Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی

    فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی

    فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی
    واقعہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں پیش آیا،بھائی نے فجر کی نماز کے لئے بہن کو اٹھایا بہن نہ اٹھی اور بحث شروع کر دی، بھائی کو غصہ آیا، بہن کو گولی ماری اور موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ کا مقدمہ بدقسمت والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

    تافغان مہاجر میوہ گل نے درج مقدمہ میں کہا کہ میں دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، میری بیٹی اسما سمیت سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے، بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانےگیا جس پر دونوں میں بحث وتکرارہوئی،اسی دورا حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے بھاگ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ملزم کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی، مقامی علما کرام نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہےاور کہا کہ دین میں شدت پسندی نہیں ہے،بالغ پر نماز فرض ہے لیکن دین یہ نہیں کہتا کہ نماز کے لیے نہ اٹھنے پر قتل کر دیا جائے،

  • گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): پولیس کی کامیاب کارروائی: ڈکیتی گینگ کے تین افراد گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف اپنی مہم میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ایس پی سٹی شاہدرشید کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی کوتوالی حافظ امتیاز اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد کی پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عرفان عرف پھانوڈکیت وچور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں فرمان، عمر حیات اور بابر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، چار موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

  • اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): تھانہ دھوڑکوٹ کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محمد اکبر کو قتل کیا تھا۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتول کا شناختی کارڈ، موبائل فون اور قتل کا آلہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد افضل نواز اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دن پہلے تھانہ دھوڑکوٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران 55 سالہ محمد اکبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر ڈی پی او بہاولپور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم  تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

    اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف میں ہونے والی موسلا دھار بارش شہر کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر ابل پڑے جس کے باعث گلیاں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    اختر کالونی، امیر آباد، اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن، عمر ٹاؤن اور محلہ گیلانی سمیت شہر کی اندرونی گلیاں زیر آب آگئیں۔ نشیبی علاقوں میں تو صورتحال مزید خراب ہے۔ بارش کے پانی کے ساتھ گندے پانی کی ملاوٹ سے شہر میں بدبو اور مچھروں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کا نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ حال ہے۔ میونسپل کمیٹی کی غفلت کے باعث شہر کی یہ حالت ہے۔شہر میں پانی کی نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر کیوں شہر میں بارش کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے،

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • گوجرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: 12 ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: 12 ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): شہر میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں اضافے کے بعد، سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔ ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل کی قیادت میں ایک اہم کارروائی انجام دی گئی۔

    پولیس ٹیم نے گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ مختلف گروہوں کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے اطراف میں گزشتہ کئی مہینوں سے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات کو انجام دیتے آ رہے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھ لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔

    اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ "ہم نے شہر کو جرم سے پاک بنانے کے لیے عزم مصمم کر لیا ہے۔ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔” انہوں نے سی آئی اے انسپکٹر اور ان کی ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اب شہر میں زیادہ محفوظ محسوس ہو رہا ہے۔

  • لنڈی کوتل:پولیس کے مظالم کاشکار شخص دُہائی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

    لنڈی کوتل:پولیس کے مظالم کاشکار شخص دُہائی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کے مظالم کاشکار شخص دُہائی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

    تفصیل کے مطابق شیر شاہ سکنہ شیخ مل خیل عالم خانی نے لنڈیکوتل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نجیب نامی شخص جن تعلق خوگا خیل سے ہے نے میرے بھائی مشرف پر پستول تان کر بری طرح مارا پیٹا ،

    پولیس میرے مظلوم بھائی اور ان کی سووزکی کو تھانے لے گئی . شیر شاہ نے کہا کہ ظلم بھی میرے بھائی پر ہوا ہے اور حوالات میں بھی میرے بھائی کو بند کیا گیا .

    انہوں نے کہا کہ آج جب ہم تھانے گئے تو تھانہ میں ہماری سوزوکی نہیں تھی بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ وہ نجیب اپنے گاؤں لے گیا ہے. جب ہم نے مقدمہ درج کرنا چاہا تو ایس ایچ او نے ایف ائی ار کاٹنے سے صاف انکار کردیا.

    شیر شاہ نے کہا کہ میرا بھائی خادی شاہ جن کے ساتھ جس کسی کا بھی کوئی معاملہ ہو اس کا ہم ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ ہمارے والد اور ہم نے قانونی طورپر ان سے علیٰحدگی کا اعلان کیا ہے . جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں .

    شیر شاہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او سے اپیل کی کہ ہماری گاڑی کو واگزار کرایا جائے اور میرے بھائی کو رہا کیاجائے . شیرشاہ نے کہا کہ پولیس نے بھی میرے بھائی کو مارا پیٹا اور کپڑے پھاڑدیئے . انہوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا

  • ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، پولیس نے شوٹر کو گرفتار کر لیا

    ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، پولیس نے شوٹر کو گرفتار کر لیا

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

    پولیس نے قتل کرنے والے شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے، تفتیش کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر شاہد کے بیٹے سے پیسے لے کر ڈاکٹر شاہد کو قتل کیا،تحقیقات کے مطابق بیٹے نے اپنے باپ ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کروانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ میں ڈیل کی تھی.ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ہی اپنے والد کے قتل کی سپاری دی تھی،واردات سےپہلے 16 لاکھ 80 ہزار دیئے گئے لیکن باقی کی رقم ابھی تک نہیں دی گئی تھی،آر گنا ئزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون نے ڈاکٹر شاہد صدیق کےقتل میں ملوث کرائے کے قاتل شوٹرز شہر یار اور اسکے باپ سجاد کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے چار افراد کو حراست میں لیا پھر2شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا، ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں پولیس واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر چکی ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

    واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی تھی،ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ، واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ،ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں،شہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ،

    بیٹے نے اپنی گرل فرینڈ کو گاڑی گفٹ کرنے کے لیے 13 کروڑ روپے مانگے تھے۔ قاتل بیٹا آئس کا نشہ کرتا تھا اور والد سے 30 لاکھ ماہانہ جیب خرچ کا تقاضا کرتا تھا لیکن والد 5 لاکھ روپے دیا کرتے تھے۔ ملزم نے چند ماہ پہلے اپنے گھر ہی چوری بھی کروائی تھی۔ ڈاکٹر شاہد اپنے بیٹے کو بری صحبت سے دور رہنے کا کہتے تھے،ڈاکٹر شاہد کیس میں تینوں اجرتی قاتل آپس میں رشتہ دار ہیں، ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان گاڑی چوری کے متعدد کیسز میں اسلام آباد اور لاہور میں چالان ہوچکے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہی ملزمان نے کیا تھا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کر لیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق او سی یو ٹیم نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا،ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس حکا کے مطابق ڈاکٹر شاہد کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی جس کو گرفتار کیا گیا ہے

    لڑکی سے شادی کی خواہش،باپ انکاری،بیٹے نے دو کروڑ دے کر باپ قتل کروا دیا
    پولیس نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی،دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، قیوم ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر والد انکاری تھے، قیوم نے جنوری میں بھی اپنے والد پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا،ملزم قیوم نے جنوری میں اپنے والد کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی اور ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا،جس روز واقعہ ہوا اسی دن سفید کارنے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈاکٹر شاہد کی ریکی کی تھی، اسی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم بھی موجود تھا، جمعہ کے روز مقتول نے بینک سے رقم نکلوا کر مستحق افراد میں تقسیم کی اس دوران بھی مشکوک کار ڈاکٹر شاہد کا تعاقب کرتی رہی،

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے کے مطابق مدعی مقدمہ تیمور صدیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد، بھائی اور چچا کےہمراہ جامع مسجد خضریٰ سے جمعہ کی نماز ادا کر کے مسجد سے باہر آ کر اپنی گاڑیوں میں بیٹھنے لگے،ہماری گاڑیاں مسجد کے گیٹ سے کچھ فاصلے پر تھیں،جونہی میں اور میرے والد اپنی گاڑی کے پاس آئے تو گاڑی سے پیچھے چند قدموں پر تین چار نامعلوم افراد کھڑے تھے،ان میں سے ایک ہماری گاڑی کی طرف آیا میرے والد نے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے دروازہ کھولا ہی تھا کہ اس نے 30 بور پسٹل سے میرے والد پر فائرنگ کر دی،فائر میرے والد کے جسم کے بائیں طرف کے حصوں پر لگا،وہ گولی لگنے کے بعد گرپڑے،ملزم کا حلیہ رنگ گندمی،جسم بھاری،قد تقریبا پانچ فٹ، عمر 30سے 35 برس،شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی،ان تمام ملزمان کو سامنے آنے پر ہم شناخت کر سکتے ہیں،ہم اپنے والد کو ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں انکی موت ہو گئی،میرے والد پر چھ سات ماہ قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • پشاور میں دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت چار زخمی

    پشاور میں دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت چار زخمی

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں

    دھماکا ورسک روڈ پر پیر بالا کے مقام پر ہوا،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد سیمنٹ کے بلاک میں‌نصب تھا، پولیس گاڑی گزری تو دھماکا ہو گیا،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد متاثرہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے،ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

  • دوست کو پیسوں کی وجہ سے فائر مار کر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوست کو پیسوں کی وجہ سے فائر مار کر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی فرقان بلال ، ڈی ایس پی راشد امین بٹ اور ڈی ایس پی میاں قدیراحمد کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے

    اوسی یو سول لائن نے علاقہ تھانہ گجرپورہ میں ہونے والی اندھے قتل کی واردات ٹریس کرلی، دو سال قبل شہری زوہیب عرف سوہنی بٹ کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا،ملزم ساجد افضل نے اپنے دوست کو پیسوں کی وجہ سے فائر مار کر قتل کر دیا مزید تفتیش جاری ہے،آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن نے علاقہ تھانہ باٹا پور میں شہری کو قتل کر کے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم سبطین کو گرفتار کر لیا،اس کے علاوہ او سی یو سول لائن نے علاقہ تھانہ قلع گجر سنگھ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس کرکے 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے،گرفتار ملزمان سے 1کروڑ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا،آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن نے مغلپورہ کے علاقہ میں نجی کمپنی سے چوری ہونے والے کروڑوں مالیت کے قیمتی کیمرے اور لینز بھی برآمد کر لیے،آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 گینگز کے 16 ممبران گرفتار کر لئے،ملزمان کا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی درجنوں وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان سے 96 لاکھ روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز،لیپ ٹاپ، موٹرسائیکلز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا،یاد رہے کہ ملزمان نے سال 2021 میں باغبانپورہ کے علاقہ میں موبائل شاپ پر دوران ڈکیتی دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہگیر کو فائر مار کر زخمی کردیا تھا،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

  • دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد

    دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد

    ضلع چاغی کے صدرمقام دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا جن کی لاشیں آج صبح مقامی لوگوں نے دیکھیں۔لاشیں ایک ہی علاقہ میں الگ الگ کھمبوں سے باندھی گئی تھیں، لاشوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے قتل کی تصدیق شدہ وجوہات سامنے آئی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی ایران میں سرگرم مسلح شدت پسند تنظیم جیش العدل کی ہوسکتی ہے جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے مقتول رہنماء مراد نوتیزئی کی قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کا اعترافی وڈیو بھی جاری کیا تھا۔