Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودھا:  تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ۔ تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں و تاجروں کا جینا محال کر دیا ۔ جس کے باعث تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور ہڑتال کر دی ۔

    اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ آئے روز تاجروں کو چور و ڈکیت لوٹ رہے ہیں، چند روز قبل بھی تاجر کی دکان سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے موبائل چوری ہو گئے ۔ لیکن تھانہ بھیرہ پولیس مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار نہیں کر پاتی ۔ پولیس چوروں و ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

    تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے حالات میں کیسے کاروبار کریں، آخر پولیس ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کر پا رہی ، تاجروں نے ڈی پی او سرگودھا اور آئی جی پنجاب سے بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر سخت نوٹس لینے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو تاجر مزید ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اور احتجاج ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا ۔

    جبکہ پولیس کا اپنےمؤقف میں کہنا تھا کہ مدعیان سے ایس ایچ او نے ملاقات کی ہے اور متعلقہ پولیس نے مدعیان کو جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی ہے.

  • تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے)ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ ٹمن محلہ بلوچاں 22 رمضان المبارک دن دس بجے گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے محمد جہانگیر بلوچ ولد خان محمد بلوچ کی دو بیٹیاں بارہ سالہ زخیہ بی بی، سات سالہ عنائیہ بی بی گرنے والے برآمدہ کے ملبہ کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ محمد جہانگیر کی بیوی زکیہ جہانگیر کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    برآمدہ گرنے کی دھمک سن کر اڑوس پڑوس کے لوگوں نے بوسیدہ برآمدہ کے ملبہ سے زخیئہ بی بی ،عنائیہ بی بی کو جب نکالا تو دونوں معصوم بچیاں دم توڑ چکی تھیں، جنہیں فوری طور پر انکی ماں سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے زخیئہ بی بی اور عنائیہ بی بی کی موت کی تصدیق کر دی

    جبکہ زکیہ بی بی زوجہ جہانگیر کی ٹانگ میں ایکسرے پر فریکچر کی تصدیق کی گئی جسے فوری طبی امداد مہیا کی گئی،

    محمد جہانگیر بلوچ ہوٹل پر بطور ٹیبل مین کام کرتا ہے اور ماہ رمضان المبارک میں ہوٹل بند ہونیکی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور کام کر رہا ہے،

    حادثہ کے وقت دونوں بیٹیوں اور انکی ماں زکیہ بی بی نے روزہ رکھا ہوا تھا حادثہ کی خبر ٹمن میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شہر بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • سرگودھا : ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

    سرگودھا : ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ+سٹی رپورٹرادریس نواز) ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

    عید کیلئے بچوں کو شاپنگ کروانے کیلئے آئے شہری دوکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کرتے ہیں ٹریفک پولیس کھڑے موٹر سائیکل کا 2000 ہزار جرمانہ کر دیتے ہیں ، ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر درجنوں موٹر سائیکل کھڑے بازار سے اٹھا لیتے ہیں ،ٹریفک پولیس روزانہ چلان کی مد میں لاکھوں روپے اکٹھے کر رہے ہیں

    شہریوں کاکہنا ہے کہ دیہاتوں سے شاپنگ کرنے سرگودھا آتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس نے شہر آنا بھی ہمارے لیے عذاب بنا دیا ہے دو ہزار جرمانہ دیں یا بچوں کی عید شاپنگ کریں ۔

    ایک شہری نے بتایا کہ اردو بازار سے کتاب لینے آیا تھا دیکھا تو کھڑا موٹر سائیکل غائب تھا پتہ کرنے پر معلوم ہوا ٹریفک پولیس اٹھا کر لے گئی ہے دفتر جا کر پتہ چلا دو ہزار جرمانہ ہو گیا ہے ایک کتاب 200کی لی تھی جرمانہ ادا کر کے 2200 سو میں پڑی ہے ۔

    شہری ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک پر پھٹ پڑے ،شہریوں کاکہنا ہے کہ سرکار کا کام بنتا ہے عوام کہ سہولت دیں لیکن ٹریفک پولیس نے ہماری جیبوں پر ڈاکہ مارنا شروع کر رکھا ہے،مہنگائی اتنی ہے کہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو چکا ہے دو ہزار کا موٹر سائیکل چلان کرنا ظلم ہے ۔

    شہری نے بتایا کہ ہیلمٹ کا چالان ٹریفک پولیس نے دو ہزار کرنا شروع کیا تھا اب کھڑے موٹر سائیکلوں کا دو ہزار چالان کرنا بھی شروع کر دیا ہے وزیر اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب نوٹس لیں ۔

  • صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار

    صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ+سٹی رپورٹرادریس نواز) پولیس نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں بھی گرفتارلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور10 مئی کے چار مقدمات میں تحریکِ انصاف کی دونوں خاتون رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔

    میانوالی پولیس عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو لاہورسے گرفتار کرکے سرگودھا لے آئی۔ پی ٹی آئی کی دونوں رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو انسداد دہشتگری گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

    عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں خاتون رہنماؤں کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

  • ڈسکہ: چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    ڈسکہ: چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی،ذرائع

    زخمی کی شناخت 19سالہ مجیب خان سکنہ مندرانوالہ کے نام سے ہوئی،نوجوان مجیب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،
    واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

    پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی

  • سیالکوٹ:قدیمی قصبے کوٹلی لوہاراں مشرقی ومغربی بنیادی سہولتوں سے محروم ،رہائشی نقل مکانی پر مجبور

    سیالکوٹ:قدیمی قصبے کوٹلی لوہاراں مشرقی ومغربی بنیادی سہولتوں سے محروم ،رہائشی نقل مکانی پر مجبور

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)قدیمی قصبے کوٹلی لوہاراں مشرقی ومغربی بنیادی سہولتوں سے محروم ،رہائشی نقل مکانی پر مجبور ، وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب میں شائد یہ قدیمی قصبے نہیں آتے شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ سے معصومانہ سوال؟

    کروڑوں روپے سے بننے والا کوٹلی لوہاراں تا کھروٹہ سیداں مین روڈ ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ کی عدم توجہ کی وجہ سے گندے پانی کی نظر ہوگیا ہے ،

    گندا پانی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں جاتا ہے جس سے خطرناک جراثیم لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں ، سڑک پر گندا پانی مستقل طور پر کھڑا ہے جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں راہگیر نکو نک ہو گئے پیدل تو پیدل گاڑیوں پر بیٹھ کر گزرنا بھی انتہائی دشوار ہوگیا ہے

    مستقل گندا پانی کھڑا رہنے سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جوان بچے بوڑھے سب کے سب متاثر نکاسی اب کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کا عملہ اور بڑے بڑے سیاسی ناموں والے لیڈر منظر سے غائب ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے

    وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب میں شائد یہ قدیمی قصبے نہیں آتے شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ سے معصومانہ سوال؟

  • ننکانہ:کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ  کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

    ننکانہ:کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،ذمہ دار کون؟ریٹائرڈ ملازمین کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس اور خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ

    ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے پنشن نہیں مل رہی ہے اور ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم زندگی کے دن بکھاریوں سے بھی بدتر گزار رہے ہیں اور مقروض ہوگۓ ہیں جس کے باعث روز بروز ہمارے گھروں میں مسائل جنم لے رہے ہیں ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے کے جس حصہ میں ہم لوگ ہیں اس میں ادویات روزانہ کی بنیاد پر خرید کرنا پڑتی ہیں اور اگر بات کریں گھروں کے یوٹیلٹی بلوں کی تو وہ بھی اس وقت ہم ادا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں

    میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا ہےکہ بلدیہ ننکانہ صاحب کے ریٹائرڈ ملازمین جو کہ گذشتہ پانچ ماہ سے پنشن سے محروم ہیں جس کے باعث ان ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں, جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ان ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات زندگی سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن تاحال ان کے مسائل حل نہ ہو سکیں ہیں

    ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ اس بات کا چرچا کیا جاتا ہے کہ ماہانہ گرانٹ بہت کم ہے جبکہ اخراجات میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے بہت زیادہ ہیں جس کے باعث مسائل روز بروزبڑھ رہے ہیں، یوٹیلٹی بلز اور برانچ کے بلوں کے آگے ماہانہ گرانٹ آجکل بہت کم پڑ چکی ہے جس کے باعث یہ مسائل پیدا ہوۓ ہیں,

    دوسری طرف ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے پنشن نہیں مل رہی ہے اور ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم زندگی کے دن بکھاریوں سے بھی بدتر گزار رہے ہیں اور مقروض ہوگۓ ہیں جس کے باعث روز بروز ہمارے گھروں میں مسائل جنم لے رہے ہیں

    ریٹائرڈ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے کے جس حصہ میں ہم لوگ ہیں اس میں ادویات روزانہ کی بنیاد پر خرید کرنا پڑتی ہیں اور گھروں کے یوٹیلٹی بل بھی اس وقت ہم ادا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں لہذا ہم ریٹائرڈ ملازمین وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ,چیف سیکرٹری پنجاب ,سیکرٹری بلدیات ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں

    پنشنرزحکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی گرانٹ کے ساتھ ساتھ ماہانہ گرانٹ کو بھی بڑھایا جاۓ تاکہ آۓ روز پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کیا جا سکے اور فوری طور پر پنشن کی ادائیگی کی جاۓ تاکہ عید کی خوشیوں میں ہم اور ہمارے بچے بھی شامل ہو سکیں.

  • بیرون ملک  جانے والے  مسافر کے سامان سے جعلی ویزے برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے جعلی ویزے برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے جعلی ویزے برآمد ، ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا،ملزم غلام علی فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے نیپال جا رہا تھا۔دوران امیگریشن شک پڑنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے اٹلی کے جعلی ویزے اسٹیکرز برآمد کر لئے گئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزے کے اسٹیکرز حاصل کئے۔ملزم کو مذکورہ جعلی اسٹیکرز لے جانے کے عوض ایجنٹ سے نیپال کا ائر ٹکٹ ملا تھا،مذکورہ ویزے کے جعلی اسٹیکرز نیپال میں موجود لوگوں کے حوالے کرنے تھے۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

    انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
    ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں ،وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،جاری کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ ، مرزا حسین بیگ اور غلام فرید شامل ہیں،ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ،ملزم محمد اسامہ نے معصوم شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 30 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم مرزا حسین نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ،چھاپے کے دوران ملزم سے 5 پاسپورٹ برآمد ہوئے ،ملزم غلام فرید ٹیکنکل سینٹر کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا،ملزم معصوم شہریوں کو بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا،چھاپے کے دوران ملزم سے 8 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
    وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ایف آئی اے کوہاٹ زون کی 11 چھاپہ مار کاروائیاں،جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 5 انکوائریاں درج کر لی گئیں،جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 6 مقدمات درج کر لئے گئے،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 6 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا،چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل بنوں، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی جانب سے کی گئی،گرفتار ملزمان میں وقاص،طارق محبوب، یاسین اکبر، محمد بلال، صید رسول اور رامبیل خان شامل ہیں،ملزمان اپنی دکانوں، گھروں ، ٹیوب ویل اور دفاتر پر مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔چھاپہ مار کاروائیاں ڈی آئی خان میں لاہور مارکیٹ اور اکبر پلازہ اور کوہاٹ میں مسلم آباد ، عاشق کالونی اور بنوں روڈ میں کی گئی۔پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 7 میڈیکل سٹوز پر کاروائیاں کی گئی۔جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

  • بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    بچے سے بدفعلی کی مبینہ کوشش، پولیس حرکت میں آ گئی، آئی جی پنجاب نے حکمنامہ جاری کر دیا ،

    فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں کم سن بچے سے زیادتی کے مبینہ واقعے کے بعد پنچائیت کے ذریعے معاملہ ختم کرنے کے واقعے پر پنجاب پولیس اعلی ترین سطح پر حرکت میں آگئی،پنجاب پولیس نے اعلان کیا کہ پنچائیت کے ذریعے رہا ہونے والے ملزم کے کیس سے ڈس چارج کو پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ چیلنج کرے گا ،بچے کے والد کاکہنا تھا کہ مسجد انتظامیہ نے صلح کروانے کی کوشش کی،میں نے سوچا آج میرے بچے کے ساتھ یہ ہو رہا کل کسی اور کے بچے کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،میں نے ضروری سمجھا کہ میرا بیٹا آج اس آفت سے بچ گیا ہے تو دوسروں کے بچوں کو بھی بچانا ہے

    تاندلیانوالہ میں بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا،علما کرام کی مداخلت کے بعد ملزم کو رہا کروا دیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ریاست مدعی بنے اور ملزم کے خلاف کاروائی کرے اب پولیس حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاندلیانوالہ میں کم سن بچے سے ریپ کی کوشش کے کیس میں متوازی عدلیہ اور غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تاندلیانوالہ میں کم سن بچے سے زیادتی کی کوشش کے کیس میں ڈی آئی جی لیگل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد اور ایس پی صدر فیصل آباد کے ہمراہ متاثرہ بچے اور اس کے والد سے آج ملاقات کی۔ متاثرہ بچے کے والد کو ریاست کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا،پنجاب پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے اس کیس کے حوالے سے مکمل مشاورت کی، جن کی سفارشات کے تحت پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اس ملزم کی بریت کو چیلنج کرے گا کیونکہ اس کیس میں پنچایت کے دباؤ کے تحت ملزم کی رہائی ممکن ہوئی، ملزم کی رہائی کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ تفتیش کا عمل انجام کو پہنچ گیا ہے،پنجاب پولیس متوازی عدلیہ اور غیر قانونی پنچایتوں کی طرف سے بغیر کسی امتیاز یا غیر قانونی سماجی دباؤ کے، متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کو یقینی بنائے گی۔

    زیادتی کیس، مولانا مجرم ثابت ہوں تو قرار واقعی سزا دی جائے،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر
    دوسری جانب صلح کروانے والے علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا ہے کہ بعض عناصر پراپیگنڈہ کر رھے ھیں کہ میں نے زیادتی کے مجرم کی متاثرہ بچے کے باپ سے صلح کروادی یہ بات سو فیصد بے بنیاد ھے ایسا عمل کرنا قانونی اور شرعی اعتبار سےسنگین جرم ھے ،تاندلیانوالہ میں میں بچے کے باپ کی دعوت پر انکے تجویز کردہ مقام پر پہنچا جس وقت بچے کے باپ نے پبلک میں یہ موقف اپنایا کہ زیادتی یا ھراسیت نہیں ھوئی تو میں نے اور دیگر سیاسی اور مذھبی شخصیات نے باقی تنازعہ اور پاوں دبانے والی بات پر معافی دینے کی بات کی معافی جنسی زیادتی کے حوالے سے نہ تھی،ہمارا ریاست اور اسکے ماتحت اداروں سے مطالبہ ھےکہ مولانا ابوبکر بچہ اور اسکا والد ابھی بھی موجود ہیں میرٹ پر تفتیش کی جائے اگر مولانا مجرم ثابت ہوں تو قرار واقعی سزا دی جائے اور اگر مولانا بے گناہ ھوں تو اچھے طریقے سے تفتیش کرکے جھوٹا الزام لگانے والوں کا محاسبہ کیا جائے.

    واقعہ کا مقدمہ کمسن بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر کے مطابق سائل جناح کالونی کا رہائشی ہے، سائل کا بیٹا طیب جس کی عمر 12 سال ہے نماز مغرب ادا کرنے کے لئے مسجد قدس محلہ اسلام پورہ میں گیا کافی دیر تک واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی، دیگر احباب کے ہمراہ مسجد گئے تو ساتھ والے مکان میں ابوبکر معاویہ جو مسلح تھا، اسکے پاس کلاشنکوف تھی، وہ شلوار اتار کر بیٹے سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا،ہمیں دیکھ کر انہوں‌نے شلوار پہن لی اور ہم پر اسلحہ تان لیا کہ اگر کوئی قریب آیا تو جان سے مار دوں گا،میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی گئی ہے.

    پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم ابوبکر معاویہ کو گرفتار کیا ، گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ، مولانا ابوبکر معاویہ کی گرفتاری کے بعد مذہبی رہنما متحرک ہو گئے اور متاثرہ بچے کے والد سے جا کر ملاقات کی اور صلح کروا دی جس کے بعد مولانا ابوبکر معاویہ کو رہا کر دیا گیا.

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

  • اوچ شریف :راجنپور پور کے قیدیوں کی وین،سی پیک روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نیچے گر کرالٹ گئی،6 زخمی

    اوچ شریف :راجنپور پور کے قیدیوں کی وین،سی پیک روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نیچے گر کرالٹ گئی،6 زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)راجنپور پور کے قیدیوں کی وین سی پیک روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نیچے گر کرالٹ گئی،6 زخمی

    ریسکیو کنٹرول تحصیل احمدپورشرقیہ ضلع بہاول پورکے مطابق ایک پولیس وین جو قیدیوں کو لے کر لاہور ڈی این اے کے لیے گئی تھی واپس راجن پور جا رہی تھی کہ اوچ شریف انٹرچینج کے قریب سلک کمپنی کی اے سی(LES9999 لاہور سے راجن پور جا رہی تھی) بس نے پولیس وین کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں پولیس وین سی پیک سے نیچے گری اور الٹ گئی

    ٹوٹل پولیس وین میں چھ لوگ سوار تھے جن میں چار پولیس والے اور دو ملزم شامل تھے ،دو پولیس والوں اور دو ملزمان کو موٹروے پولیس نے ریسکیو سٹاف پہنچنے سے پہلے آر ایچ سی او شریف شفٹ کر دیا تھا جبکہ باقی دو زخمی پولیس والوں کو ریسکیو سٹاف نے آر ایچ سی اوچ شریف شفٹ کر دیا,

    حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا جس نے پولیس وین کو پیچھے سے ہٹ کیا تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

    تاہم جن زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ریسکیو کیا اور انہیں آر ایچ سی اوچ شریف شفٹ کیا ان میں ایس آئی محمداصغرولدعبدالرحیم عمر45 سال سکنہ راجنپور ،عبدالکریم ولد محمدرمضان کانسٹیبل عمر48 سال سکنہ راجن پور جنہیں جسم پر بہت سی چوٹی آئی ہوئی ہیں علاج کیلئے اوچ شریف ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے