Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف: چار دیواری سے محروم قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گئے

    اوچ شریف: چار دیواری سے محروم قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گئے

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) چار دیواری سے محروم قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گئے

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں درجنوں قبرستان چار دیواری سے محروم ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ یہ کتے قبروں کو کھودتے ہیں، ان پر پیشاب پاخانہ کرتے ہیں اوریہیں پر کھاتےپیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف مردوں کی بے حرمتی ہو رہی ہے بلکہ قبرستانوں کی صفائی ستھرائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    مقامی لوگوں اور سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی پھیلائی گندگی سے بدبو اورتعفن پھیل رہا ہے۔ قبروں پر لکھی ہوئی قرآنی آیات اور ناموں پر بھی گندگی پائی جاتی ہے۔

    شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جلد ہی اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو آوارہ کتے قبروں کو کھود کر مردوں کی بھی بے حرمتی کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو تلف کرکے اس مسئلے کا حل نکالیں اور قبرستانوں کی چاردیواریاں بنوائی جائیں تاکہ قبرستان کاتقدس پامال نہ ہو.

  • علی پور :بزرگ پر تشدد، ملزمان نے دھوتی اتار کر بے عزت کیا

    علی پور :بزرگ پر تشدد، ملزمان نے دھوتی اتار کر بے عزت کیا

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان):ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے بستی بدھوانی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو مسلح افراد نے ایک بزرگ پر تشدد کیا اور ان کی دھوتی اتار کر انہیں بے عزت کیا۔

    متاثرہ بزرگ، مٹھو خان ولد گجر خان نے بتایا کہ وہ اپنے کھیت میں تل کی فصل کی کٹائی کروا رہے تھے کہ اچانک بابر ولد عطاء اللہ اور اس کا ایک ساتھی مسلح ہو کر آئے اور انہوں نے گالی گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میری دھوتی بھی اتار دی۔ مٹھو خان نے بتایا اس دوران جب لوگ اورمیرابیٹا موقع پر پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہرا کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بزرگ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس تھانہ سیت پور سفارش کے باعث ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہری حلقوں کاکہنا ہے کہ اس واقعہ نےایک بار پھر ہمارےمعاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی اور قانون شکنی کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایک بزرگ شہری کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔

  • علی پور:انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں گھسیٹا

    علی پور:انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں گھسیٹا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)علی پور میں انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا

    تفصیل کے مطابق معمولی بات پر ایک خاتون اور اس کی والدہ کو 11 افراد کے گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خاتون فرزانہ بی بی اور اس کی والدہ فضاں مائی دوائی لے کر گھر جا رہی تھیں کہ عبدالغفور، سیفل، شاکر، طارق، عبدالخالق، ساجد، پنوں، اقبال، رفیق سمیت دیگر افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

    ملزمان نے خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں برہنہ کردیا اور پھر طارق، رفیق اور سیفل نے انہیں بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا۔ اس دوران لوگ جمع ہوگئے تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شدید زخمی خاتون اور اس کی والدہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

    تفتیشی پولیس آفیسرکا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی پولیس کی  کاروائیاں ، متعددملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کاروائیاں ، متعددملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے شہر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 15 ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جعلی کھاد، زرعی ادویات اور سیمنٹ کیمیکل بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان محمد خان کالونی منگھوپیر فیکٹری ایریاء میں غیر قانونی ادویات/کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ملزمان ایک ہی فیکٹری نما گودام میں جعلی کھاد اور سیمنٹ میں استعمال ہونے والا جعلی کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ ایس ایچ او منگھوپیر نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔ فیکٹری سے 293 بورے سمینٹ پاؤڈر، 55 بورے کھاد پاؤڈر، 150 بورے خالی، 200 ایچ آر شیڈ مارٹن، کئی ٹن کے حساب سے کیمکل، ریتی و دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔ملزمان مضر صحت کیمیکلز اور خراب ٹائر کو کاٹ کر جعلی کھاد اور سیمنٹ کا کیمیکل تیار کرکے جعلی ناموں سے سپلائی/فروخت کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ابراہیم، محمد خالد، صداقت، شوکت، عبدالجبار، بسم اللّٰہ، سہراب، عنایت اللّٰہ، محمد ہاشم، ثمر خان، نذیر احمد اور واحد بخش شامل ہیں۔

    دوسری طرف کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپے کے دوران رہائشی مقام پر گٹکا ماوا تیار کرکے فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتارکیے پولیس کارروائی کورنگی سیکٹر 51 سی کے علاقے میں کی گئی، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا،گٹکے ماوے کا مکسچر بھیگی ہوئی چھالیہ تمباکو اور پیکنگ کا سازو سامان بھی برآمد کیا. گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں جو رہائشی مقام پر گٹکے کی ترسیل کرتے تھے، ملزمان کی شناخت زبیر عمیر اور وہاب کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

  • لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک گرفتار،بھارتی اور افغانی باشندے ملوث

    لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک گرفتار،بھارتی اور افغانی باشندے ملوث

    لاہور: ایف آئی اے نے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

    باغی ٹی وی: انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑ لیا نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا جس نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے،مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں۔

    گلوکارہ صنم ماروی کی اپنی چوتھی شادی کی تصدیق

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اےکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے، انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق

    لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق

    پشاور: لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ لکی گاؤں اباخیل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے،دہشت گردوں نے فائرنگ ایس ایچ او کے گھر پر کی۔

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا جاں بحق جبکہ رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے ملک جمیل علاقہ کڑی کوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور 2 راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    گلوکارہ صنم ماروی کی اپنی چوتھی شادی کی تصدیق

    محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

    پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

  • جنوبی وزیرستان میں  قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا جاں بحق

    وانا: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا جاں بحق جبکہ رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے ملک جمیل علاقہ کڑی کوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور 2 راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں-

    نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے ڈیم …

    میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    اوچ شریف:فلائی اوورکا نہ ہونا،غوث الاعظم چوک موت کا چوراہابن گیا

  • نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے  ڈیم میں پھینک دیا

    نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے ڈیم میں پھینک دیا

    اٹک : نویں جماعت کے طالبعلم محمد ہاشم عباس کو دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا چھٹی کے بعد واپس گھر نہیں آیاتو اس کی تلاش شروع کر دی تو پتہ چلا کہ ہاشم تو حمزہ اور ذیشان کے ساتھ گھر چلا گیا ہے، جب دونو ں بچوں سے ملا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ہاشم کو آپ کے گھر کے پاس اتار دیا تھا، حمزہ اور ذیشان بھی ہمارے ساتھ مل کر ہاشم کو تلاش کرتے رہے، میں نے اسی دوران ون فائیو پر کال کر کے بچے کی گمشدگی کی اطلاع بھی کر دی۔

    قصور: پولیس کاایکشن،خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    پولیس کے مطابق جب ہم نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو معاملہ مشکوک معلوم ہوا تو ہم نے حمزہ اور ذیشان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی، دونوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے ہاشم کو قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی اور اس کے کپڑے اور جوتے اسی کے بیگ میں ڈال کر بہا دئیےدونوں بچوں کی نشاندہی پر ہاشم کی لاش ڈیم سے نکالنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ہاشم کو قتل کرنے سے پہلے اس کا گینگ ریپ کیا گیا اور پھر شواہد مٹانے کے لیے اسے قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی گئی۔

    اسلام آباد،گولیاں چل گئیں، دو افراد جاں بحق

  • میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    کراچی میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا شخص قتل ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق موسیٰ کالونی میں مکان مالک میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تو 25 سالہ کرائے داربیچ بچاؤ کرانے پہنچا۔

    پولیس نے بتایاکہ ملزم شوہر کے ہاتھ میں موجود قینچی کرائے دار کی گردن پر لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی واقعے کے بعد فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کرائے دار کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • اوچ شریف:فلائی اوورکا نہ ہونا،غوث الاعظم چوک موت کا چوراہابن گیا

    اوچ شریف:فلائی اوورکا نہ ہونا،غوث الاعظم چوک موت کا چوراہابن گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف میں غوث الاعظم چوک پر فلائی اوورز نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روزانہ جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس چوک پر قومی شاہراہ اور شہر کی داخلی سڑکیں ملتی ہیں، جس کی وجہ سے یہاں ہمیشہ ٹریفک کا رش رہتا ہے۔

    شہریوں کو سڑک عبور کرنے کے لیے پل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر موٹر گاڑیوں کی زد میں آ جاتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں درجنوں افراد حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، اور کئی تو معذور تک ہو گئے ہیں۔

    مقامی نمائندے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار فوری طور پر غوث الاعظم چوک پر فلائی اوورز کی تعمیر کا کام شروع کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔