Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، 10محرم الحرام تک ضلع میں روائتی و لائسنسی کل 639 مجالس کے منعقد ہوں گی ۔مجالس میں A کیٹگری کے 56 پروگرام ،B کیٹگری کے 228 پروگرام،C کیٹگری کے 355 پروگرام منعقد ہوں گے ۔

    ماتمی جلوس کے 176 پروگرام جن میں A کیٹگری کے 27 ، B کیٹگری کے67 اور C کیٹگری کے 82 پروگرام شامل ہیں، فول پروف سکیورٹی کےلئے 2100 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

    ڈیوٹی پر مامور 02 ایس ایس پیز ، 08 ڈی ایس پیز ,21 انسپکٹر، 103سب انسپکٹر، 187 اے ایس آئی ، 86 ہیڈ کانسٹیبل اور 1657 کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ 126 لیڈیز پولیس افسران و اہلکاران ،سپیشل فورس اور ریزروفورس بھی شامل ہے ۔

    ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کےلئے مامور کی گئی ہیں ، ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ، شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کےلئے ٹریفک پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی.

  • یونیورسٹی طلبا کی ساتھی طلبا کے ساتھ "بدفعلی” کی کوشش،مقدمہ درج

    یونیورسٹی طلبا کی ساتھی طلبا کے ساتھ "بدفعلی” کی کوشش،مقدمہ درج

    راولپنڈی، بارانی زرعی یونیورسٹی کے دو طلبا کے ساتھ جنسی زیادتی، بدفعلی، طلبا نے مقدمہ درج کروا دیا

    راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں یونیورسٹی طالب علم عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، درج مقدمہ میں کہا گیا کہ میں دوسرے سمسٹر کا طالب علم ہوں،چار جولائی کو رات دس بجے جناح ہاسٹل میں اپنے دوست عبداللہ کے ہمراہ موجود تھا،عبداللہ بھی دوسرے سمسٹر کا طالب علم ہے، اسی دوران انیب خان اور اسکا دوست منیب جو آٹھویں سمسٹر کے ہیں،زبردستی کمرے میں آئے اور ہمیں جنسی ہراساں کرنا شروع کر دیا،مجھے جنسی تعلق پر آمادہ کرنے لگے میں نے انکار کیا تودونوں نے تھپڑ مارے، انیب نے اپنی شلوا ر اتار کر اپنا نفس میرے ہاتھ میں پکڑا دیا،اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے مجھ سے زبردستی مشت زنی کروائی،اور آئندہ بدفعلی کی دھمکی دی،ان دونوں نے میرے دوست عبداللہ کے ساتھ بھی یہی حرکت کی تھی لیکن وہ خاموش ہو گیا تھا،آئے روز یہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جنسی تعلق قائم کرو ورنہ بدنام کر دیں گے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل ہیں،انکوائری کمیٹی 7 روز میں رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کرے گی اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر طالبعلموں کو بلیک لسٹ اور یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپوٹر مدثر رتو ) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلاب اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات سمیت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے تمام سیکٹرز پر سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہونے آلات و کشتیاں پہنچا دی گئیں ہیں اور اس مناسبت سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ شہری آبادی میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    مزید براں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام اہم مجالس و جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی موبائل ٹیمیں اور ایمرجنسی وہیکلز میڈیکل کوریج مہیا کریں گیں اور جلسوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہے گیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ممکنہ سیلاب اور مون سون سیزن کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، مہکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ نالوں کی بھل صفائی بھی مکمل کر لی جائے۔

    محرام الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ریسکیو 1122بھی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

  • قصور:صحافی کوہراساں کرنے کامعاملہ،پولیس ملازمین طلب ،کارروائی کا آغازہوگیا

    قصور:صحافی کوہراساں کرنے کامعاملہ،پولیس ملازمین طلب ،کارروائی کا آغازہوگیا

    قصور،باغی ٹی وی (بیورورپورٹ)صحافی کوہراساں کرنے کامعاملہ،پولیس ملازمین طلب ،کارروائی کا آغازہوگیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صحافی غنی محمود قصوری کو ایگل اسکواڈ قصور کے اہلکار رضوان و تین نامعلوم اہلکاروں نے قصور بائی پاس پر روک کر تلاشی کی اور دوران تلاشی صحافی کے لائسنسی پرمٹڈ پسٹل سے گولیاں چرا لیں اور شعبہ صحافت کو برے القابات سے نوازا جس پر صحافی نے آئی جی پنجاب کو درخواست گزاری

    آئی جی پنجاب نے درخواست ڈی ایس پی سٹی سرکل کو فارورڈ کی جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل سیف اللہ بھٹی نے صحافی کو اپنے دفتر بلا کر انکوائری کی تو پتہ چلا کہ رضوان نامی اہلکار سٹی سرکل کا ملازم نہیں بلکہ صدر سرکل کا اہلکار ہے

    ڈی ایس پی سٹی سرکل نے درخواست ڈی ایس پی صدر سرکل خالد اسلم جھٹول کو فارورڈ کی جہنوں نے صحافی کا مؤقف سنا اور ایگل اسکواڈ کو طلب کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

    یہ بھی پڑھیں

    قصورپولیس نے کیا صحافی کو ہراساں،اپنا تعارف نہ کراؤ،صحافیوں کی اوقات جانتے ہیں ،یہ بلیک میل کرتے ہیں

    پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست پا کر میرٹ پر کارروائی کرنے پر سنئیر صحافی قصور،میاں خلیل صدیق آرائیں،فیصل آباد سے سینئیر صحافی و چئیرپرسن آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم منور قادری و قصور کی صحافی برداری نے شکریہ ادا کیا اور میرٹ پر انکوائری کی استدعا کی

  • مبینہ نازیبا اشارے،3 لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، ویڈیو وائرل،صارفین بھڑک اٹھے

    مبینہ نازیبا اشارے،3 لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، ویڈیو وائرل،صارفین بھڑک اٹھے

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں تین لڑکیوں نے مبینہ طور پر نازیبا اشارے کرنے پر سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کروا دیا

    واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کر دیا،واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک پٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر پیش آیا، لڑکیوں نے ٹک شاپ میں سیلز مین پر ہراسانی کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا پھر پولیس کے پاس چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،پولیس نے دو سیلز مین کو گرفتار کر لیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو پولیس بھی دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ لڑکیوں نے ٹک شاپ پر سیلز مین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک شاپ میں لڑکیاں کافی کے مگ ہاتھ میں تھامے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں،اسی دوران ایک لڑکی نے سیلز مین کا گریبان پکڑا اور تھپڑ مارا،دوسری لڑکیاں بھی آ جاتی ہیں اور سیلز مین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر تھانے چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،

    پولیس کے مطابق ایک لڑکی ایمان زہرہ نے ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرواکے دو سیلز مینوں کو گرفتار کروا دیا تھا،مدعیہ ایمان زہرہ کے مطابق دونوں سیلزمین نے نازیبا اشارے کیے تھے، شکایت کی تو کیشیئر کے ساتھ مل کر سیلز مین یوسف نے گالیاں دیں، مقدمے میں پولیس نے ہراسانی کی غلط دفعات لگائیں جس کے عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توسوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک اٹھے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وویمن ہراسمنٹ کا قانون خواتین کو مردوں کی ناجائز حرکات سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ لیکن کسطرح اس قانون کو غلط استعمال کیا جارھاھے۔ لاھور میں ایک وکیل کی تین بیٹیاں سر عام بدمعاشی کرتے ھوئے دوکان کے سیلز مین کو مارا پیٹا اور پھر کیونکہ باپ وکیل ھے الٹا اسی پر پرچہ کرا کے تھانے بند کروا دیا اور دوکان کو بھی۔
    یہ ویڈیو موقع کے اوپر ھی بنی ھوئی ھے خواتین دیکھ کر خود فیصلہ کریں کیا یہ لڑکیاں شرفاء گھرانے کی ھیں یا کسی 10 نمبری بدمعاش کی۔

    ایک صارف نےلکھا کہ جس ملک میں وزرائے اعظم پھانسی کے پھندوں پر جھولتے ہوں اور ناحق کیسز میں سزائیں کاٹیں وہاں اس غریب سیلزمین کی کیا اوقات ہے۔ یہ ملک نہیں اب جنگل بن چکا ہے جس کے پاس طاقت ہے وہ کمزور کے ساتھ اس سے بھی برا سلوک کرے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نورین جنجوعہ کہتی ہیں کہ لڑکے پر حملہ کرنے والی لڑکی کا نام ایمان زھرہ ہے جو کہ لاہور کے رہائشی محمد قاسم کی ناہنجار اولاد ہے ۔ اپنی طاقت و امارت کا مظاہرہ اس نے لاہور گارڈن ٹوٹل پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے بچے یوسف پر کیا ۔ یوسف ایک teenager ہے ۔ اس عمر میں بچے اپنی انا اور integrity پر ناز کرتے ہیں ۔زندگی کے اصول سیکھ رہے ہوتے ہیں اپنے اردگرد کے معاشرے کو سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔ یہ لڑکا تمام عمر اس واقعے کو غربت کو ذلت کو نہیں بھولے گا۔

    ٹک شاپ پر لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، دوبارہ تحقیقات،فریقین کے بیان ریکارڈ
    دوسری جانب پولیس نے ٹک شاپ پر لڑکیوں کی جانب سے سیلز مین پر تشدد کے واقعہ کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی ہے ، سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیوں اور متاثرہ لڑکے نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، متاثرہ لڑکے یوسف نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف درخواست بھی دے دی ہے، یوسف نے بیان میں کہا کہ لڑکیوں کو دیکھ کر کوئی بات نہیں کی،اپنے ساتھی ورکرکےساتھ مذاق پرہنس رہا تھا، لڑکیوں نے ہنسنے پرہراساں کرنےکاالزام لگاکرتشدد کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے بیان ریکارڈ کر لئے تحقیقات جاری ہیں، حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ٹک شاپ پر سیلز مین پر تشدد کرنیوالی لڑکی شعیب شاہین کی بیٹی؟
    دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا تھا کہ سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیاں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی بیٹی ہے،جس پر شعیب شاہین نے وضاحت دی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ایک ہی بیٹی ہے جو کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم ہے، پٹواری شرم سے عاری ہوچکے ہیں،یہ حکومت بھی شرم سے عاری ہے،یہ حکومت ڈاکہ زنی کی بنیاد پر وجود میں آئی.

    گارڈن ٹاون واقعہ،سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکی کون ہے؟
    صحافی امجد حسین بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گارڈن ٹاون واقعہ، تشدد کرنے والی لڑکی کون ہے؟لاہور گارڈن ٹاون میں مبینہ طور پر ایک وکیل کی بیٹی نے دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ، مسلم لیگ ن سے وابستہ ٹوئٹر صارفین اس لڑکی کو تحریک انصاف کے وکیل رہنما شعیب شاہین کی بیٹی قرار دے رہے ہیں جو کہ جھوٹ ہے ، ایف آئی آر کے مطابق ایمان زہرہ نامی لڑکی کے والد کا نام محمد قاسم ہے ۔ اب وہ وکیل ہیں یا نہیں تاحال آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔ براہ مہربانی جھوٹ کو پھیلانے سے گریز کریں

  • اسلام آباد،بزنس مین کے بھائی کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    اسلام آباد،بزنس مین کے بھائی کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،

    اسلام آباد بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان نے واردات کی ہے، ملک کے بڑے بزنس مین سلیم سیف اللہ کے بھائی اقبال سیف اللہ سے نامعلوم ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کاروباری شخصیت کی گاڑی کے آگے گاڑی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ،پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کاروباری شخصیت کی گاڑی کو روکنے کااشارہ کرتے ہیں ، گاڑی روکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس کر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہے،گاڑی کے لاک کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہو جاتا ہے ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    دوسری جانب اسلام آباد کی حدود میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی، متعدد ورادتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خواتین کو لوٹتا تھا، پولیس حکام کے مطابق ملزم بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے گیٹ پر کھڑی خاتون سے راستہ پوچھنے کے بہانے گھر کے سامنے رکا اور موقع پاتے ہی ملزم گھر میں گھس گیا اور زبردستی خاتون کے گلے سے چین اتار لی تھی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • ویرات کوہلی کے شراب خانے پر مقدمہ درج

    ویرات کوہلی کے شراب خانے پر مقدمہ درج

    ویرات کوہلی کے شراب خانے کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے،

    بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے شراب خانے کے خلاف عوامی شکایات پر پولیس نے کاروائی کی، بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا،شراب خانے کے خلاف مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک کھلا رکھنے اور میوزک کے شور کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا

    ڈی سی پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ شراب خانہ رات 1 جب کر 30 منٹ تک کھلا ہوا تھا جبکہ شراب خانہ کو رات ایک بجے تک بند کرنا ہوتا ہے، پولیس حکام کے مطابق رات گئے علاقے میں اونچی آواز میں موسیقی بجانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی،اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں،ویرات کوہلی کا شراب خانہ کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایم جی روڈ پر واقع ہے،

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی بھارت آئے تھے تا ہم وہ دوبارہ لندن روانہ ہو گئے تھے،

    ویرات کوہلی نے بھارت کے کئی شہروں میں ریستوران کھول رکھے ہیں۔ دہلی کے علاوہ One8 Commune نام کا یہ ریستوراں بنگلورو، پونے اور کولکتہ میں بھی ہے۔ اس کا اسی نام کا فٹنس برانڈ بھی ہے۔ یہ کمپنی کپڑے، جوتے اور اسی طرح کے بہت سے لوازمات بھی فروخت کرتی ہے۔ ویرات کوہلی خود بھی اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ ویرات کوہلی کرکٹ کھیلتے ہوئے 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں، اس لیے ان کا برانڈ نام بھی اس نمبر کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

    ویرات کوہلی ان دنوں اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ وہ سری لنکا کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ویرات کے علاوہ روہت شرما کو بھی آرام دیا جا سکتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • لکی مروت،گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار ،دو بھانجوں سمیت قتل

    لکی مروت،گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار ،دو بھانجوں سمیت قتل

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کی موت ہو گئی ہے

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق لکی مروت میں کرم کرم ٹول پلازہ کے قریب کار پر گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور 3 بچوں کی موت ہو گئی ہیں، کار میں دو خواتین بھی سوار تھیں جو محفوظ رہیں،

    جاں بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی او لکی مروت پولیس سعد اللّٰہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق ہونے والے بچے مقتول کے بھانجے تھے جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں،سعد اللّٰہ خان تترخیل کی کار کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، ملزمان فائرنگ کےبعد فرار ہو گئے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

  • گوجرہ: پرانی دشمنی پر تین افراد قتل

    گوجرہ: پرانی دشمنی پر تین افراد قتل

    گو جرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) پرانی دشمنی پر تین افراد قتل

    تفصیلات کے مطابق اصغر علی ولد اللہ رکھا قوم رندھاوا سکنہ 435ج ب نے موقف اختیار کیا کہ سعد اللہ ولد اللہ رکھا قوم رندھاوا سکنہ 435ج ب و دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ عرصہ تقریباً 5/6سال سے ہماری قتل کی دشمنی چلی آ رہی ہے آج شام میرے بھتیجے عبدالجبار ،محمد اشرف قوم رانداھاوا بعمر 25/30 سال 2. عبدالرحمان ولدمحمد اشرف بعمر 20/22سال 3. اقبال ولد کرنے خان قوم کھنڈوا (ملازم ) بعمر 30/32سال
    اپنے رقبہ سے فصلوں کو سپرے کر کے واپس ارہے تھے کہ سعد اللہ نے اپنے دیگرنامعلوم ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے تین کس کو قتل کر دیا

    اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی مختلف پہلوؤں کی روشنی میں تلاش شروع کر دی

    مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کیلئے گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے.

  • سیالکوٹ: پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش کو 5600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ: پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش کو 5600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش کو 5600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش علی حمزہ عرف امیر حمزہ ولد خالد محمود قوم قریشی سکنہ سرانوالی سے 5600 گرام چرس برآمد کرلی

    ایس ایچ او تھانہ ستراہ اویس ریاض بسرانے مقدمہ نمبر 787/24 زیر دفعہ 9(1)3ڈی درج کر لیاہے اور ایس ایچ او اویس ریاض بسرا کا کہنا تھا منشیات فروش جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو معافی نہیں ہو گی