Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی:  ڈولمن مال پر  دہشت گرد  حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    کراچی:شہر قائد میں ایک بڑے دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، ڈولمن مال کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا-

    کراچی میں رئیس گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے ایک بڑا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک ویبیئد (VBIED) اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا، جس میں 2,000 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھرے 60 ڈرم اور 5 گیس سلنڈر، اس کے ساتھ ساتھ کمپاؤنڈ میں ذخیرہ شدہ اضافی دھماکہ خیز مواد، بشمول 40 کلوگرام گھریلو دھماکہ خیز مواد کی 6 بوریاں شامل تھیں، یہ مواد ڈولمن مال پر حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور تحقیقات جاری ہیں.

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا،حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

  • سیالکوٹ: پولیس کا خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ: پولیس کا خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ( باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) سیالکوٹ پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تھانہ کوٹلی سید امیر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر کاشف علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان، سکنہ سیالکوٹ، کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 پتنگیں اور متعدد کیمیکل ڈوریں برآمد کی گئیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ انہوں نے اساتذہ اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ خطرناک کھیل اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی پی او نے شہریوں کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سال 2025 کے دوران ضلع بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 431 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران 7 ہزار 359 پتنگیں، 751 کیمیکل ڈوریں اور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

  • سیالکوٹ: شہری ہیلمٹ چوروں اور گراں فروشوں کے نشانے پر، ٹریفک مہم کے دوران شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

    سیالکوٹ: شہری ہیلمٹ چوروں اور گراں فروشوں کے نشانے پر، ٹریفک مہم کے دوران شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

    سیالکوٹ: (باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو)سیالکوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹریفک اصلاحات کی آڑ میں ہیلمٹ چوری اور مصنوعی مہنگائی کا ایک نیا کاروبار چمک اٹھا ہے، جس نے موٹر سائیکل سواروں کو شدید ذہنی و مالی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے احکامات کے بعد جہاں ایک طرف قانون کی پاسداری کے لیے شہریوں کا رجحان بڑھا ہے، وہیں دوسری طرف سماج دشمن عناصر نے پارکنگ ایریاز اور مصروف بازاروں سے ہیلمٹ چوری کرنے کی وارداتیں تیز کر دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف چوروں کا خوف ہے تو دوسری طرف دکانداروں نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی خاموشی انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    عوامی حلقوں نے موجودہ صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد کی کوشش میں شہری چوروں اور گراں فروشوں کے ہتھے چڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ہیلمٹ چوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگائے اور انتظامیہ دکانوں پر چھاپے مار کر ہیلمٹ کی قیمتوں کو اعتدال پر لائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے قانون پر عمل کرنا ممکن ہو سکے۔ شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ہیلمٹ کی سرکاری قیمت مقرر کرنے سمیت سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو اس دوہری مصیبت سے نجات مل سکے۔

  • پشاور: ورسک روڈ پر فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    پشاور: ورسک روڈ پر فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    پشاور کے علاقے ورسک روڈ حسن گھڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فقیر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں شگئی پل کے قریب خواجہ سرا باسط عرف بجلی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا،تحقیقات جاری ہیں.

  • میرپورماتھیلو: تھانہ داد لغاری پولیس نے مطلوب ملزم صفدر علی کو واپڈا کی چوری شدہ تاروں سمیت گرفتار کر لیا

    میرپورماتھیلو: تھانہ داد لغاری پولیس نے مطلوب ملزم صفدر علی کو واپڈا کی چوری شدہ تاروں سمیت گرفتار کر لیا

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایات پر گھوٹکی پولیس نے روپوش، اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

    تھانہ داد لغاری کے ایس ایچ او ذوالفقار علی مھر اور ان کے عملے نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نرلی پل کے قریب کرائم نمبر 69/2025 دفعہ 379 ت پ اور کرائم نمبر 72/2025 دفعہ 382 ت پ کے مقدمات میں مطلوب ملزم صفدر علی ولد علی اصغر ملک سکنہ نزد درگاہ دین شاہ تعقلہ میرپورماتھیلو کو واپڈا کی چوری شدہ تاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے ممکنہ دیگر جرائم کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

  • ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے وارداتیں،ملزمان گرفتار

    ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے وارداتیں،ملزمان گرفتار

    کراچی کے ضلع ویسٹ میں تھانہ اورنگی پولیس نے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے اشتہاری اور عادی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو منشیات، نقدی اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن پلیٹ فارمز پر دیے گئے اشتہارات کے ذریعے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کے بہانے شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ ملزمان آن لائن بک شدہ ڈرائیو کے ساتھ مقررہ مقام پر پہنچتے اور موقع ملتے ہی موٹر سائیکل کو چیک کرنے یا ٹرائی کرنے کے بہانے لے کر فرار ہوجاتے تھے۔ بعد ازاں یہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت کردی جاتی تھیں،پولیس حکام کے مطابق موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی گرفتار ملزمان کو اسی طریقہ واردات کے تحت موٹر سائیکل لے جاتے اور واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، جس سے ان کے جرائم میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مغل کانٹا کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد (1630 گرام) چرس، نقدی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شان علی ولد لطف علی اور نورالامین ولد حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم شان علی موٹر سائیکل چوری اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات میں پہلے سے ہی اشتہاری اور مطلوب تھا۔

  • بھارت، کالج میں جنسی ہراسانی، طالبہ کی موت کے بعد مقدمہ درج

    بھارت، کالج میں جنسی ہراسانی، طالبہ کی موت کے بعد مقدمہ درج

    ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دوسرے سال کی ایک طالبہ کی موت کے بعد جنسی ہراسانی کے الزامات پر تین طالبات اور ایک پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ طالبہ نے موت سے قبل اپنے موبائل فون میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، جس میں اس نے اپنے ساتھ ہونے والی ذہنی اور جنسی ہراسانی کی تفصیلات بیان کیں۔ ویڈیو میں طالبہ نے الزام عائد کیا کہ ایک پروفیسر نے اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، کلاس روم اور کیمپس میں اسے ذہنی دباؤ کا نشانہ بنایا اور نامناسب طریقے سے چھوا۔ طالبہ کے مطابق جب اس نے اس رویے کے خلاف احتجاج کیا تو اسے خاموش رہنے کی دھمکیاں دی گئیں۔متوفیہ کے والد نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ 18 ستمبر کو ان کی بیٹی کو کالج میں شدید ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شکایت کے مطابق تین طالبات، جن کی شناخت ہرشیتا، اکرتی اور کومولیکا کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر ان کی بیٹی پر تشدد کیا اور اسے واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی۔ شکایت میں کالج کے ایک پروفیسر اشوک کمار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ پروفیسر کے مبینہ نازیبا رویے اور مسلسل ذہنی ہراسانی کی وجہ سے ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں اس کی صحت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق طالبہ کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا، تاہم وہ 26 دسمبر کو لدھیانہ کے ڈی ایم سی اسپتال میں زیر علاج رہتے ہوئے انتقال کر گئی۔خاندان نے بتایا کہ بیٹی کی موت کے بعد وہ شدید صدمے میں تھے، جس کی وجہ سے فوری طور پر شکایت درج نہ کرا سکے۔ تاہم بعد ازاں جب انہیں موبائل فون میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو ملی، تو انہوں نے انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں طالبہ نے واضح طور پر پروفیسر پر بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور نامناسب چھونے جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    طالبہ کے والد نے مزید بتایا کہ انہوں نے 20 دسمبر کو پولیس اور وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن پر بھی شکایت درج کرائی تھی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس پر کوئی فوری کارروائی نہیں کی گئی۔پولیس افسر اشوک رتن کے مطابق اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) اور ہماچل پردیش تعلیمی ادارہ جات (ریگنگ کی ممانعت) ایکٹ 2009 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کالج انتظامیہ نے اس معاملے سے خود کو الگ رکھتے ہوئے مختلف نکات پیش کیے ہیں۔ کالج کے پرنسپل راکیش پٹھانیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبہ اپنے پہلے سال میں ناکام ہو گئی تھی، اس کے باوجود وہ دوسرے سال میں داخلہ لینا چاہتی تھی۔ ان کے مطابق طالبہ نے پہلی جماعت میں تین مضامین میں ناکامی حاصل کی تھی اور یونیورسٹی کے قواعد کے تحت اسے دوسرے سال میں ترقی نہیں دی جا سکتی تھی۔پرنسپل کے مطابق طالبہ نے اپنے مرکزی مضمون جغرافیہ کے پروفیسر سے رابطہ کیا تھا، جہاں اسے بتایا گیا کہ اسے دوبارہ پہلے سال میں داخلہ لینا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبہ نتائج کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اسے یہ احساس تھا کہ کالج انتظامیہ جان بوجھ کر اسے دوسرے سال میں داخلہ نہیں دے رہی۔ پرنسپل کے مطابق انہیں اساتذہ سے ملنے والی معلومات کے مطابق طالبہ 29 جولائی کے بعد کلاسز میں بھی حاضر نہیں ہوئی تھی۔

    راکیش پٹھانیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کالج انتظامیہ نے طالبہ کے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔پرنسپل کے مطابق دسمبر میں وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن پر کی گئی شکایت کالج تک اس لیے نہیں پہنچی کیونکہ اس میں کسی اور کالج کا نام درج تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالج انتظامیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔پروفیسر پر لگنے والے ہراسانی کے الزامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ مذکورہ پروفیسر کئی برسوں سے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم اس معاملے میں حتمی رائے دینا پولیس کی تفتیش کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

  • سیالکوٹ میں سرکاری گاڑی کا مبینہ غلط استعمال، سالڈ ویسٹ کا لوڈر رکشہ ذاتی کاموں میں لگ گیا

    سیالکوٹ میں سرکاری گاڑی کا مبینہ غلط استعمال، سالڈ ویسٹ کا لوڈر رکشہ ذاتی کاموں میں لگ گیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) سیالکوٹ میں صفائی کے لیے مختص سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کچرا اٹھانے والا سرکاری لوڈر رکشہ مبینہ طور پر ذاتی آمد و رفت کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

    شہریوں کے مطابق صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فراہم کی گئی سرکاری گاڑیوں کا ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ صرف قواعد کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے شہر کی صفائی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی گاڑیاں صفائی کے بجائے نجی استعمال میں رہیں گی تو گندگی میں اضافہ ہونا ناگزیر ہے۔

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری گاڑی کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عوامی وسائل کا درست اور شفاف استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: ریسکیو 1122 کی 2025 کارکردگی رپورٹ جاری، ہزاروں جانیں بچا لیں

    اوکاڑہ: ریسکیو 1122 کی 2025 کارکردگی رپورٹ جاری، ہزاروں جانیں بچا لیں

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، حادثہ ہو یا سانحہ، زلزلہ ہو یا آگہر دم تیار کے ماٹو پر کام کرنے والے ادارے ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 کے دوران اوکاڑہ میں 45 ہزار 301 ایمرجنسیز پر مجموعی طور پر 47 ہزار 692 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 7 ہزار 963 روڈ ٹریفک حادثات، 31 ہزار 992 میڈیکل ایمرجنسیز، 346 فائر ایمرجنسیز، 918 کرائم ایمرجنسیز، 5 پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور 4 ہزار 43 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 13 ہزار 729 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 16 ہزار 235 افراد متاثر ہوئے، جبکہ 181 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ 7 ہزار 97 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی قیادت میں ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے سپر فلڈ 2025 کے دوران بھی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دریائے ستلج اور راوی میں سیلاب کی وارننگ ملنے پر 23 ہزار 446 افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 15 ہزار 991 افراد کو 3 ہزار 609 چھوٹے جانوروں سمیت کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا، جبکہ ریلیف آپریشن کے تحت 9 ہزار 496 افراد کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔

  • سال نو کی مٹھائی کے بہانے معشوقہ نے عاشق کو گھر بلا کر”عضوخاص”کاٹ ڈالا

    سال نو کی مٹھائی کے بہانے معشوقہ نے عاشق کو گھر بلا کر”عضوخاص”کاٹ ڈالا

    ممبئی میں نئے سال کی آمد کی خوشیوں کے دوران ایک انتہائی افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک 25 سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنے 44 سالہ شادی شدہ عاشق کو گھر بلا کر تیز دھار چاقو سے حملہ کر کے عضو خاص کاٹ دیا۔

    متاثرہ شخص اس وقت سیون اسپتال ممبئی میں زیر علاج ہے جبکہ ملزمہ واقعے کے بعد فرار بتائی جا رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ شخص اور ملزمہ کے درمیان گزشتہ 6 سے 7 برس سے ناجائز تعلقات قائم تھے۔ دونوں آپس میں رشتہ دار بھی ہیں، تحقیقات کے مطابق خاتون مسلسل متاثرہ شخص پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس سے شادی کر لے۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہے۔ ذہنی دباؤ کے باعث متاثرہ شخص نومبر 2025 میں ممبئی چھوڑ کر بہار چلا گیا تھا، تاہم وہاں بھی خاتون فون کالز کے ذریعے اسے دھمکیاں دیتی رہی۔متاثرہ شخص 19 دسمبر کو واپس ممبئی آیا اور اس کے بعد اس نے خاتون سے فاصلہ اختیار کر لیا اور رابطہ کم کر دیا۔

    پولیس کے مطابق 31 دسمبر کی رات خاتون نے متاثرہ شخص کو نیو ایئر کی مٹھائی دینے کے بہانے اپنے گھر بلایا۔ اس وقت خاتون کے بچے گھر میں سو رہے تھے۔ الزام ہے کہ خاتون نے پہلے متاثرہ شخص کو کپڑے اتارنے کو کہا، اس کے بعد کچن میں جا کر سبزی کاٹنے والا چاقو لے آئی اور اچانک اس کے نجی اعضا پر وار کر دیا۔حملے کے نتیجے میں متاثرہ شخص کو شدید زخم آئے اور اس کا بہت زیادہ خون بہہ گیا۔شدید زخمی حالت میں متاثرہ شخص کسی طرح اپنے گھر پہنچا، جہاں اس کے بیٹوں اور دوستوں نے فوری طور پر اسے وی این دیسائی اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں حالت نازک ہونے پر اسے سیون اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخم انتہائی گہرا ہے اور ممکن ہے کہ سرجری کی ضرورت پیش آئے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمہ خاتون کی تلاش جاری ہے، جو واردات کے بعد سے فرار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔