Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرانوالہ :کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ :کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر نے 18 اگست تک تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی کرپشن کے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

    میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں کرین کے کرایے اور پٹرول کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بعض افسران نے مل کر من پسند ٹھیکیداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر سرکاری خزانے کو لوٹا ہے۔

    شہریوں نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گزشتہ دو سال کا آڈٹ کرایا جائے۔

    ملوث عناصر کا کڑااحتساب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں.

  • گوجرانوالہ:تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    گوجرانوالہ:تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ڈی سی کالونی ریلوے پھاٹک جی روڈ پر ایک بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

    بس تلونڈی کھجور والی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔

  • اوچ شریف : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان، زندگی اجیرن

    اوچ شریف : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان، زندگی اجیرن

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شہربھر میں کاروباری طبقہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب کاروبار ٹھپ ہونے کے نتیجے میں پریشان ہے۔ بجلی کے بلوں میں من مانے یونٹ ڈالنے سے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ نے شہریوں کو بجلی کے بل ادائیگی کرنا دشوار بنا دیا ہے۔

    گزشتہ روز سے اوچ شریف شہر و گردونواح علاقوں میں فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے جبکہ بعض علاقوں میں ہر آدھے گھنٹے بعد ایک سے دو گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

    شدید گرمی میں اوچ شریف شہر و گردونواح کے شہریوں کو 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ طویل بجلی بندش سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں اور شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔

    دیہی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے 14 گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ شہریوں محمد اسماعیل عباسی، نعیم خان، شوکت علی، ارشاد احمد، جام زاہد، اور دیگر نے میپکو کے اعلیٰ حکام و ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ:تیز رفتار رکشہ کی آوارہ گائے کو ٹکر، چار افراد شدید زخمی

    سیالکوٹ:تیز رفتار رکشہ کی آوارہ گائے کو ٹکر، چار افراد شدید زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)تیز رفتار رکشہ کی آوارہ گائے کو ٹکر، چار افراد شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقے کنگرہ روڈ پر تیز رفتار رکشہ نے سڑک پر مٹر گشت کرتی گائے کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور اس میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کی شناخت 45 سالہ نصیر، 60 سالہ زرمینہ، 35 سالہ عائشہ اور 17 سالہ عاصمہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • سیالکوٹ: پولیس پر منشیات فروش کی فائرنگ، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ: پولیس پر منشیات فروش کی فائرنگ، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیورچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی سید امیر میں پولیس پر منشیات فروش نے فائرنگ کر دی۔ تاہم، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے پستول اور 2600 گرام چرس برآمد کی۔

    اسٹنٹ سب انسپکٹر امجد علی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس پارٹی کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ شمس دین عرف منا نامی شخص منشیات فروخت کر رہا ہے۔ پولیس پارٹی جب ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 2600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • میہڑ : 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

    میہڑ : 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): میہڑ کے سلطان بھٹی روڈ پر 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔

    میہڑ بی سیکشن پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

    مقتول کی شناخت پنجاب کے شہر خانیوال کے نزدیک گاؤں کچا کوہ کے رہائشی علی حسن ولد دوسو کے طور پر ہوئی ہے۔

    موقع پر موجود ایس ایچ او بی سیکشن، قربان علی قمبرانی نے بتایا کہ مقتول علی حسن کے ورثاء سے رابطہ کر لیا گیا ہے جو جلد ہی میہڑ پہنچیں گے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی اور جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • سوات:دل دہلا دینے والا حادثہ،بارات میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    سوات:دل دہلا دینے والا حادثہ،بارات میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    سوات (باغی ٹی وی): سوات میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں بارات میں شامل ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق یہ حادثہ چپریال کے علاقے میں پیش آیا۔ بارات میں شامل گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حادثے کا شکار گاڑی مٹہ سے چپریال جا رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • قصور :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی، صحافی برادری کا احتجاج

    قصور :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی، صحافی برادری کا احتجاج

    قصور (باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود): قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (بابا بھلے شاہ ہسپتال) میں اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ہسپتال کے عملے نے اساتذہ کو گالیاں دیں اور ان کی عزت نفس کو مجروح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے تھرڈ کلاس ملازمین نے اساتذہ کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں گندی گالیاں بھی دیں۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ہسپتال کا عملہ عام شہریوں کے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ رکھتا ہے۔

    اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصور کی صحافی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی ہیلتھ پنجاب، سی ای او ہیلتھ قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بدتمیز اور بدتہذیب عملے کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور اس واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے۔

    صحافی برادری کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی بجائے ملازمین کی بدزبانی کا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اس سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • چکوال،باپ کی فائرنگ،ایک بیٹی ہلاک،ایک زخمی،باپ فرار

    چکوال،باپ کی فائرنگ،ایک بیٹی ہلاک،ایک زخمی،باپ فرار

    پنجاب کے ضلع چکوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، باپ نے ایک بیٹی کو قتل، دوسری کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،

    پولیس کے مطابق واقعہ چکوال کے علاقے بھون کلر کہار میں پیش آیا جہاں ایک لاپرواہ باپ نے فائرنگ کر کے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں ایک سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری بیٹی کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، بچیوں کا والد محمد زمان بچیوں کو گولیاں مارنے کے بعد فرار ہو گیا،ملزم کی 13 سالہ بیٹی زخمی ہوئی ہے

    پولیس کے مطابق ملزم بے روزگار تھا، ٹرک ڈرائیور ہے اور نشے کا بھی عادی ہے،جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی سے اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا،جس کی وجہ خاتون ناراض ہو کر میکے میں چلی گئی،ملزم کے 6 بچے ہیں جن میں 1 بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں،ملزم غصے میں اپنے تمام بچوں کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن گولیاں پھنس جانے کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکا،ایس ایچ او تھانہ کلر کہار بدر منیر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔چکوال پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • سیالکوٹ: پولیس اہلکار سمیت 4 افراد پر فائرنگ سےزخمی، ملزم فرار

    سیالکوٹ: پولیس اہلکار سمیت 4 افراد پر فائرنگ سےزخمی، ملزم فرار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی) سیالکوٹ کے علاقے اکبرآباد چوک میں پولیس اور ہجوم کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور تین عام شہری زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع اکبرآباد چوک میں جمع ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس پہنچی۔ پولیس کے اہلکاروں نے لوگوں سے منتشر ہونے کا کہا لیکن احسان نامی ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ سے ظفر نامی پولیس اہلکار کے علاوہ علی، عمران اور مصطفی نامی تین راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم احسان کو گرفتار کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔