سڑک کنارے سے ملی شبہ ہے مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا اور لاش سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے بظاہر مقتول کو جسم پردو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے، پولیس میرٹ پر تحقیقات کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، کسی بھی انسانی جان کا نقصان قابل مذمت ہے۔ مقتول شاہنواز کے لواحقین اور پولیس سے رابطے میں ہوں، معاملے کے حقائق سامنے آنے چاہیئیں۔

    مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی البتہ گزشتہ روز والد کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تھی، ہم 6 بہن بھائی ہیں۔

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے سمیت مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 539 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : اے این ایف کے مطابق ملتان میں بوستان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی،خانیوال کے رہائشی ملزم اسامہ رحمان خان نے ملتان کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا، ملزم ملتان کی مختلف جامعات اور کالجوں کے طلبا کو کینٹین اور ہوسٹل اسٹاف کےذریعے منشیات فروخت کرتا تھا۔

    دوسری جانب اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 539 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،بجلی کمپنی میں کرپشن، 2 ملازمین گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،بجلی کمپنی میں کرپشن، 2 ملازمین گرفتار

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی ،بیوروچیف شاہدریاض) ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث بجلی تقسیم کار کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپشن کے سنگین الزامات میں بجلی تقسیم کار کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ملزمان میں ایکسین اطہر شہزاد اور اکاونٹ آفیسر راحیل مرزا شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ملازمین نے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے گجرات اور سیالکوٹ گرڈ اسٹیشن کے آفیشل بینک اکاؤنٹس سے بڑی رقم غیر قانونی طور پر نکالی۔ ان اکاؤنٹس میں موجود رقم کی قانونی جانچ کے دوران پتا چلا کہ مذکورہ رقم کو جعلی دستاویزات اور جعلسازی کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

    یہ کارروائی ایف آئی اے کی کرپشن کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرکاری وسائل کی حفاظت اور بدعنوان عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس معاملے میں مزید معلومات ہیں یا انہوں نے ملزمان کے ساتھ کوئی غیر قانونی سرگرمی دیکھی ہو، تو وہ فوراً ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔ اس کارروائی کا مقصد کرپشن کے خاتمے اور عوامی اعتماد کی بحالی ہے۔

  • میہڑ : میلاد  جلسہ،  14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    میہڑ : میلاد جلسہ، 14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) میلاد جلسہ، 14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق میہڑکے قریبی گاؤں ٹھارو ڈیپر میں منعقد ہونے والے ایک میلاد کے جلسے میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں 14 سالہ قاسم ڈیپر نامی ایک لڑکاٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

    اطلاع کے مطابق میلاد کے جلسے کی ریلی کے دوران ٹریکٹر ٹرالی نے قاسم کو کچل دیا۔ موقع پر موجود افراد نے زخمی لڑکے کو فوری طور پر میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

  • احمد پور شرقیہ: کھیلتے ہوئے دو سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    احمد پور شرقیہ: کھیلتے ہوئے دو سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے مہراب والا میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں دو سالہ محمد سبحان ولد محمد ارشد کی موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ وہ پانی والی موٹر کے قریب چلا گیا اور اسے کرنٹ لگ گیا۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی لیکن بچے کو بچانا ممکن نہ ہو سکا۔ بچہ کرنٹ لگنے کے فوراً بعد ہی دم توڑ چکا تھا۔

    اس افسوسناک حادثے کے باعث علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑا دی ہے،والدہ کوغشی کے دورے پڑنے لگے،گھر میں سوگ کاماحول چھاگیا.

  • ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

    ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

    کراچی میں 22 جولائی کو قتل ہونے والے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیے جانے کی سفارش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انعامی رقم مقررکرنے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شکیل کارپوریشن اپارٹمنٹ کے قریب دو گھنٹے تک ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے، ملزمان نقاب پوش تھے،قوی امکان ہے کہ عینی شاہدین نے انہیں بے نقاب دیکھا ہو،مالی انعام قاتلوں کی جلد گرفتاری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، کائونٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ سندھ اپنے ہی اعلی افسر کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔جس کے بعدملزمان کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

    تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں روپے لوٹ لیے

  • تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں  روپے لوٹ لیے

    تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں روپے لوٹ لیے

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں تالا توڑ گروہ کی واردات میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ سلمان آرکیڈ میں پیش آیا جہاں مختلف دفاتر کے تالے توڑ کر واردات ہوئی. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، شواہد جمع کیے جا رہے ہیں،پولیس حکام کے مطابق گروہ نے تین دفاتر میں چوری کی واردات کی،ایک دفتر سے 50 لاکھ روپے ،دوسرے سے 30 اور تیسرے دفتر سے 20 لاکھ روپے کی رقم غائب ہے ،عمارت اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں.

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  • پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

    پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

    تفصیل کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ کے مقام پر ایک ٹرک کے گرنے کے باعث بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ گزشتہ رات سے بند ہے۔

    اس حادثے کے بعد سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے اور کوہ سلیمان میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    بارکھان اور ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان کی دونوں اطراف کی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

  • اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں ایک بچہ جاں بحق، 3 شدید زخمی

    اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں ایک بچہ جاں بحق، 3 شدید زخمی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے خان پور مرچاں والا میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے واپسی کے دوران ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں چار بچے شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر نے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا توازن بگڑ گیا اور بچے ٹرالی سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوا، جبکہ باقی تین بچوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور اسے ہیڈ انجری کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر احمد پور شرقیہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے فوری طور پر زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے زخمی بچوں کی حالت کا جائزہ لیا اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    مقامی پولیس نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کے مطابق، ٹریلر ڈرائیور کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے قانونی کارروائی کے لئے طلب کیا گیا ہے۔