Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میرپور ماتھیلو:کسانوں کو باردانہ کی فراہمی  اور گندم خریداری نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر

    میرپور ماتھیلو:کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم خریداری نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں محکمہ خوراک کی جانب سے کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے اور گندم کے مراکز پر خریداری نہ کرنے پر ڈہرکی تعلقہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر وکیل غلام رسول مہر کی جانب سے ہائی کورٹ سکھر میں درخواست دائر کردی گئی

    سکھرہائی کورٹ بنچ نے درخواست پر ضلع گھوٹکی کے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے انسپکٹر اکبر رہڑ اور ڈی ایف سی اختر بوذدار کے ساتھ تحصیل دار ڈہرکی اشرف کو بتاریخ 04/06/2024 کو عدالت عالیہ میں طلب کرلیا ہے

    وکیل غلام رسول مہر نے مؤقف اختیارکیا کہ باردانہ کسانوں کے بجائے محکمہ فوڈ انسپکٹروں نے بیوپاریوں، وڈیروں اور زمینداروں کو فروخت کیا ،
    کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے میں مبینہ کرپشن پر درخواست دائر کردی گئی ہے

    وکیل غلام رسول مہر نے بتایا کہ جس پر عدالت عالیہ نے محکمہ خوراک اور تحصیل دار کو کورٹ میں تمام ڈاکومینٹس کے ساتھ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے،

  • ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات  پر  بیرون ملک  جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافرگرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافرگرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےکے امیگریشن سیل کے عملے نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اورگلفام احمد شامل ہیں، ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    ملزم گلفام احمد براستہ اسپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھاملزم کے پاسپورٹ پر اندورا کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا، ملزم کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا …

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

  • کوٹ مبارک:مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا  125 دکان کے باہر سے چوری

    کوٹ مبارک:مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 دکان کے باہر سے چوری

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 دکان کے باہر سے چوری

    تفصیل کے مطابق حدود تھانہ کوٹ مبارک نزد حبیب بینک کے قریب سے مقامی صحافی امداد اللہ تھہیم کا ہنڈاموٹرسائیکل 125 ڈی جی این 331 دکان کے باہر سے چوری ہو گیا ہے ۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ۔

    ایس ایچ او نے یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ جلد ہی موٹرسائیکل چور کوڈھونڈ لیا جائے گا اور موٹرسائیکل کی واپسی کرائی جائے گی

    انہوں نے کہا کہ صحافی عوام کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں انتظامیہ اور صحافت ملکر ہی جرائم کا خاتمہ کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں

    یہ بات انہوں امداداللہ تھہیم صحافی چوہدری احمدبخش ،محمد شریف رضوی ، حفیظ جھگیل سے ملاقات میں کہی.

  • سیالکوٹ: بین الاضلعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ: بین الاضلعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ,باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث شہریار عرف چوا بین الاضلعی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کے 25 مویشی، 2لوڈر رکشے اور منشیات برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انسپکٹر عرفان اشرف نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث شہریار عرف چوا گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شہریار عرف چوا ولد یعقوب سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،عمر عرف بلال ولد حاکم دین سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،یعقوب عرف اشرف ولد اکبر چنگڑ سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،مجید عرف کالا قصائی ولد غلام رسول سکنہ کشنے والی کوٹھے سیالکوٹ شامل ہیں

    دوران تفتیش ملزمان سے 11 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں اور قبضہ سے 53 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 25 مال مویشی(بھینسیں، گائیں، کٹے اور بچھڑے)، 2 لوڈر رکشے اور 2 کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ برآمد شدہ مال مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو مویشی چور گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار

    خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار

    جڑانوالہ:تھانہ سٹی کی حدود میں ہنی ٹریپ کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا

    پولیس اہلکار کے بھتیجے کو ہی ہنی ٹریپ کا شکار بنا لیا گیا۔ اظہر نامی نوجوان کو راستے سے لفٹ لینے کے بہانے لڑکی بینہ پٹھانی کے اڈے پر لے گئی۔ وہاں پر پہلے سے موجود پولیس اہلکار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کر کے ویڈیوز بناتے رہے۔ بعد میں نوجوان کے گھر فون کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ نوجوان کے گھر والوں کی طرف سے ریسکیو 15پر کال کیئے جانے پر پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا۔ ایس پی ٹاون جڑانوالہ کے حکم پر مدیحہ نامی خاتون نامزد جبکہ ایک خاتون سمیت چار نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ملک عابد ظفر کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    8 پولیس مقابلوں میں ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے 7 خطرناک ڈاکو ہلاک

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

  • اسلام آباد،ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

    اسلام آباد،ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

    پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کو تلاش کر لیا گیا ہے

    4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔ سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھی۔

    قبل ازیں ویتنام کے سفیر نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی،ترجمان اسلام آباد پولیس نے ون فائیو پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کی ہے،ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی اور کہا تھا کہ بیوٹی پارلر بھی جائیں گی،وہ ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی،اہلیہ جاتے ہوئے موبائل فون اور پرس بھی گھر چھوڑ گئی ہیں ،واقعہ ایف ایٹ میں پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق سفیر کی اہلیہ بیوٹی پارلر پہنچی ہی نہیں، خدشہ ہے کہ وہ کسی دوست کے گھر گئی ہوں گی.

    ترجمان اسلام آباد کے مطابق پولیس نے شکایت ملنے پر سفیر کی اہلیہ کی تلاش شروع کردی تھی، پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پر پولیس کے اعلی حکام ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے تھے.

  • بھارت میں خاتون اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    بھارت میں خاتون اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ‌سکی، بھارت میں خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا، اب ایک تازہ ترین واقعہ میں ایک فلم اداکارہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

    واقعہ تامل ناڈو میں پیش آیا،حیدر آبار کی رہائشی فلم اداکارہ فلموں میں کام کے لئے تامل ناڈو گئی ہوئی تھی اور وہاں اپنے رشتے داروں کے پاس رہ رہی تھی،اسی دوران ایک دن جب وہ گھر میں اکیلی تھی،ایک فلم اداکار کے ڈرائیور اور اسکے ساتھ دیگر تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کے ساتھ نہ صرف اجتماعی زیادتی کی بلکہ ویڈیو بھی بنا لیں، اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

    قبل ازیں بھارت میں ہسپانوی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے ہنسڈیہا تھانے کی حدود میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا،28 سالہ متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر دن کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تھے جب رات ہوئی تو شہر سے دور ایک پْرسکون جگہ پر خیمہ لگایا اور سو گئے،خاتون خیمے سے باہر آئی تو چھ سے سات افراد نے اسے پکڑ کر کچھ فاصلے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے

    قبل ازیں ایک اور واقعہ میں ایک 6 سالہ مسلمان بچی کے ساتھ 35 سالہ ہندو شخص لالو پاسوان نے زیادتی کی ہے، ملزم بچی کو تربوز کھلانے کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

    بھارت کا سب سے بڑا سیکس سیکنڈل،مودی کے اتحادی نے کی 400 خواتین سے زیادتی

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

  • کراچی مدرسے جانیوالےدو کمسن بھائیوں کو اغوا کر کے ایران پہنچا دیا گیا

    کراچی مدرسے جانیوالےدو کمسن بھائیوں کو اغوا کر کے ایران پہنچا دیا گیا

    کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی سے دو (2) سگے بھائی بہن کو اغوا کر کے ایران منتقل کر دیا گیا ت

    کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی کے رہائشی شاکر اللہ ولد سید نور کے دو (2) بچے بارہ سال کی بیٹی شاہین کنول اؤر آٹھ (8) سالہ بیٹا شرجیل معمول کے مطابق مورخہ 17/04/2024 مدرسے گئے لیکن مدرسے سے واپس گھر نہیں پہنچے تو گھر اور خاندان کے تمام افراد نے بہت تلاش کیا مگر دونوں بچوں کا کچھ پتہ نہیں چلا تو پولیس اسٹیشن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درخواست دی ، جس پر مؤرخہ 19/04/2024 دونوں بچوں کی گمشدگی کی ایف آئی آرز درج کی گئی ، انویسٹیگیشن کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ عورت رضوانہ کو حراست میں لیے کر تفتیش کی تو رضوانہ بی بی چشم کشا بیان دیا اور پوری کہانی بتا دی کہ یہ دونوں بچے اس وقت ایران میں ہیں میرے بھائی یوسف ولد رشید احمد کے پاس ایران میں موجود ہیں تفتیشی افسر آئی او ارشد کی رضوانہ بی بی نے ایران میں موجود اپنے بھائی یوسف ولد رشید احمد سے ایران کے موبائل نمبر 00989339756078 اور دوسرا 009893342077941 پر رابطہ کرکے آئی او کی ایران میں مقیم اپنے بھائی سے بات کرائی جس پر ایران میں مقیم یوسف نے واٹس ایپ پر آئی او کو بتایا کہ میں نے شاہین کنول سے نکاح کر لیا ہے اور واٹس ایپ کے ذریعے ایک تصویر جس میں یوسف شاہین کنول اؤر اِس کا بھائی شرجیل موجود ہیں اور نکاح نامہ ارسال کیا جس پر انویسٹیگیشن افسر رضوانہ بی بی کو رہا کر دیا اور یہ کیس بند کرکے فائلوں کی نظر کردیا دیا حالانکہ رضوانہ بی بی نے اقرار کیا کہ میں نے اور میرے شوہر عالم اور آور میرے والد رشید احمد اور الیاس نامی شخص کی مدد سے میں نے خود شاہین کنول اور شرجیل کو رکشہ میں بٹھایا کر یوسف کے ساتھ ایران روانہ کیا

    ذرائع کے مطابق یوسف ولد رشید احمد ایران میں غیر قانونی طور مقیم ہیں اور دونوں بچوں کو بھی غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرکے لے گیا اور اپنے تمام چار ساتھیوں کے نام اور موبائل نمبر بھی بتائیں (1) رشید احمد 03162296431 نمبر (2) الیاس 03173819645 رضوانہ بی بی کے شوہر عالم کا نمبر 03103663921 لیکن حیرت انگیز طور اتنے واضح ثبوت ہوئے کے باوجود مذید کاروائی کرنے کے رضوانہ بی بی رہا کر دیا اور دکھی خاندان کو مزید اذیت میں مبتلا کردیا ،بچوں کے والد کا دعویٰ ہے کہ یہ پانچ لوگوں پر مشتمل گروہ ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں لیکن ان چاروں افراد کو کلین چٹ دے کر میرے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ لہذا میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، سیاسی جماعتوں اور تمام انسان دوست تنظیموں بشمول ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سے ایک دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ آپنا کردار ادا کرے اور میرے دونوں بچوں کو منتقل کرنے میں ہماری مدد کریں

  • معمولی تلخ کلامی،بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    معمولی تلخ کلامی،بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    لاہور تھانہ شالیمار کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات سگے بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

    مقتولہ کی شناخت پروین کے نام سے ہوئی جو اپنے خاوند روف اور دو بچوں کے ساتھ علاقہ تھانہ شالیمار کی حدود میں رہائش پذیر تھی۔ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے جس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بہن کو 4 /3 فائر مار کر قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس کی بھاری نفری فرازنک ٹیم موقع پر پہنچ گیی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان بھی جائے وقوعہ پر موجود ، ایس ڈی پی او گجر پورہ سہیل کاظمی اور قائم مقام ایس ایچ شالیمار چوہدری افضال پولیس ٹیم کے ہمرا بھی موقع پر موجود ہیں،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی جانب سے فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوے ملزم کو گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے

    دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک
    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں، پولیس مقابلے مسلم ٹاؤن اور کاہنہ میں ہوئے،پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے چاروں ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم پر مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے،اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم قتل۔فائرنگ۔ڈکیتی کے 02 ملزمان کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی،ملزمان نے کچھ روز قبل نجف کالونی اقبال ٹاؤن میں ڈاکٹر فاروق کو قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کیا تھا،پولیس ٹیم ملزمان کو 6500 ریال کی برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی،ملزمان عبدالقادر اور شہزادہ کاشف کے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،ملزمان عبدالقادر اور شہزادہ کاشف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ملزمان نےچند روزقبل اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ایک پروفیسرکو قتل کیاتھا،پروفیسر فاروق اعظم نے اگلے روز حج کے لیے روانہ ہونا تھا، ملزمان پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال بھی لوٹ کر فرار ہو گئے تھ،کاہنہ میں بھی مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے جنہیں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    جنوبی چھاؤنی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    جنوبی چھاؤنی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوٶں کی شہری سے واردات کی کوشش ناکام بنا دی گئی،جنوبی چھاؤنی پولیس نے رنگ روڈ کے قریب سروس روڈ پر 2 ھنڈا 125 موٹر ساٸیکلوں پر سوار 4 افراد کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی،پولیس نے اپنے اپکو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، جسکی عمران اور قیصر نام سے شناخت ہوٸی،گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،دوسرے 2 ڈاکو فاٸرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،گرفتار زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل،علاج معالجہ جاری ہے،فرار ساتھی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،

  • اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں

    ریسکیو سٹاف کے مطابق جانوروں کے بیوپاری ایک شہزور ڈالہ پر اپنے جانور موضع مڈ رشید سےملتان مویشی منڈی لےکر جا رہے تھے،راستے میں دھوڑ کوٹ میں جلال پور موڑ کے پاس روڈ پر ایک ٹرک کھڑا ہوا تھا شہزور ڈالا اس کے پیچھے جا لگا۔

    جس کے نتیجے میں تین لوگ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمدندیم ولدعبدالمالک،محمدساجد ولداللہ ڈتہ ساکنان موضع مڈرشید اور محمدزاہدشاہ ولدسیدکرم حسین شاہ سکنہ ضلع راجن پور شامل ہیں جبکہ عبدالمالک ولد اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگیا ہے ،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ شفٹ کر دیا ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈیز کو پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔