Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ:ڈی پی او  محمد حسن اقبال کی محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر عہدیداروں سے میٹنگ

    سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کی محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر عہدیداروں سے میٹنگ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر عہدیداروں سے میٹنگ ،
    مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ کے جزل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر، سٹی صدر صرافہ ایسوسی ایشن عظیم اکرم پلا سنیارا،

    انجمن تاجراں سمبڑیال کے سرپرست اعلی حاجی شیخ حبیب اللہ، صدر شیخ طاہر دانش و دیگر موجود محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے سمیت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا اظہار عزم

  • گھوٹکی :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    گھوٹکی :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس محرم الحرام کے سلسلے میں گھوٹکی پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچنگ/کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    ایس ایس پی گھوٹکی جناب ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی گھوٹکی احمد بخش رہوجا، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اختر علی ابڑو کا ڈی ایس آر رینجرز عبدالستار کے ہمراہ گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ و فلیگ مارچ۔

    پولیس اور رینجرز نے ساتھ مل کر شھر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،سرچنگ/کومبنگ آپریشن میں گھوٹکی شہر کی اہم ترین امام بارگاہوں،تمام ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔ مختلف ہوٹلوں میں رہنے والے لوگوں کا پورا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے افراد کا تلاش ایپ کے ذریعے ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی پولیس کا اولین ترجیح ہے،ایریا سرچنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

    فلیگ مارچ تھانہ اے سیکشن سے شروع ہو کر حسین بیلی روڈ،شلٹن ہوٹل،قادر پور روڈ اور گھوٹکی شہر کی اہم ترین امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا واپس تھانہ اے سیکشن پر اختتام پذیر ہوا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کاکہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا،سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنا اور عوام میں تحفظ کا احساس دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا کہ پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

  • تونسہ : ہسپتال کے ایم ایس نے کرپشن چھپانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات زمین میں دفن کردیں

    تونسہ : ہسپتال کے ایم ایس نے کرپشن چھپانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات زمین میں دفن کردیں

    تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ)ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف میں ڈاکٹر طاہر طیب فاروق چانڈیہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ نے اپنی اور سی ای او ہیلتھ ڈی جی خان ڈاکٹر ادریس لغاری کی کرپشن چھپانے کیلیے کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات زمین میں دفن کر دیں گئی

    ان کرپٹ اور نااہل آفیسران کی غفلت یا میڈیسن مافیا ء سے گٹھ جوڑ کے باعث کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات ایکسپائر ہوگئیں ،غریب شہری ادویات نہ ملنے کی وجہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کرمرتے رہے،

    حکومت پنجاب کی طرف سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم عوام کے علاج معالجہ خرچ کرکے ادویات خرید کر ہسپتال بھجوائی گئیں لیکن جنوبی پنجاب میں تونسہ شریف ٹی ایچ کیو ہسپتال میں وہ ادویات عوام کونہ دی گئیں ،اور پڑے پڑے ایکسپائر ہوگئیں

    ذرائع کاکہنا ہے 8/10 ٹرک قیمتی ادویات کے زمین دفن شدہ برآمدہوئی ہیں

    زمین میں دفن شدہ برآمد ہونے ولی ادویات ڈاکٹر طاہر طیب فاروق چانڈیہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ نے اپنی اور سی ای او ہیلتھ ڈی جی خان ڈاکٹر ادریس لغاری کی کرپشن چھپانے کیلیے کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات زمین میں دفن کر دیں گئی۔

    عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مطالبہ کیا ہے اس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرائی جائیں کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ادویات مریضوں کو دینے کی بجائے انہیں ایکسپائر کر کے دفن کرنا پڑا ؟ غریب عوام کے ٹیکسز کے پیسے سے خریدی گئی ادویات غریبوں کے کام آنے کی بجائے کیوں زمین کا رزق بنائی گئیں؟

    اس نااہلی پر ایم ایس ڈاکٹر طاہر طیب فاروق اور سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ادریس لغاری کے خلاف جامع انکوائری کرائی جائے ۔

    یاد رہے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تونسہ خطے میں واحد ہسپتال ہے جس میں خیبرپختونخواہ سمیت کوہ سلیمان اور تحصیل بھر کے مریض علاج کیلئے آتے ہیں.

  • سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

    سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد کو جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔

    تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ ڈوگراں کلاں میں دو افراد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں افراد عدنان اکبر اور عمر شہزاد کے نظر بندی کے احکامات جاری کروا کر ڈسٹرکٹ جیل بند کروایا گیا ہے ۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت، اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    سوشل میڈیا صارفین کسی بھی پلیٹ فارم پر مسلکی /مذہبی بحث سے گریز کریں کسی بھی وائلیشن کی صورت میں پولیس/ایف آئی اے کو بر وقت مطلع کریں۔

  • اوچ شریف: سب تحصیل ریونیو آفس بارش کے باعث تالاب میں تبدیل

    اوچ شریف: سب تحصیل ریونیو آفس بارش کے باعث تالاب میں تبدیل

    اوچ شریف ، باغی ٹی وی نامہ نگار ( حبیب خان) سب تحصیل ریونیو آفس بارش کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، کیچڑ کے باعث سائلین کو شدید دشواری کا سامنا، سرکاری دفاتر کا یہ حال ہے تو ہماری گلی کوچوں کی صفائی کون کرے گا؟ شہری میونسپل کمیٹی کارکردگی بارے پھٹ پڑے،

    تفصیل کے مطابق سب تحصیل اوچ شریف ریونیو آفس کی بلڈنگ کے احاطے میں گزشتہ روز ہونی والی موسلادھار بارش کے باعث پانی جمع ہونے اور کچے راستے میں شدید کیچڑ نے شہریوں کو شدید خوار کر رکھا ہے، میونسپل کمیٹی ملازمین نے تاحال اس بابت کوئی عملی کام نہ کیا ہے جس سے نکاسی آب اور کیچڑ کا مسئلہ حل ہو سکے، شہر کی گلی محلوں کی صورتحال اس سے بھی بدتر بتائی جاتی ہے،

    شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہماری گزرگاہ کے راستوں کا انتہائی برا حال ہے اور ہر گلی کوچے میں پانی اور کیچڑ پایا جاتا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، اگر ریونیو آفس جیسے سرکاری دفاتر کا یہی حال رہا تو پھر ہم غریبوں کا کیا بنے گا،

    شہریوں نے میڈیا کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد فیصل احمد سے میونسپل کمیٹی ملازمین کی مبینہ ناقص کارکردگی بارے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے

  • کوٹ مبارک: 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کوٹ مبارک: 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی( نامہ نگارامداداللہ تھہیم)6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔

    تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے یاروکھوسہ میں 6 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی

    تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں 6 سالہ بچی مدرسہ جا رہی تھی کہ راستے میں کھڑا سرفراز نامی شخص نے بچی کو مبینہ طور پر زبردستی پکڑ کرویران پلاٹ میں لے گیا

    ملزم کی ایسی حر کت کو دیکھ کر دیگر بچوں نے شور مچانا شروع کر دیا ،بچوں کے شور پراہل علاقہ اکٹھے ہو گئے علاقے کے لوگوں نے جب آ کر دیکھا تو ملزم سرفراز بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا

    تب اہل علاقہ نے تھانہ کوٹ مبارک پولیس کو اطلاع کر دی، اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم سرفراز کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ : تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں ڈالہ اورکنٹینرمیں تصادم، 2افراد جاں بحق

    گوجرہ : تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں ڈالہ اورکنٹینرمیں تصادم، 2افراد جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں ڈالہ اورکنٹینرمیں حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

    معلوم ہواہے کہ بھکرکاڈرائیورمحبوب ولد یٰسین مزدانمبر3267ایل ای ایس پرسوارہمراہ ارسلان ولد ریاست علی سکنہ بھکراورمشتاق ولد نذیرسکنہ گرین ٹاؤن فیصل آباد جوکہ جھنگ جارے تھے کہ تھانہ نواں لاہور کے علاقہ چراغ آبادکے قریب کنٹینرنمبر8179پی ٹی کے ساتھ ٹکرہوگئی جس کے نتیجہ میں ڈالہ میں سوارتینوں افرادشدیدزخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ارسلان اورمشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

    اطلاع ملتے ہی تھانہ نواں لاہور پولیس موقع پر پہنچی اور ڈالہ ڈرائیورکو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں

    کنٹینر ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑکر فرارہو گیا۔پولیس نے کنٹینرقبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلا ش شروع کر دی ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • لاہور،بیدیاں روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،ایک فرار

    لاہور،بیدیاں روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،ایک فرار

    لاہور میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرارہو گیا ہے

    پولیس مقابلہ بیدیاں روڈ پر ہوا،پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ڈاکو کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی،جو بیدیاں گاؤں کا رہائشی تھا،پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو نے ساتھی کے ہمراہ کاہنہ کے علاقہ لکھوکی سٹاپ کے قریب فیکٹری میں واردات کی،چوکی انچارج لکھوکی اسرار اقبال نے ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے نتیجے میں نثار ہلاک ہو گیا، اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا،فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.

  • ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی ذمہ داری الفجر نامی تنظیم نے قبول کر لی

    ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی ذمہ داری الفجر نامی تنظیم نے قبول کر لی

    شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی میں تعینات ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی ذمہ داری الفجر نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے

    الفجر نامی دہشتگرد تنظیم نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی، تنظیم نے اس سے قبل سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکار کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہو گئے تھے، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے کریم آباد میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے ڈی ایس پی علی رضا کے قتل پر مجھے گہرا صدمہ ہے۔ میں اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس مشکل گھڑی میں، میری تعزیت اور دعائیں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس ظلم کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ کراچی میں امن و امان کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےڈی ایس پی علی رضا پر حملے کی مذمت کی،وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا اور ان کے گارڈ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ،وزیر اعلیٰ سندھ نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت، ہمدردی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ قاتل گرفتار کر کے رپورٹ دیں،

    ڈی ایس پی علی رضا نے1990میں بطور اے ایس آئی سندھ پولیس میں بھرتی ہوکرجرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کی علامت بن گئے تھے،انہوں نے سی ٹی ڈی کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے ساتھ ملکر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی بڑی کارروائیوں میں حصہ لیا،جرائم پیشہ عناصر چوہدری اسلم اور علی رضا کا نام سن کر خوف کھاتے تھے،دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر انہیں محکمہ کی جانب سے ترقی اور انعامات سے بھی نوازا گیا، 1992 آپریشن،لیاری آپریشن اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں چوہدری اسلم شہید کے شانہ بشانہ شریک رہے،ڈی ایس پی علی رضا نے چوہدری اسلم کے ساتھ ملکر کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا ،جس کے باعث انہیں مختلف دہشت گرد گرپوں اور کالعدم تنظیموں کی جانب سےدھمکیاں موصول ہوتی رہتی تھیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق تھے،

  • اوکاڑہ: ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ: ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ میں لاری اڈا کے قریب آئل سٹور میں 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی۔

    اوکاڑہ ہی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمہ کے قبضہ سے 85 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگیا ہے، پولیس نے ملزمہ کو پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری طرف حویلی لکھا کے نواحی گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے، اس مقابلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک فرار ہو گیا،

    گرفتار ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، فرار ڈاکو کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔