Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قصورپولیس نے کیا صحافی کو ہراساں،اپنا تعارف نہ کراؤ،صحافیوں کی اوقات جانتے ہیں ،یہ بلیک میل کرتے ہیں

    قصورپولیس نے کیا صحافی کو ہراساں،اپنا تعارف نہ کراؤ،صحافیوں کی اوقات جانتے ہیں ،یہ بلیک میل کرتے ہیں

    قصور (باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کی جانب سے صحافی کو ہراساں کیا گیا،کہا کہ اپنا تعارف نہ کرواؤ، ہمیں پتہ ہے صحافی کس قابل ہوتے ہیں،لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں،ڈی پی او قصور سے پولیس رویہ پر نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کونسل ممبر غنی محمود قصوری اپنی بائیک سی جی 125پر گذشتہ بتاریخ 2 جولائی 2024 کو ایک ضروری کام سے اوکاڑہ سے قصور آ رہے تھے کہ قصور بائی پاس پر ریلوے پھاٹک پر بوقت رات 8:30 ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں نے روکا جس پر صحافی نے بریک لگائی اور موٹر سائیکل سے اتر کر پولیس وین کے قریب جا کر کہا جناب کیا حکم ہے اور ایک پولیس اہلکار کے قریب آ کر تلاشی کرنے پر اپنا لائسنسی و پرمٹڈ پستول پولیس اہلکار کو تھما دیا جس نے پسٹل پکڑتے ہی دوسرے ساتھیوں کو کہا کہ آجاؤ بھئی بندا پکڑا گیا ہے

    جس پر صحافی نے کہا جناب پستول نا صرف لائسنسی ہے بلکہ پرمٹڈ بھی ہے اور میں ایک شریف آدمی اور صحافی و کالم نگار ہوں جس نے ہمیشہ حق سچ پر خبر شائع کی اور اپنے ملک و ملت بارے کالم لکھے ہیں،اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ کسی بھی سول بندے کو پسٹل پاس رکھنے کی اجازت نہیں
    جس پر صحافی نے اپنا اصل لائسنس معہ ہوم منسٹر سے جاری پرمٹ نکال کر دکھلایا اور کہا کہ جناب میں خود آپ کے پاس آکر آپ کو پسٹل پکڑا رہا ہوں اور تلاشی بھی دے رہا ہوںجبکہ آپ میرا ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ،موٹر سائیکل ڈاکومنٹس اور میڈیا سرونگ کارڈ بھی دیکھ لیں

    پولیس اہلکار نے شناختی کارڈ موبائل پر چیک کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے آپ کی تصویر اتار کر گروپ میں ڈالتے ہیں کہ اس بندے سے پسٹل پکڑا گیا ہے،یہ کہہ کر حوالدار نے پسٹل پکڑا اور صحافی کو قریب کھڑے کرکے ویڈیو بنائی،پولیس ٹیم میں تین سپاہی اور ایک حوالدار شامل تھا جہنوں نے تصویر اتاری اور گروپ میں ڈال دی

    جب صحافی نے کہا جناب جو گولی آپ نے میرے زیگانا ایف نائن پسٹل 30 بور سے نکالی ہے وہ مجھے واپس کر دیں کیونکہ میرے پاس 21 گولیاں ہیں جو کہ امپورٹڈ ہیں اور مہنگی ہیں،تو اس پر ایک اہلکار نے کہا کہ کونسی وہ گولی آپ کو مار دی گئی ہے مل جائے گی وہ گولی بھی

    صحافی اپنے گھر آ گیا اور جب پسٹل چیک کیا تو پسٹل کے اندر سے نکالے جانی والی میگزین میں ایک گولی کم تھی باقی فاصل میگزین میں 10 گولیاں پوری تھیں جبکہ پسٹل کے اندر والی میگزین میں 11 گولیاں تھیں،

    پولیس اہلکار نے صحافی سے کہا کہ تم لوگ کونسا حلال کماتے ہو گولی اور خرید لینا،تمہیں کونسا فرق پڑتا ہے تم لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے کماتے ہو

    اس پر صحافی نے کہا جناب میں الحمدللہ فی سبیل اللہ صحافت کرتا ہوں اور اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہوں اس پر ایک اہلکار نے غصے سے کہا کہ بار بار تعارف نا کرواؤ ،ہمیں پتہ ہے تم لوگ لوگوں کو بلیک میل کرتے ہو اور مال بناتے ہو

    قصور کی صحافی برادری نے معروف صحافی کے ساتھ پولیس کے ہتک آمیز رویہ ،ہراساں کرنے اور امانت میں خیامت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب،آرپی او لاہور اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • ڈی جی کینال میں دوستوں کے ساتھ نہانے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق

    ڈی جی کینال میں دوستوں کے ساتھ نہانے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی کینال میں دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے انے والا نوجوان محمد شہزاد ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق محمد شہزاد جس کی عمر 24 سال ہے اور وہ 31 بلاک کا رہائشی ہے دوپہر میں ماں باپ کو بتائے بغیر دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے ڈی جی کینال میں آگیا ،کنارے کیساتھ نہاتے نہاتے محمد شہزاد گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور محمد شہزاد کی ڈیڈ باڈی کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی.

  • سیالکوٹ:تھانہ کوٹلی لوہاراں ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ:تھانہ کوٹلی لوہاراں ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار، 14مقدمات ٹریس، نقدی02لاکھ روپے، 03 موٹر سائیکلیں،2کلو 720گرام چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد.

    ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد نعمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں انسپکٹر وقاص اکبر نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیرا گینگ کے 2 ملزمان حسن اعجاز عرف شیرا ولد اعجاز احمد اور سجاد حسین عرف شادا ولد غلام فرید کے قبضے سے نقدی 2لاکھ روپے،03 عدد موٹر سائیکلیں،2کلو 720گرام چرس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 1عدد پسٹل 30 بور برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

  • منڈی بہاؤالدین:لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین:لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)لفٹ مانگنے والی خاتون ڈاکو نکلی، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے 42ہزار روپے چھین لئے

    منڈی بہاءالدین میں خاتون کو لفٹ دینا موٹر سائیکل سوار کو مہنگا پڑ گیا، لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے مل کر شہری سے 42 ہزار نقدی چھین لی۔

    ملک شاہد موٹر سائیکل پر ملکوال سے چھموں اپنے سسرال جا رہا تھا، جب وہ ہریا اسٹیشن کے قریب پہنچا تو ایک خاتون نے ہاتھ دے کر لفٹ مانگی کہ اسے ساہنا گاؤں جانا ہے۔ ملک شاہد نے خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا،

    جب وہ گورنمنٹ ہائی سکول ساہنا کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک کار آ کر موٹر سائیکل کے آگے کھڑی ہو گئی، خاتون نے پسٹل نکال کر ملک شاہد کو رکنے کا کہا۔ جب وہ رکا تو کار سے تین مسلح افراد نکلے۔ انہوں نے ملک شاہد سے 42 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

    واردات کے بعد خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار پر فرار ہو گئی،ملکوال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین:خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین:خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)خواتین گینگ کی دو ارکان گرفتار ،2 سال قبل ڈاکٹرکے گھر سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد

    ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا ہے کہ سی آئی اے اسٹاف نے دوسال قبل معروف ڈاکٹرکے گھرپرہونے والی واردات میں ملوث خواتین گینگ کے دوارکان کوپاکپتن سے چھاپہ مارکرگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری کیاگیا70لاکھ روپے کاسونااورنقدی برآمدکرکے ڈاکٹرکے حوالے کردیاہے،وہ یہاں ڈی پی اوآفس میں پریس کانفرنس کررہے تھے،

    ڈی پی اواحمدمحی الدین نے کہاکہ دو سال قبل تھانہ ملکوال کے علاقہ میں میو اسپتال لاہور کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وجیہہ الحسن کے گھر سے نامعلوم ملزمان نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

    انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز ہنجرا کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا ٹاسک دیا ،جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کی مدد سے دو ملزماؤں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،

    جن میں ملزمہ کنیز بی بی اور ملزمہ شمیم بی بی شامل ہیں جو ضلع پاک پتن کی رہائشی ہیں جن کے قبضہ سے چوری شدہ تیس لاکھ روپے نقدی اور بیس تولے طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا

  • راولا کوٹ کے بعد بلوچستان کی جیل سے بھی قیدی فرار

    راولا کوٹ کے بعد بلوچستان کی جیل سے بھی قیدی فرار

    راولا کوٹ آزاد کشمیر کے بعد بلوچستان کی جیل سے بھی قیدی فرار ہو گئے

    واقعہ ضلع دکی میں پیش آیا، جہاں قیدی سب جیل کا روشن دان توڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے،اس ضمن میں ایس ایچ او دکی تھانہ جلیل احمد مری کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ دکی میں سب جیل قائم تھی جس میں قتل اور ڈکیتوں میں ملوث 13 ملزمان قید تھے،سب جیل میں موجود قیدیوں کو واش روم کے لئے ہر روز حوالات سے باہر نکالا جاتا ہے،فرار ہونے والے تین قیدیوں‌کو بھی باہر نکالا گیا تھا جو روشن دان توڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گے ہیں، بھاگنے والے قیدیوں میں عصمت اللہ، صدیق اور کبیر شامل ہیں

    پولیس حکام کے مطابق بھاگنے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے واقعات میں بند تھے، فرار ہونے والے دو قیدیوں کا تعلق پشین سے ہے جبکہ ایک کا سنجاوی سے ہے، پولیس نے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، قیدیوں کی تلاش جاری ہے تا ہم ابھی تک دوبارہ گرفتاری میں کامیابی نہیں ہوسکی.

    آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے

  • ٹھٹھہ: پولیس کا منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,6 گرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس کا منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,6 گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔6 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمات درج

    250 کلو گٹکا مٹیریل، 450 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کورولا کار اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد

    ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر (دہابیجی، گھارو اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے گٹکا ،6 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان علی مراد قمبرانی، صدام جوکھیو، کامل خاصخیلی، داؤد خاصخیلی، مسمات روبینہ ملاح اور مسمات گل بانو ملاح کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان کے قبضے سے 250 کلو گٹکا مٹیریل، 450 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کورولا کار اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔

  • گوجرانوالہ:بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ:بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئےآلودہ دھواں فضا میں بغیر پراسس چھوڑنے پر دو سٹیل ملز فرنسسز سیل کوسیل کردیا، ایک سٹیل مل فرنس بندتھی اور ایک کو وارننگ جاری کر دی گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نےٹیم کے ہمراہ دیوان روڈ پر واقع 4سٹیل فرنسز ملز کی انسپکشن کی ،بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑتے والی حسن سٹیل کاسٹنگ اور اسلم سٹیل مل کو سیل کر دیا گیا

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ اعجاز سٹیل مل پہلے ہی بند تھی جبکہ بسم اللہ سٹیل ملز کا سسٹم چلنے پر اسے وارننگ جاری کی گئی ،انسانی جانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے والے عوامل کا سختی سے تدارک کیا جائے گا ۔ آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہے گا،

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ شہری شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی و ڈوثرنل انتظامیہ کا ساتھ دیں،ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں تاکہ معیشت کا پہیہ بھی چلتارہے .

  • بااثر افراد کی فائرنگ سے حاملہ گدھی کی موت

    بااثر افراد کی فائرنگ سے حاملہ گدھی کی موت

    راولپنڈی میں درخت کاٹنے پر جھگڑے کے دوران حاملہ گدھی کو گولیاں مار دی گئیں

    واقعہ مکھیال چکری میں پیش آیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مکھیال چکری میں بااثر ملزمان درخت کاٹ رہے تھے کہ علاقے کے ایک شخص نے انہیں روکا، جس پر وہ طیش میں آ گئے اور اس شخص کی گدھی پر گولیاں چلا دیں جس سے گدھی کی موت ہو گئی،مالک کے مطابق گدھی حاملہ تھی

    گدھی کے مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمے میں محمد نواز، ثقلین، صفدر اور شکیل کے ساتھ 7 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے.

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی راولپنڈی میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں گدھے کے کان کاٹ دیئے گئے تھے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ روات کی حدود میں پیش آیا، ساگری میں ایک بااثر شخص نے گدھے کے دونوں کان کاٹ دیئے،گدھے کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میں نے جانور رکھے ہوئے ہیں، کھیتی باڑی کرتا ہوں، دکان بھی بنائی ہوئی ہے،گندم کی کٹائی کے بعد کھیت خالی ہونے پر میں نے گدھے کو آزاد کر دیاگدھی روزانہ پانی پینے کے لئے گھر لوٹتی تھی،چار جون کو گدھی واپس آئی اور پھر چلی گئی،اسکے بعد مغرب سے پہلے گدھی گھر آئی تو اسکے دونوں کان کٹے ہوئے تھے،انسان کی شکل میں جانور نے بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کی انتہا کی،میں نے معلومات حاصل کرنا شروع کیں تو سب ایک ہی شخص کی طرف شک دلاتے تھے جو میرے خاندان کا ہی ہے اورلوگ اس کا نام لینے سے اسکے ڈر کی وجہ سے قطراتےتھے،میں نے خود معلومات لینا شروع کیں تو مجھے کچھ ثبوت ملے، ملزم ارشد محمود نے گدھے کے دونوں کان کاٹے، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • مویشی چوری کی وارادت میں ملوث  چھ رکنی گینگ گرفتار

    مویشی چوری کی وارادت میں ملوث چھ رکنی گینگ گرفتار

    راولپنڈی،صدربیرونی پولیس کی کاروائی،مویشی چوری کی وارادت میں ملوث 06 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا

    چوری شدہ 05 بھینسیں مالیتی 35 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان سے وارادت میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اقبال، عارف، واسع اللہ، عدنان، بلال اورشایان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ کوئی نا معلوم چور اس کے ڈیرے سے 05بھینسیں چوری کر کے لیے گئے ہیں،صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتا رکرلیا،

    ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،

    واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    ہجوم والے میراجسم نوچتے رہے:سیلفی کے بہانے،چھیڑتے رہے:ٹک ٹاکرعائشہ اکرم

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ