Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی:پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑا گیا .

    کراچی:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزم کو گلبرگ اپوا کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا, گرفتار ملزم سے پولیس یونیفارم, اسلحہ پولیس جیکٹ جعلی کارڈ اور موٹر ساٸیکل برآمد کیا گیا گرفتار ملزم نے موٹر ساٸیکل پر بھی پولیس کی پلیٹ لگا رکھی تھی اور پولیس یونیفارم پہن ناکا لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا.گرفتار ملزم پولیس وردی پہن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے,ملزم سے برآمد اسلحہ بھی غیر قانونی ہے گرفتار ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی.

  • بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا   گرفتار ، 497  ویڈیوز برآمد

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار ، 497 نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں

    ملزم کے خلاف کاروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ،ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا ،،لزم نے بچوں کاجنسی استحصال کیا، تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں ،ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے پاس بچے پڑھنے آتے تھے، ملزم بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا اور ویڈیو بھی بناتا تھا،ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی چھاپہ مار کارروائی میں 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی جن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر اورویڈیوز شامل تھیں

    دوسری جانب ملزم کی گرفتاری پر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کڑی سزا دی جائے، دینی تعلیم کے نام پر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا کسی صورت معافی کا مستحق نہیں ہے، ایسے درندوں کے خلاف ہر صورت ایکشن ہونا چاہئے اور سرعام پھانسی ہونی چاہئے،

    ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ میں "می ٹو” کے چرچے،جنسی استحصال کے 17 واقعات رپورٹ

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

    سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

    قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

    انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا ،ملزم قابلِ اعتراض تصاویر متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کر رہا تھا،ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں،ملزم متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا،ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا،

  • کپڑے اتارو اور بستر پر لیٹو،تعویذ لینے گئی خاتون سے "مولانا” کی ڈیمانڈ

    کپڑے اتارو اور بستر پر لیٹو،تعویذ لینے گئی خاتون سے "مولانا” کی ڈیمانڈ

    تعویذ لینے گئی خاتون کے ساتھ مولانا کی زیادتی کی کوشش، پولیس نے مولانا کو گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے،اترپردیش کے امروہہ ضلع سے مدرسہ کے احاطے میں خاتون کی عصمت دری کی کوشش کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم مولانا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی شناخت مولانا منصور کے نام سے ہوئی ہے۔مولانا کے پاس خاتون تعویذ لینے گئی تھی، ملزم نے خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کی جس نے فوری طور پر پولیس کو مدد اور اسے بچانے کے لیے بلایا۔ یہ واقعہ منگل (3 ستمبر 2024) کو پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق مولانا منصور جلال نگر کے ایک مدرسے میں طلبہ کو پڑھایا کرتے تھے،ایک خاتون، جس کا بیٹا بیماری میں مبتلا ہے، ملزم مولانا کے پاس تعویذ لینے گئی کہ اس کے بیٹے کا علاج ہوجائے گا، ایک بار جب وہ مدرسہ پہنچی تو ملزم مولانا منصور نے خاتون کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو جنوں نے پالا ہےمولانا منصور نے خاتون کو کہا کہ 7 قسم کی مٹھائیاں، ایک جوڑا لونگ اور جائفل لے کر آئے، مولانا منصور کے منگوائے گئے تمام اجزاء لانے کے بعد ملزم نے خاتون کو اپنے کپڑے اتار کر بستر پر برہنہ لیٹنے کو کہا،مولانا کی باتیں سن کر خاتون کو مولانا پر شک پیدا ہو گیا۔ جب اس نے کپڑے اتارنے سے انکار کیا تو ملزم مولانا مشتعل ہو گیا اور خاتون کو گالیاں دینے لگا۔ شکایت کے مطابق اس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔اسی دوران خاتون نے پولیس کو فون کیا، پولیس نے مولانا منصور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • ڈیرہ غازیخان: سیوریج کا نظام تباہ،افسران فوٹوسیشن تک محدود، شہری پریشان

    ڈیرہ غازیخان: سیوریج کا نظام تباہ،افسران فوٹوسیشن تک محدود، شہری پریشان

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی ،نامہ نگار شہزاد خان): وزیراعلیٰ کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ناکام ہو چکا ہے۔ گلشن آباد کالونی میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا ہے۔

    خدا بخش چوک کے عقب میں واقع گلشن آباد کالونی کے مکینوں کے مطابق، سیوریج لائنیں بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں اور گھروں میں جمع ہو رہا ہے۔ اس سے بدبو اور مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔

    علاقہ مکین بشیر احمد خان، رب نواز، رحیم بخش، غلام فرید، حاجی جندو خان، منظور حسین، راشد حسین، نادر حسین اور قاری احمد سعیدی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گلشن آباد کالونی میں سیوریج کے مسئلے کا حل نکالیں اور پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں۔

  • میہڑ : جائیداد کے تنازع پر خونریز جھگڑا، 7 افراد زخمی

    میہڑ : جائیداد کے تنازع پر خونریز جھگڑا، 7 افراد زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)جائیداد کے تنازع پر خونریز جھگڑا، 7 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق میہڑکے نواحی گاؤں یوسف تیونو میں جائیداد کے تنازع پر تیونہ برادری کے دو گروہوں میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران دونوں گروہوں کے درمیان ڈنڈے اور کلہاڑیوں سے حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں آندل تیونو، جاوید تیونو، کفایت تیونو، عبدالطیف تیونو، عبدالستار تیونو، محمد یعقوب تیونو اور غلام رضا تیونو شامل ہیں۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔ تاہم، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس واقعے کے بعد بی سیکشن تھانے میں دونوں گروہوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ نعمان سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ثوبیہ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کا بتایا جا رہا ہے۔ناظم آباد ایک نمبر پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 70 سالہ عبدالستار کے نام سے کی گئی.

    اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے دریں اثنا بلوچ کالونی ایکسپریس وے نجی یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ کامران کے نام سے کی گئی حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: بڑے پیمانے پر پرائس چیکنگ کا عمل جاری

    ڈیرہ غازی خان: بڑے پیمانے پر پرائس چیکنگ کا عمل جاری

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پرائس چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی ضلع بھر میں 31 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 1394 دکانوں کی چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

    اس دوران 38 گراں فروشوں کو 125,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 9 کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

    ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر کسی دکاندار کی جانب سے قیمت بڑھانے کی شکایت معلوم ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

  • ٹھٹھہ: رضوان سموں کے قتل پر احتجاج، پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

    ٹھٹھہ: رضوان سموں کے قتل پر احتجاج، پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں) ضلع ٹھٹھہ کے مکلی کے قریب گذشتہ رات دیر سے موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے برانچ موری کے گاؤں خمیسو خان سموں کا رہائشی رضوان سموں شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں کراچی بھیجا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں انتقال کر گیا۔

    رضوان سموں کے قتل کے بعد اس کے ورثاء نے مکلی بائی پاس ٹھٹھہ/کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ بند کر دیا اور قاتل ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    پولیس کے اعلیٰ افسران، بشمول ڈی ایس پی ٹھٹھہ، ایس ایچ او ٹھٹھہ اطہر چنا، اور ایس ایچ او مکلی منیر ہکڑو، مقتول کے ورثاء کے پاس پہنچے اور انصاف کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد احتجاج ختم کروا کر روڈ کھول دیا گیا۔ مقتول کی لاش سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ لاش ٹھٹھہ کے قریب سموں گاؤں میں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے مقتول کے سینے میں دل کی جانب دو گولیاں لگنے کی وجہ سے موت کی تصدیق کی ہے۔ ایم ایل او ڈاکٹر مزمل میمن کے مطابق، گولیاں قریب سے لگنے کی وجہ سے مقتول کا دل اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے، اور زیادہ خون بہنے کے باعث نوجوان کی موت واقع ہوئی۔

    ٹھٹھہ میں صورتحال کشیدہ ہے، اور پولیس نے چھاپے مار کر کچھ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رضوان سموں اپنے دوست عبداللہ میمن کے ساتھ مویشی فروخت کر کے سوزوکی میں ٹھٹھہ واپس آ رہا تھا، جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے رات دیر سے مکلی تھانے کے قریب بخاری چڑھائی پر ان کی سوزوکی کو روک کر سیدھی فائرنگ کی، جس سے رضوان سموں جاں بحق ہوگیا۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رضوان سموں کے قتل کے واقعے کے بعد ٹھٹھہ میں سموں برادری کے نوجوانوں میں غم و غصہ برقرار ہے۔ رضوان سموں کی نماز جنازہ ٹھٹھہ کے قریب گاؤں خمیسو سموں میں ادا کی گئی، اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی سمیت سموں برادری کے سیکڑوں افراد اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    مقتول کے کزن نواز سموں نے کہا کہ رضوان سموں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ہماری نشاندہی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچ چکی ہے، لیکن فی الحال نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی :سلنڈر پھٹنےکے واقعات میں  5  افراد  زخمی

    کراچی :سلنڈر پھٹنےکے واقعات میں 5 افراد زخمی

    کراچی شہر میں سلینڈر پھٹنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کی حدود سپر ہائی وے احسن آباد پاکستان کانٹا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 03 افراد زخمی ہوئے.زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والو کی شناخت 1- ساجد ولد رحمان 22 سالہ2-، مقصود ولد کریم اللہ 52 سالہ، 3- محمد الیاس ولد خادم حسین 32 سالہ کے نام سے ہوئی ہے.

    دوسرا واقعہ گارڈن ویسٹ دھوبی گاٹھ کشتی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں کار ریپیرنگ کی دکان میں سلینڈر دھماکہ 2 بچے شدید زخمی ہو گئے.بچوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی افراد کو مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.

    واضح رہے کہ شہری آباد میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن دوکانوں میں چل رہے ہیں جو آئے روز حادثات کا باعث بنتے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی.

  • اوچ شریف: میزان بینک کا اے ٹی ایم سکیورٹی دروازے کے بغیر، صارفین پریشان

    اوچ شریف: میزان بینک کا اے ٹی ایم سکیورٹی دروازے کے بغیر، صارفین پریشان

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان ) تاریخی شہر اوچ شریف میں واقع میزان بینک کی برانچ میں نصب اے ٹی ایم کا سکیورٹی دروازہ گزشتہ کئی ہفتوں سے غائب ہے۔ اس صورتحال نے بینک کے صارفین کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    دن رات اے ٹی ایم کا استعمال کرنے والے افراد اپنی رقوم نکلوانے اور ٹرانزیکشن کرنے میں بے حد ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔ شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافے کے باعث صارفین مزید خوفزدہ ہیں۔

    باغی ٹی وی کے نامہ نگار حبیب خان کے مطابق، متعدد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے بینک کے عملے کو اس مسئلے سے آگاہ کیا ہے لیکن کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ بینک عملہ صرف زبانی جمع خرچ کرتا رہا ہے۔

    صارفین نے اسٹیٹ بینک اور میزان بینک کے حکام سے فوری طور پر سکیورٹی دروازہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک سکیورٹی کا مناسب انتظام نہیں کیا جاتا، وہ اے ٹی ایم کا استعمال کرنے سے گریز کریں گے۔