Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ: نواں لاہور کے نواحی گاؤں شاہ پور میں مسمار کئے گئے مکان کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا گیا

    گوجرہ: نواں لاہور کے نواحی گاؤں شاہ پور میں مسمار کئے گئے مکان کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا گیا

    گوجرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ نواں لاہور کے نواحی گاؤں شاہ پور میں گزشتہ روز آرڈر32/34 کے تحت گرائے گئے مکان کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواں لاہور کے نواحی علاقہ چک 344ج۔ب شاہ پور کے رہائشی عبدالرحمان عرف مانا کے مکان کو آرڈر 32/34 کے تحت مسمار کر دیا گیا تھا جسے مخالفین نے سیاسی رنگ دے کر الیکشن پر ووٹنگ سے جوڑ دیا۔

    اس موقع پر گاؤں کے نمبردار گروپ کے اکابرین چوہدری محمد آصف نے چوہدری محمد طارق، چوہدری اکبر علی، چوہدری غلام عباس، چوہدری عنصر علی، سیٹھ مسکین،میاں خالد، میاں اویس، میاں شعیب، مہر حق نواز اور میاں اشفاق کی موجودگی میں گاؤں کے ماحول کو انتشار سے بچانے کیلئے فوری نوٹس لیا

    انھوں نے کہا کہ متاثرین فریقین نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر کے گاؤں میں صلح کی روش اختیار کرنے کا اعلان کیا ،چوہدری محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں انتشار پھیلانے والے گروپ کو میسج دینا چاہتا ہوں کہ خدارا کچھ تو خدا کا خوف کھاؤ اس گاؤں میں ہم نے اتنے کام کروائے ہیں اور ہمیشہ اسی طرح کام کرواتے رہیں گے تمھاری بیان بازی سے کچھ فرق نہیں پڑے گا

    آخر میں سب لوگوں نے گاؤں کی ترقی اور بہتری کیلئے دعا کی اور ایک ساتھ چلنے کا اعلان کیا

  • جائیداد کے تنازع کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

    جائیداد کے تنازع کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

    کراچی،راولپنڈی: نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ میں 6 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقعہ ہوا ہےوزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس الرٹ کیا گیا ہے اور بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہےنواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر دوبہنوں نے فائرنگ کرکے چچازاد بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقتول کے بھائی سید اقرار حیدر شاہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میں اپنے گھرو اقع سیلہ سیداں میں موجود تھا کہ اچانک شور شرابا سنائی دیا، دیکھا تو چچا زاد بہنیں ریحانہ اور مہناز بی بی مسلح حالت میں کھڑی تھیں،میرے دیکھتے ہی دیکھتے ریحانہ بی بی نے میرے بھائی لجپال حسین شاہ پر پسٹل سے پورا برسٹ فائر کیا، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے بھائی لجپال شاہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دونوں ملزمائیں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئیں۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی وجہ باہمی رشتوں کی رنجش اور جائیداد کے تنازعات ہیں، دونوں ملزماؤں نے چچا صغیر شاہ، چچی مظلوم بی بی اور بہنوئی آفتاب کے اکسانے پر بھائی کو قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

    ڈی ایس پی نیوکراچی وسیم احمد کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سوار 2 ملزمان فوم کی دکان پر لوٹ مار کررہے تھے کہ فوم کے دکان سے متصل دکان پر موجود جمیل الیکٹرونکس پر بیٹھے ہوئے 22 سالہ عبدالرحمان نے دکان سے باہر نکال کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

    ملزمان نے چار فائر کیے جن میں سے ایک گولی عبدالرحمان کو منہ پر لگی اور گردن میں پھنس گئی، گولی لگنے کے بعد نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئےمقتول کے دو بھائی اور ایک بہن ہے، مقتول دوسرے نمبر پر تھا۔

  • پسرور: فائرنگ اور چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی

    پسرور: فائرنگ اور چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور فائرنگ اور چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی

    پرانی کاروباری رنجش پر دو افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے تین افراد کو زخمی کردیا،زخمی ہونے والوں میں عثمان ایڈووکیٹ ممبر پسرور بار ولد حاجی یعقوب عمر 28 سال ، ابوبکر عمر 31 سال اور طیب عمر 33 سال شامل ہیں

    فائرنگ اور چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں اور کلاسوالہ کے رہائشی ہیں، فائرنگ کا یہ واقع حبیب بنک کے قریب پیش آیا

    ریسکیو ٹیم نے تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کردیا

  • لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے  درجنوں واقعات رپورٹ

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے درجنوں واقعات رپورٹ

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے 28 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون سے زیادتی کی گئی، مناواں میں لڑکی کو ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہربنس پورہ میں جہیز کا تقاضہ پورا نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو پر تشددکیا، ساندہ میں بیوی پر شوہر اور سسرالیوں نے تشددکیا، سبزہ زار میں بہو پر سسرالیوں نے تشدد کیا، گرین ٹاؤن میں شوہر اور سسر نے خاتون کا سر مونڈ دیا، تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان

    دوسری جانب راولپنڈی کی شیر زمان کالونی میں دیور نے بیوہ بھابھی اور اس کی بیٹیوں کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بیوہ اور اس کے بچوں پر بیلچوں سے وار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ متاثرہ بیوہ کا دیور ہے اور فیملی کے درمیان مکان کا تنازع چل ہے، ملزم اپنے دوسرے بھائی سے مل کر حصہ مانگ رہا ہے جبکہ مکان متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام ہے۔

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد برداشت نہیں، یہ ریڈ لائن ہے۔

    سیالکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

  • سیالکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے   کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

    سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی 20 لٹر شراب اور چار کلو منشیات برآمد کرکے5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے محسن سلامت سے ایک کلو420گرام چرس،کوتوالی پولیس نے دوران گشت ایک شخص حسیب دانیال سے ایک کلو280گرام چرس،

    تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ سے افتخار اکرم سے10لٹر شراب، انوش عارف سے ایک کلو440گرام چرس برآمد ہوئی ہے

    تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب سے ذوالفقار سے10لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے

    میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز پر کریک ڈاؤن پہلی بار 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے،

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب نے کھاد ڈیلروں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ذخیرہ اندوزی مہنگے داموں فروخت اور ریکارڈ نہ ہونے پر ڈنڈا اٹھا لیا،

    جس کے مطابق مہاراج فرٹیلائزر، راجہ اینڈ کو، موئیز فرٹیلائزر، پرکاش فرٹیلائزر سمیت دیگر پر فرٹیلائزر ایکٹ 1994 کے تحت تقریبا 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے،

    اسسٹنٹ کمشنر شہریار حبیب نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایت ملی تھی جس پر کارروائیاں جاری ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ کھاد اور کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگے داموں فروخت برداشت نہیں کی جائے گی،

  • اوچ شریف : عیدگاہ اہل حدیث نزد چونگی پیرواہ میں گٹروں کا پانی چھوڑ دیا گیا

    اوچ شریف : عیدگاہ اہل حدیث نزد چونگی پیرواہ میں گٹروں کا پانی چھوڑ دیا گیا

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) عیدگاہ اہل حدیث،نزد چونگی پیرواہ میں گٹروں کا پانی چھوڑ دیا گیا،عملہ صفائی غائب،بلدیہ نے آنکھیں بند کرلیں۔

    تفصیل کے مطابق عید گاہ اہل حدیث نزد چونگی پیرواہ احمد پور شرقیہ شہر کا معروف قدیمی مقام ہے۔جہاں سالانہ عیدین کے اجتماعات کے علاوہ آئے روز فوت شدگان کی نماز جنازہ ادا کی جاتی ہیں، عید گاہ کی حالت اب یہ ہے کہ اس کے ایک طرف قرب وجوار کے مکینوں نے دیوار توڑ کر گٹروں کا پانی اندر چھوڑ دیا ہے،جس سے ہر طرف تعفن اور بدبو پھیل گئی ہے۔

    عید گاہ جو کہ نماز پڑھنے کی جگہ ہے وہاں گٹروں کا پانی بہہ رہا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ عیدگاہ کے آس پاس کے گٹر بند چکے ہیں،جس کے باعث نالیوں کا پانی باہر نکل آیا اور مقامی رہائشیوں نے انتہائی غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے عیدگاہ کی دیوار توڑ کر گندے پانی کو اندر چھوڑ دیا ہے،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،

    دوسری طرف عملہ بلدیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،عید گاہ کی نگران کمیٹی نے بار بار بلدیہ کو توجہ دلائی کہ لوگوں کے سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کرکے عیدگاہ میں گندے پانی کا داخلہ بند کیا جائے، لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے،

    عید گاہ اہل حدیث کے ممبران کمیٹی اور جملہ اہل اسلام نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں کیوں کہ آئندہ دو ہفتوں کے بعد عید الفطر کی آمد آمد ہے،مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد نماز عید کی ادائیگی کے لئے یہاں آتی ہے،عید کی نماز کے لئے عیدگاہ کے ماحول کا صاف ستھرا ہونا ازحد ضروری ہے۔

  • سالکوٹ:جامکے چیمہ سے اوکاڑہ کے رہائشی نے لڑکی اغواء کرلی،مقدمہ درج

    سالکوٹ:جامکے چیمہ سے اوکاڑہ کے رہائشی نے لڑکی اغواء کرلی،مقدمہ درج

    سالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض )جامکے چیمہ سے اوکاڑہ کے رہائشی نے لڑکی اغواء کرلی،مقدمہ درج

    جامکے چیمہ کے رہائشی شفیق نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی ہے کی ضلع اوکاڑہ کے رہائشی رمضان نے اپنے بھائی طاہروالد یعقوب اور والدہ فاطمہ کے ہمراہ اسکی بیس سالہ بیٹی ثناء کو اس وقت گھر سے اغوا کیا جب وہ گھر نہ تھے

    گھر سے طلائی زیورات نقدی وغیرہ بھی لے گئے جو کئی روز تک ملزمان سے بیٹی کی واپسی کا تقاضا کرتے رہے جو واپس کرنے سے انکاری ہیں

    شفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان اسکی بیٹی کو حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

  • سیالکوٹ:خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم

    سیالکوٹ:خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم

    خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے مقدمہ قتل کافیصلہ سنادیا،

    تھانہ صدر سیالکوٹ کے مقدمہ قتل میں ملوث سگے بہن بھائیوں عائشہ اور رئیس مصطفی ساکن باگڑیاں وزیرآباد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔

    ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 16 جنوری 2023ء کو تھانہ صدر کے علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر کو اس وقت جب عائشہ کا اپنے خاوند رستم علی سے جھگڑا ہوا جس پر عائشہ اور اس کے بھائی رئیس مصطفی نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاتھا۔

  • کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کیخلا ف پولیس کاآپریشن جاری، 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کیخلا ف پولیس کاآپریشن جاری، 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈاکوؤں کیخلا ف پولیس کاآپریشن جاری، 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار

    کندھ کوٹ میں کرم پور جمال کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا پانچویں روز آپریشن جاری ہے۔پولیس کی مزید پیش قدمی سرچ آپریشن جاری ہے

    پولیس نے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں شہیداستاد اللہ رکھیو کے قاتل اور ڈاکوئوں کے سہولت کار شامل ہیں ۔

    پولیس نے ڈاکوئوں کے 60 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے، پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری مزید نفری طلب کرلی گئی ہے،آپریشن شہید استاداللہ رکھیو نندوانی کے قاتلوں کی گرفتاری ڈاکوئوں کے خاتمے کے لئے کیا جا رہا ہے

    پولیس نے ڈاکوئوں کے گھروں سے ایک عدد ٹریکٹرز ، ایک کار، چار موٹرسائیکلیں اور جدید اسلحہ برآمد کیا ہے، پولیس آپریشن شروع ہونے کے بعد ڈکیتی کے وارداتوں میں کمی آگئی ہے۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کا صفایا کر کے ضلع بھر میں امن بحال کرائیں گے۔