Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لائف بوائے کی وجہ سےیونی لیور پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    لائف بوائے کی وجہ سےیونی لیور پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    لاہور(باغی ٹی وی رپورٹ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے یونی لیور پاکستان پر جعلی اور گمراہ کن اشتہارات نشر کرنے پر 6 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یونی لیور کے لائف بوائے صابن اور ہینڈ واش کے اشتہارات میں جراثیم سے 100 فیصد تحفظ جیسے دعوے بے بنیاد ہیں۔کمیشن کی تحقیقات کے مطابق، یونی لیور نے اپنے اشتہارات میں چھوٹے سائز میں ڈس کلیمرز شامل کیے تھے جو کہ عام صارفین کی نظر سے اوجھل تھے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یونی لیور نے صارفین کو گمراہ کیا اور مارکیٹ میں غیر منصفانہ مقابلہ کیا۔

    بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق لائف بوائے صابن اور ہینڈ واش نامی مصنوعات کے بارے میں ریکٹ بینکیزئر کی جانب سے دی گئی ایک شکایت کی بنیاد پر مسابقتی کمیشن پاکستان نے یونی لیور پاکستان کے اپنی مصنوعات کے بارے میں دعوؤں جیسے ”جراثیم سے 100فیصد ضمانت یافتہ تحفظ،جراثیم سے تحفظ دینے والا دنیا کا نمبر ون صابن اور10 سیکنڈ میں 99.9 فیصد جراثیم سے تحفظ کے بارے میں جانچ پڑتال کی۔

    یونی لیور کی جانب سے ان دعوؤں کے بارے میں ڈسکلیمرز انتہائی چھوٹے سائز میں چھاپے گئے اور بمشکل ہی نوٹس کیے جاسکتے ہیں، مسابقتی کمیشن پاکستان نے یونی لیور کو 30 روز کے اندر حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔مسابقتی کمیشن کے بینچ نے 2010 کے مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزیوں پر یونی لیور پاکستان کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس سے متعلق کارروائی کو نمٹا دیا۔

    2010 مسابقتی ایکٹ کا سیکشن 10 کاروبار کو گمراہ کن معلومات یا جھوٹے دعوؤں پر مبنی مارکیٹنگ میں ملوث ہونے سے روکتا ہے۔

    فریب پر مبنی مارکیٹنگ کو روکنا مسابقتی کمیشن پاکستان کے بنیادی اختیارات میں سے ایک ہے، یہ کمیشن صارفین کو گمراہ کن معلومات سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور حریف کاروبار کو مسابقت مخالف رویے سے بچاتا ہے جو کہ کمپنیوں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    کمیشن کے حکم میں مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی پانچ واضح خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

    حکم نامے کے مطابق صحت اور حفاظت سے متعلق دعوے قابل اعتماد سائنسی شواہد سے ثابت نہیں ہوئے۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ یونی لیور نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے باوجود دھوکہ دہی کے عمل کو جاری رکھا۔

    آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ یونی لیور کے فریب کاری کے طریقے خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، سعودی عرب، برطانیہ اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں ایک ہی مصنوعات کے لیے مختلف الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ’سب سے سنگین دھوکہ پاکستان میں پایا گیا، جسے کمیشن نے ناقابل قبول سمجھا۔‘

    دوسری جانب یونی لیور پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ، ’یونی لیور پاکستان ایک ذمہ دار مارکیٹئر اور پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کا ممبر ہے۔ لائف بوائے ایک قابل اعتماد برانڈ نام ہے اور اپنے دعوؤں پر قائم ہے اور مناسب اپیلیٹ فورم کے سامنے سی سی پی کے حکم کو چیلنج کرے گا۔‘

  • قصور:محکمہ ماحولیات کا ہسپتال ویسٹ کے خلاف بڑا آپریشن، 4 کباڑ خانے سیل،مقدمات درج

    قصور:محکمہ ماحولیات کا ہسپتال ویسٹ کے خلاف بڑا آپریشن، 4 کباڑ خانے سیل،مقدمات درج

    قصور(باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی محکمہ تحفظ ماحول قصور کا ہسپتال ویسٹ میں ملوث کباڑ خانوں کیخلاف ایکشن ‘4کباڑ خانے سیل ‘مالکان کیخلاف مقدمات کیلئے استغاثے جمع ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات ‘سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قصورانجینئر محمد عمران نے اپنی ٹیم اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑی کے ہمراہ ایسے کباڑ خانے جو ہسپتال ویسٹ میں ملوث ہیں پر چھاپے مارے تا ہم 4کباڑ خانوں سے 158کلو گرام ہسپتال کا جراثیم آلود فضلہ پکڑا گیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے 4کباڑ خانوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور مالکان کیخلاف مقدمات کیلئے متعلقہ تھانہ جات میں استغاثے جمع کروا دیئے ۔

    یہ کاروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں واقعہ کباڑ خانوں پیرو والا روڈ ، بستی صابری ، فیروز پور روڈ اور کمال چشتی چونگی میں کی گئیں ۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد عمران کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع کے تمام کباڑ خانوں کو ہسپتال ویسٹ فری بنایا جائیگا اور جو ہسپتال مالکان ویسٹ کو تلف کرنے کی بجائے فروخت کر رہے ہیں ان کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

  • کندھ کوٹ: سنسنی خیز واقعہ، ڈکیتی کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹریلر کے نیچے آکرہلاک

    کندھ کوٹ: سنسنی خیز واقعہ، ڈکیتی کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹریلر کے نیچے آکرہلاک

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) سنسنی خیز واقعہ، ڈکیتی کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹریلر کے نیچے آکرہلاک

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں علی شاہ لاڑو کے قریب واقع انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کے ایک گینگ نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، اس دوران تیز رفتار ٹریلر نے ایک ڈاکو کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق، ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی لیکن موٹر سائیکل سوار نے مزاحمت کی، اس دوران ایک تیز رفتار ٹریلر موقع پر پہنچ گیا اور ایک ڈاکو کو کچل دیا۔ اس حادثے میں دیگر دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • جمرود:کوکی خیل متاثرین کا دھرناچھٹے روزمیں داخل، حکومت کا وعدہ کہاں گیا؟

    جمرود:کوکی خیل متاثرین کا دھرناچھٹے روزمیں داخل، حکومت کا وعدہ کہاں گیا؟

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ))جمرود میں تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کا پاک افغان شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ متاثرین اپنی مکمل واپسی اور بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کے وعدے کے باوجود ابھی تک چالیس فیصد علاقے کی واپسی نہیں ہوئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود تاریخی باب خیبر کے مقام پر تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری رہا ،جس میں متاثرین کی مکمل واپسی کے مطالبے کے لیے پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا جس میں مظاہرین نے بینرز و کالی جھنڈیاں اٹھا رکھ کر شدید نعرے بازی کی۔

    احتجاجی مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر جمرود آفس کے سامنے بھی دھرنا دیا اور اندورنی راستے کو بند کردیا۔

    احتجاجی مظاہرے سے ملک نصیر احمد کوکی خیل،حاجی براکت افریدی،حاجی زرمیم آفریدی،زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناءاللہ آفریدی ،حسین آفریدی ،محمد اشفاق افریدی و دیگر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کو خروالے گنڈاو تک باعزت واپسی کی جائے گی تاہم حکومت اپنا وعدہ ایفا کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر اپنے گھر اور اپنے علاقے کو چھوڑ کر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن تاحال چالیس پرسنٹ علاقے کی واپسی ابھی تک نہیں ہوئی.

  • پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرف

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرف

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی منظر عام پر آگئی ہے

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملزمان جس گاڑی پر آئے تھے اس گاڑی کی دونوں نمبر پلیٹس کی تصاویر سامنے آئی ہیں، ملزمان جمعہ کی نماز کے بعد ڈاکٹر شاہد صدیق پر حملہ آور ہوئے تھے اس وقت ملزمان نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ AHC:798 لگائی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے ملزمان فرار ہوئے اور لاہور شہر سے باہر نکل گئے ملزمان نے لاہور سے باہر جانے کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ بدلی کی اور گاڑی پر اسکی اصل نمبر پلیٹ AAF:450 لگائی،

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں ملزم شہر یار کی والدہ کے نام پر گاڑی کرائے پر لی گئی تھی،گاڑی کا کرایہ تاحال رینٹ اے کار والوں کو نہیں ملا، گاڑی پنجاب کے شہر وہاڑی سے تین روز کے لئے کرائے پر لی گئی تھی، پولیس نے ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں مقتول کے بیٹے سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کررکھا ہے

    اضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کر لیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق او سی یو ٹیم نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا،ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس حکا کے مطابق ڈاکٹر شاہد کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی جس کو گرفتار کیا گیا ہے

    لڑکی سے شادی کی خواہش،باپ انکاری،بیٹے نے دو کروڑ دے کر باپ قتل کروا دیا
    پولیس نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی،دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، قیوم ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر والد انکاری تھے، قیوم نے جنوری میں بھی اپنے والد پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا،ملزم قیوم نے جنوری میں اپنے والد کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی اور ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا،جس روز واقعہ ہوا اسی دن سفید کارنے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈاکٹر شاہد کی ریکی کی تھی، اسی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم بھی موجود تھا، جمعہ کے روز مقتول نے بینک سے رقم نکلوا کر مستحق افراد میں تقسیم کی اس دوران بھی مشکوک کار ڈاکٹر شاہد کا تعاقب کرتی رہی،

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے کے مطابق مدعی مقدمہ تیمور صدیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد، بھائی اور چچا کےہمراہ جامع مسجد خضریٰ سے جمعہ کی نماز ادا کر کے مسجد سے باہر آ کر اپنی گاڑیوں میں بیٹھنے لگے،ہماری گاڑیاں مسجد کے گیٹ سے کچھ فاصلے پر تھیں،جونہی میں اور میرے والد اپنی گاڑی کے پاس آئے تو گاڑی سے پیچھے چند قدموں پر تین چار نامعلوم افراد کھڑے تھے،ان میں سے ایک ہماری گاڑی کی طرف آیا میرے والد نے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے دروازہ کھولا ہی تھا کہ اس نے 30 بور پسٹل سے میرے والد پر فائرنگ کر دی،فائر میرے والد کے جسم کے بائیں طرف کے حصوں پر لگا،وہ گولی لگنے کے بعد گرپڑے،ملزم کا حلیہ رنگ گندمی،جسم بھاری،قد تقریبا پانچ فٹ، عمر 30سے 35 برس،شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی،ان تمام ملزمان کو سامنے آنے پر ہم شناخت کر سکتے ہیں،ہم اپنے والد کو ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں انکی موت ہو گئی،میرے والد پر چھ سات ماہ قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • لاہور میں خواجہ سرا ڈکیت گینگ وارداتیں کرنے لگا

    لاہور میں خواجہ سرا ڈکیت گینگ وارداتیں کرنے لگا

    ہائی مہنگائی، خواجہ سرا بھی ڈکیت بن گئے، لاہور میں وارداتیں کرنا شروع کر دیں

    لاہور کے علاقے کینال روڈ نرسری چوک پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، خواجہ سراؤں نے طلبا کو لوٹ لیا، اطلاع پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت خواجہ سرا گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر خواجہ سرا موقع سے فرار ہو گئے ہیں، ترجمان ڈولفن کے مطابق خواجہ سراؤں کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتوں کی کافی عرصے سے شکایات تھیں، خواجہ سرا کینال روڈ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں،خواجہ سرا یونیورسٹی آنے والے طلبا سے موبائل ،نقدی چھین لیتے ہیں، اب حالیہ کاروائی کے بعد گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے شہری سے چھینے گئے 15 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں،

    پولیس حکام کے مطابق ڈکیت خواجہ سرا گینگ کے سربراہ کی لٹنے والے شہریوں نے شناخت کر لی ہے، گرفتار خواجہ سرا کی شناخت شی میل طلیب عرف عائشہ کے طور پر ہوئی جس کا تعلق پنجاب کے شہر لیہ سے ہے،خواجہ سرا کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

    داتا دربار پر آئے زائرین کی جیب تراشی کر کے موبائل فون اور نقدی نکالنے والے ملزمان گرفتار
    دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس لاہور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور پیشہ ور جیب تراش گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں گینگ کاسرغنہ مبشر اور اس کا ساتھی عرفان شامل ہیں،ملزمان داتا دربار پر آئے زائرین کی جیب تراشی کر کے موبائل فون اور نقدی نکال لیتے تھے، گرفتار ملزمان سےشہریوں کی جیبوں سے نکالے گئے لاکھوں مالیت کے11عددموبائل برآمد ہوئے ہیں،گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

    چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

    چشتیاں (باغی ٹی وی رپورٹ) چشتیاں کے علاقے بھٹہ کالونی میں بجلی کے بل کے تنازعے نے ایک اور جان لے لی۔ دو بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی ساجد نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

    واقعہ کے مطابق بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر ساجد کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی جس سے وہ شدید پریشان ہو گیا۔ اس نے خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھا لیں۔

    ریسکیو 1122نے فوری طور پر ساجد کو طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم، اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے بہاولپور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    یاد رہےکہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں لوگ خودکشی کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی ایک خاتون نےبجلی کے بل کی وجہ سے علاج نہ کر اپانے کی وجہ سے نالے میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

  • منڈی بہاءالدین: موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کی مالیت کا چوری شدہ مال برآمد

    منڈی بہاءالدین: موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کی مالیت کا چوری شدہ مال برآمد

    منڈی بہاءالدین (باغی ٹی وی نامہ نگارافنان طالب) منڈی بہاءالدین میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو بڑے گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے بتایا کہ ملزمان سے 26 موٹر سائیکلیں، مویشی، بکریاں، ایک رکشہ اور لاکھوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان گینگز کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تھانہ ملکوال کے 49 مقدمات حل کر لیے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاءالدین احمد محی الدین نے مقامی میرج ہال میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکوال میں موٹر سائیکل چھیننے، چوری اور سرقہ بالجبر کی بڑھتی وارداتوں پر ڈی ایس پی ملکوال غلام جعفر چھینہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ملکوال غلام عباس ہاشمی کی قیادت ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے شب و روز محنت کرکے رضوانو گینگ اور وارثو گینگ کے سات ملزموں کو گرفتار کیا۔

    ڈی پی او نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزموں سے 26 موٹر سائیکلیں، چھ راس مویشی، دس شاخ بکریاں، ایک رکشہ اور سات لاکھ بائیس ہزار نقدی برآمد کر لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان دو گینگز سے ایک کروڑ تین لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کر لی ہے، ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ان دو گینگز کی گرفتاری سے تھانہ ملکوال کے 49 سنگین نوعیت کے مقدمات یکسو ہو گئے ہیں،

    ڈی پی او نے برآمد ہونے والے موٹر سائیکل، مویشی، بکریاں، رکشہ اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او نے اس شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال غلام عباس ہاشمی، اے ایس آئی غضنفر عباس اور تفتیشی ٹیم کے دیگر اہلکاروں کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع کے تمام تھانوں میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور سب مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔

    بعد ازاں ڈی پی او احمد محی الدین نے کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے

  • اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ  پکڑاگیا

    اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ پکڑاگیا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی آفیسرز نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دودھ سپلائی کرنے والوں کو چیک کیا۔ اس دوران مختلف گاڑیوں اور ہوٹلوں سے دودھ کے نمونے لیے گئے۔

    جب نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ بہت سے نمونے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ اس پر فوڈ اتھارٹی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالکان اور گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ساتھ ہی، گاڑیوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر موجود غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ یہ تمام دودھ لاہور کے مختلف مقامات پر فروخت کیا جانا تھا۔

    فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے واضح کیا کہ دودھ اور کھانے سمیت دیگر چیزوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کا مشن عوام کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے۔

  • میہڑ:زمین کے تنازعے پر خونریزی،کھوسہ برادری کے 10 افراد زخمی

    میہڑ:زمین کے تنازعے پر خونریزی،کھوسہ برادری کے 10 افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)زمین کے تنازعے پر خونریزی،کھوسہ برادری کے 10 افراد زخمی

    نواحی گاؤں باندھی خان کھوسو میں زرعی زمین پر قبضے کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا ہو گیا۔ اس جھگڑے میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر میہڑ کے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں اللہ داد کھوسو ،محمد حسین کھوسو، اسلم علی ،احمد، ایاز اور الطاف شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ کے محمد موسیٰ کھوسو ،ابراہیم کھوسو ،غلام رسول کھوسو، محمد عیسیٰ کھوسو شامل ہیں زخمیوں کو ورثا کی جانب فوری طور پر علاج کےلئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیاگیا ہے.

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں زمین کے تنازعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے اور مزید جھگڑے کا اندیشہ ہے۔”