Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کوٹمبارک: ڈی جی خان سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت، نوجوان کی حالت تشویش ناک

    کوٹمبارک: ڈی جی خان سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت، نوجوان کی حالت تشویش ناک

    کوٹ مبارک (باغی ٹی وی ،نامہ نگارامداداللہ تھہیم) دو روز قبل بنیادی مرکز صحت یارو کھوسہ کے سامنے ایک نوجوان عبدالحمید ڈوم کوشدید حادثہ پیش آیا تھا جس میں اس کی ایک بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ زخمی کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    کل رات نوجوان کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد ٹانگ پر ٹانکے لگانے کے بجائے سادہ پٹی باندھ دی۔ چند منٹ بعد ہی پٹی خود بخود کھل گئی جس کے نتیجے میں نوجوان سے زائد خون بہنے لگا اور اس کا سارا بستر خون سے لبریز ہو گیا۔

    اس واقعے کو ڈاکٹروں کی سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے، نوجوان کے اہل خانہ نے اسے سرکاری ہسپتال سے نکال کر کسی اور نجی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    ورثاء اس سنگین واقعہ پر ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور متاثرہ نوجوان کو انصاف دلانے کے لیے فوری کارروائی کریں۔ ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار ڈاکٹروں کو سزا دی جائے۔

  • پیرعادل میں گوڑھی میچ پرجوئے کا انکشاف، ہزاروں تماشائی لُٹ گئے

    پیرعادل میں گوڑھی میچ پرجوئے کا انکشاف، ہزاروں تماشائی لُٹ گئے

    کوٹ مبارک(باغی ٹی وی نامہ نگار امداداللہ تھہیم) پیر عادل میں منعقد ہونے والے گوڑھی کے میچ میں لاکھوں روپے کے جوئے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس میچ میں تماشائیوں سے بھاری فیس وصول کی گئی جس میں میچ دیکھنے کی فیس، کرسی فیس اور موٹرسائیکل سٹینڈ فیس شامل تھی۔ اندازے کے مطابق تقریباً 6 ہزار افراد نے یہ میچ دیکھا۔

    میچ کے دوران اندرونی طور پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا۔ میچ کے سرپرست عابد شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ہزاروں تماشائی مایوس ہو کر گھر لوٹ گئے۔ کھلاڑیوں کو پیسے مل گئے لیکن تماشائیوں کو صرف مایوسی نصیب ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق عابد شاہ جب دیکھتا کہ اس کی ٹیم ہار رہی ہے تو پولیس کو بلوا لیتا تھا تاکہ اس کا جوئے کا پیسہ بچ جائے۔ ایس ایچ او شاہ صدر دین نے اس حوالے سے بتایا کہ عابد شاہ کو صبح چھوڑ دیا گیا تھا اور اس کی گرفتاری کا کوئی اور معاملہ تھا۔

    یہ میچ مشہور ٹیموں جلبانی اور کاشی تونسہ کے درمیان کھیلا جا رہا تھا اور رات ڈیڑھ بجے شروع ہوا تھا۔ میچ کے دوران اچانک اندھیرا چھا گیا اور پولیس نے میچ بند کروا دیا۔

  • سیالکوٹ:تنخواہیں نہ ملنے پر ہسپتال کے ملازمین سڑکوں پر، فاقوں کی نوبت آ گئی، کیا حکومت سنےگی ان کی آواز؟

    سیالکوٹ:تنخواہیں نہ ملنے پر ہسپتال کے ملازمین سڑکوں پر، فاقوں کی نوبت آ گئی، کیا حکومت سنےگی ان کی آواز؟

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)تنخواہیں نہ ملنے پر ہسپتال کے ملازمین سڑکوں پر، فاقوں کی نوبت آ گئی، کیا حکومت سنےگی ان کی آواز؟

    سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں 2022 میں بھرتی ہونے والے 500 سے زائد ایم ٹی آئی ورکرز، بشمول اسسٹنٹ پروفیسرز، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    مظاہرین کے مطابق دو ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے اور انہیں مستقل کیا جائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔

  • سندھ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب گئیں

    سندھ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب گئیں

    سندھ کے علاقے میہڑ کے گاؤں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی کے رپورٹر کے رپورٹرمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق مختیار کالونی گاؤں حاصل کھوسو میں حالیہ برساتوں کہ کہڑے ہوئے پانی میں کہیل کہود کہ دیوران 3 بچیاں7سالا فاطمہ 8سالا ادیلا اور 9سالا اقراڈوب کرجاں بحق ہوگئی ہیں .کہیل کہود کہ دوران معصوم بچیاں برساتی پانی میں گئی پانی گھراہونے کہ باعث بچیاں ڈوب گئی علاقے مکینوں نے معصوم بچیوں کو بچانے کہ بہت کوشش کی مگر معصوم بچیاں جاں بحق ہوگئی تہی.علاقے مکینوں نے بچوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچیوں کہ جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی.جاں ہونے والی بچیاں دوبچیاں آپس میں سکی بہنیں تھی اور ایک کزن.معصوم بچوں کہ نعش گھر پہچنے پر گھر میں ماتم برپاہوگیا.

    واضح رہے کہ اندرون سندھ میں رسکیو کی بنیادی سہولیات کے باعث کئی قیمتی جانیں بچائی نہیں جا سکیں.

  • قصور:کھڈیاں خاص فلڈریلیف کیمپ،دن کو خالی، رات میں نشئیوں کا آڈیٹوریم بن گئے

    قصور:کھڈیاں خاص فلڈریلیف کیمپ،دن کو خالی، رات میں نشئیوں کا آڈیٹوریم بن گئے

    قصور(باغی ٹی وی بیوروچیفغنی محمود)کھڈیاں خاص فلڈریلیف کیمپ،دن کو خالی، رات میں نشئیوں کا آڈیٹوریم بن گئے

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون کے موسم میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کھڈیاں خاص میں قائم کیا گیا ایمرجنسی ریلیف کیمپ بے کار پڑا ہے۔ مین روڈ پر واقع یہ کیمپ نہ تو امدادی سامان سے لیس ہے اور نہ ہی اس میں کوئی عملہ موجود ہے۔

    دن کے وقت یہ کیمپ خالی پڑا رہتا ہے اور رات کے وقت نشے کے عادی افراد اور میونسپل عملہ اسے اپنا ٹھکانہ بنا لیتے ہیں۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یہ کیمپ بنایا ہے تو اسے فعال کرنا چاہیے اور لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیمپوں کا مقصد سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوتا ہے، لیکن یہ کیمپ تو اپنی حالت زار پر رونا رو رہا ہے۔

  • پشاور:موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ  پھینک کر فرار

    پشاور:موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

    پشاور: رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایکسائز پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے، بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا، موٹر سائیکل افراد کی تلاش جاری ہے۔

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا …

  • آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    مئیڈوگری: نائیجیریا میں آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکے کے نتیجے 48 افردا جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے علاقے مئیڈوگری آئل ٹینکر کی سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی،ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آئل ٹینکر دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بیرسٹر گوہر کی حکومت پر تنقید، بانی پی ٹی آئی کی جلد واپسی کا اعلان

    ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    پیر محل: کم جہیز کیوں لائی،بہو پربہیمانہ تشدد، ہسپتال میں داخل

     

  • ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    جڑانوالہ (باغی ٹی وی) جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایک لاوارث مریض کو وارڈ سے اٹھا کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اس نے سسک سسک کر جان دے دی۔

    آج نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق رات کے وقت ہسپتال کے عملے نے لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر نے مریض کی حالت پر توجہ نہیں دی اور اسے مردہ خانے میں چھوڑ دیا گیا۔ مریض نے مردہ خانے میں دردناک موت کا سامنا کیا۔

    آج نیوز نے مردہ خانے میں پڑی مریض کی لاش کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک معمول کی بات ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ اس واقعہ سےسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • پیر محل: کم جہیز کیوں لائی،بہو پربہیمانہ تشدد، ہسپتال میں داخل

    پیر محل: کم جہیز کیوں لائی،بہو پربہیمانہ تشدد، ہسپتال میں داخل

    پیر محل(باغی ٹی وی رپورٹ) کم جہیز کیوں لائی،بہو پربہیمانہ تشدد، ہسپتال میں داخل

    تفصیل کے مطابق پیر محل کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو جہیز نہ لانے پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خاتون20 سالہ آمنہ شفیق کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    آمنہ شفیق نے بتایا ہے کہ اس کے شوہر اسد اور سسرال والوں نے اسے کمرے میں بند کرکے تشدد کیا اور اسے شدید مارا پیٹا۔ اس نے مزید بتایا کہ شادی کے وقت جہیز نہ لانے کی وجہ سے اسے بار بار تشدد کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔

    مقامی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کو عدالتی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

  • شرجیل میمن کی جانب سے اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    شرجیل میمن کی جانب سے اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مرحوم اینکر عبداللہ حسن کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے افسوسناک حادثے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین.

    واضح رہے کہ افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب پیش آیا جہاں کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور خاندان کے صبر کے لیے دعا کی۔