Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھارت میں بچوں کی دوا آلمونٹ-کِڈ سیرپ پر پابندی، والدین اور دواسازوں کو خبردار

    بھارت میں بچوں کی دوا آلمونٹ-کِڈ سیرپ پر پابندی، والدین اور دواسازوں کو خبردار

    ‎بھارت کے تلنگانہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے آلمونٹ-کِڈ سیرپ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ سیرپ میں ایتھیلین گلائکول کی ملاوٹ پائی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے زہریلا قرار دیا گیا ہے۔
    ‎بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن، کلکتہ کی جانب سے وارننگ جاری ہونے کے بعد تلنگانہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے واضح ہدایت کی ہے کہ اگر یہ سیرپ کسی کے پاس موجود ہو تو اس کا استعمال اور فروخت فوری طور پر روک دی جائے۔ چونکہ یہ دوا بچوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس لیے والدین اور دواسازوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔
    ‎محکمہ نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں اس سیرپ کا استعمال بند کیا جائے اور نزدیک ترین ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری اطلاع دی جائے۔ ریاست بھر کے ڈرگس انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مخصوص بیچ کے تمام دستیاب اسٹاک کو ضبط کیا جائے اور ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اسپتالوں کو کسی بھی صورت میں اس کی فروخت یا تقسیم سے روکا جائے۔

  • جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    جنوبی وزیرستان کے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے-

    آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا حافظ سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے،خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی صدر مولانا سلطان محمد وزیر کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو ایک دینی مدرسے کے قریب نصب کیا گیا تھا،یں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    جنوبی وزیرستان (لوئر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد طاہر شاہ وزیر نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

    ‎کراچی ائیرپورٹ پر جعلی برطانیہ ای ویزا کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں،جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان (لوئر) میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے مخلص اور جری رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

    سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخلص اور جری ساتھی مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینا پڑیں،قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کرنے اور علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

  • ‎کراچی ائیرپورٹ پر جعلی برطانیہ ای ویزا کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    ‎کراچی ائیرپورٹ پر جعلی برطانیہ ای ویزا کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    ‎کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے جعلی شیئر کوڈ ای ویزا کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
    ‎ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شدہ مسافر محمد عمران فلائٹ نمبر PC-131 کے ذریعے ترکی جا رہا تھا اور ترکی کے لیے ای ویزا حاصل کرنے کے لیے برطانیہ کا ای ویزا شیئر کوڈ استعمال کیا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران یہ شیئر کوڈ جعلی نکلا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے یو کے شیئر کوڈ جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر حاصل کیا، اور اس کے قبضے سے برآمد شواہد میں اونیزہ قریشی نامی خاتون کے ساتھ جعلی ایڈیٹ شدہ نکاح کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
    ‎ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے تمام دستاویزات اور ٹکٹس لاہور کے مختلف ایجنٹس کے ذریعے تیار کروائیں اور اس پر 70 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، جن میں سے 35 لاکھ روپے پہلے ہی ادا ہو چکے تھے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی 2014 سے سمیرا خاتون سے ہوئی ہے اور اس کے چار بچے ہیں۔
    ‎ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

  • باجوڑ: وزیرِ مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ

    باجوڑ: وزیرِ مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ

    باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جبکہ یہ مبارک زیب خان کے گھر پرہونے والا چوتھا حملہ ہے-

    رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے میں گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا جبکہ گھر کے احاطے میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیاحملہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ڈی پی او وقاص رفیق نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب: اسٹیج ڈراموں میں 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد

    پاکستان کی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

  • میرپور ماتھیلو: ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف انڑ برادری اور شہریوں کا ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے سامن احتجاج

    میرپور ماتھیلو: ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف انڑ برادری اور شہریوں کا ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے سامن احتجاج

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)میرپور ماتھیلو میں تنویر انڑ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے خلاف انڑ برادری اور شہر کے شہریوں نے ایس ایس پی گھوٹکی کے دفتر کے سامنے زوردار احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، سڑک بلاک کر کے پولیس کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرپور ماتھیلو اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی، چوری اور مسلح جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پولیس امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ مظاہرین کے مطابق دن دیہاڑے مسلح ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں، مگر پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

    انڑ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ تنویر انڑ پر فائرنگ کا واقعہ پولیس کی غفلت اور مؤثر گشت کے فقدان کا واضح ثبوت ہے۔ اگر شہر میں مناسب پولیس گشت اور چیکنگ کا نظام مؤثر ہوتا تو ایسے افسوسناک واقعات پیش نہ آتے۔ مظاہرین نے زخمی تنویر انڑ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

    احتجاج میں شریک شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس واقعات کے بعد صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہتی ہے، جبکہ اصل ملزمان آزاد گھومتے رہتے ہیں۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم نہیں کیا جاتا اور شہر میں امن و امان بحال نہیں ہوتا، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

    مظاہرین نے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا کہ میرپور ماتھیلو میں بڑھتے ہوئے جرائم کا فوری اور سخت نوٹس لیا جائے اور عملی اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے اعلیٰ حکام تک آواز پہنچائی جائے گی۔

    دھرنے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کر کے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔

  • ڈھرکی  میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار، تین ساتھی فرار

    ڈھرکی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار، تین ساتھی فرار

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)تھانہ ڈھرکی کی حدود میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈھرکی صفیع اللہ انصاری پولیس اسٹاف کے ہمراہ دورانِ گشت مھانہ پل کے قریب گاؤں سائینڈنو ملک کے نزدیک پہنچے، جہاں واردات کی نیت سے کھڑے چار مسلح ڈکیتوں سے سامنا ہوا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

    دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم شفیق احمد ولد منظور احمد چاچڑ، مستقل رہائشی گاؤں نورل چاچڑ تعلقہ پنو عاقل، حال رہائش رحموں والی گھوٹکی کو پولیس نے حکمتِ عملی کے تحت ایک پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

    زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم چوری، رہزنی، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے بوقتِ گرفتاری ایک پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سخت سرچ آپریشن جاری ہے۔

    گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:کرائم نمبر 165/2025، دفعات 450، 380 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ ڈھرکی،کرائم نمبر 142/2025، دفعات 397، 392 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ ڈھرکی،اس کے علاوہ ملزم ضلع سکھر کے تین مقدمات اور تھانہ اوباوڑو کے ایک مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

    پولیس نے گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 07/2026، دفعات 324، 353 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد ہونے پر اس کے خلاف کرائم نمبر 08/2026، دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

  • اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چائنہ نمک برآمد

    اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چائنہ نمک برآمد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان)شہریوں کو ملاوٹ سے پاک، معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور کی جانب سے ضلع بھر میں بلاامتیاز اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں قائم جنرل اسٹورز، کریانہ شاپس اور فوڈ پوائنٹس کی اچانک انسپکشن کرتے ہوئے سنگین خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔

    ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 69 کلوگرام ممنوعہ چائنہ نمک بھاری مقدار میں دیگر غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کے ہمراہ برآمد کیا گیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ممنوعہ چائنہ نمک کی فروخت نہ صرف انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ فوڈ قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

    فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 5 جنرل اسٹورز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں بالخصوص وہ دکانیں نشانے پر رہیں جہاں ممنوعہ اشیاء، ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز، ناقص صفائی، غیر معیاری اسٹوریج اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

    انسپکشن کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال، کیڑے مکوڑوں کے آثار اور فوڈ ہینڈلنگ کے غیر ذمہ دارانہ طریقے سامنے آئے، جس پر متعلقہ مالکان کو جرمانوں کے ساتھ سخت وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ خوراک میں ملاوٹ، جعلسازی اور عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ کسی کو بھی شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری یا مشتبہ خوراک کی فوری اطلاع فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اتھارٹی کے مطابق عوام کے تعاون سے ہی معاشرے کو ملاوٹ مافیا سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

  • امریکا میں دو بھارتی ڈرائیورزمنشیات اسمگل کرنے پرگرفتار

    امریکا میں دو بھارتی ڈرائیورزمنشیات اسمگل کرنے پرگرفتار

    امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس نے دو بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیورز کو 309 پونڈ (تقریباً 140 کلوگرام) کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

    امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ مقداراتنی زیادہ تھی کہ ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے سکتی تھی، واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب ہائی وے انسپیکشن کے دوران پولیس نے ایک سیمی ٹرک کی تلاشی لی، منشیات سونگھنے والے کتےے ٹرک کے سلیپر برتھ میں چھپی منشیات کی نشاندہی کی، جس کے بعد اہلکاروں نے کمبل میں چھپے متعدد گتے کے ڈبے برآمد کیے جن میں کوکین موجود تھی۔

    بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے، انڈیانا اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین فوجداری الزامات عائد کئے گئے ہیں اوران پرڈی پورٹیشن ہولڈ بھی لگا دیا گیا ہے،امریکی حکام غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    باجوڑ میں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے ۔

    ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار میں منشیات فروشوں سے پیسے وصولی اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے تھے معطل پولیس اہلکاروں پر طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی، ڈی پی او باجوڑ نے پچھلے ماہ بھی منشیات فروشوں سے تعلق میں 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا، انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ بالکل بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

  • اوکاڑہ:چونگی نمبر 7 پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، جرمانے اور سامان ضبط

    اوکاڑہ:چونگی نمبر 7 پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، جرمانے اور سامان ضبط

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے چونگی نمبر 7 پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور تجاوزات کا سامان تحویل میں لے لیا۔

    انسداد تجاوزات مہم سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی کی گئی، جس کے دوران مختلف دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر لگائی گئی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

    اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات سے پاک شہر اور بازار خوبصورتی اور عوامی سہولت کی علامت ہیں، جبکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت اس سلسلے میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔