Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تنگوانی :تھانہ جمال کی حدود میں زمین کا تنازعہ ،ایک نوجوان قتل

    تنگوانی :تھانہ جمال کی حدود میں زمین کا تنازعہ ،ایک نوجوان قتل

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں زمین کا تنازعہ ،ایک نوجوان قتل

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود میں نندوانی اور جعفری قبیلے میں زمین کے تنازعہ پ جھگڑا ہوا ،اس جھگڑے میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک نوجوان قتل ہوگیا

    جعفری اور نندوانی قبیلے میں زمینی تنازعہ پر کانڈیرو نندوانی نامی شخص جاں بحق ہوگیا ،جبکہ ابھی تک پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی .

  • فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے گرفتار کر لیا۔

    با غی ٹی وی:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کے لیے متحرک جاری رکھا، ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بار پھر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی :سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد عید سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب گوادر سے کشتی کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

    گوادر کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے آپریشن کے دوران شرابی ٹریک کے علاقے میں سمندر کنارے کشتی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی کارروائی کے دوران کرسٹ گارڈز کی سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشتی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئےکارروائی میں 164کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

  • نشے میں دھت کانسٹبل کا آئی جی کے لئے پیغام”اللہ اکبر”گرفتاری ،معطلی ہو گئی

    نشے میں دھت کانسٹبل کا آئی جی کے لئے پیغام”اللہ اکبر”گرفتاری ،معطلی ہو گئی

    نشے میں دھت پولیس اہلکار نے آئی جی پنجاب کے لئے ” اللہ اکبر ” کا پیغام بھجوا دیا ، متعلقہ حکام نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا ہے جہاں ایک شاہد نامی پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آئی ہے، شاہد نشے میں دھت ہے اور خود اقرار کر رہا ہے کہ میں نے دو بوتل شراب پی رکھی ہے،اینکر ویڈیو میں سوال کرتا ہے کہ حکام کے لئے پیغام تو شاہد کہتا ہے کہ سی سی پی او تو اچھے ہیں لیکن ڈی ایس پی بدتمیز ہیں تا ہم وہ کسی ڈی ایس پی کا نام نہیں لیتا، اینکر نے آئی جی پنجاب کے لئے پیغام کے بارے کہا تو پولیس اہلکار شاہد نے کہا کہ میرا آئی جی کے لئے پیغام ہے اللہ اکبر اکبر،

    واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ساندہ کے شاہد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام کی جانب سے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے اسے معطل بھی کر دیا گیا ہے،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق  مذکورہ کانسٹیبل شاہد کی گرفتاری ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، شاہد کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان میں 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں –

    باغی ٹی وی :زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، شدید زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775351221705920743?s=20

    https://x.com/MuhamadOmair83/status/1775347310987243812?s=20

    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775356070405316618?s=20

    تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بعض عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے، زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونا می پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775352867253002284?s=20

    https://x.com/Pak_Weather/status/1775381259704738256?s=20

    https://x.com/Harshu644/status/1775380811434610774?s=20

    20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    "اے او او اے” کا خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی …

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  • سیالکوٹ:بھٹہ  مزدوروں پر تشدد کرنے والے  ملزمان کو گرفتار

    سیالکوٹ:بھٹہ مزدوروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شہد ریاض سے)بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ سیوکے میں بھٹہ مالک کا اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کو تشدد کرکے شدید مضروب کردیا.

    ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکرملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔وقوعہ کی بابت مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اور ہدایات کے مطابق کسی بھی شر پسند عناصر کو ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی اور امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • اوکاڑہ:احترام رمضان آرڈیننس، ایم اے جناح روڈ پرواقع صابر ہوٹل سربمہر کردیاگیا

    اوکاڑہ:احترام رمضان آرڈیننس، ایم اے جناح روڈ پرواقع صابر ہوٹل سربمہر کردیاگیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا غلام مصطفی جٹ نے احترام رمضان آرڈیننس کے سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر متعدد ہوٹلز کی چیکنگ کی، انہوں نے انسپکشن کے دوران ایم اے جناح روڈ واقع صابر ہوٹل کو احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا،

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق احترام رمضان ارڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

    احترام رمضان کی خلاف ورزی کی مرتکب افراد مذہبی و اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں ، احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں کاروبار نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

  • اوچ شریف:تجاوزات مافیاء کی وجہ سے تاریخی شہر کی پہچان ختم ہونے لگی

    اوچ شریف:تجاوزات مافیاء کی وجہ سے تاریخی شہر کی پہچان ختم ہونے لگی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) تجاوزات مافیا کے باعث تاریخی شہر کا حسن گہنا گیا، مین بازار کا آدھے سے زیادہ حصہ تجاوزات کی زد میں، گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کی کارکردگی صفر،پیدل شہری سڑکوں پر خواری کے باعث تکرار معمول،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر کے بازاروں کی گزرگاہوں اورسڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار ہے، دکانداروں نے سڑکوں کے بیشتر حصوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، شہر کے بازاروں اور فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے اپنی اشیاء سجا رکھی ہیں جبکہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہونے کے باعث راہگیروں کو گزرنے میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

    میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسداد تجاوزات کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے تجاوزات بڑھ چکی ہیں، شہر کی مین سڑکوں پر قبضہ مافیا کی اجارہ داری پائی جاتی ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کا شعبہ انسداد تجاوزات کا عملہ منتھلیاں کھری کرنے میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے غوث الاعظم چوک، الشمس چوک، سبزی منڈی کے ایریا میں ریڑھی بانوں سمیت دیگر مافیا نے سڑکوں ، فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے قبضے جما رکھے ہیں۔ اور ماہانہ بھتہ وصولی کی جارہی ہے جس میں دکانداروں کے علاوہ میونسپل کمیٹی ملازمین کے بھی شراکت داری بارے انکشاف ہوا ہے،

    دکانوں کے مالکان مبینہ طور پر دکانوں کے آگے کچھ حصہ خالی رکھتے ہیں تاکہ گاہکوں کو آنے اور ان سے ڈیلنگ میں آسانی لیکن پھر یہ سلسلہ اتنا آگے بڑھتا ہےکہ آدھی سڑک پر دکانداروں کا قبضہ ہوجاتا ہے۔ بازار میں تجاوزات میں اہم کردار دکان دار حضرات اپنی دکانوں کے آگے خود ٹھیلے یا پتھارے لگوا دیتے ہیں اور کسی کو کرایہ پر چڑھا دیتے ہیں، دکاندار اپنے اس فعل کی دلیل پیش کرتے ہیں کہ انہی پتھاروں کی بدولت انکی دکان کے اخراجات کرایہ وغیرہ پورے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    دوسری جانب ان تجاوزات کا فائدہ ریڑھی بان اور تھڑوں پر بیٹھنے والے خوانچہ فروش بھی اٹھاتے ہیں، اس بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سڑکوں فٹ پاتھوں پر ٹھیلے لگانے کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور یہ رحجان جہاں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے رکاوٹ ہے وہیں عوام کیلئے بھی تکلیف کا سبب بن رہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرگودھا : بنیادی ہیلتھ مرکزصحت لڈیوالہ، سہولیات کا فقدان، مریض ذلیل و خوار ،سی ای او ہیلتھ  کیلئے چیلنج ؟

    سرگودھا : بنیادی ہیلتھ مرکزصحت لڈیوالہ، سہولیات کا فقدان، مریض ذلیل و خوار ،سی ای او ہیلتھ کیلئے چیلنج ؟

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) بنیادی ہیلتھ مرکزصحت لڈیوالہ میں سہولیات کا فقدان، میڈیسن و دیگر عملہ کی کمی ، مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ، سی ای او ہیلتھ کیلئے چیلنج ?

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بی ایچ یو لڈیوالہ میں سہولیات کا فقدان ھے،جس کے باعث مریض روزانہ کی بنیاد پر ذلیل و خوار ہو رہےہیں ۔ جس پر سی ای او ہیلتھ نے بھی چپ سادھ لےرکھی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق بی ایچ یو لڈیوالہ میں ایم او کی رہائش نہیں ہے کوارٹرز کی کمی ہے ، مڈوائف صرف ایک ہے جبکہ تین کی ضرورت ہے ۔ نائب قاصد موجود نہ ہے، سکیورٹی گارڈ بھی نہیں اور مریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی کیونکہ میڈیسن موجود ہی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔

    بی ایچ یو لڈیوالہ میں دس سے زیادہ گاؤں کے لوگ علاج و چیک اپ کیلئے آتے ہیں، لیکن یہاں ویکسینیٹر کی تعدادکم ہے ،مریضوں کی تعداد زیادہ اور میڈیسن نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جبکہ مریضوں کو چیک کرنیوالے ڈاکٹرز کی بھی کوئی ٹائمنگ نہیں ہے ۔ بی ایچ یو لڈیوالہ کی ایمبولینس ہے لیکن وہ 92 موڑ کھڑی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کی خواتین و مریض شدید پریشان ہیں ۔ اسکے علاوہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی سیٹ باالکل خالی پڑی ہے ۔ ایل ایچ ایس کو پک اینڈ ڈراپ کرنے کیلئے نہ ڈرائیور ہےاور نہ ہی رہائش کا کوئی انتظام اور گاڑی بھی نہیں ہے ۔

    بی ایچ یو لڈیوالہ کی عوام محکمہ ہیلتھ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہمیں پریشانی کاسامناہے لیکن ابھی تک سی ای او ہیلتھ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ اور نہ ہی کسی دیگر آفیسر نے کوئی توجہ دی، جو سی ای او ہیلتھ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ علاقہ مکینوں کمشنر سرگودھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

  • سرگودھا :پٹواری نے زمین کے اصل حقداران کوان کےحصے سے محروم کر دیا

    سرگودھا :پٹواری نے زمین کے اصل حقداران کوان کےحصے سے محروم کر دیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پٹواری نے زمین کے اصل حقداران کوان کےحصے سے محروم کر دیا،ٹاؤن پلانر رانا حسن نے محکمہ مال کی بھگت سے کمرشل زمین کو زرعی بنا کر رجسٹریاں کر کے حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

    سرگودھا کے نواحی علاقہ چک نمبر 41 شمالی میں ٹاؤن پلانر رانا حسن نے دیگر ساتھیوں نے اے ڈی ایل آر مٹھہ لک انور ، پٹواری وجاہت و عملہ کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ کیساتھ ملی بھگت کر کے زمین کے اصل حقداران کو انکے حصے سے محروم کر دیا ۔

    متاثرین کے مطابق عدالتی سٹے آرڈر ہونے کے باوجود محکمہ مال کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر رجسٹری انتقال کیا جا رہا ہے، ستم ظریفی یہہ ہے کہ ٹاؤن پلانر رانا حسن یونس و دیگر محکمہ مال کی گٹھ جوڑ سے کمرشل و سکنی زمین کو زرعی بنا کر رجسٹریاں جاری کر کے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا چونا لگا رہے ہیں ۔

    متاثرہ شہری محمد افضل و دیگر نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی ۔ جس پر ابتدائی طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تصور عباس بوسال نے کارروائی کی ۔ اور ملزمان کو دس دن کی ڈیڈلائن دی ۔ لیکن انکے تبادلہ کے بعد متاثرین کی درخواست کو سردخانے میں ڈال دیا گیا ۔

    متاثرین کی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہ کی جا سکی ۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف قانونی کاررواری کرنے اور قبضہ واگذار کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔