Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد  میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    لودھراں: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملہ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مالک کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ اور میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا لودھراں تھانہ سٹی میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او کامران ممتاز اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

    ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز کے مطابق متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے گا، صحت یابی تک بچی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، اس معاملے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، ملزمان کسی رعایت کے مسحق نہیں، تشدد کا شکار بچی اور والدین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کا کیس،الیکشن کمیشن نے جمع کروایا جواب

  • جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا،ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا گیا،ملزم محمد اقبال نے فلائٹ نمبر GF773 کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کی،ملزم کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان کی جعلی امیگریشن کی اسٹمپس لگی ہوئی تھی،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا وی وی او سی بھی جعلی نکلا۔ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 800 یورو کے عوض مذکورہ وی وی او سی حاصل کیا،گرفتار ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

    ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا گیا،ملزم سعد حسن نے فلائٹ نمبر FZ356 کے ذریعے آذربائیجان جا رہا تھا،ملزم کے پاسپورٹ کے صفحات ٹمپرڈ تھے،ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی وزٹ ویزا لگا ہوا تھا،ملزم نے مذکورہ ویزے کے صفحے کو پھاڑنے کی کوشش کی،ملزم کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے،گرفتار ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

    ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا گیا،ملزم اکبر علی نے فلائٹ نمبر F356 کے ذریعے ترکی جانے کی کوشش کی،ملزم کے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی وزٹ ویزا لگا ہوا تھا،ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ٹریول ایجنٹ سے 8 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزاحاصل کیا،گرفتار ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم فرحان شفیق جدہ سے کراچی ائرپورٹ پہنچا تھا،ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،،ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پاکستان سے ایران گیا تھا،ملزم نے ایران میں موجود ایجنٹ سے 5 لاکھ روپے کے عوض عراق کا مذکورہ ویزا حاصل کیا،ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا .

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • کوٹ ادو، پسند کی شادی کرنے والے  میاں بیوی قتل

    کوٹ ادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی ) سنانواں میں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شازیہ بی بی نے ایک سال قبل گھر سے بھاگ کر اپنے پہلے شوہر تنویر سے نکاح منسوخ کروایا تھا۔ اس کے بعد اس نے طارق سے شادی کی تھی۔

    شازیہ کے اہل خانہ نے طارق کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا مگر بعدازاں جوڑے کی طرف سئ نکاح نامہ پیش کیے جانے پر اغوا کا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔

    مرتے وقت خاتون نے جو بیان دیا اس کے مطابق شازیہ بی بی کے بھائی دلاور، والد ہاشم اور سابق شوہر تنویر سمیت کئی افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

    دوونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری طرف آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کوٹ ادو علاقہ تھانہ سنانواں میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آر پی او نے ڈی پی مظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں اور تمام شواہد اکٹھے کیے جائیں ۔

    ملزمان کی گرفتاری کےلیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او لواحقین سےقریبی رابطہ رکھیں۔انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

    طارق اور شازیہ نے تقریبا ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کے والد، بھائی اور دیگر ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

  • 5 روز قبل دفن کئے گئے چھ ماہ کے بچے کی لاش قبر سے غائب

    5 روز قبل دفن کئے گئے چھ ماہ کے بچے کی لاش قبر سے غائب

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں قبر سے چھ ماہ کے بچے کی لاش غائب ہو گئی

    واقعہ لاہو ر کے علاقہ باغبانپورہ کا ہے، مومن پورہ قبرستان میں چھ ماہ کے بچے کی 17 جون کو تدفین کی گئی تھی، بعد میں اہلخانہ قبرستان گئے تو قبر کھلی تھی اور بچے کی لاش نکال لی گئی تھی،اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں،بچے کے والد ناصر نے قانونی کارروائی کے لیے تھانا باغبانپورہ میں درخواست دے دی ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کسی نے نکالی ہے کاروائی کی جائے، قبرستان کا گورکن اس ضمن میں بے خبر ہے تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ گورکن سے بھی تحقیقات کی جائے گی.

  • معروف میڈیسن کمپنیوں کی 24 سے زائد جعلی ادویات فروخت ہونے کا انکشاف

    معروف میڈیسن کمپنیوں کی 24 سے زائد جعلی ادویات فروخت ہونے کا انکشاف

    باغی ٹی وی،ملک بھر میں معروف میڈیسن کمپنیوں سمیت مختلف برانڈز نیم کی 2 درجن سے زائد انتہائی مضر صحت ادویات بڑے پیمانے پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان ادویات میں وائرل انفیکشن، کھانسی، بخار اور درد سمیت مہلک بیماریوں میں استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک اور دیگر اہم دوائیں بھی شامل ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے برانڈ نیم اور کمپنیوں کی ادویات دھڑلے سے تیار کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ جن کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے پاس ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

    روزنامہ ’’امت‘‘کی رپورٹ کے مطابق دستیاب معلومات کے مطابق ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) کی ٹیموں کی جانب سے حالیہ دنوں میں سندھ اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے دوائوں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد ڈرگ لیبارٹریز سے ان کی جانچ پڑتال کی گئی۔ جس میں انکشاف ہوا کہ درجنوں ادویات انتہائی مضر صحت اور غیر معیاری فروخت کی جا رہی ہیں۔

    یہ معلومات سامنے آنے کے بعد ڈریپ حکام کی جانب سے ملک بھر کے ادویات سپلائرز، اسپتالوں، ڈاکٹروں اور مختلف کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ان ادویات کی خرید و فروخت اور سپلائی فوری طور پر روک دی جائے۔ ان ادویات کو مارکیٹوں سے اٹھا لیا جائے اور کسی بھی صورت یہ ادویات شہریوں کو استعمال کیلئے نہ دی جائیں۔ کیونکہ ان کے استعمال کی صورت میں شہری اپنے جان سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ مضر ادویات میں کیمیکلز کی مقدار فارمالوں سے اس قدر مختلف ہے کہ ان کے استعمال سے افاقہ ہونے کے بجائے شہری دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

    ڈریپ کی ٹیموں کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی جانچ پڑتال میں جن کمپنیوں کی ادویات انتہائی مضر صحت اور جعلی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں ویت نام کی نارتھ اسٹار فارما سوٹیکل کمپنی کا تیار کردہ Amox پائوڈرکا بیچ نمبر 0010823 شامل ہے۔ جو پاکستان میں برانڈ اسٹیشن کمپنی کے تحت درآمد کر کے سپلائی کیا جاتا ہے۔ کیئر فارما سوٹیکل کمپنی کے Nutricare شربت کا بیچ نمبر NC-457 بھی مضر صحت ثابت ہوا ہے۔ جی ایس کے فارما سوٹیکل کراچی کے معروف Velosef کیپسول کا بیچ نمبر 847M بھی مضر صحت ہے۔ لیکن اسے دھڑلے سے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    بروکس فارما کمپنی کے Pyodine سلوشن کا بیچ نمبر 04813 اور بیچ نمبر 08913 بھی مضر صحت ہے اور میڈیکل اسٹوروں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اسپتالوں میں بھی اس کا استعمال جاری ہے۔ اسی طرح معروف دوا ساز کمپنی بوش فارما سوٹیکل کراچی کے Tanzo انجکشن کا بیچ نمبر PN220142 بھی مضر صحت ہے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں یہ ثابت ہو گیا ہے۔ جبکہ ویدر فولڈ فارما سوٹیکل کمپنی کی Dydowen ٹیبلٹ کا بیچ نمبر 736 بھی میڈیسن مارکیٹوں میں دستیاب ہے اور وہ مضر صحت ثابت ہوا ہے۔ اسی طرح سے ہائی نون فارما سوٹیکل کمپنی کی Duphaston ٹیبلٹ کا بیچ نمبر 230672 اور بیچ نمبر 230092 مضر صحت ہیں اور فروخت ہو رہے ہیں۔ کراچی کی بیریٹ ہوجسن کمپنی کے Cefspan کیپسولز کا بیچ نمبر D6780 مضر صحت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹار لیبارٹریز فارما سوٹیکل کمپنی کے Phenobar ٹیبلٹ کا بیچ نمبر QA023 بھی مارکیٹوں میں مضر صحت فروخت کیا جا رہا ہے ۔

    ڈریپ ٹیموں کی چھان بین میں جن کمپنیوں کی جو ادویات غیر معیاری ثابت ہوئی ہیں۔ ان میں سلطان فارما سوٹیکل کا تیار کردہ Metronidazole فارمولے Metroin انفیوژن بیچ نمبر MT23-014 غیر معیاری ثابت ہوا ہے۔ انہی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کے میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں سے لئے گئے دوائوں کے نمونوں کی جانچ میں جن دیگر کمپنیوں کی ادویات غیر معیاری ثابت ہوئی ہیں۔

    ان میں ای فارم لیبارٹریز کراچی کا تیار کردہ Tobramycin فارمولے کاTozen-D سسپینشن بیچ نمبر TW019۔ وینس فارما سوٹیکل کمپنی کا تیار کردہ Pheniramine فارمولے کا Ann-Vil انجکشن بیچ نمبر V-44423۔ ایم ٹی آئی میڈیکل فارما کمپنی کا تیار کردہ Acyclovir فارمولے کا Arpes کا انجکشن پائوڈر بیچ نمبر AR-099۔ سائزا فارما سوٹیکل کمپنی کا تیار کردہ Diphenhydramine فارمالے کا Torax شربت بیچ نمبر 24-24۔ بلوم فارما سوٹیکل کمپنی کا تیار کردہ Metronidazole فارمالے کا Zonid شربت کے 6 بیچ نمبر Z396، Z244، Z243، Z413، Z398، Z414 اور بیچ نمبر Z397 شامل ہیں۔

    اسی سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کراچی کے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں سے دوائوں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری سے ان کی جانچ کروائی گئی۔ جس میں زافا فارما سوٹیکل کمپنی کا ریسپائریٹری سلوشن Zaftolin کا بیچ نمبر 104 غیر معیاری ثابت ہوا۔ اسی طرح سے ٹیموں کو مارکیٹ سے Cefixime فارمولے کی اہم دوا Froxime کے نام سے دستیاب ملی۔ جب اس کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ دوا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں قائم (Froxx) فروکس فارما سوٹیکل کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ظاہر کی گئی ہے۔

    حیرت انگیز طور پر مزید چھان بین پر یہ دوا مضر صحت اور جعلی ثابت ہوئی۔ جبکہ اس کو بنانے والی کمپنی فروکس فارما سوٹیکل بھی ڈریپ کی لائسنس یافتہ کمپنیوں میں شامل نہیں ہے۔ یعنی یہ کمپنی بھی جعلی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں موجود نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر جعلی ادویات مافیا اس قدر دیدہ دلیری سے سرگرم ہے کہ فراڈ کی ساری حدیں پار کرلی گئی ہیں۔ اسی طرح کراچی میں ہی نمونوں کی جانچ سے بروکس فارما کے Ketorolac فارمالے کا انجکشن Cadlec کے سارے بیچ مضر صحت ثابت ہوئے۔ جبکہ اسی جانچ میں زافا فارما سوٹیکل کے Sterile واٹر برائے انجکشن کا بیچ نمبر 989 بھی مضر صحت ثابت ہوا ہے۔

    ڈریپ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ان تمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جن کے ناموں پر یہ ادویات تیار کرکے سپلائی کی گئی ہیں۔ جبکہ ان ادویات کو میڈیکل اسٹوروں اور اسپتالوں میں سپلائی کرنے والے سپلائرز کی معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ تاہم بعض کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹ میں موجود ان کے ناموں سے فروخت ہونے والی ادویات اور ان کے بیچ سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    دستیاب معلومات کے مطابق ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) کی ٹیموں کی جانب سے حالیہ دنوں میں سندھ اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے دوائوں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد ڈرگ لیبارٹریز سے ان کی جانچ پڑتال کی گئی۔ جس میں انکشاف ہوا کہ درجنوں ادویات انتہائی مضر صحت اور غیر معیاری فروخت کی جا رہی ہیں۔

    یہ معلومات سامنے آنے کے بعد ڈریپ حکام کی جانب سے ملک بھر کے ادویات سپلائرز، اسپتالوں، ڈاکٹروں اور مختلف کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ان ادویات کی خرید و فروخت اور سپلائی فوری طور پر روک دی جائے۔ ان ادویات کو مارکیٹوں سے اٹھا لیا جائے اور کسی بھی صورت یہ ادویات شہریوں کو استعمال کیلئے نہ دی جائیں۔ کیونکہ ان کے استعمال کی صورت میں شہری اپنے جان سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ مضر ادویات میں کیمیکلز کی مقدار فارمالوں سے اس قدر مختلف ہے کہ ان کے استعمال سے افاقہ ہونے کے بجائے شہری دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

    جبکہ بعض کمپنیوں نے مذکورہ ادویات کو اپنی تیار کردہ مان کر جلد سے جلد مارکیٹوں سے واپس اٹھوانے کی یقین دہائی کروائی ہے۔ تاہم اس پورے معاملے کے پیچھے جعلی ادویات مافیا کا ہاتھ ہے۔ جن کی میڈیسن مارکیٹوں، فارما سوٹیکل کمپنیوں اور ادویات کے ہول سیلرز کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور یہ تمام عناصر ہی اس انسانیت دشمن دھندے سے اربوں روپے کا منافع حاصل کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ:حکومت پنجاب کی ہدایات  پرضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ:حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں ماہ ابتک 1246ناجائز منافع خوروں پر 62لاکھ93500روپے جرمانہ عائد، 14ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں میں یکم جون سے 21جون تک پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 21906انسپکشنز کیں اس دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی گئی جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں 84دکانوں، کاروباری مراکز کو سیل بھی کیا گیا،

    پرائس مجسٹریٹس نے دوران کارروائی 147 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے انکے خلاف پولیس نے قانون کے مطابق فوجداری کارروائی کی ہے۔

  • سکھربیراج کا گیٹ گرگیا،بیراج پر ایمرجنسی نافذ،ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند

    سکھربیراج کا گیٹ گرگیا،بیراج پر ایمرجنسی نافذ،ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند

    گھوٹکی ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)سکھربیراج کا گیٹ گرگیا،ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ،ایمرجنسی نافذ

    سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔
    گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔

    سکھر بیراج روڈ سیل کردیا گیا ہے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آمد و رفت کے لیۓ متبادل راستہ اختیار کریں

    ذرائع کا بتانا ہے کہ سکھر بیراج پر گیٹوں کے مرمتی کام میں ناقص مٹیریل کی وجہ سے گیٹ نمبر 47 پانی کا پریشر برداشت نہ کر سکا اور دھماکے سے گر گیا اورسکھر بیراج کا گیٹ نمبر 43 بھی بینڈ ہوگیا ہے

    سکھر بیراج گیٹ نمبر 44 اور گیٹ نمبر 45، 46 کو بھی نقصان پہنچا ہے،سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بیراج چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

  • غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    خانیوال (باغی ٹی وی )غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا،لرزہ خیز واقعہ کبیر والا کے علاقے موضع اوکانوالہ میں پیش آیا

    پولیس ذرائع کے مطابق جہاں ملزم نے اپنے ہی گھر کی خواتین کو قتل کر دیا ہے، ملزم عباس اپنی45 سالہ والدہ حسینہ بی بی، تین سگی بہنوں25 سالہ ثمینہ بی بی،20 سالہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ حلیمہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا ہے۔

    پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہےاور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.

  • سرگودھا:راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرگودھا:راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ ) تھانہ سلانوالی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر گرفتار ملزمان میں قاسم ،علی اور ندیم شامل ۔ تھانہ سلانوالی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ایس ایچ او تھانہ سلانوالی عرفان الحق مارتھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 04 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ،برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پسٹل30بور بھی برآمد ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 12 لٹر شراب برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    اس موقع پر ایس ایچ او عرفان الحق مارتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی جبکہ بہترین کارروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی عرفان الحق مارتھ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

  • سیالکوٹ:سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا

    سیالکوٹ:سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو ) شہر اقبال کے ممتاز سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا۔

    جس کی تعزیت و فاتحہ خوانی کے لئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چوہدری فیصل اکرام (ایم پی اے) کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر مرحوم ڈاکٹر رستم کے والد سے ملاقات کی دعائے مغفرت کی اور موقع پر تمام سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھی

    مرحوم کے والد محترم سابق بنکار اعجاز رتو کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا تو میرے وطن کاعظیم کا سپوت تھا جس نے سعودی عرب میں دوسروں کی مدد کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا تھا ۔

    اللہ تبارک وتعالی پر اس کے کامل ایمان اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی عقیدت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے بس میں نہیں ، اعجاز رتو کا کہا کہ ہر کسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن امر اسی نے ہونا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہے

    میرا بیٹا صوم و صلوٰۃ کا پابند بھی تھا اور انتہائی خوبصورت آواز میں ازان دیا کرتا تھا اسے خانہ کعبہ میں ازان دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔

    وفد کے شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی و لواحقین کے صبر کے لئیے دعا کی اور ان کی ملک و قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔