Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے  ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑسے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق شدیدگرمی کی وجہ سے رادھن نہر میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ فرحان بھنڈ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.فوت ہونے والے بچے کو رادھن ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹرنے بچے کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی.

    تحصیل میرپور ماتھیلو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی کے قریب نرلی پل پر گرگیج برادری کے دو گروپوں میں تصادم اور شدید فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے

    فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف حسین گرگیج ولد فدا حسین گرگیج ہوئی ہے

  • لنڈی کوتل:سینئر ٹیچر ستانہ گل آفریدی کو بازیاب کرایا جائے۔اساتذہ کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل:سینئر ٹیچر ستانہ گل آفریدی کو بازیاب کرایا جائے۔اساتذہ کی پریس کانفرنس

    باغ لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)سینئر ٹیچر ستانہ گل آفریدی کو بازیاب کرایا جائے۔اساتذہ کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی اے،آل ٹیچرز ایسوسی ایشن لنڈی کوتل کے رہنماؤں چئیرمین راہد شاہ ،ڈپٹی چیئرمین ملک نادرشاه، فرمان شینواری ، شاداکبر، خان بہادر اور شفیق الرحمان سمیت کثیر تعداد میں سینیئر و جونیئر ٹیچرز نے کہا کہ ایس سی ٹی استاد ستانہ گل آفریدی کو کل تحصیل گیٹ کے سامنے سے نامعلوم افراد نے اٹھایاہے،

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او لنڈی کوتل سے ملاقات کی لیکن وہاں سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر کسی ٹیچر کو بلانا ہے یا کوئی پوچھ گچھ کرنی ہو تو ٹیچر ذمہ دار اور ایک باعزت شخص ہوتا ہے، ان سے عزت و احترام کیساتھ پیش آنا چاہیے، اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ تھانہ لنڈی کوتل کے محرر نے استاد ستانہ گل کو تفتیش کے لئے کال کی تھی بعد میں محرر کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں نہیں بلایا تھا تاہم ان سے سرسری تفتیش کی گئی جس کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب چونکہ چوبیس گھنٹے گذر گئے ہیں اور ستانہ گل ابھی تک لاپتہ ہیں اگر شام تک استاد ستانہ گل ریلیز نہیں ہوئے تو ایس ایچ او لنڈی کوتل سمیت تمام متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج اور موثر احتجاج شروع کرینگے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک سینئر استاد کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان شاہراہ کو بھی بند کرینگے۔

  • چھ برس تک بیٹی سے زیادتی، باپ کو 101 برس کی سزا

    چھ برس تک بیٹی سے زیادتی، باپ کو 101 برس کی سزا

    چھ برس تک بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو عدالت نے 101 برس قید کی سزا سنا دی

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں‌عدالت نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو 101 برس قید کی سزا سنائی ہے، ملزم نے چھ برس تک اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، ملزم بیٹی کو کہتا تھا کہ تمام باپ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، کیرالہ کی مقامی عدالت میں کیس چلا اور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم باپ نے چھ برس تک بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، بیٹی کی عمر 16 برس ہوئی تو اسکو حمل ہو گیا، جس کے بعد والد نے بیٹی پر تشدد بھی کیا، اس دوران والد پر مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کو 101 برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے، مجرم کسی رحم کا مستحق نہیں ہے

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کا والد اسکے ساتھ جب جنسی زیادتی کرتا تو وہ منع کرتی، والد تشدد کرتا اور کہتا تھا کہ تمام باپ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، لڑکی کے مطابق والد کی جنسی زیادتی کی وجہ سے وہ پریشان تھی لیکن کہاں جاتی گھر سے باہر جاتی تو اسکے ساتھ پھر بھی یہی ہونا تھا کیونکہ خواتین یہاں محفوظ نہیں ہیں،

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • اندرون لوہاری گیٹ میں آتشی اسلحہ کی نمائش ،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

    اندرون لوہاری گیٹ میں آتشی اسلحہ کی نمائش ،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

    لاہور کے علاقے اندرون لوہاری گیٹ میں آتشی اسلحہ کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے

    فیصل نامی شخص نے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،فیصل لوہاری کے علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے،فیصل اسلحہ کی نمائش سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتا ہے ، فیصل نے آتشی اسلحہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی آپریشنز سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار فیصل کے خلاف تھانہ لوہاری میں شکایات درج کروائی ۔شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہو سکی،ویڈیو میں نظر آنے والا اسلحہ انتہائی جدید ہے ،فیصل کے خلاف آج تک کارروائی نہ ہونا بھاری رشوت یا بھاری سفارش لگتی۔

    دوسری جانب شفیق آباد پولیس نے15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا، 15 پر کال آئی کہ ہماری گلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر رہے ہیں ،شفیق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گلی میں سر عام فائرنگ کی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ،ملزم راحیل عرف ایفی بٹ کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،شفیق آباد پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ملزم نے دوران گرفتاری پولیس کے ساتھ مزاحمت کی،ملزم راحیل ایفی کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا،

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • کراچی،ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا،دو جاں بحق،تین زخمی

    کراچی،ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا،دو جاں بحق،تین زخمی

    شہر قائد کراچی میں حادثہ پیش آیا ہے،تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق، جبکہ بچوں سمیت تین زخمی ہو گئے

    واقعہ نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا، ٹیکسی میں سوار ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا،

    جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوئی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں نسرین زوجہ نواز،عمر 50 سال، محمد رفیق ولد محمد علی عمر 55سال شامل ہیں، زخمیوں میں سدرو زوجہ فرحان عمر 30سال ، ایمان دختر فرحان عمر 10سال، احمد ولد فرحان عمر 07سال شامل ہیں.ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے،

    اگر کوئی غلط کرتا ہے تو پیمرا اس کے خلاف کارروائی کرے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

  • ڈیرہ غازیخان :ماں نے 3 بچوں پر چھری چلادی،باپ  3 بچوں سمیت دریائے سندھ میں کودگیا

    ڈیرہ غازیخان :ماں نے 3 بچوں پر چھری چلادی،باپ 3 بچوں سمیت دریائے سندھ میں کودگیا

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)آج ڈیرہ غازیخان میں دل کو دہلادینے والے واقعات سامنے آئے ہیں

    پہلا واقعہ تین مرلہ سکیم نزد ماڈل ٹاؤن میں رونماہوا جہاں ماں نے اپنے تین پچوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ بچوں کی گردن اور پیٹ پر چھریوں کے وار کئے گئے ،بچوں کو شدید زخمی حالت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹروارڈ میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا ہے

    تین بچوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے معاملے کا ڈی پی او سید علی نے نوٹس لے لیا ہے،تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے،

    بچوں کے والد معین اختر کے مطابق اس کی بیوی جو دماغی مریضہ ہے نے اپنے بچوں دین محمد، شاہ ویز اور شاہ زین کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان نے زخمیوں کی عیادت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ او نے موقع کا وزٹ کیا۔

    دوسرا اندوہناک واقعہ تھانہ دراہمہ کی حدود پل غازیگھاٹ پر رونما ہوا،جہاں سنگدل باپ نے اپنے 3 بچوں کو پل کے اوپر سے دریائے سندھ میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ دی ،

    اسی اثنا میں ایک مسافر نے قریب موجود پٹرولنگ پولیس کو اس کی اطلاع دی ،ُپٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر فوری موقع پر پہنچے اور قریب موجود ملاحوں سے مدد طلب کی

    پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے مقامی ملاحوں کی مدد سے بروقت ریسکیو اپریشن کرتے ہوئے دریائے سندھ کی بے رحم تیز موجوں میں چھلانگیں دیں اور 3معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوگئے ،بچوں کے سنگدل والد کو دریا سے زندہ نکال کرقانونی کارروائی کیلئےاپنی تحویل میں لے لیا.

    بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ آج صبح میرے شوہر نے مجھ سے پیسے مانگے کہ جوتے خریدنےہیں اور بچوں کو جوس بھی پلانا ہے ،میراخاوند مجھ سے پیسے لئے اور بچوں کو جوس پلانے کیلئے موٹرسائیکل پر لے گیا،

    بچوں کی والدہ کاکہنا ہے کہ آج میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہے ،میں ادھر مصروف تھی اس دوران ہمسائیوں نے بتایا کہ میرے خاوند نے بچوں کو دریا میں پھنک دیا ہے ،بچوں کودریا میں پھینکنے والا سنگدل باپ تنویرنامی شخص چوک چورہٹہ کارہائشی ہے قصبہ سمینہ میں اپنے سالے کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا.

    یہ میری اور میرے بچوں کی خوش قسمتی ہے کہ پٹرولنگ پولیس رند اڈہ کے جوان موقع پرموجود تھے جنہوں نے مقامی ملاحوں کی مدد سے میرے بچوں کی جان بچائی ہے،خاتون کا کہنا تھاکہ میرا خاوند دماغی مریض ہے جس کاعلاج چل رہا ہے

    دوسری طرف ایس پی پٹرولنگ پولیس نے اپنے جوانوں کی لازوال کارکردگی کوسراہا اور بچوں کو تحائف دیکر والدہ کے حوالے کیا.

    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے دونوں واقعات میں ملوث کرداروں کو دماغی مریض بتایا جارہا ہے ،سنگدلی میں ملوث دونوں کرداروں کی اعلیٰ پیمانےکی تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں.

  • اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ہینڈ گرنیڈ، خود کش جیکٹ کا سامان برآمد

    اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ہینڈ گرنیڈ، خود کش جیکٹ کا سامان برآمد

    اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

    انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران علاقہ تھانہ سنگجانی سے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کیا گیا ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔علاقہ تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقہ کو گھیر میں لیکر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کردی۔جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، تار اور خودکش جیکٹ کا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جارہا ہے۔ملزمان کی تلاش کےلیے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریش جاری ہے۔مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

    تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں اسلام آباد پولیس نےسرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا،ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا اور ایس ایچ او سبزی منڈی کی سپر ویژن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔علاقہ میں جرائم کے سدباب کی غرض سے سرچ آپریشن کے دوران گھروں، مشکوک افراد، دکانوں، سرائے، ہوٹلز اور موٹلز کو چیک کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہان ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔ اور مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں،adجرائم سے منسلک افراد اسلام آباد میں ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

    دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار
    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس افسران پر فائرنگ کی گئی ہے،پولیس ٹیم معمول کی پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر تعینات تھی۔3 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے چیکنگ کےلیے روکا۔2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ساتھی ملزم کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • جناح ہسپتال سے اڑھائی سالہ بچی اغواء کرنے کی کوشش ناکام

    جناح ہسپتال سے اڑھائی سالہ بچی اغواء کرنے کی کوشش ناکام

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح ہسپتال سے اڑھائی سالہ بچی اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کار گرفتار کر لیا

    گارڈن ٹاون پٹرولنگ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ بچی بحفاظت بازیاب کرالی ،اڑھائی سالہ انشاء والدین کے ساتھ جناح ہسپتال چیک اپ کیلئے آئی تھی، ملزم غلام عباس نے جناح ہسپتال انٹری گیٹ سے بچی کو اغواء کر کے فرار ہونے کی کوشش کی،اغواء ہونے والی بچی کے والد نے بچی نہ ملنے پر شور کیا، جس پر گیٹ پر موجود پٹرولنگ ٹیم نے ریسپانس کرتے ہوئے جناح اشارہ سے ملزم گرفتار کرلیا،بچی والد کے سپرد، ملزم کیخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے گارڈن ٹاؤن ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا.

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

  • کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا  پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید،2زخمی

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید،2زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگاروقاراحمد اعوان کی رپورٹ)ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔کندکوٹ کے قریب ڈاکوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی جنازہ نماز ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی افس کشمور میں ادا کیا گیا

    پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں قائم ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔20 سے زائد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کو کر دیا،واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہید اہلکاروں میں نثار احمد اور اللہ ڈنو سبزوئی جبکہ زخمیوں میں زاہد حسین نصیرانی اور محمد انور شامل ہیں، اس کے علاوہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کچے کے علاقے میں پہنچ گئی جہاں پر جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مہیندرو بھیو مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکواغوا اور قتل کے واقعات میں مطلوب اور انعام یافتہ تھا، کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کردیا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس نے جرات کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ایک حملہ آور کو جہنم واصل کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

    دوسری تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصوربلوچ کی رپورٹ کے مطابق کندکوٹ کے قریب ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی جنازہ نماز پولیس ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی آفس کشمور میں ادا کردی گئی ہے.

    پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں،بلاول
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کشمور ، کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی سخت مذمت کی ہے، بلاول زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرِ داخلہ سے تفصیلات طلب کرلیں، اور ملزمان کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں،سندھ بھر میں امن و امان کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہی ہماری پالیسی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

  • نو سالہ بچے کو برہنہ کر کے تشدد،منہ کالا کرنیوالا ملزم گرفتار

    نو سالہ بچے کو برہنہ کر کے تشدد،منہ کالا کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور سبزہ زار ایس ایچ او تیمور عباس نےبچے پر تشدد اور منہ کالا کرنے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا

    سبزہ زار مرغزار کالونی میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی نے خود ہی عدالت لگا لی،معمولی غلط فہمی پر 80 فٹ روڈ پر واقع بھائی بھائی ٹریڈرز پر دکان دار یوسف نے اپنی عدالت لگائی خود فیصلہ کیا، 9 سالہ بچے کے چہرے کو سیاہ کر کے اور برہنہ کر کے بازار میں کھڑا کردیا گیا،معصوم بچہ روتا بلکتا رہا، اسی دوران ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی نے بچے کو موقع پر پہنچ کر کپڑے پہنائے،کانسٹیبل آصف علی نے بروقت بچے کے والد تک رسائی حاصل کی اور بچے کو دکان دار سے آزاد کروایا

    بچے کے والد نے تھانہ سبزہ زار میں دکان دار کیخلاف درخواست جمع کروا ئی جس میں کہا گیا تھا کہ بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا کہ دکان دار نے بچے کو برہنہ کر کے چہرے پر سیاہی بھی لگا دی۔ متاثرہ بچے اور اسکے والد نے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔بچے کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر دکان دار کیخلاف کارروائی اور بچے کو انصاف دینے کی اپیل کی ہے ۔

    پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ