Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار،9 کلو سے زائد منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار،9 کلو سے زائد منشیات برآمد

    کراچی: ایکساٸز ریپڈ رسپانس یونٹ اور نارکوٹکس کنٹرول نے 3 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

    ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز ریپڈ ریسپانس یونٹ کی ٹیم نے کورنگی کراسنگ کے قریب اٹک پیٹرول پمپ کے پاس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران ملزمان نے ریپڈ رسپانس یونٹ کی ٹیم پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں دو ملزمان فرار ہوئے لیکن دو ملزمان کو دھر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فرحان اور محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے مہنگی 5 کلو 140 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

    ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان گزری کے علاقے میں منشیات کا دھندہ کرتے ہیں اور عرصہ دراز سے منشیات کے دھندے سے منسلک تھے، گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع شکارپور میں بھی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے کارروائی کی جہاں ایک ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

  • لاہور : ڈکیتی کی بڑی واردات،چور  60 تولہ سے زائد سونا نقدی اور سامان لےگئے

    لاہور : ڈکیتی کی بڑی واردات،چور 60 تولہ سے زائد سونا نقدی اور سامان لےگئے

    لاہور :ائیونڈ روڈ‌ لاہور پر ہاؤسنگ سوسائٹی ایل ڈی اے ایونیو میں میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی: شہری سلمان مرزا کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کےمطابق چار مسلح ملزمان میرے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے گھر میں موجود خواتین اور میرےبیٹے کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا اور عورتوں کو حراساں کرتے رہے اور دائیں طرف کے ایک کمرے میں سے الماری سے چار عدد طلائی سونے کے سیٹ سولہ عدد سونے کی چوڑیاں ایک عدد مردانہ بریسلٹ ایک مردانہ سونے کی انگوٹھی دو عدد کڑی چھ عدد ٹاپس سیٹ پانچ عدد سونے کی زنانہ انگوٹھیاں تین عددسونے کی مالہ جن کا وزن تقریبا ساٹھ تولے اور نقدی رقم پاکستانی آٹھ لاکھ روپے جبکہ ایک ہزار روپے یوکے پاؤنڈ دو عدد ایل ای ڈی ساٹھ اور چالیس انچ کی گھر کے باہر کھڑی کرولا کارجس میں ان کاپانچواں ساتھی موجود تھا کے ساتھ فرار ہو گئے-

    آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

    ایف آئی آر کےمطابق تمام ملزمان چالیس سے چوبیس سال کے دوران تھے سب ملزمان کے سامنے آنے پر میرا بیٹا پہچان سکتا ہے ایف آئی آر میں شہری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ان ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ہماراطلائی اور نقدی رقم اور الیکٹرونکس سامان گن پوائنٹ پرچھین کر سخت زیادتی کی ہے ان کےخلاف کارروائی کی جائے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار رہنے کا امکان

  • 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار

    18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی:پولیس نے 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے وارث خان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم راشد محمود میری بیٹی کو ہراساں کرتا ہے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم راشد محمود کو گرفتار کیا۔

    ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارو اقعی سزا دلوائی جائے گی خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ، زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کا شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرالیا،ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے والد، والدہ اور بھائیوں پر تشدد کا الزام لگایا ہے، متاثرہ لڑکی فیملی کے ساتھ نہیں جانا چاہ رہی، لڑکی نے اپنی تشدد زدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، متاثرہ لڑکی کا بھائی گھر پر نہیں تھا، لڑکی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے قطر میں رہ رہی ہوں، میرا بھائی اور میری والدہ مجھ پر تشدد کرتے ہیں، والد اور دوسرا بھائی سب جانتے ہوئے بھی مدد نہیں کرتے،ایک ہفتے قبل میری والدہ نے میری جان لینے کی کوشش کی، ایس ایس پی ملیر نے مجھے بازیاب کراکر تھانے منتقل کیا، ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا میں شکر گزار ہوں، میں واپس قطر جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔

  • اوچ شریف:بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ، بل دیکھ کرعوام کی چیخیں نکل گئیں

    اوچ شریف:بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ، بل دیکھ کرعوام کی چیخیں نکل گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مہنگی بجلی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا بڑا اضافہ، مبینہ اضافی سر چارج اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹ مار بند کی جائے شہریوں کا حکومت سے مطالبہ،

    تفصیل کے مطابق شہریوں نے بجلی کے بلوں میں لگنے والے ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے حکومت ملکی معیشت اور تاجر برادری سمیت عام آدمی کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ہزاروں روپے سیلز ٹیکس ماہوار لگانا گھریلو صارفین و دکانداروں پر ظلم ہے، روزگار نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری اور تاجر برادری پہلے ہی بے حال ہے اوپر سے حکومت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس عائد کرکے معاشی قتل کر رہی ہے،

    شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے آج ان بدترین حالات معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری اور کاروبار پر جمود کی اصل وجہ یہ غیر مقبول ٹیکسز کا نظام ہی ہے حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تاجروں اور عوام کو ٹیکسوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بھی وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کو نہیں کہتا صرف عوام کا خون نچوڑنے کے احکامات دیتا ہے

    حکمران بھی عوام پر مختلف قسم کے ٹیکس لگاتے ہیں،فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا جو ٹیکس بجلی کے بل میں آتا ہے وہ اس قدر زیادہ ہے کہ بجلی کی رقم اصل بل سے بھی زیادہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی رقم ہوتی ہے شہری اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف غریب عوام اور تاجربرداری کے ساتھ ہے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ نئے ٹیکس فوری واپس لیے جائیں تاکہ عوام اور تاجر سکھ کا سانس لے سکیں

    شہریوں نے اس زیادتی پر شدید تنقید کا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا خاتمہ کیا جائے پہلے ہی عوام دو وقت کی روٹی کا بندوبست نہیں کر پا رہے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،

    بجلی صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوں میں عوام سے جبراً وہ ٹیکسز بھی وصول کررہی ہے جن کے بارے میں انہیں علم ہی نہیں کہ وہ کس مد میں یہ ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ایک ماہ کیلئے اضافہ کرنا درحقیقت عوام کو دیوار سے لگانے سے مترادف ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں جو اضافہ ایک ماہ کیلئے کیا جاتا ہے‘ وہ ایک ماہ بعد واپس لیا جاتا ہے یا نہیں‘ اس کا بھی عوام کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کیونکہ جو بل موصول ہوتے ہیں وہ اس قدر پیچیدہ ہوتے ہیں کہ عام آدمی انہیں پڑھنے سے قاصر نظر آتا ہے کہ کونسے اضافی چارجز وہ ادا کر رہا ہے اور کونسے چارجز واپس لئے گئے ہیں۔

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ در اضافہ حکومت بالخصوص مسلم لیگ (ن) کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو اپنی انتخابی مہم میں عوام کو 300 یونٹ تک بجلی فری دینے کے دعوے کرتی رہی ہے۔ اگر ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخوں میں اسی طرح اضافہ کیا جاتا رہا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے جو ردعمل کے طور پر سڑکوں پر نکل کر حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی لوٹ مار کا از خود نوٹس لیکر شہریوں کو بچایا جائے.

  • میرپورماتھیلو:گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان سے پولیس  مل گئی ،انصاف نہ ملاتو خود سوزی کرلوں گا۔ظفر لغاری

    میرپورماتھیلو:گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان سے پولیس مل گئی ،انصاف نہ ملاتو خود سوزی کرلوں گا۔ظفر لغاری

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان سے پولیس مل گئی ،انصاف نہ ملاتو خود سوزی کرلوں گا۔ظفر لغاری

    تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو جروار کے نواحی گائوں خدابخش لغاری میں غنڈہ گردی کا واقعہ رونما ہواہے جس میں غنڈہ ٹیکس اور بھتہ وصول کرنیوالے بدمعاش شہزادہ لغاری نے اپنے غنڈوں کے لشکرکے ذریعہ غازی لغاری اور عباس لغاری کے گھر میں پر ناجائز قبضہ کرلیا،مزاحمت اور جھگڑے کے دوران غازی لغاری کا قیمتی موبائل فون اورپچاس ہزار روپے نقدرقم محمد نواز اور عمران لغاری لے کر بھاگ گئے ، اس جھگڑے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا اور گھر کی عورتوں پر بھی تشددکیاگیا،

    ظفرلغاری نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ جروارکودی گئی،اطلاع کے باوجود پولیس نہ موقع پر پہنچی اور نہ ہی ملزمان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی کی گئی ہے،پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرنے یا ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے مجھے پکڑ لیا.

    ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ تھانہ جروار کی پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے ،جس کی وجہ ان بااثرملزمان کیخلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ،اس نے ڈی آئی جی سکھر ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نورسے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے ، ظفر لغاری مزید کہناتھاکہ اگرانصاف نہ ملاتو اپنے گھر والوں کے ساتھ پیٹرول ڈال کر خودسوزی کرلوں گا۔

  • ہوشاب:تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر  10 لیویز اہلکار برطرف

    ہوشاب:تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر 10 لیویز اہلکار برطرف

    ہوشاب: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

    لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دے دی گئی ہے،وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دی اور کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا سفارتی کاوشوں سے دہشتگرد تنظیموں کی بیخ کرنی کریں گے اور کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

  • ٹھٹھہ:جنگشاہی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں نے احتجاج

    ٹھٹھہ:جنگشاہی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں نے احتجاج

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) ضلع ٹھٹھہ کے جنگشاہی شہر میں پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی مکمل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

    جنگشاہی پریس کلب کے سامنے شہریوں نے ’’پینے کو پانی دو جینے کو پانی دو‘‘ "پانی نہیں کیوں بھلہ کربلا کربلا” کے نعرے لگاتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    احتجاج کی سربراہی کرتے ہوئے رہنمائوں منیر بروہی، حاجی رفیق جوکھیو، قادر شیخ، افسار جوکھیو اور دیگر نے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے جنگشاہی کے عوام پانی اور بجلی کو ترسنے لگے ہیں۔ کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہونے لگی ہے۔

    جنگشاہی کے غریب عوام پہلے ہی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے پریشان ہیں، اس گرمی میں بجلی کے طویل لوڈ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، جس کے باعث پانی کی بھی شدید قلت پیدا وگئی ہے۔

    غریب لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ 50 روپے میں پانی کا ڈبہ خرید سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی واٹر سپلائی سکیم بھی ناکامی کا شکار ہو چکی ہے، شہر کی پرانی واٹر سپلائی لائن بھی جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت برقرار ہے۔

    انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ چیئرمین ٹھٹھہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور جنگشاہی کے عوام کی بے چینی کو دور کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ: مدین سوات  میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک والے سلیمان کی والدہ کابیان بھی آگیا

    سیالکوٹ: مدین سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک والے سلیمان کی والدہ کابیان بھی آگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) توہینِ مذہب کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مدین(سوات) میں جانبحق ہونے والے سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس کی والدہ کا کہنا ہے کے میں نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ سال قبل عاق کر دیا تھا

    سلیمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا تھا، – 2022 کو سلیمان جب بیرون ملک سے واپس آیا تو والدہ اور دیگر گھر والوں سے لڑنا، جھگڑنا اس کا معمول تھا، –

    2022 میں والدہ اور بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش پر والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا –

    ڈیڑھ سال قبل ہم نے نا فرمانی اور غلط عادات کی وجہ سے بیٹے کو اخبار میں اشتہار دے کر عاق کر دیا تھا، سلیمان کی والدہ کا کہنا ہے نا فرمان بیٹے کے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں،

  • سیالکوٹ :تھانہ صدر کے علاقہ  میں سیکیورٹی گارڈ  نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ :تھانہ صدر کے علاقہ میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں سیکیورٹی گارڈنے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ تھا نہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں دوہرے قتلِ کی واردات ہوئی ہے ،مجتبی نے اپنی بیوی 45 سالہ بشیراں بی بی اور بیٹی 24 سالہ راحیلہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ملزم ضلع رحیم یار خان کا رہنے والا ہے

    ملزم سیالکوٹ میں گلوز بنانے والی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ، تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

  • ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظانات چیک کرنے کے لئے روٹ جلوس کا وزٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے بڑے جلوس کے روٹ کیا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے لئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ڈی پی او نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق یقینی بناتے ہوۓ تمام آفسیر و اہلکار ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دینے کے پابند ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔