Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ:شاہ کوٹ روڈ پر بھیانک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی،

    ننکانہ:شاہ کوٹ روڈ پر بھیانک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی،

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگاراحسان اللہ ایاز): ننکانہ صاحب کے شاہ کوٹ روڈ پر ینگسن آباد سٹاپ کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں بھیانک حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا۔

    حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ پرویز کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی لاش قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

    زخمیوں میں 24 سالہ صباء، 4 سالہ عثمان، 27 سالہ وسیم اور 18 سالہ آمنہ شامل ہیں۔

  • چھ سالہ بچی اور بکری کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم   گرفتار

    چھ سالہ بچی اور بکری کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    چھ سالہ بچی اور بکری کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیاہے، اترپردیش کے شہر بلندشہر میں ملزم گجیندر سنگھ نے ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے، ملزم نے اسی پر بس نہیں کیا، ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد ایک بکری کے ساتھ بھی جنسی عمل کیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،

    پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت گجیندر سنگھ کے طور پر ہوئی، ملزم سرکاری ملازم ہے اور اسے گرفتارکیا گیا ہے،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم اپنے جاننے والے کے گھر گیا، اور لڑکی کو اکیلا پایا، اسے اکیلا دیکھ کر گجیندر نے اس کی عصمت دری کی۔ مطمئن نہ ہونے پر اس شخص نے گھر میں کھمبے سے بندھی بکری کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے اس واقعے پر فوری ردعمل ظاہر کیا اور سنگھ کو گرفتار کر لیا، اس واقعے نے پوری کمیونٹی میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، بہت سے لوگ مجرم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • خاتون ڈاکٹر کےساتھ جنسی زیادتی و قتل کے بعد بھارت بھر میں ڈاکٹر سراپا احتجاج

    خاتون ڈاکٹر کےساتھ جنسی زیادتی و قتل کے بعد بھارت بھر میں ڈاکٹر سراپا احتجاج

    بھارت میں دوران ڈیوٹی ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں

    واقعہ کلکتہ میں پیش آیا، 31 سالہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اسکے بعد اسکو جان سے مار دیا گیا، ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی،پوسٹمارٹم رپورٹ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول ڈاکٹر کے اہلخانہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں 3 گھنٹے تک اسپتال کے باہر روکا اور کہا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر نے خود کشی کی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے

    خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، واقعے کے خلاف کلکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کیا، نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری اسپتال کے باہر دھرنا دیا،لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،ممبئی کے ہسپتالوں میں بھی رہائشی ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، بی ایم سی کالجوں (کیم، سائن، نائر اور کوپر) کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے 13 اگست 2024 کو صبح 8 بجے سے ہڑتال کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ہسپتال میں تمام سروسز معطل ہو چکی ہیں،ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب تقریباً تمام اسپتالوں میں صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں

    دوسری جانب کلکتہ ہائی کورٹ نے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون جونیئر ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی کو حکم دیا ہے جس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم کولکتہ پہنچ گئی ہے،سی بی آئی ٹیم کا سات رکنی وفد کلکتہ میں تحقیقات کرے گا، سی بی آئی کی ٹیم میں فرانزک ماہرین اور میڈیکل آفیسرز شامل ہیں۔

    میڈیکل کالج جیسی جگہ پر ڈاکٹرز محفوظ نہیں تو والدین کس بنیاد پر اپنی بیٹیوں کو باہر پڑھنے کے لیے بھیجنے پر بھروسہ کریں؟ راہول گاندھی
    بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیز واقعہ سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ جس طرح ان کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ اور غیر انسانی اعمال کی تہہ در تہہ بے نقاب ہو رہی ہے، اس سے ڈاکٹر برادری اور خواتین میں عدم تحفظ کا ماحول ہے۔متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملزم کو بچانے کی کوشش ہسپتال اور مقامی انتظامیہ پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔اس واقعے نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر میڈیکل کالج جیسی جگہ پر ڈاکٹرز محفوظ نہیں تو والدین کس بنیاد پر اپنی بیٹیوں کو باہر پڑھنے کے لیے بھیجنے پر بھروسہ کریں؟ نربھیا کیس کے بعد بنائے گئے سخت قوانین بھی ایسے جرائم کو روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟ہاتھرس سے اناؤ اور کٹھوعہ سے کولکاتہ تک خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پر ہر پارٹی اور ہر طبقہ کو سنجیدگی سے مل کر بات چیت کرنی ہوگی اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔میں اس ناقابل برداشت دکھ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہیں ہر حال میں انصاف ملنا چاہیے اور مجرموں کو ایسی سزا ملنی چاہیے جو معاشرے میں ایک مثال بن جائے۔

  • اوچ شریف: چوروں کا آزادانہ گشت,شہریوں کی نیندیں حرام،لوگوں پر پولیس کاخوف طاری

    اوچ شریف: چوروں کا آزادانہ گشت,شہریوں کی نیندیں حرام،لوگوں پر پولیس کاخوف طاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )شہرمیں چوروں کا آزادانہ گشت,شہریوں کی نیندیں حرام،لوگوں پر پولیس کاخوف طاری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں گزشتہ چند ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں داخل ہو کر نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کی وارداتیں معمول کی بات ہو چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور شہر میں خوف کا سایہ ہے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی شکایات پر کوئی مناسب کارروائی نہیں کی۔ بہت سے شہریوں نے بتایا کہ پولیس والے شکایات لینے کے بعد متاثرین سے پیسے مانگتے ہیں اور انہیں دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایک متاثرہ شخص کا کہنا تھا، "ہم پولیس سے شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں ہی مجرم سمجھتے ہیں۔”

    چوری کی ان وارداتوں سے صرف گھروں والے ہی نہیں بلکہ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کے گوداموں اور دکانوں میں چوری ہو رہی ہے جس سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

    سماجی کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور نوجوانوں میں تعلیم کی کمی جیسی سماجی مسائل کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    اس حوالے سے جب تھانہ اوچ شریف کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور چوروں کو پکڑنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپنی سلامتی کا خود خیال رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ جلد ہی اس مسئلے پر قابو پا لیں گے۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے پر فوری نوٹس لے اور پولیس کو اس قابل بنائے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کر سکے۔ علاوہ ازیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو شفاف اور جوابدہ بنایا جائے تاکہ وہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لے سکے۔

  • جمرود،لوئر دیر،دہشتگردانہ حملے، ایک پولیس اہلکار شہید،ایک زخمی

    جمرود،لوئر دیر،دہشتگردانہ حملے، ایک پولیس اہلکار شہید،ایک زخمی

    خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گئے ہیں

    جمرود اور لوئر دیر میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کئے گئے ہیں،جمرود میں سخی پل پولیس چیک پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جمرود تحصیل کمپاؤنڈ پر بھی خارجیوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا او ر فائرنگ کی تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    دوسری جانب لوئر دیر میں بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جندول کے علاقے تھانہ معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا،دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کاروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے، واقعہ میں ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے

    یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب

    آزادی کو عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سروسز چیفس

    یوم آزادی پاکستان،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن و مسرت کا سماں

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی پر قوم سے عزم: پاکستان کو خوشحال بنانے کا عہد

  • گھوٹکی: اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، سہراب گرفتار

    گھوٹکی: اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، سہراب گرفتار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی میں 65 سالہ شخص کے اغوا کا ڈراما پولیس نے بے نقاب کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سہراب نامی شخص نے اپنے بیٹوں سے پیسے لینے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچایا تھا۔

    پولیس کے مطابق، سہراب نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی اغوا کی ویڈیو بنائی اور اپنے بیٹوں کو بھیجی۔ اس کا مقصد اپنے بیٹوں کو مجبور کرنا تھا کہ وہ اس کا قرض ادا کریں۔ سہراب مقروض تھا اور اس کے بیٹے اس کا قرض ادا کرنے میں اس کی مدد نہیں کر رہے تھے۔

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سہراب کا پتہ لگایا اور اسے اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق، سہراب کے بیٹے سعید احمد والد کی تلاش میں ایک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    دوسری طرف یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کو تباہ کرنے والا ثابت ہوا بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پیسے کے لیے لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں۔

  • کھلونے یا تباہی؟ کلکرز پر عالمی تشویش، پاکستان بے خبر

    کھلونے یا تباہی؟ کلکرز پر عالمی تشویش، پاکستان بے خبر

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان): ستر کی دہائی میں امریکہ اور یورپ میں پابندی کا شکار ہونے والا خطرناک کھلونا کلکرز اب پاکستان کے شہروں میں بچوں کے ہاتھوں میں عام نظر آ رہا ہے۔ اس کھلونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا زوردار شور اور اس کے مسلسل استعمال کے مضر اثرات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

    کلکرز نامی یہ کھلونا دو سخت گیندوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کو ایک رسی سے جوڑا جاتا ہے۔ جب ان گیندوں کو ایک دوسرے سے ٹکرایا جاتا ہے تو ایک زوردار آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس آواز نے نہ صرف شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے بلکہ بچوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کھلونے کے مسلسل استعمال سے بچوں میں چڑچڑاپن، ارتکاز کی کمی اور سماجی رویوں میں تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ جبکہ پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی اور تعلیمی وسائل پر توجہ دے رہی ہے، پاکستان میں بچے ایک ایسے کھلونے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں جو نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ ان کی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے۔ عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لے اور کلکرز کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔

  • بہن سے ملنے پر پابندی، شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کرسڑک پر گھسیٹا

    بہن سے ملنے پر پابندی، شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کرسڑک پر گھسیٹا

    ناگور (باغی ٹی وی رپورٹ)بہن سے ملنے پر پابندی، شوہر نے بیوی کو موٹر سائیکل سے باندھ کرسڑک پر گھسیٹا،بےحسی کی انتہا, گزرنے والوں نے ویڈیو بنائی، مدد نہ کی

    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ناکور میں ایک دل دہلا دینے والی واقعہ میں، ایک شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا۔ یہ وحشیانہ عمل اس وقت ہوا جب خاتون اپنی بہن سے ملنے جانا چاہتی تھی۔

    ملزم کی شناخت 32 سالہ پریمرام میگھوال کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شراب کا عادی ہے اور اپنی بیوی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ جب خاتون اپنی بہن سے ملنے کے لیے اصرار کرتی رہی تو ملزم نے اس پر یہ ظلم ڈھالا۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو موٹرسائیکل سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی حیران و پریشان ہے۔

    ویڈیو میں ایک خاتون کی ٹانگیں موٹرسائیکل سے باندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، جو زمین پر گھسٹتی ہوئی درد سے چلا رہی تھی۔ اس وحشیانہ واقعے کی ویڈیو بنانے والے شخص سمیت کوئی بھی شخص انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔

    ناگور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن سنگھ توگس نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ یہ خاتون اپنے شوہر کی مرضی کے خلاف جیسلمیر میں اپنی بہن سے ملنے جانا چاہتی تھی۔ شوہر کے انکار پر اس نے زبردستی خاتون کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹا۔

    پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تقریباً ایک مہینے پہلے پیش آیا تھا لیکن خاتون نے ڈر کی وجہ سے پولیس میں شکایت نہیں کی تھی۔

  • ژوب: قومی پرچم جلانے والے دو ملزمان گرفتار

    ژوب: قومی پرچم جلانے والے دو ملزمان گرفتار

    ژوب (باغی ٹی وی رپورٹ): ژوب میں قومی پرچم جلانے کے سنگین جرم میں ملوث دو ملزمان اسد خان شیرانی اور امین شاہ حریفال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، ملزمان نے گذشتہ رات ایک موٹر سائیکل پر لگی قومی پرچم کو آگ لگائی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور ٹیم نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے قومی پرچم کی بے حرمتی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر قانون و نظم کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی تھانہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ اختر گل کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کے مختلف دفعات 34-123-B ت پ 7/ATAکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • کوئٹہ میں دھماکہ،ایک جاں بحق، 6 افراد زخمی

    کوئٹہ میں دھماکہ،ایک جاں بحق، 6 افراد زخمی

    کوئٹہ (باغی ٹی وی رپورٹ): کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب ایک دکان میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، لیاقت بازار کے قریب مارکیٹ میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ لیاقت بازار دھماکہ کے 06 زخمی سول ہسپتال / ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں زخمی میں محمد ولد عظیم ،زین اللہ ولد حاجی امان اللہ،حبیب الرحمن ولد میر حاجی ،ساگر ولد گووند،یوسف مسیح ولد نذیر مسیح،شبیر ولد محمد ہاشم شامل ہیں جاں بحق ہونے والے کی شناخت عرفان اللہ ولد حاجی امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے

    دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں داخلے اور نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور وہ دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔