Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار

    نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار

    لاہور: لاہور پولیس نے نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازماؤں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گرفتار کی گئی ملازماؤں سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،گھریلو ملازمائیں چھپ کر اہل خانہ کی نازیبا ویڈیوزبنا تی تھیں جس کے بعد فیملی کو ہراساں کیا جا تا تھا،گینگ کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے تاہم ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    قبل ازیں ٹھ لاکھ میں غیرت کے نام پر فروخت ہونے والی خاتون کو پولیس نے بچا لیا گیا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق حسینہ بی بی کو رشتہ داروں نے 8 لاکھ روپے میں گل محمد کو فروخت کیا، خاتون پر سسرالیوں نےناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا پولیس تھانہ حاجی پور کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسماۃ حسینہ بی بی دختر واحد بخش کو اس کے رشتہ داروں نے رقم مبلغ 08 لاکھ روپے میں مسمی گل محمد کو زبردستی فروخت کر دیا ہے ،وقوعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست نے عورت کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے-

    جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان

    پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ عورت کو مسمی گل محمد سے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ، متاثرہ عورت پر اس کے سسرال والوں نے مسمی للو ولد منجھو کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ، جس کی وجہ بنا کر مسمی گل بہار کو فروخت کر دیا ، متاثرہ عورت مسمی مختیار کی زوجہ ہے جوکہ بیرون صوبہ مزدوری کرتا ہے ، جس کے بطن سے دو سال کی بیٹی بھی ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 89/24 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے-

    میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں …

  • شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف

    شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف

    شاخیمار : شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف ،مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق شاخیمار کے علاقے میں گرلز مڈل سکول کو منگل کو آگ لگائی گئی تھی جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ایف آئی آر کے مطابق 5 ملزمان نے رات کو سکول میں داخل ہوکرکمروں میں آگ لگائی، استاد کی ایماء پر طالبات کو ہراساں کرنے اور خوف پھیلانے کے لیے آگ لگائی گئی۔

    سکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی سکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا، سکول میں تقریباً 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں، اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا اور سکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

    گوجرانوالہ : 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی …

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن میں رات کے وقت گرلز سکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی پولیس کے مطابق آگ لگنے سے سکول کے کمپیوٹرز، فرنیچر اور تعلیمی اسناد کے ساتھ دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیاتھا-

    گوجرانوالہ :کسان کارڈ کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن یکم جون سے شروع ہوگی

  • اوچ شریف:شدید گرمی،مافیاء ناقص برف بھی 80 روپے کلو بیچنے لگا،شہریوں کااحتجاج

    اوچ شریف:شدید گرمی،مافیاء ناقص برف بھی 80 روپے کلو بیچنے لگا،شہریوں کااحتجاج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)گرمی کی شدت کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ، آئس فیکٹری مالکان کے گٹھ جوڑ سے ناقص برف 80 روپے فی کلو میں فروخت،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف اور گردونواح میں گرمی کی شدت کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آئس فیکٹری مالکان کی ملی بھگت سے برف کے کارخانوں سے برف کی سپلائی کم ہو چکی ہے جس کے باعث شہری گرمی سے نڈھال اور ٹھنڈا پانی پینے کو ترس گئے، جب کہ سپلائی کی جانے والی برف کے بلاکس وزن میں کم ہوتے ہیں، کئی بلاکس میں مرے ہوئے چوہے اور حشرات الارض کی باقیات برآمد ہوتے ہیں۔

    آئس فیکٹری مالکان کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس بھی نہیں چلائے جاتے اور زنگ آلود آلات سے ناقص برف تیار کر کے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

    شہر میں برف فی کلو 80 روپے سے 100 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ برف فروشوں نے بتایا کہ اوچ شریف میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ شہر میں برف کے صرف چار پانچ کارخانے ہونے کے باوجود آئس فیکٹری مالکان کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے برف کی مصنوعی قلت جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہے،

    انہوں نے کہا کہ آئس فیکٹری مالکان من مانے ریٹس پر برف فروخت کرتے ہیں اور برف فروشوں کو برف کا جو بلاک دیا جاتا ہے، وہ کاغذ کی طرح پتلا ہوتا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف میں برف کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے آئس فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    گوجرانوالہ:باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی ) وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 20 سے 26 مئی گوجرانوالہ میں 12 ہزار 869 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 454 منافع خوروں کو 23 لاکھ 67 ہزار جبکہ وزیرآباد میں 4 ہزار 40 چھاپہ مارکاروائیوں میں 118 منافع خوروں کو 5 لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، گوجرانوالہ میں 53 اور وزیرآباد میں 21 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر نان اور روٹی سمیت اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیرآباد کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 20 مئی سے 26 مئی کے دوران گوجرانوالہ و وزیرآباد میں مجموعی طور پر 16 ہزار 9 سو 9 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں اور 572 ناجائزمنافع خوروں کو 29 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹس نے ناجائزمنافع خوری کرنے والے 74 دوکانداروں کو کو جرمانے کی عدم ادائیگی، قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر گرفتار کیا اور 8 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔

    گوجرانوالہ سٹی میں 7 لاکھ 92 ہزار روپے، تحصیل صدر میں 8 لاکھ 35 ہزار، کامونکی میں 3 لاکھ 97 ہزار 500، نوشہرہ ورکاں میں 2 لاکھ 42 ہزار اور ضلع وزیرآباد میں 6 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی دوران پرائس کنٹرول ایکٹ، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 52 دوکانیں، گودام و دیگر کو سیل کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر نے ناجائزمنافع کی 25 خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 82 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز نے 27 منافع خوروں کو 2 لاکھ 88 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط نے 15 دوکانداروں کو 1 لاکھ 62 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار نے 16 دوکانداروں کو 1 لاکھ 43 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے دو روز میں 13 دوکانداروں کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ نائب تحصیلدار سٹی محمد زبیر نے 1 لاکھ 20 ہزار، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم نے 1 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزمنافع خوری کی روک تھام حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران جنہیں پرائس مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں وہ متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم از 30 دوکانوں، سبزی و پھل منڈیوں، مارکیٹوں کو چیک کریں۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی اس ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔

  • گھریلو ملازماؤں سے ہو جائیں خبردار،”نازیبا ویڈیو "بنا کر بلیک میل کرنے لگیں

    گھریلو ملازماؤں سے ہو جائیں خبردار،”نازیبا ویڈیو "بنا کر بلیک میل کرنے لگیں

    گھر میں ملازم رکھتے وقت کریں پوری چھان بین، ملازمائیں ایسے کام کرنے لگ گئی ہیں کہ کسی کو یقین نہ آئے

    گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں نے اہلخانہ کی نازیبا ویڈیو بنانا شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور دو خواتین نوکرانیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اہلخانہ کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق نازیبا ویڈیوز بنانے والی خواتین کا ایک گینگ ہے، جو گھر میں کام کے دوران نازیبا ویڈیوز بنا لیتی ہیں اور بعد ازاں خاندان کو ہراساں و بلیک میل کرتی ہیں، ویمن ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوکرانیوں کو گرفتار کر لیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق گینگ کو گھریلو نوکرانیاں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے، ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں

    دوسری جانب حطار میں نازیبا وڈیو بناکر کروڑو ں روپے ہتھیانے والے دس رکنی نوسرباز گروہ سامنے آیا ہے،خاتون سمیت دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ،نوسرباز گروہ خواتین اور لڑکوں کے ذریعے علاقے کے شرفا کو پھنسا کر کروڑوں روپے نقد اورقیمتی اراضی بھی اپنے نا م کروا چکے ہیں ویڈیو کے نا م پر بلیک میلنگ سے تنگ متعدد افراد نے پولیس سے مدد مانگ لی، پولیس نے گینگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ،،حطار کے رہائشی غلام سرور ولد نور خان نے بیان دیا کہ وہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے اڑھائی لاکھ روپے اراضی کی خریداری کیلئے لے کر جا رہا تھا کہ ملزمان عبدالوحید عرف پپو،وقار شاہ عرف وکی شاہ مسلح پسٹل،جنیدولد جاوید،رزاق ولد امین آگئے اور پستول کی نوک پر سائل سے اڑھائی لاکھ چھین لئے سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو ہمارے پاس محفوظ ہے اس کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے بد نام کر دینگے کچھ عرصہ قبل وحید عرف پپو نے دھوکے سے بیٹھک میں بلوایا جہاں پہلے سے موجود وکی شاہ،وقاص ولد یعقوب،سبز پیر ولد چنن شاہ،رزاق ولد امین،زوہیب،جنید پسران جاوید،اور مسما شمائلہ کرن موجود تھے جنھوں نے زبردستی برہنہ کر کے میری نازیبا ویڈیو بنائی اور مختلف اوقات میں بلیک میل کرکے رقم لیتے رہے 27/9/22کو پانچ لاکھ،9/11/22کو اشٹام کے ذریعے 35لاکھ روپے،جبکہ 30/11/22کو ایک بار بیٹھک میں بلوا کر ویڈیواپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر پچاس لاکھ روپے ڈیمانڈ کئے میں نے 10لاکھ روپے دے کر جان چھڑائی،جبکہ بقیہ چالیس لاکھ روپے دوسرے دن وقار شاہ اور وقاص کو ادا کر دئیے 9/11/22کو بلینک سٹامپ لیا تھا اس کے ذریعے موضع حطار میں چھ کنال قیمتی اراضی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے خسرہ نمبری 1323/4دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی جبکہ مختلف اوقات میں رقم مبلغ ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے پولیس تھانہ فتح جنگ نے ملزمان کے خلاف مقدمات اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

  • قصور :اینٹی کرپشن کی کارروائی،بدنام زمانہ راشی پٹواری گرفتار،مقدمہ درج

    قصور :اینٹی کرپشن کی کارروائی،بدنام زمانہ راشی پٹواری گرفتار،مقدمہ درج

    قصور،باغی ٹی وی (غنی محمود بیوروچیف)اینٹی کرپشن کی کارروائی،بدنام زمانہ راشی پٹواری گرفتار،مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن قصور نے کاروائی کرتے ہوئے قصور کے راشی پٹواری کو گرفتار کر لیا،خالد پٹواری پر ایف آئی ار نمبر 11/22 اور ایف ائی ار نمبر 8/21 درج تھی تاہم پولیس سے بچ رہا تھا

    اینٹی کرپشن قصور نے کارروائی کرتے ہوئے راشی پٹواری خالد کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں اور مقدمہ درج کر لیا

    واضع رہے کہ راشی پٹواریے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا تھا ،اہلیان علاقہ نے پٹواری کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کو سراہا اور پٹواری کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈسکہ :ڈاکو نئی نویلی دلہن ،دیگرخواتین سے14 تولے زیورات،نقدی ،قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار

    ڈسکہ :ڈاکو نئی نویلی دلہن ،دیگرخواتین سے14 تولے زیورات،نقدی ،قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران ملک)ڈسکہ میں شہری کے گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نئی نویلی دلہن اور گھر میں موجود دیگر خواتین سے 14 تولے زیورات، نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے آدھا گھنٹہ تک فیملی کو یرغمال بنائے رکھا۔

    ڈسکہ کے محلہ مشن کمپاونڈ کے رہائشی سید صہیب حیدر کا 13 سالہ بھانجا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران دن دیہاڑے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر اسے گھر کے اندر لے آئے اور تمام افراد کو یرغمال بنا لیا، اس دوران صہیب کی والدہ اور بہن سے ہاتھوں میں پہنی سونے کی چوڑیاں اور سیٹ اتروائے

    ان کے علاوہ اوپری منزل پر جا کر صہیب اور اس کی نئی نویلی دلہن فرخندہ کو بھی اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے تین سونے کے سیٹ، چوڑیاں، بالیاں، کنگن، 2 لاکھ روپے نقدی اور آئی فونز لوٹتے ہوئے ان کو بھی نیچے لا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،

    ڈاکو آدھا گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، گھر کے باہر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی  کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    بھکر :تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈی پی او بھکر عبداللہ کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے 8 نامزد ملزمان میں سے 2 کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، پھر بلیک میلنگ کے ذریعے 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ طالبہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یونیورسٹی کے باہر سے مجھے اغواء کیا گیا، اغوا کے بعد نجی بوائز ہاسٹل میں 8 ملزمان نے زیادتی کی، پی آر او تھل یونیورسٹی کے مطابق طالبہ پیپر دینے کے بعد یونیورسٹی سے چلی گئی تھی، زیادتی کا واقعہ یونیورسٹی سے باہر پیش آیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج …

    رفح حملے کے بعد بھی اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں …

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

  • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان  گرفتار

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: راولپنڈی سے ایف آئی اے نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : افواج پاکستان، اداروں اور اہم قومی شخصیات کیخلاف پرو پیگنڈا میں ملوث افراد کے حوالے سے ایف آئی اے کی انکوائری جاری تھی، جس کے مکمل ہونے کے بعد اب اس رپورٹ کی روشنی میں گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے کی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کےمطابق گرفتار ملزمان مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانےمیں ملوث تھےگرفتار ملزمان میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں جنھیں روات اور گوجرخان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    عدت نکاح کیس : پی ٹی آئی وکلا کا خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں …

    واضح رہے کہ ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا ہے-

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

  • پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکبر جاں بحق ہو گیا،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق اے ایس آئی اکبر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہو گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10خول ملے ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جب کہ دو افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے ہری پورسے تعلق رکھنے والاجہانگیر زخمی ہوا، جہانگیر کے دو ساتھی گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئے ، جب کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی۔

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …