Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازی خان: سخی سرور رودکوہی میں طغیانی، ہزاروں کیوسک پانی کا ریلا

    ڈیرہ غازی خان: سخی سرور رودکوہی میں طغیانی، ہزاروں کیوسک پانی کا ریلا

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی سٹی رپورٹرجواد اکبر): کوہ سلیمان کے علاقے میں واقع رودکوہی میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان کے مطابق، سخی سرور رودکوہی میں چند گھنٹوں میں 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا۔ جبکہ سخی سرور کی کل کیپسٹی 32643 کیوسک ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے انخلاء کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ متاثرہ لوگوں اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں کے باعث مقامی آبادی کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ مقامی لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور بروقت امدادی کارروائیوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

  • نوری آباد میں بھیانک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    نوری آباد میں بھیانک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    نوری آباد(باغی ٹی وی نامہ نگاراللہ وسایا پالاری) نوری آباد کے قریب حیدرآباد سے کراچی جانے والی سڑک پر آج صبح ایک بھیانک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ٹرک اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹری منتقل کیاگیا۔ پولیس کے ابتدائی جائزے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک خراب حالت میں ٹرالر سڑک پر کھڑا تھا اور پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔

    اس حادثے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ مقامی لوگوں نے حکام سے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور حادثات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ثانیہ زہرہ نے خود کشی نہیں کی بلکہ قتل ہوا،رپورٹ آ گئی

    ثانیہ زہرہ نے خود کشی نہیں کی بلکہ قتل ہوا،رپورٹ آ گئی

    ثانیہ زہرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے ثانیہ زہرہ کی خودکشی کی تردید کردی ہے

    سی پی او ملتان کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تمام ٹیسٹ رپورٹس جمع کرادی جس میں تصدیق کی گئی ہےکہ ثانیہ کی خودکشی کےکوئی شواہدنہیں ملے ،تمام ٹیسٹ اور تحقیقات ظاہرکرتی ہیں کہ یہ خودکشی کاواقعہ نہیں، رپورٹ کے مطابق ثانیہ کی گردن میں نہ سوجن تھی اور نہ ہی پھندہ لگنےسے لمبی ہوئی، پھندے کے لیے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے، ثانیہ کے ناخن سے ملنے والے سیمپل کا ڈی این اے بھی شوہر سے میچ کرگیا ہے، ثانیہ کےگلے میں موجود دوپٹہ موت کی وجہ نہیں بنا،گردن اورکندھے پر موجود زخم کا نشان دوپٹےکا نہیں ہے

    خواتین کو قتل کر کے جرم چھپانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عظمیٰ بخاری
    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ زہرہ کیس میں قتل کو خود کشی کا رنگ دیا گیا، ثانیہ کو قتل کیا گیا ہے،یقینی بنائیں گے ثانیہ زہرہ کے لواحقین کو انصاف ملے، اب قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کا زمانہ نہیں رہا، فرانزک لیب موجود ہے جو اس طرح کے معاملات ٹریس کرتی ہے، اب خواتین کو قتل کر کے جرم چھپانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب حناپرویز بٹ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں ثابت ہو گیا کہ ثانیہ زہرا کیس ایک خودکشی کیس نہیں بلکہ مرڈر کیس تھا، ثانیہ زہرہ کو اس کے شوہر اور ساس نے خود قتل کیا، خودکشی ظاہر کرنے کیلئے جس ڈوپٹے کا استعمال کیا گیا اس سے ثانیہ زہرہ کے شوہر اور ساس کے ڈی این اے مل گئے۔ میری وزیراعلی مریم نواز نے اس کیس کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا

    پنجاب کے شہر ملتان میں 9 جولائی کو ثانیہ زہرہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی،سید اسد عباس شاہ کی بیٹی ثانیہ زہرہ کو قتل کر کے خود کشی کہا گیا ہے، ثانیہ زہرہ کے والد نے بیٹی کے خاوند علی رضا اور دیگر سسرالیوں پر قتل کا الزام عائد کیا تھا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی دفن کر دیا گیا تھا تا ہم بعد ازاں علاقہ مجسٹریٹ سے قبر کشائی کی اجازت لی گئی اور لاش کے نمونہ جات حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوائے گئے تھے.

    مقتولہ ثانیہ زہرا کی والدہ اور والد سید اسد عباس شاہ کا کہنا ہےکہ انکی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے انہیں پولیس پر اعتماد نہیں ہے ، ان کی بیٹی حاملہ تھی اور دو کمسن بیٹوں کی ماں تھی، انہوں نے سوال کیا کہ وہ اپنی جان کیسے لے سکتی ہے،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ثانیہ کے قتل میں نامزد ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا تھا،علی رضا کو ملتان پریس کلب سے پریس کانفرنس کے بعد واپس جاتے ہوئے ابدالی روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی رضا کا کہنا تھا کہ ثانیہ نے خود اپنے آپ کو لٹکایا ہوا تھا، یک طرفہ میرے اوپر الزامات لگائے جا رہے ہیں،سسر سے زیادہ ان کے پاس جائیداد ہے، سسر کے بیٹے نے خودکشی کی، کیا وہ بھی انہوں نے کروائی ، سسرال والے بلیک میلنگ کرتے ہیں، پولیس نے بے گناہ لوگوں کو پکڑ رکھا ہے

    تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کی ثانیہ زہرہ نے 14 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور ان کے خاندان میں خودکشی کے رجحانات کی تاریخ موجود ہے، ان کے بھائی نے بھی 6 ماہ قبل خودکشی کرلی تھی،

  • تین سالہ بچی کو  جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    تین سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    مردان: تھانہ خرکی پولیس نے تین سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
    تھانہ خرکی میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ پر پولیس نے موثر حکمت عملی کے ذریعے بچی کے قاتل ملزم تک رسائی حاصل کی، ایس پی صدر رحیم حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 05 اگست کو مدعی شاکر اللہ ولد صاحب گل سکنہ سر درہ بائیزئی خرکی نے اپنی تین سالہ بھانجی صدف دختر یوسف سکنہ کراچی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ خرکی پولیس کو درج کرائی، رپورٹ موصول ہونے پر ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کی برآمدگی و پتہ براری کیلئے ایس پی صدر ڈویژن رحیم حسین کی سربراہی میں ڈی ایس پی شیرگڑھ عجب خان، ایس ایچ او خرکی شوکت،ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع الرحمان، ایس ایچ او شیرگڑھ خائستہ الحمان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جہنوں نے جدید سائنسی ذرائع اور پیشہ ورانہ حکمت عملی پر تفتیش کا آغاز کیا دوران سرچ آپریشن مورخہ 08 اگست کو گمشدہ بچی صدف کی قتل شدہ نعش پولیس کو پہاڑی علاقے کے قریبی اراضیات سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کالج منتقل کیا گیا،

    اس کیس کے حوالے سے ایس پی صدر ڈویژن رحیم حسین نے میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تشکیل کردہ ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے 14/15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، دوران انٹاروگیشن واردات میں ملوث ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ بچی کو اکیلی دیکھ کر میں نے اسے اٹھا کر پہاڑی کے قریب اراضیات میں لے گیا اور وہاں پر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اس دوران بچی کی حالت غیر ہوگئی اور جرم چھپانے کیلئے اسکا گلہ دبا کر قتل کرنے اور بعد میں جھاڑیوں میں چھپا کر چھوڑ دیا، اگلے دن آکر میں نے بچی کی نعش کو واضح جگہ پر رکھ دیا تاکہ پولیس یا ورثاء کو مل سکیں، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    قصور(باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید) ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں بجلی کا بل ادا نہ کر پانے کی وجہ سے ایک شخص نے ٹرین کی پٹڑی پر سر رکھ کر خودکشی کر لی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ منیر کے طور پر ہوئی ہے۔

    ملنے والی معلومات کے مطابق، منیر پر واپڈا کی جانب سے 10 ہزار روپے کا بجلی کا بل آیا تھا۔ شدید غربت کی وجہ سے وہ اس بل کو ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ اس مالی بوجھ نے اسے اس قدر پریشان کر دیا کہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    واقعے کے وقت، منیر اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر ریلوے اسٹیشن گیا اور کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے آ کر خود کو ٹرین کے نیچے کر دیا۔ اس حادثے میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منیر انتہائی غربت میں زندگی گزار رہا تھا اور اس کے گھر میں کھانے پینے کا سامان تک نہیں تھا۔ بجلی کا بل آنے کے بعد اس کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

    پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے سبب ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر خود کشی کے ایسے دلخراش واقعات رونما ہورہے ہیں.

  • مظفرگڑھ :  ڈاکو کی لوٹ مار کے بعد خودکشی

    مظفرگڑھ : ڈاکو کی لوٹ مار کے بعد خودکشی

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی رپورٹ) مظفرگڑھ کے تھرمل روڈ پر ایک ڈاکو نے شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکو کے خلاف مزاحمت کرنے پر اس نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کردیا۔

    واقعہ کے بعد، علاقہ مکینوں نے ڈاکو کا تعاقب کیا اور اسے گھیر لیا۔ مشتعل افراد کو دیکھ کر ڈاکو خوفزدہ ہوگیا اور اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کئی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس اس کی تلاش میں تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی شہری کو بھی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • نوری آباد: مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے4 پولیس اہلکار گرفتار

    نوری آباد: مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے4 پولیس اہلکار گرفتار

    نوری آباد (باغی ٹی وی نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)پولیس کا مسافروں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری، یوٹیوبر کی ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی، موٹروے ایم نائن پر گزرنے والے مسافروں سے نوری آباد پولیس کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں یوٹیوبر حسن بن شاہد کوکراچی سے لاہور جاتے ہوئے چوکی نمبر 5 پر روک لیاگیا۔

    یوٹیوبر کے مطابق ان کی گاڑی کے کاغذات پورے ہونے کے باوجود پولیس نے انہیں روکے رکھا اور رشوت طلب کی گئی۔ اس پوری واقعے کی ویڈیو یوٹیوبر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے بعد اس ویڈیو نے وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی جامشورو طارق نواز نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ اس حوالے سے تھانہ نوری آباد میں ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کلہوڑو، ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان بھٹی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد پریل چانڈیو اور کانسٹیبل فل محمد خاصخیلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے چاروں اہلکاروں کو لاک اپ کردیا گیا۔

    شہری حلقوں کے مطابق یہ واقعہ ایک بار پھر پولیس کی بدعنوانی اور مسافروں کو ہراساں کرنے کا ایک سنگین مثال ہے۔ اس واقعے نے عوام میں پولیس کے خلاف مزید نفرت پیدا کردی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

  • گوجرانوالہ میں گیس سلنڈر دھماکہ, ایک خاندان تباہ

    گوجرانوالہ میں گیس سلنڈر دھماکہ, ایک خاندان تباہ

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی رپورٹر محمد رمضان نو شاہی) گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ سبزی منڈی، صنعت روڈ گلی نمبر 05 کنگنی والا میں ایک گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاندان تباہ ہو گیا۔

    اس دلخراش حادثے میں رانا حمزہ (مشہور وائٹ ایشیا واشنگ مشین والے) اور ان کی 5 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مئیو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، تاہم زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

  • پی ٹی آئی رہنما جسم فروشی میں ملوث،ہوٹل کی آڑ میں‌مکروہ "دھندہ”ہوٹل سیل

    پی ٹی آئی رہنما جسم فروشی میں ملوث،ہوٹل کی آڑ میں‌مکروہ "دھندہ”ہوٹل سیل

    پی ٹی آئی کے لوگ جسم فروشی میں ملوث،لاہور گلبرگ کے علاقے میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا اور پی ٹی آئی کے کئی مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    جس ہوٹل میں فحاشی کا اڈہ چلا یا جا رہا تھا وہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما وسیم گلزار کا نکلا، پولیس نے ہوٹل کو سیل کر دیاہے، نجی ٹی وی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گلبرگ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور کئی مردو خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جس ہوٹل میں جسم فروشی کا مکروہ دھندا جاری تھا وہ پی ٹی آئی رہنما وسیم گلزار کی ملکیت تھا،پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر دیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل سیل کر دیا

    https://twitter.com/DanishMasood17/status/1822384111795011636

    پی ٹی آئی رہنما کے ہوٹل میں جسم فروشی کا اڈہ سامنے آنے پر شہریوں نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے افراد جو معاشرے میں گند پھیلا رہے ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے

    گزشتہ چند دنوں میں جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف پولیس کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے،سات اگست کو بھی غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر قحبہ خانے پر چھاپہ مارا،ہوٹل کی آڑ میں حرام کاری میں ملوث 17 مرد و زن گرفتار کر لئے گئے، پولیس حکام کے مطابق ملزمہ اسماء بی بی نے گلبرگ میں سیلور سٹار ہوٹل کی آڑ میں قحبہ خانہ بنا رکھا تھا ،جس میں فحاشی کا دھندہ جاری تھا ،پولیس نے چھاپے کے دوران سات مرد اور دس خواتین کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں عظیم، رحیم، علی شان، سنیل، مبشر، ارسلان احمد، تیمور شامل ہیں،خاتون ملزمان میں اسماء، بصیرت، سعدیہ، انمول، فضاء، عائشہ، آمنہ، میشاء، اسماں، آمنہ بھی شامل ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز، سیلون کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں.

    ہوٹل میں قحبہ خانہ،پولیس کا چھاپہ،رنگ رلیاں مناتے جوڑے گرفتار

    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

    میجر (ر) طاہر صادق کی فیملی کی ملکیت ہوٹل میں قحبہ خانہ،ہوٹل سیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • ڈیرہ غازیخان :بارڈر ملٹری پولیس کا سمگلروں کیخلاف کامیاب آپریشن

    ڈیرہ غازیخان :بارڈر ملٹری پولیس کا سمگلروں کیخلاف کامیاب آپریشن

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)بارڈر ملٹری پولیس کا سمگلروں کیخلاف کامیاب آپریشن،ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا ہے جس میں 400 تھیلے چھالیہ اور 12 کارٹن غیر ملکی سگریٹ سمیت دیگر سامان شامل ہے

    تفصیل کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے تھانہ زین کے علاقے میں ایک بڑے سمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا ہے۔

    کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ کی زیر قیادت ایک آپریشن میں 400 تھیلے چھالیہ اور 12 کارٹن غیر ملکی سگریٹ سمیت بھاری مقدار میں دیگر غیر قانونی سامان کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

    کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ کا کہنا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کسی بھی صورت میں سمگلروں کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔