Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: دھرم کوٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق

    سیالکوٹ: دھرم کوٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)سرکل ڈسکہ کے تھانہ صدر کی حدود میں دھرم کوٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ کار کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ آفتاب اور 20 سالہ اجمل کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق جہلم سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

    پولیس نے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل میں گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا، واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے مل کر بنایا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ اور بیٹی 19 سالہ ثمرین کی ہوئی،واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ موقع معائنہ کیا گیا تھاتفصیلی معائنے کے دوران فلیٹ سے چوہے مار دوا کے 10 کے قریب ریپر ملے تھے اور چوہے مار دوا محلول شکل میں تھی، فلیٹس سے نیند کی گولیوں کے 13 پیکٹس بھی ملے ہیں۔

    تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال نے ماں، بیٹی اور بیٹے کو جوس میں زہریلی دوا ملا کر پلائی، بیٹے کو تڑپتا دیکھ کر باپ دوا ملا جوس کا گلاس پینے کی ہمت نہ کر سکا باپ نے اپنی بہن زرینہ کو فون کیا اور زرینہ نے اپنے بھائی اقبال کو فون کیا اور اقبال نے مدد گار ون فائیو پولیس کو اطلاع دی، واقعے سے قبل اہلخانہ نے مجموعی طور پر 4 خطوط لکھے تھے، ایک خط رشتہ داروں کے نام پر رکھا گیا، دوسرا خط رہائشی اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے نام پر لکھا گیا، تیسرے خط میں مرنے کے بعد قبروں کی ترتیب کا خاکہ بھی بنایا گیا جبکہ چوتھے خط میں تدفین کے بعد اخراجات کیسے انجام دیے جائیں وہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلشن اقبال کے فلیٹ سے تین خواتین کی لاش ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکار مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیر علاج بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا اور دونوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔

  • ڈیرہ غازی خان: رش کی وجہ سے بی آئی ایس پی کیمپ میں بھگدڑ، کئی خواتین بے ہوش

    ڈیرہ غازی خان: رش کی وجہ سے بی آئی ایس پی کیمپ میں بھگدڑ، کئی خواتین بے ہوش

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی نیوز رپورٹر شاہد خان)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقامی دفتر میں سم ویلیڈیشن کے لیے آنے والی خواتین کے شدید رش کے باعث بھگدڑ مچنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں متعدد خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مستحق خواتین کی بڑی تعداد ویلڈ اکاؤنٹ سم کی تصدیق اور دیگر دفتری کارروائیوں کے لیے دفتر پہنچی، جہاں جگہ نہ ہونے کے باعث ہجوم بے قابو ہو گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق صبح سے ہی سینکڑوں خواتین قطاروں میں موجود تھیں، تاہم عملے کی قلت اور محدود جگہ نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ کچھ خواتین گرمی اور دھکم پیل کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

    انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی اور اسی وقت BISP حکام نے اعلان کیا کہ خواتین کی سہولت اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ویلیڈیشن اور دیگر کارروائیوں کا کیمپ عارضی طور پر غازی پارک منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وسیع و عریض غازی پارک میں قائم نیا کیمپ زیادہ کھلی اور منظم جگہ فراہم کرے گا، جہاں سم ویلیڈیشن سمیت تمام عمل بہتر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس اقدام کا مقصد رش کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کم کرنا اور مستحق خواتین کو ایک محفوظ، پرسکون اور باوقار ماحول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

  • سیالکوٹ:اینٹی کرپشن  کی کارروائی، تھانہ حاجی پورہ کے سب انسپکٹرکا کارخاص گرفتار

    سیالکوٹ:اینٹی کرپشن کی کارروائی، تھانہ حاجی پورہ کے سب انسپکٹرکا کارخاص گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے تھانہ حاجی پورہ کے سب انسپکٹر طیب حیدر کے خلاف کامیاب ریڈ کارروائی کی۔ مدعی مقدمہ کی شکایت پر معلوم ہوا کہ سب انسپیکٹر طیب حیدر اور ایک کانسٹیبل مل کر مدعی مقدمہ پر تشدد کر کے اس کا سامان چھین چکے ہیں اور اسے واپس کرنے کے لیے 20 ہزار روپے طلب کر رہے تھے۔

    اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کروایا، جس دوران ذیشان نامی شخص، جو خود کو کانسٹیبل بتاتا ہے، مدعی مقدمہ سے 20 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا اور رقم برآمد کر لی گئی۔ اس کے ساتھ کار خاص میں پولیس فائل اور ٹیگ شدہ درخواستیں بھی برآمد ہوئیں۔ ذیشان نے اعتراف کیا کہ طیب حیدر نے اسے پیسے لینے بھیجا تھا۔

    اینٹی کرپشن نے ذیشان کو حراست میں لے لیا ہے اور سب انسپیکٹر طیب حیدر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
    سرکل افیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت طلب کرے تو فوراً اینٹی کرپشن کو اطلاع دیں۔

  • سیالکوٹ:تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے سے جھلسی ہوئی نامعلوم نعش برآمد

    سیالکوٹ:تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے سے جھلسی ہوئی نامعلوم نعش برآمد

    سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض)سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے سے منگل کے روز ایک جھلسی ہوئی نامعلوم لاش برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا کہ نامعلوم شخص کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کیا گیا اور بعد ازاں نعش پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

    مقتول کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی، اور فرانزک ٹیم بھی ابھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف نہیں ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور علاقے میں اضافی سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

  • اوچ شریف: کنٹریکٹر کی غفلت،سیوریج صفائی، 3 مزدور بے ہوش

    اوچ شریف: کنٹریکٹر کی غفلت،سیوریج صفائی، 3 مزدور بے ہوش

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) جمال درویش روڈ پر سیوریج لائن کی صفائی کے دوران تین مزدور زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گئے، جس سے نجی کنٹریکٹر کی غفلت سامنے آ گئی۔

    نجی کنٹریکٹر محمد اعجاز ولد واحد بخش، سکنہ پھلیلی، حسینی چوک اوچ شریف، سیوریج کے مین ہول کی صفائی کروا رہا تھا کہ دورانِ کام اندر جمع زہریلی گیس اور شدید تعفن کے باعث مزدور یکے بعد دیگرے بے ہوش ہو گئے۔ بیہوش ہونے والوں میں جعفر ولد نذیر احمد، سکنہ بریرا، حسینی چوک اوچ شریف، سید زوار حسین ولد سید ناظم حسین، سکنہ حسینی چوک اوچ شریف اور ایک اور مزدور شامل تھے، جو اپنے ساتھیوں کی مدد کرتے ہوئے خود بھی بے ہوش ہوگیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں مزدوروں کو باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں آر ایچ سی اوچ شریف منتقل کیا۔ طبی عملے کے مطابق تینوں افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    علاقہ عوام نے سیوریج صفائی کے دوران حفاظتی سامان کے نہ ہونے اور انتظامیہ کی عدم توجہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر حفاظتی ماسک، آکسیجن سپورٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے مزدوروں کو مین ہول میں اتارنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر APE نے نجی کنٹریکٹر سمیت ذمہ دار افراد کے خلاف واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو مزدوروں کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کرنے چاہئیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر فرضی مشقیں، سیکیورٹی ردِعمل کا عملی جائزہ

    سیالکوٹ: تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر فرضی مشقیں، سیکیورٹی ردِعمل کا عملی جائزہ

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)موجودہ ملکی صورتِ حال اور بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر سیالکوٹ کے مختلف تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد اداروں کی استعدادِ کار اور ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "محفوظ پنجاب” کے تحت ضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عملی مشقوں میں حصہ لیا۔ اس دوران ایمرجنسی سائرن بجائے گئے، پکار 15 پر فرضی ایمرجنسی کالز کی گئیں جبکہ فورسز نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

    ان مشقوں کا بنیادی مقصد اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن، آپریشنل صلاحیت اور فوری رسپانس کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ حقیقی حالات میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

    مشقوں کے دوران افسران و جوانوں کو سیکیورٹی انتظامات، ایس او پیز اور ہنگامی ردِعمل کے طریقہ کار کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی گئی۔

    ڈی پی او فیصل شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات میں پنجاب حکومت کے طے کردہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • گھوٹکی: شاہی بازار میں اوباش نوجوان گرفتار

    گھوٹکی: شاہی بازار میں اوباش نوجوان گرفتار

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کی شاہی بازار میں ہلچل اُس وقت مچ گئی جب ڈیوٹی انچارج سردار شاہ نے ایک اوباش نوجوان کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے موقع پر ہی پکڑ لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان بازار میں گھومتے ہوئے خواتین اور راہگیروں کو تنگ کر رہا تھا، جس پر دکانداروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ سردار شاہ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو قابو کیا اور پولیس کی اضافی نفری طلب کی۔

    پولیس نے گرفتار نوجوان کی شناخت خالد جویو کے نام سے کی، جو ڈہرکی کا رہائشی ہے۔ موقع پر گرفتار ہونے کے باوجود نوجوان نے ابتدائی طور پر اپنا نام اور شناخت بتانے سے انکار کیا اور پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم بعد ازاں منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں وہ اپنا نام اور شناختی کارڈ دکھا کر پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا نظر آیا تاکہ اسے چھوڑ دیا جائے۔

    پولیس حکام نے نوجوان کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اے سیکشن تھانہ گھوٹکی منتقل کر دیا، جہاں اس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ حکام نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ بازاروں میں امن و امان قائم رکھا جا سکے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

  • لاہور ،سی سی ڈی کے 5 مبینہ پولیس مقابلے، زیرِ حراست 5 ملزمان ہلاک

    لاہور ،سی سی ڈی کے 5 مبینہ پولیس مقابلے، زیرِ حراست 5 ملزمان ہلاک

    لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے پانچ علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں میں زیرِ حراست پانچ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام مبینہ مقابلے شہر کے مختلف علاقوں میں اُس وقت پیش آئے جب اہلکار ملزمان کو “ریکوری کے لیے” لے جارہے تھے۔

    پولیس نے جن پانچ ملزمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں رفاقت،شاہد،زاہد،نادر افضال،کامران اقبال شامل ہیں،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تمام ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی پولیس کے زیرِ حراست تھے۔سی سی ڈی اہلکار انہیں مختلف مقدمات میں ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے۔اسی دوران راستے میں مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تاکہ انہیں چھڑایا جا سکے۔پولیس کے مطابق حملے کا جواب دیتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچوں ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تمام ہلاک ملزمان ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل چھیننے، لوٹ مار اور شہریوں پر فائرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے۔حملہ کرنے والے ساتھی اندھیرے اور فائرنگ کے شور کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

  • نارنگ منڈی،تین منشیات فروشوں سے ساڑھے چار کلو چرس برآمد

    نارنگ منڈی،تین منشیات فروشوں سے ساڑھے چار کلو چرس برآمد

    نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے چار کلوچرس برآمدکرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیامقدمات درج

    سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹرخرم شہزادڈوگر کاکہناتھاکہ اعلی فسران کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاگیاہے جو منشیات فروشی کے خاتمہ تک جاری رہے گا نوجوانوں کی تربیت کیلئے تعلیمی اداروں میں طلباء کو آگاہی دی جارہی ہے والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے مستقبل کو محفوظ بنائیں گزشہ روز تھانہ نارنگ کی حدود میں آپریشن کرتے ہوئے نارنگ موڑ اور قلعہ کالروالا کے رہائشی ملزمان شعیب اور شہروز سے تین کلو اور حمزہ سے ڈیڑھ کلوچرس برآمد کرکے گرفتار کیا گیا ہے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے منشیات نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے منشیات فروش اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔